Everything posted by Administrator
-
رمضان 2026 میں فورم کی پالیسی
Administrator Whatsapp Number is : +44 7706 626637
-
🌟 اعلانِ ترقی | وڈ مین 🌟
🌟 اعلانِ ترقی | وڈ مین 🌟 فورم کے معیار، سنجیدگی اور مثبت روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ہمیں یہ خوشی ہے کہ ہم ایک اہم اعلان آپ کے ساتھ شیئر کر رہے ہیں۔ ہمارے معزز اور قابلِ قدر ممبر وڈ مین کو ان کی مسلسل محنت، معیاری اور بامقصد تحریروں، اور فورم کے لیے مثبت کردار کے اعتراف میں جونیئر رائٹر سے سینئر رائٹر کے عہدے پر ترقی دی جا رہی ہے۔اب سے انہیں تمام سینئر رائٹر کی سہولیات دستیاب ہوں گی ۔ ان کی تحریروں میں پختگی، ذمہ داری اور تخلیقی سوچ نمایاں رہی ہے، جس نے نہ صرف فورم کے معیار کو بہتر بنایا بلکہ دیگر اراکین کے لیے بھی ایک عمدہ مثال قائم کی۔ اب ان کی تحریریں فورم کے پیڈ سیکشن میں بھی نمایاں طور پر پیش کی جائیں گی۔ اگر ان کا اندازِ تحریر آپ سب کو پسند آئے تو اپنی قیمتی آراء سے ضرور آگاہ کریں، تاکہ مستقبل میں انہیں پیڈ ناولز/فائلز تحریر کرنے کا باقاعدہ موقع فراہم کیا جا سکے۔ ہمیں یقین ہے کہ وہ اپنی نئی ذمہ داریوں کو اسی جذبے اور سنجیدگی کے ساتھ نبھاتے ہوئے فورم کو مزید ترقی کی راہ پر گامزن رکھیں گے۔ فورم انتظامیہ کی جانب سے انہیں دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور نیک تمنائیں۔ تمام معزز اراکین سے گزارش ہے کہ وہ بھی اس خوشی کے موقع پر اپنی نیک خواہشات کا اظہار کریں۔ @Woodman ایڈمنسٹریٹر ۔۔اردو فن کلب
-
رمضان 2026 میں فورم کی پالیسی
Administrator Whatsapp Number is : +44 7706 626637
-
رمضان 2026 میں فورم کی پالیسی
پریشان نہ ہوں ۔ آپ اسے با آسانی ایکٹو کروا۔سکتے ہیں
-
رمضان 2026 میں فورم کی پالیسی
ماہ رمضان میں فورم پالیسی جیسا کہ آپ سب کو معلوم ہے۔کہ ہر سال ماہ رمضان میں ہم اپنے فورم کے تمام سیکس سیکشن کو مکمل طور پر آف کر دیا کرتے ہیں۔تاکہ ماہ رمضان مکمل عقیدت اور احترام سے گزارا جا سکے۔ الہذا یکم رمضان سے چاند رات تک تمام سیکس سیکشن ہر خاص و عام کے لیئے بند رہیں گے۔ بھولی داستاں کی یکم مارچ شیڈول اپڈیٹ چاند رات کو پوسٹ کی جائے گی۔ رمضان میں سیکس سے متعلق کسی بھی ٹاپک یا پوسٹ کو شیئرنہ کیا جائے ۔ اسے اپروول نہ کیا جائے گا۔اور ممبر کو وارننگ بھی دی جائے گی۔ ایڈمنسٹریٹر۔۔۔اردو فن کلب
-
نئے سال 2025 کے لیے تیار ہو جائیں
Administrator Whatsapp Number is : +44 7706 626637
-
نئے سال 2026 کے لیے تیار ہو جائیں
اردو کے علاوہ کی گئی تمام پوسٹ اپروول کی بجائے ڈیلیٹ کر دی جاتی ہیں ۔ آپ کی یہ پوسٹ بھی ڈیلیٹ کر دی جائے گی ۔
-
نیا اور پرانا فورم لی آؤٹ ایک ساتھ
محترم ممبرز آپ نے ہمیشہ اس فورم کو اپنی دلچسپی، تعاون اور قیمتی وقت کے ذریعے زندہ اور فعال رکھا۔ یہی آپ سب کی فورم سے محبت ہے جس کی بدولت ہم ہمیشہ بہتری کی طرف قدم بڑھاتے ہیں۔جیسا کہ آپ جانتے ہیں، کچھ ماہ پہلے ہم نے فورم پر ایک لی آؤٹ متعارف کروایا تھا۔ اس کا مقصد یہ تھا کہ آپ سب کو ایک جدید، تیز رفتار اور بہتر یوزر ایکسپیریئنس فراہم کیا جائے۔ نیا ڈیزائن موبائل اور ڈیسک ٹاپ دونوں کے لیے بہتر بنایا گیا ہے تاکہ ہر ممبر کو سہولت میسر ہو۔ ہماری سب سے بڑی طاقت آپ سب ممبرز ہیں۔ اسی لیے جیسے ہی نیا اسٹائل لانچ کیا گیا تو ہمیں مختلف آراء موصول ہوئیں۔ کچھ ممبرز نے کہا کہ انہیں پرانا لی آؤٹ زیادہ آسان اور پسندیدہ لگتا ہے۔چند ممبرز کو نئے ڈیزائن کے فیچرز سمجھنے میں وقت لگ رہا تھا اور وہ کنفیوژن کا شکار ہو رہے تھے۔ کچھ دوستوں نے صاف کہا کہ وہ فورم کو پرانے انداز میں زیادہ انجوائے کرتے تھے۔ہم نے یہ سب رائے نہایت سنجیدگی سے سنی، کیونکہ یہ فورم صرف ہمارا نہیں بلکہ سب کا ہے۔ آپ سب کی آسانی کے لیے ہم نے فورم پر دوبارہ پرانا لی آؤٹ بھی شامل کر دیا ہے۔فورم کا ڈیفالٹ منتخب لی آؤٹ نیا ہو گا ۔ اب ہر ممبر اپنی سہولت کے مطابق فیصلہ کر سکتا ہےاگر آپ کو نیا لی آؤٹ پسند ہے تو آپ اسے استعمال کرتے رہیں۔اور اگر آپ کو پرانا لی آؤٹ زیادہ بہتر لگتا ہے تو آپ اسے واپس منتخب کر سکتے ہیں۔اس طرح فورم پر اب دونوں آپشنز موجود ہیں تاکہ کوئی بھی ممبر خود کو محدود نہ سمجھے۔ 🛠️نئے سے پرانا لی آؤٹ کیسے بدلیں؟آپ کے ذہن میں یہ سوال ضرور آئے گا کہ نئے لی آؤٹ سے پرانے لی آؤٹ پر کیسے تبدیل کیا جائے؟ طریقہ بہت آسان ہے:فورم کے کسی بھی پیج کے بالکل نیچے جائیں۔وہاں آپ کو ایک آپشن نظر آئے گا جس پر لکھا ہو گا براؤزر پیکج ۔اس ڈراپ ڈاؤن لسٹ میں سے اپنی پسند کا اسٹائل (پرانا یا نیا) منتخب کریں۔آپ کا فورم فوری طور پر منتخب شدہ اسٹائل میں بدل جائے گا۔ ہمارا ہمیشہ سے یہی مقصد رہا ہے کہ ممبرز کو ایک ایسا پلیٹ فارم ملے جہاں وہ نہ صرف ایک دوسرے کے ساتھ جڑ سکیں بلکہ آسانی اور سکون کے ساتھ اپنی رائے کا اظہار بھی کر سکیں۔ ہم جانتے ہیں کہ ہر ممبر کا ذوق اور ترجیح مختلف ہوتی ہے۔ کوئی نیا انداز پسند کرتا ہے تو کوئی پرانے میں زیادہ آرام محسوس کرتا ہے۔ اسی لیے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ دونوں آپشنز کو ساتھ ساتھ رکھا جائے تاکہ سب ممبرز اپنی پسند کے مطابق فورم کا استعمال کریں۔ ہم چاہتے ہیں کہ آپ سب اس تھریڈ میں اپنی رائے ضرور شیئر کریں آپ کو کون سا اسٹائل زیادہ پسند آیا؟ نئے ڈیزائن کے کون سے فیچرز آپ کے لیے مددگار ہیں؟ کیا پرانے اسٹائل میں کوئی ایسی چیز ہے جسے ہم نئے میں بھی شامل کریں؟ آپ کی تجاویز نہ صرف ہمارے لیے رہنمائی فراہم کریں گی بلکہ اس فورم کو مزید بہتر بنانے میں بھی اہم کردار ادا کریں گی۔ ہماری ٹیم کی پوری کوشش ہے کہ فورم آپ سب کے لیے ایک ایسا پلیٹ فارم ثابت ہو جہاں آپ بغیر کسی رکاوٹ کے سیکھ سکیں، بات کر سکیں اور لطف اندوز ہو سکیں۔ پرانے اور نئے اسٹائل کے امتزاج سے اب ہر کوئی اپنی مرضی کے مطابق فورم کو استعمال کر سکتا ہے۔ ہم آپ سب کے تعاون کے شکر گزار ہیں اور امید کرتے ہیں کہ یہ نیا قدم آپ سب کو خوش کرے گا۔ ایڈمنسٹریٹر
-
اردو فن کلب وٹس ایپ چینل
ہم سمجھتے ہیں کہ واٹس ایپ چینل کو فالو کرنا ہر ممبر کی ذاتی پسند پر منحصر ہے، اور ہم نے نہ آپ سے اور نہ کسی دوسرے ممبر سے کبھی ذاتی طور پر چینل جوائن کرنے کا اصرار کیا ہے۔ یہ کوئی کمرشل چینل نہیں، بلکہ خالصتاً اہم اپڈیٹس اور نوٹیفکیشنز بروقت پہنچانے کے لیے قائم کیا گیا ہے۔ جو ممبرز اپڈیٹ رہنا چاہیں وہ اسے جوائن کر سکتے ہیں، اور جو انتظار کو ترجیح دیتے ہیں وہ اپنی مرضی سے فورم لیٹ وزٹ کرتے رہتے ہیں۔ یہ فورم کبھی بھی بند نہیں رہا۔ البتہ بیک ڈور لنک کو پبلک نہیں کیا گیا ۔ تاکہ صرف مخصوص لوگ ہی اس کی ایکسس پائیں ۔ جن لوگوں کے پاس ابھی بھی بیک ڈور لنک نہیں ہے ۔ ان کی نظروں میں فورم اب بھی کلوز ہی ہے ۔ جب ہمارے مین ڈومین پر بوٹ ٹریفک کا حملہ ہوا تو ہم نے سیکیورٹی بہتر بنانے کے لیے فرنٹ اینڈ پر کلاؤڈ فائر وال رولز سخت کیے اور فورم کا بیک ڈور لنک تمام ایکٹو اور کلاؤڈ ممبرز کو ای میل کیا۔ یہ ای میل آپ کو بھی ارسال کی گئی تھی، مگر چونکہ آپ نے اپنی فورم نوٹیفکیشن سیٹنگز بند کر رکھی تھیں، اس لیے یہ پیغام آپ کو موصول نہ ہو سکا۔ اسی وجہ سے آپ کو کئی ہفتوں تک فورم بند نظر آیا، حالانکہ فورم مسلسل فعال تھا ۔ ہم نے فقط اوپن ایکسس کو محدود کیا تھا تاکہ فورم کو نقصان دہ ٹریفک سے محفوظ رکھا جائے اور اصل ممبرز بیک لنک کے ذریعے مستفید ہوتے رہیں۔ کئی دیگر ممبرز نے بروقت ای میل یا چینل سے لنک حاصل کر لیا، جبکہ بعض ممبرز کو بعد میں رابطہ کرنے پر لنک فراہم کیا گیا۔ فورم کو ہینڈل نہ کر پانے کا تاثر سراسر ایک غلط فہمی پر مبنی ہے۔ اگر انتظامی صلاحیت واقعی اتنی کمزور ہوتی تو یہ فورم کب کا بند ہو چکا ہوتا۔ حقیقت یہ ہے کہ ہم اربوں کی بوٹ ٹریفک کے حملے کے باوجود بھی فورم کو مسلسل آن لائن رکھ سکتے ہیں ۔ اور ایسا ممکن بھی ہے کہ اربوں بوٹ ٹریفک میں بھی کوئی ایک بوٹ فورم پر ہٹ نہ کر سکے۔اس طرح کی سیکیورٹی فورم پر لگائی جا سکتی ہے۔ تاہم، اس نوعیت کی مکمل سیکیورٹی کے لیے جس انفراسٹرکچر اور سروسز کی ضرورت ہوتی ہے، ان کے اخراجات تقریبا پانچ ہزار ڈالر ماہانہ بنتے ہیں۔ اگر یہ اخراجات ون ٹائم ہوتے یعنی صرف ایک بار کی ادائیگی کرنا ہوتی تو ہم اپنی طرف سے ادا کر دیتے، مگر چونکہ یہ مستقل ماہانہ لاگت کا تقاضا کرتے ہیں، جس کا بوجھ ہم فورم ممبرز پر نہیں ڈال سکتے ۔ اس لیے ہم نے فورم کے بجٹ اور پالیسی کے مطابق ایک متوازن طریقہ اپنایا ہے۔ ہم اپنی طرف سے مسلسل پوری سنجیدگی، نظم اور تکنیکی مہارت کے ساتھ فورم کو محفوظ، فعال اور بہتر انداز میں چلانے کی کوشش کرتے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ ممبرز بھی اسی سنجیدگی اور شعور کے ساتھ فورم کا ساتھ دیتے رہیں گے۔ آپ سب کی شراکت، رائے اور حمایت ہمارے لیے ہمیشہ اہم رہی ہے۔ کسی مزید سوال یا تجویز کے لیے ہم ہمیشہ حاضر ہیں۔
-
سپنوں کے سوداگر از جٹ صاحب - مکمل ناول
-
اردو فن کلب وٹس ایپ چینل
URDU FUN CLUB سرچ کیا جا سکتا ہے
-
حملوں کا مقابلہ اور فورم کی سالمیت
آج کے ڈیجیٹل دور میں ہر ویب سائٹ کو سائبر حملوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ گزشتہ سات دن سے "اردو فن کلب" فورم پر بھی غیر معمولی سرگرمی دیکھی گئی ہے، جس کی وجہ سے بعض ممبرز کو یہ لگ رہا ہوگا کہ انہیں اچانک بلاک کر دیا گیا۔ حقیقت میں، اس وقت ہمارا فورم ایک انتہائی خطرناک "ڈی ڈوس لیئر 7 حملے" کی زد میں ہے۔ یہ حملہ اتنا شدید اور منظم ہے کہ کئی بڑے فورمز بھی اس کے سامنے بے بس نظر آتے ہیں۔ اس حملے کی شدت اور تسلسل کے باعث ہمیں اپنی ویب سائٹ کی حفاظت کے لیے فوری اور سخت اقدامات کرنا پڑے۔ اس میں ہزاروں آئی پی ایڈریسز کے پیٹرن کو بلاک کرنا اور بعض ممالک کی ٹریفک عارضی طور پر روک دینا اور مزید ضروری اقدامات شامل ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ کچھ صارفین کو بلاک محسوس ہو رہا ہے۔ اس حملے کی نوعیت یہ ہے کہ یہ بظاہر عام یوزر کی طرح نظر آنے والی درخواستوں کے ذریعے ویب سروسز کو مفلوج کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ اس کے پیچھے کسی فرد کا ہاتھ نہیں، بلکہ مصنوعی ذہانت سے چلنے والے اربوں بوٹس ہیں، جو لمحہ بہ لمحہ اپنا آئی پی اور لوکیشن بدلتے ہیں۔جن کو حملہ آور کنٹرول کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر، اگر ہم دنیا بھر کی ٹریفک بلاک کر کے کسی ایک ملک کو اجازت دیتے ہیں تو یہ بوٹس نیٹ ورک فوراً اس ملک کی آئی پی اور لوکیشن بنا کر وہیں سے حملہ شروع کر دیتے ہیں۔ یہ سلسلہ گزشتہ سات دن سے مسلسل جاری ہے اور ہم ابھی تک مضبوطی سے اپنی جگہ پر ڈٹے ہوئے ہیں۔ یہ حملہ دراصل ویب ایپلیکیشن کی اس لیئر کو نشانہ بنا رہا ہے جو سب سے زیادہ حساس ہوتی ہے۔ حملے کا مقصد ویب سائٹ کے صفحات اور وسائل کو بار بار لوڈ کر کے سرور کو اتنا مصروف کر دینا ہے کہ وہ عام صارفین کو جواب دینا چھوڑ دے یا مکمل طور پر رک جائے۔ اس سے سرور کریش ہو جاتا ہے اور وہاں پر موجود ڈیٹا بھی ساتھ ہی ختم ہو جاتا ہے۔ حملے کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ہماری ویب سائٹ پر پچھلے سات دن سے روزانہ اربوں درخواستیں بھیجی جا رہی ہیں، جو کسی عام ویب سائٹ کے سرور کے بس کی بات نہیں۔ یہ حملے صرف ہمارے فورمز پر نہیں ہو رہے بلکہ اور بھی بہت سے ویب اور فورمز پر کیئے جا رہے ہیں ۔ ان حملوں کی وجہ سے کئی چھوٹے فورمز مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں۔ ان کا ڈیٹا بیس ضائع ہو گیا اور وہ دوبارہ نئے سرے سے اپنی کمیونٹی کو قائم کرنے پر مجبور ہیں۔ تاہم، خوش قسمتی سے، ہمارا فورم ان حملوں کا کامیابی سے مقابلہ کر رہا ہے۔ ہم نے فرنٹ ڈومین پر ان حملوں کا دفاع کیا اور بیک ڈور لنک سے تمام ممبرز کو محفوظ رسائی فراہم کی۔ ال ح م دل ل ہ، ہماری ویب سائٹ کی کوئی پوسٹ یا ڈیٹا ضائع نہیں ہوا۔ فورم کی مین ڈومین بھی فعال ہے اور فورم کے سرورز کی مکمل حفاظت کی جا رہی ہے۔ہماری فورم ٹیم ان حملوں کا جواب دینے کے لیے ہروقت تیار ہے۔ یہاں کچھ اقدامات بیان کیے جا رہے ہیں جو پسِ پردہ آپ کی سہولت کے لیے اٹھائے گئے ہیں غیر ضروری اور مشکوک درخواستوں کی فوری شناخت اور روک تھام۔ مشکوک یوزر ایجنٹس اور آئی پی پیٹرنز کی مستقل نگرانی اور بلاکنگ۔ ویب سائٹ کی حفاظتی پرتیں جدید طریقے سے مضبوط کی گئی ہیں۔ ویب ایپلیکیشن فائر وال کی حساسیت کو وقتاً فوقتاً ایڈجسٹ کیا جا رہا ہے، تاکہ فورم کی رفتار برقرار رہے۔ خودکار تجزیاتی نظام جو حملے کی نوعیت کو پہچان کر ردعمل دیتا ہے۔ سرور کے وسائل کو متحرک طریقے سے تقسیم کرنے کا نظام تاکہ اصل صارفین کے لیے ویب سائٹ کی رفتار بہتر رہے۔ ڈیٹا بیس اور ویب سروسز کی مسلسل نگرانی اور تحفظ۔ یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ یہ حملے ابھی مکمل طور پر ختم نہیں ہوئے۔ ہر روز حملہ آور اپنی حکمتِ عملی بدل کر نئی تکنیک آزماتے ہیں، لیکن ہم پرُاعتماد ہیں کہ جیسے آپ کا تعاون ہمارے ساتھ ہے، اور جیسے ہماری ٹیم نے ان خطرات کا سامنا کیا ہے، ہم اس آزمائش میں بھی کامیاب ہوں گے۔ ہمارا فورم ہر خطرے کا مقابلہ کرتے ہوئے آپ کے لیے ایک محفوظ، پُرامن اور فعال جگہ فراہم کرتا رہے گا، ان شاء ال ل ہ۔ آپ کا صبر، اعتماد ہماری سب سے بڑی طاقت ہے۔ اگر آپ کو کبھی کوئی معمولی تاخیر یا مسئلہ محسوس ہو تو یہ یاد رکھیں کہ پسِ پردہ ہم آپ کی سہولت اور تحفظ کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔
-
اردو فن کلب وٹس ایپ چینل
اردو فن کلب وٹس ایپ چینلاس وٹس ایپ چینل کو لازمی فالو کر لیں۔یہ آپ کے اور ہمارے لیے یکساں طور پر نہایت ضروری ہے۔ اس کا مقصد ہے کہ آپ کو کسی بھی قسم کی اہم اطلاع، ہنگامی میسج یا عارضی لنک کی فراہمی بروقت اور بغیر کسی رکاوٹ کے ہو سکے۔ حالیہ صورتحال کچھ دن پہلے پیش آںے والی مین پیج کی عارضی بندش پر ہم نے بیک ڈور لنک کی ای میل تمام ممبرز کو بھیجی۔ ہمارے ای میل سرور نے ان ای میلز کی ڈیلیوری کی تصدیق بھی کی۔ اس کے باوجود، افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ بہت سے ممبرز نے وہ ای میل دیکھی ہی نہیں۔ اس کی وجوہات مختلف تھیں، جیسے کچھ ممبرز کی ای میل ایڈریس پرانی یا اپڈیٹ نہ تھی ۔کچھ اپنے ای میل اکاؤنٹس کے پاسورڈز بھول چکے تھے۔کچھ نے ای میل بنا کر بھلا دی تھی یا دیگر ایسی وجوہات جن کی وجہ سے وہ اہم اپڈیٹ سے محروم رہے۔ای میل سینڈ کرنے کے باوجود بھی ہمیں بہت سے ممبرز نے ای میل اور وٹس اپ میسج کی بھرمار کر دی ۔ جن میں کلاؤڈ ممبرز بھی شامل تھے۔جس پر مجبورا ہمیں ان سب کو مینول ریپلائی دینا پڑے ۔ اور میونل بیک ڈور لنک سینڈ کرنا پڑا۔ نیکسٹ کے لیئے ہمارا نیا طریقہ کار ان تجربات کی روشنی میں، ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ انتظامیہ کی طرف سے کوئی بھی اہم اطلاع یا میسج صرف اسی وٹس ایپ چینل میں شیئر کی جائے گی۔ یہ وٹس ایپ چینل انتظامیہ کی طرف سے ون سائیڈ پوسٹنگ چینل ہے۔ یہاں کوئی چیٹ یا اضافی پیغامات نہیں آئیں گے، صرف انتہائی اہم خبریں، لنکس یا ہدایات دی جائیں گی۔ آپ کو اس وٹس ایپ چینل کی پوسٹس خود بخود ملتی رہیں گی ۔ بشرطیکہ آپ نے اسے فالو کیا ہوا ہو۔ وٹس ایپ چینل ہی کیوں؟ یہ آف سرور سورس ہے، یعنی اگر ایمرجنسی میں کبھی فورم یا ہماری سائٹ تک رسائی محدود ہو، تو بھی کیونکہ یہ سرور سے لنک نہیں اس لیئے یہ وٹس ایپ چینل فعال رہے گا۔ اس میں فالوئرز کی کوئی مخصوص حد نہیں ہوتی یہ ملینز تک جا سکتا ہے۔یہاں آپ کی پرائیویسی مکمل طور پر محفوظ ہے۔ فالوئرز ایک دوسرے کو نہیں دیکھ سکتے۔ ایڈمن کو بھی صرف فالوئرز کی گنتی نظر آتی ہے، ایڈمن بھی ممبرز کے نام یا نمبرز نہیں دیکھ سکتا۔وٹس ایپ ہر ممبر استعمال کرتا ہے، اور اس لیے یہ آسان ترین ذریعہ ہے۔ ممکن ہے کہ اس طرح کی صورتحال دوبارہ نہ ہو اور آپ کو اس وٹس ایپ چینل کی ضرورت کبھی نہ پڑے، لیکن اس کا فالو کرنا آپ کو ہمیشہ "اردو فن کلب" کے ساتھ جوڑے رکھے گا۔یہ محض ایک حفاظتی اقدام نہیں بلکہ آپ کے اردو فن کلب سے جڑے رہنے کی بہترین ضمانت ہے۔ جب بھی آپ کو فورم پر کوئی بندش نظر آئے یا کوئی ڈومین لنک کام نہ کر رہا ہو، اس وٹس ایپ چینل کو ضرور چیک کریں۔یہاں ہر وہ اطلاع شیئر کی جائے گی جو آپ کے لیے ضروری ہو سکتی ہے۔ آپ کی آسانی اور معلومات کی حفاظت کے لیے یہ وٹس ایپ چینل بنایا گیا ہے۔ اس لیے ، ابھی اسی وقت اس وٹس ایپ چینل کو فالو کرلیں اور اپنی ممبرشپ کا بھرپور فائدہ اٹھائیں۔ چینل فالو کے لیئے یہاں کلک کریں ایڈمنسٹریٹر
-
نئے سال 2025 کے لیے تیار ہو جائیں
آپ کو جولائی کی 4 تک ممبرشپ کی ایکسس حاصل رہے گی ۔
-
🌟 اپگریڈ کے نئے دور میں خوش آمدید 🌟
Administrator Whatsapp Number is : +44 7706 626637
-
سپنوں کے سوداگر از جٹ صاحب - مکمل ناول
-
🌟 اپگریڈ کے نئے دور میں خوش آمدید 🌟
خان بابا سے میری کچھ دیر پہلے کی بات چیت کا ایک حصہ یہاں شیئر کر رہا ہوں ۔ وعلیکم سلام، جناب میں اپنی کہانیوں پر کام کر رہا ہوں، میں نے کہانی کا مرکزی رخ کچھ تبدیل کیا ہے، جلد ہی حاضر کر دونگا، میں بھی فارم میں تبدیلیوں کا منتظر تھا۔ دو دن میں میں ایک نئی کہانی بھی اپلوڈ کر دونگا، میرے بھائی میں اس فارم سے جڑا ہوں تو اسے بہتر بنانے میں پوری طرح ساتھ بھی دونگا۔ ابھی تک تو فارم کی سائٹ پر تبدیلیاں جاری ہیں۔ فارم کی نئی دکھ پہلے سے بے انتہا بہتر اور اچھی ہے، مبارک ہو۔ اپلوڈڈ کہانیوں کے اندر ایڈیر ڈس ایبل کر دئے گئے ہیں ، شائد اسکی بھی کوئی وجہ ہو گی۔ آپ کے کہنے پر میں ایک سلسلہ وار کہانی پر کام کر رہا ہوں، مگر کام کاج اور صحت کی وجہ سے تھوڈی سست روی کا شکار ہوں۔ میری طرف سے قارئین سے معذرت ۔ دعاگو ہوں۔
-
کمنٹس رولز کی پابندی کریں
Screen_Recording_20250515_214401_Samsung Internet.mp4
-
کمنٹس رولز کی پابندی کریں
اہم اطلاع برائے فورم ممبرزاپگریڈ فورم میں ایڈیٹر باکس کو جدید بنایا گیا ہے، اور اب بہت سے فنکشنز خودکار (آٹو) طریقے سے لاگو ہو جاتے ہیں، جن میں جمیل نوری نستعلیق فونٹ اور ٹیکسٹ سائز نمایاں ہیں۔ یعنی اگر آپ خود سے فونٹ یا سائز منتخب نہ بھی کریں، تو بھی یہ ڈیفالٹ سیٹنگ کے تحت خود بخود لاگو ہو جائیں گے۔یہاں یہ بات بھی غور طلب ہے کہ کیونکہ فونٹ کا سائز مینول طور پر بڑا کیا گیا ہے تو جو فونٹ سائز ایڈیٹر باکس میں شو ہو گا ۔ اس سے ڈبل سائز پوسٹنگ کے بعد شو ہو گا ۔ یہ ایک دستی سیٹنگ ہے تاکہ ممبرز کو موبائل سے پوسٹ کرتے وقت فونٹ سائز مینول تبدیل نہ کرنا پڑے ۔ تاہم! ایک چیز ضرور یاد رکھیں پوسٹ یا کمنٹ کرنے سے پہلے ٹیکسٹ کی الائمنٹ ضرور منتخب کریں۔ اردو ٹیکسٹ کی الائمنٹ رائیٹ آپشن سلیکٹ کریں ۔ اگر آپ یہ قدم نظرانداز کرتے ہیں تو یہ فورم کے کمنٹ رولز کی خلاف ورزی تصور کی جائے گی، جس کی صورت میں آپ کو وارننگ جاری کی جا سکتی ہے۔مسلسل خلاف ورزی کی صورت میں فورم پر پابندی بھی لگ سکتی ہے۔ہم چاہتے ہیں کہ فورم کا ماحول منظم اور خوبصورت رہے۔ آپ کی تعاون کا شکریہ
-
🌟 اپگریڈ کے نئے دور میں خوش آمدید 🌟
🌟 اپگریڈ کے نئے دور میں خوش آمدید 🌟 محترم ممبرانہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے بے حد خوشی ہو رہی ہے کہ ہمارا فورم کامیابی کے ساتھ اپگریڈ کر دیا گیا ہے۔ یہ نیا ورژن نہ صرف ظاہری طور پر زیادہ دلکش ہے، بلکہ اندرونی طور پر بھی کئی جدید سہولتوں اور خصوصیات سے آراستہ کیا گیا ہے۔ اب فورم مزید تیز، محفوظ، موبائل فرینڈلی اور یوزر فرینڈلی ہو گیا ہے، تاکہ آپ کا براؤزنگ تجربہ پہلے سے کئی گنا بہتر ہو سکے۔اپگریڈ کا مقصداس اپگریڈ کے پیچھے فورم انتظامیہ کی مسلسل محنت، وقت اور خلوص شامل ہے۔ ہر پہلو کو بہتر بنانے کی پوری کوشش کی گئی ہے تاکہ آپ سب ایک جدید، آرام دہ اور بہتر ماحول میں فورم سے بھرپور لطف اٹھا سکیں۔اصل منصوبہ یہ تھا کہ یہ نیا اپگریڈ عید الاضحیٰ کے موقع پر ریلیز کیا جائے، تاکہ تہوار کی خوشیوں کے ساتھ آپ کو فورم کی ایک نئی جھلک بھی دیکھنے کو ملے۔ مگر چونکہ یہ ایک تفصیلی اور وقت طلب کام تھا، اس لیے ہم نے فیصلہ کیا کہ اسے پہلے ہی شروع کر دیا جائے — تاکہ عید تک ہم آپ کے سامنے ایک مکمل اور بے مثال فورم پیش کر سکیں۔اس نئے ورژن میں شامل ہیںموبائل اور ڈیسک ٹاپ دونوں پر بہتر کارکردگی۔۔۔۔آسان نیویگیشن اور یوزر فرینڈلی انٹرفیس ۔۔۔۔جدید سیکیورٹی فیچرز۔۔۔۔خوبصورت، صاف ستھرا اور تیز تر ڈیزائن۔۔۔۔اور وہ سب کچھ جو آپ کے فورم تجربے کو مزید شاندار بنائےچونکہ یہ ایک جامع اپگریڈ ہے، اس لیے کئی فیچرز اور آپشنز کی لوکیشن، نام اور ترتیب میں بھی تبدیلی آئی ہے۔ ہم نے جدید ٹیکنالوجی کو اپناتے ہوئے فورم کو نئے سانچے میں ڈھالا ہے، جس کے باعث ممکن ہے کہ آپ کو ابتدا میں کچھ تبدیلیاں اجنبی لگیں۔ لیکن ہمیں یقین ہے کہ آپ بہت جلد اس نئے ماحول سے مانوس ہو جائیں گے۔اگر آپ کو کسی فیچر تک رسائی میں مشکل ہو، یا کسی آپشن کی نئی جگہ کے بارے میں جاننا ہو تو بلا جھجک اسی تھریڈ میں سوال کریں۔ہماری ٹیم آپ کی رہنمائی کے لیے ہمیشہ موجود ہے۔ہم اس وقت بھی فورم میں مزید جدید اور مفید فیچرز شامل کرنے پر کام کر رہے ہیں، جو بہت جلد مکمل ہو کر آپ کے سامنے پیش کیے جائیں گے۔ ہماری کوشش ہے کہ ہر لمحہ آپ کو ایک ایسا فورم مہیا کیا جائے جو آپ کی توقعات سے بڑھ کر ہو۔آپ کو یہ تبدیلیاں کیسی لگیں؟۔۔۔کیا آپ کو فورم کا نیا انداز اور فیچرز پسند آئے؟۔۔۔کیا براؤزنگ کا تجربہ اب بہتر محسوس ہو رہا ہے؟اپنی رائے، مشورے اور تجاویز ہمارے ساتھ ضرور شیئر کریں ۔ایڈمنسٹریٹر۔اردو فن کلب
-
کنڈم کی کیمسٹری
جی جناب
-
اردو ناولز لائبریری پلس
https://urdufunclub.org/clients/purchases/
-
رائٹرز کے اصول ، انعامات، سزائیں
رائٹرز گائیڈ لائنز یہ اصول فورم پر ایک منظم، باقاعدہ، اور معیاری رائٹنگ ماحول کو فروغ دینے کے لیے بنائے گئے ہیں۔ ان کا مقصد رائٹرز کو سہولت، ریوارڈز اور مواقع فراہم کرنا ہے بشرطیکہ وہ وقت اور اصولوں کی پابندی کریں۔اگر کوئی ممبر سمجھتا ہے کہ وہ ان اصولوں کے مطابق لکھ سکتا ہے تو وہ فورم کی رائٹر کمیونٹی میں شامل ہونے کے لیئے اپلائی کر سکتا ہے۔مسلسل اپنی تحاریر کو بروقت مکمل کرنے پررائٹر کو سینئر رائٹر کے گروپ میں شامل کر دیا جائے گا ۔ جس میں سینئر رائٹر اپنے ذاتی ناول کو بطور پیڈ ناول بھی سٹارٹ کر سکے گا ۔ اور فورم پالیسی کے مطابق اس کی رائلٹی حاصل کر سکےگا۔ بنیادی اصول وقت کی پابندی ۔۔۔اپڈیٹ مقررہ وقت پر دینا لازمی ہے۔ کسی بھی مجبوری کی صورت میں فورم ٹیم کو پیشگی اطلاع دی جائے۔ معیاری اور اوریجنل مواد۔۔۔تمام کہانیاں اور اپڈیٹس مکمل طور پر خود تحریر کردہ ہونی چاہئیں۔کاپی شدہ، ترمیم شدہ یا چرائی گئی کہانی ناقابلِ قبول ہے۔ شیئرنگ کی پابندی ۔۔۔کہانی صرف فورم کے لیے مخصوص ہوگی۔ اسے کسی بھی دوسری ویب سائٹ، بلاگ یا سوشل میڈیا پر شیئر کرنا سختی سے منع ہے۔ فارمیٹنگ کی پابندی ۔۔۔اپڈیٹ جمیل نوری نستعلیق اردو فونٹ، مناسب اسپیسنگ اور درست عنوان کے ساتھ دی جائے تاکہ فورم کا معیار برقرار رہے۔ فورم پر ایکٹیویٹی ۔۔۔رائٹرز کو فورم پر کم از کم ہفتے میں ایک بار چاہے تبصرہ کی صورت میں ہو یا جواب دے کرایکٹیو لاگ ان ہونا ضروری ہے۔ اپڈیٹ کی مقدار۔۔۔فورم پر ویکلی ایک اپڈیٹ لازمی ہے ۔ پوسٹ ہونےوالی اپڈیٹ کی مقدار اتنی ضرور ہونی چاہیئے کہ وہ 10 صفحات کے مساوی ہو۔ مکمل ناول ۔۔۔اگر کوئی ناول پہلے سے مکمل ہو چکا ہے اور وہ اس فورم پر موجود نہیں تو اسے ایک ساتھ مکمل پوسٹ کیا جائے ۔ بلا وجہ اس کی اقساط نہ بنائی جائیں ۔ رائٹرز کے فائدے نمایاں پروموشن۔۔۔ریگولر اور معیاری اپڈیٹس دینے والے رائٹرز کو ہوم پیج، سوشل میڈیا اور فورم بینرز پر نمایاں کیا جائے گا۔ کلاؤڈ سیکشن کی فری ایکسس۔۔۔ فعال اور ذمہ دار رائٹرز کو فورم کےکلاؤڈ سیکشن تک مفت رسائی دی جائے گی۔ مکمل کہانی پر کیش انعام ۔۔۔جو رائٹرز اپنی کوئی بھی کہانی مکمل کریں گے، انہیں فورم شرائط کے مطابق مخصوص کیش پرائز دیا جائے گا ۔ کیش انعام کی وصولی۔۔۔رائٹر اپنی کہانی کو مکمل پوسٹ کرنے کے بعد کہانی کے لنک کے ساتھ ایڈمن کو میسج کر کے اپنا کیش انعام اپنے اکاؤنٹ میں حاصل کر سکے گا۔ رائٹر آف دی منتھ ایوارڈ ۔۔۔بہترین کارکردگی دکھانے والے رائٹر کو ہر ماہ اسپیشل بیج اور اعزاز دیا جائے گا۔ اسپیشل فیچرز۔۔۔مستقل رائٹرز کو انٹرویو، ذاتی فورم سیکشن اور دیگر خصوصیات حاصل ہو سکتی ہیں۔ سرپرائز ریوارڈز۔۔۔ٹاپ پرفارمنگ رائٹرز کو تحائف، سرٹیفیکیٹس یا خصوصی سرپرائز انعامات دیے جائیں گے۔ خلاف ورزی پر ایکشن پہلی بار تاخیر۔۔۔ایک بار کی تاخیر پر نرمی سے0 پوائنٹ رائٹر الرٹ کی وارننگ دی جائے گی۔ مسلسل غیر فعالیت ۔۔۔اگر کوئی رائٹر مسلسل 1 ماہ تک اپڈیٹ نہیں دیتا تو اس کے تمام ریپوٹیشن پوائنٹس زیرو کر دیے جائیں گے۔ کلاؤڈ ایکسس کی واپسی ۔۔۔اگر کوئی رائٹر 2 ماہ تک مسلسل غیر فعال رہے، تو اسے کلاؤڈ سیکشن کی فری ایکسس سے ہٹا دیا جائے گا ۔ رائٹر رینک کی واپسی ۔۔۔اگر کوئی رائٹر 3 ماہ تک مسلسل غیر فعال رہے، تو اسے رائٹر رینک سے ہٹا دیا جائے گا۔ دوبارہ رینک کی بحالی۔۔۔کسی بھی رائٹر کی دوبارہ رینک کی بحالی ایک مکمل ناول کی پوسٹنگ سے مشروط ہو گی ۔ یعنی اسے پہلے اپنا ایک نیا ناول فورم پر مکمل پوسٹ کرنا ہو گا۔ کہانی کی ملکیت کی تبدیلی۔۔۔اگر کوئی رائٹر 2 ماہ تک مسلسل اپنی کہانی اپڈیٹ نہ کرے، تو فورم انتظامیہ کو اختیار ہوگا کہ وہی کہانی کسی دوسرے ممبر کو مکمل کرنے کے لیے دے دی جائے۔اس پر اصل رائٹر کو کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔ چوری شدہ مواد۔۔۔کاپی پیسٹ یا چوری شدہ موادکو اپنا بتا کر پوسٹ کرنے کی صورت میں بین کیا جا سکتا ہے۔ شیئرنگ کی خلاف ورزی ۔۔۔کہانی اگر کسی دوسری جگہ شائع یا شیئر کی گئی تو فورم سے مستقل طور پر ہٹا دیا جائے گا۔ اختتامی نوٹ:رائٹرز فورم کی روح ہوتے ہیں۔ ان کے لیے سہولت، عزت اور اعزاز موجود ہے ۔لیکن ان سب کا انحصار صرف ڈسپلن پرہے۔لکھنا ایک ہنر ہے، مگر اسے سنبھالنا ایک ذمہ داری۔رائٹر اپنی ذمہ داری پوری کریں فورم اپنی ذمہ داری سے بخوبی واقف ہے۔ اردو فن کلب
-
پیڈ فائل کیا ہے ؟ ۔ مکمل معلومات
https://urdufunclub.org/clubs/
-
ایڈورٹائزنگ پالیسی 2022-2025
Administrator Whatsapp Number is : +44 7706 626637