April 20, 201610 yr Author Administrators مشہورِ زمانہ فائٹر بروس لی نے انیس سو باسٹھ میں ایک فائٹ کے دوران اپنے ایک حریف کو پندرہ مکے اور ایک لات مار کر ناک آوٹ کر دیا اور آپ جاننا چاہیں گے اس نے یہ پندرہ مکے اور ایک لات کتنے وقت میں ماری؟ صرف گیارہ سیکنڈز جی ہاں! بروس لی کی پھرتی اور مہارت کا اندازہ یہاں سے لگا لیں کہ پندرہ مکے اور ایک لات یعنی سولہ ضربیں محض گیارہ سیکنڈز میں اور لڑائی شروع ہونے کے گیارہ سیکنڈز بعد ہی حریف ناک آوٹ ہو گیا اور اس نے ہار مان لی۔
April 20, 201610 yr Author Administrators ناگاسا (جاپان) کی یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق ماں بننا خواتین کے دماغ میں کچھ تبدیلیاں لاتا ہے اور نومولود کی مہک دماغ کے کچھ حصوں کو زیادہ باشعور، غور و فکر اور دوسروں کا خیال رکھنا والا بنا دیتی ہے۔
April 20, 201610 yr Author Administrators کہا جاتا ہے کہ گولف کا کھیل چرواہوں نے ایجاد کیا تھا. وہ مویشی چَراتے ہوئے اپنی چھڑی سے پتھروں کو ضربیں لگاتے تھے اور یہی اس کھیل کی بنیاد بنا.
April 20, 201610 yr Author Administrators غصے کی حالت میں جب آپ کے دماغ میں منفی خیالات کی بھرمار ہوتی ہے اس وقت اپنے سارے منفی خیالات کو ایک کاغذ پر لکھ کر اس کاغذ کے ٹکڑے ٹکڑے کر کے اسے ردی میں پھینک دینے سے موڈ پر مثبت اثر پڑتا ہے کبھی آزما کر دیکھ لیں۔
April 20, 201610 yr Author Administrators ماضی میں تین لوگوں نے کوکا کولا کے سیکرٹ پیپسی کو بیچنے کی کوشش کی ۔۔پیپسی نے فوراً کوکا کولا اور ایف بی آئی(فیڈرل انویسٹی گیشن) کو اطلاع دے دی۔حوالہ
April 20, 201610 yr Author Administrators آپ لوگوں نے لفظ لیزر Laser سن رکھا ہو گا لیکن آپ نے کبھی سوچا ہے کہ یہ کن الفاظ کا مخفف ہے؟ 'Light Amplification by Stimulated Emission of Radiation'.
April 20, 201610 yr Author Administrators انسانی سے ہاتھوں سے تعمیر شدہ واحد چیز جو چاند سے دکھائی دیتی ہے وہ دیوارِ چین ہے۔
April 20, 201610 yr Author Administrators ہمنگ برڈ دنیا کا واحد پرندہ ہے جو پیچھے کو اڑ سکتا ہے یہ معلومات تو پرانی ہو گئی لیکن آج کی نئی سنیں یہ پرندہ چل بھی نہیں سکتا۔
April 20, 201610 yr Author Administrators سعودی عرب میں ایک سترہ سالہ لڑکی نے اپنے باپ سے وراثت میں ملے پانچ کروڑ ریال مسجدوں کی تعمیر،جیلوں میں قید لوگوں کی رہائی اور حاجت مندوں کے لیے عطیہ کر دیا۔۔ لڑکی نے اپنا نام بھی ظاہر نہیں کیا اور کہا کہ اس نے کسی پر کوئی احسان نہیں کیا اس نے وہی راستے اختیار کیا جس کی تربیت اس کے باپ نے اسے دی۔ حوالہ
Create an account or sign in to comment