Disable Screen Capture Jump to content
URDU FUN CLUB

Administrator

Administrators
  • Posts

    3,638
  • Joined

  • Days Won

    234

Administrator last won the day on November 24 2024

Administrator had the most liked content!

Profile Information

  • Gender
    Male

Recent Profile Visitors

53,192 profile views

Administrator's Achievements

Best Management

Best Management (17/17)

  • Dedicated
  • Well Followed
  • One Year Done
  • One Month Done
  • Week One Done

Recent Badges

7.1k

Reputation

10

Community Answers

  1. محترم ممبران فورم پر تمام مالیاتی ٹرانزیکشنز ڈالر کرنسی میں کی جاتی ہیں۔فورم کے ابتدا میں، ڈالر کو فورم کی ڈیفالٹ کرنسی کے طور پر منتخب کیا گیا تھا۔ کیونکہ یہ دنیا بھر میں ایک مقبول اور وسیع قبولیت رکھنے والی کرنسی تھی۔ تاہم، وقت کے ساتھ یہ واضح ہوا کہ ڈالر کئی ممالک کے لیے غیر مستحکم ثابت ہو رہا ہے۔ اس کے ساتھ، ٹرانزیکشن چارجز اور کرنسی کنورژن کی اضافی لاگت فورم کے مالیاتی نظام کے لیے ناقابل قبول ہوتی جا رہی ہے، کیونکہ ہماری آمدنی کا ایک بڑا حصہ ان فیسوں اور کرنسی کنورژن کی مد میں ضائع ہو جاتا ہے۔ چونکہ ہمارا فورم برطانیہ سے ہے اور ملک کی سرکاری کرنسی پاؤنڈ (جی بی پی) ہے، ان تمام وجوہات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے فورم کی ڈیفالٹ کرنسی کو ڈالر سے تبدیل کرکے پاؤنڈ کو اپنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے ٹرانزیکشن چارجز تو موجود رہیں گے البتہ یہ تبدیلی کرنسی کنورژن کے اضافی اخراجات کو ختم کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔ پندرہ جنوری 2025 سے فورم کی تمام آن لائن ٹرانزیکشنز، جو کہ پے پال کے ذریعے کی جائیں گی، ڈالر کے بجائے پاؤنڈ (جی بی پی) میں ہوں گی۔ یہ تبدیلی فورم کے مالیاتی نظام کو مستحکم اور آسان بنانے کے لیے کی جا رہی ہے۔ پے پال کی نئی پالیسی پے پال سے فورم کی تمام مالیاتی ٹرانزیکشنز ڈالر میں وصول کی جاتی ہیں، جو بعد میں ہمارے یو کے بینک اکاؤنٹس میں منتقل کرنے سے پہلے پاؤنڈ (جی بی پی) میں تبدیل کی جاتی ہیں۔ اس عمل کے دوران ہمیں نہ صرف ٹرانزیکشن چارجز بلکہ اضافی کرنسی کنورژن چارجز بھی ادا کرنے پڑتے ہیں۔ حال ہی میں پے پال نے اپنی پالیسی میں تبدیلی کرتے ہوئے کرنسی کنورژن اور دیگر چارجز میں مزید اضافہ کر دیا ہے، جس سے فورم کی آپریٹنگ لاگت میں کافی اضافہ ہوا ہے۔ ان غیر ضروری اخراجات کو ختم کرنے اور مالیاتی استحکام کو یقینی بنانے کے لیے تمام آن لائن ٹرانزیکشنز اب پاؤنڈ میں ہی وصول کی جائیں گی۔ یہ فیصلہ فورم کے اخراجات کو کم کرنے اور کرنسی کے اتار چڑھاؤ سے بچنے کے لیے کیا گیا ہے۔ ، اس لیے یہ تبدیلی فورم کے لیے زیادہ مؤثر ثابت ہوگی۔ پاکستانی ممبران کے لیے فورم پر 80پرسنٹ سے زیادہ ممبران پاکستان سے ہیں، جوپاکستان میں موجود فورم کے ایجنٹس کے ذریعے لوکل بینک ٹرانزیکشن کرتے ہیں۔ان کے لیے قیمتیں وہی رہیں گی جو پہلے سے مقرر ہیں۔یہ تبدیلی صرف کرنسی کے نام کی ہوگی، اور ممبران پر کسی قسم کا کوئ منفی یا مثبت اثر نہیں پڑے گا۔نہ تو انہیں اضافی ادائیگی کرنی پڑے گی اور نہ ہی کسی قسم کی پریشانی کا سامنا ہوگا۔ دیگر ممبران کے لیے باقی 20 پرسنٹ ممبران کے لیے بھی یہ تبدیلی معمولی ہے ۔کیونکہ ڈالر اور پاؤنڈ کی ویلیو تقریباً برابر رہتی ہے، صرف چند پوائنٹس کا فرق ہوتا ہے۔یہ ایک شفاف اور سادہ منتقلی ہوگی جو مالیاتی عمل کو مزید آسان بنائے گی۔ اپنے اکاؤنٹ بیلنس کو تبدیل کریں اگر آپ اپنے فورم اکاؤنٹ میں بیلنس رکھتے ہیں، تو اسے پاؤنڈ میں تبدیل کروانے کے لیے فوراً ایڈمنسٹریٹر سے رابطہ کریں۔ آپ کے اکاؤنٹ میں موجود ڈالر کے بیلنس کو بغیر کسی اضافی چارجز کے پاؤنڈ میں تبدیل کیا جائے گا۔ براہ کرم جلد از جلد یہ تبدیلی کروائیں تاکہ آپ کا بیلنس قابل استعمال رہے اور کسی بھی ممکنہ رکاوٹ سے بچا جا سکے۔اپنے اکاؤنٹ بیلنس کی پاؤنڈ میں منتقلی کے لیئے اسی تھریڈ میں پوسٹ کر کے بتائیں ۔ تاکہ اسے پاؤنڈ میں منتقل کیا جا سکے ۔بیلنس منتقلی کی لاسٹ ڈیٹ یکم مارچ 2025 ہے ۔ اس کے بعد بیلنس ٹرانسفر نہ ہوسکے گا ۔ تبدیلی کی شرح: 1 ڈالر = 1 پاؤنڈ پاؤنڈ ایک قابل اعتماد اور مستحکم کرنسی ہے، جو فورم کے مالیاتی نظام کو مضبوط اور محفوظ بنائے گی۔پاکستانی ممبران کے لیے کسی قسم کی قیمت میں تبدیلی نہیں ہوگی۔بین الاقوامی ممبران کے لیے بھی یہ منتقلی شفاف اور آسان ہوگی۔ اگر آپ کو اس تبدیلی کے بارے میں مزید سوالات ہوں، تو براہ کرم فورم ایڈمنسٹریٹر سے رابطہ کریں یا اس تھریڈ میں تبصرہ کریں۔ آپ کے تعاون کا شکریہ۔
  2. اردو فن کلب ریفرل پالیسی اردو فن کلب پر نہ صرف آپ انٹرٹینمنٹ حاصل کر سکتے ہیں ۔بلکہ آپ کو اپنے ریفرلز کے ذریعے مستقل آمدنی کا منفرد موقع بھی فراہم کیا جاتا ہے۔ ہمارا ریفرل کمیشن پروگرام آپ کی محنت کو انعام دینے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، اور اس میں نئے اور دلچسپ مواقع شامل کیے گئے ہیں۔ ریفرل کمیشن پروگرام کیسے کام کرتا ہے؟ اپنے دوستوں اور سوشل میڈیا کمیونٹی کو اپنے ریفرل لنک سے فورم پر مدعو کریں ۔ آپ کو ایک خصوصی ریفرل لنک دیا جائے گا، جس کے ذریعے آپ اپنے دوستوں اور نیٹ ورک میں لوگوں کو اردو فن کلب کی ممبرشپ لینے کی دعوت دے سکتے ہیں۔ ہر ممبرشپ خریداری پر کمیشن حاصل کریں جب بھی آپ کا ریفر کردہ ممبر کوئی بھی کلاؤڈ ممبرشپ خریدے گا، اس کی خریداری مکمل ہونے پر آپ کا ریفرل کمیشن آپ کے اکاؤنٹ بیلنس میں شامل کر دیا جائے گا۔اور آپ کو اکاؤنٹ ای میل کے ذریعے نوٹی فائی بھی کر دیا جائے گا ۔ آپ کےکمیشن کی شرح خریدی گئی ممبرشپ کی قیمت کا 5% سے 10% تک ہو سکتی ہے۔ ماہانہ ٹارگٹ مکمل کریں اور زیادہ کمیشن حاصل کریں ریفرل کمیشن ایک یا ایک سے زیادہ ممبر زپر بھی دیا جائے گا ۔تاہم اگر آپ ایک مہینے میں 50 ممبرز سے زیادہ ممبرز کو اردو فن کلب کی ممبرشپ دلوانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں، تو آپ کو اس ماہ کے تمام کامیاب ریفرلز پر دس پرسنٹ تک کا کمیشن دیا جائے گا۔اگر آپ کا ریفرل کردہ ممبر فوری ممبرشپ حاصل نہیں کرتا اور وہ 2025 میں ہی کچھ ماہ بعد ممبرشپ خریدتا ہے تو اس کی ممبرشپ کی خریداری کا کمیشن بھی آپ کے اکاؤنٹ میں شامل ہو گا ۔ اسے ضائع نہیں کیا جائے گا ۔ اپنی ریفرل کمیونٹی کو بڑھائیں اور اسے مستقل کمائی کا ذریعہ بنائیں۔ زیادہ کمیشن حاصل کرنے کے ٹپس اپنے ریفرل لنک کو زیادہ سے زیادہ سوشل پلیٹ فارمز پر شیئر کریں۔اپنے نیٹ ورک میں اردو فن کلب کی اہمیت کو اجاگر کریں۔ماہانہ ٹارگٹ کو پورا کرنے کے لیے اپنی حکمت عملی بنائیں۔اپنی پیشرفت کو ہر مہینے مانیٹر کریں اور بہترین نتائج کے لیے محنت کریں۔ کمیشن کی شرح اور تفصیلات ماہانہ ایک سے پچاس ممبرز۔ہر ممبرشپ خریداری پرپانچ پرسنٹ تک کمیشن ماہانہ پچاس سےزیادہ ممبرز۔ہر ممبرشپ خریداری پر دس پرسنٹ تک کمیشن اہم شرائط و ضوابط کمیشن صرف ان ممبرز پر لاگو ہوگا جو آپ کے ریفرل لنک کے ذریعے رجسٹرڈ ہو کر ممبرشپ خریدیں گے۔ماہانہ ٹارگٹ کے مطابق اضافی کمیشن حاصل کرنے کے لیے مقررہ تعداد میں ریفرلز کرنا ضروری ہے۔ہر کامیاب خریداری پر کمیشن کا اطلاق ہوگا۔ماہانہ ٹارگٹ مکمل ہونے پر ہر ماہ کی یکم تاریخ کو اضافی کمیشن ٹارگٹ مکمل کرنے والے ممبر کے اکاؤنٹ میں پوسٹ کیا جائے گا اردو فن کلب کسی بھی وقت اس پالیسی میں تبدیلی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ یہ وقت ہے کہ آپ اپنے نیٹ ورک کو وسیع کریں اور اردو فن کلب کو دنیا بھر میں پھیلائیں۔ اردو فن کلب کے ساتھ نہ صرف آپ کو بہترین مواد تک رسائی ملے گی بلکہ آپ اپنی محنت سے اضافی آمدنی بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ ریفرل پالیسی کی مدت یہ ریفرل کمیشن پالیسی یکم جنوری 2025 سے 31 دسمبر 2025 تک کے لیے نافذ العمل ہے۔ 💡 ابھی اپنا ریفرل لنک حاصل کریں، شیئر کریں، اور کمائی کا سلسلہ شروع کریں✨
  3. اردو فن کلب فورم کے قوانین اور وارننگ سسٹم اردو فن کلب فورم میں نظم و ضبط اور خوشگوار ماحول برقرار رکھنے کے لیے وارننگ سسٹم موجودہے۔ تمام ممبران سے گزارش ہے کہ فورم کے قوانین کو بغور پڑھیں اور ان پر عمل کریں، کیونکہ ہر خلاف ورزی یا لاعلمی آپ کےفورم اکاؤنٹ کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔ وارننگ سسٹم کی وضاحت وارننگ سسٹم کے تحت ممبران کو ان کی خلاف ورزیوں کے مطابق وارننگ پوائنٹس دیے جاتے ہیں، جو 1 سے 10 کے درمیان ہو سکتے ہیں۔ یہ پوائنٹس خلاف ورزی کی نوعیت اور شدت کو ظاہر کرتے ہیں۔ وارننگ پوائنٹس اور ان کے نتائج وارننگ پوائنٹس کے تحت مختلف پابندیاں عائد کی جاتی ہیں، جو درج ذیل ہیں پوائنٹس کی تعداداور پابندی کی نوعیت زیرو پوائنٹ۔۔۔۔ صرف نوٹس (قابل اصلاح غلطی)۔۔۔۔ کوئی پابندی نہیں۔ ایک پوائنٹ ۔۔۔۔ الرٹ (آپ کو فورم رولز پڑھنے کی ضرورت ہے)۔۔۔۔ کوئی پابندی نہیں۔ دو پوائنٹس ۔۔۔۔فورم پر ایک دن کی پوسٹنگ کی پابندی۔ تین پوائنٹس ۔۔۔۔ایک دن کے لیئے فورم تک رسائی بندہو جائے گی۔ پانچ پوائنٹس ۔۔۔۔تین دن کے لیئے فورم تک رسائی بند ہو جائے گی۔ دس پوائنٹس ۔۔۔۔لائف ٹائم بین (ممبر کا اکاؤنٹ ہمیشہ کے لیے بند کر دیا جائے گا)۔ وارننگ پوائنٹس کی اقسام عارضی وارننگ پوائنٹس ۔۔۔۔یہ وارننگ عام طور پر زیرو پوائنٹ کے ساتھ بطور نوٹس دی جاتی ہے تاکہ ممبران کو اپنی اصلاح کا موقع ملے۔ اگر خلاف ورزی کی نوعیت معمولی ہو اور ایڈمنسٹریٹر کا مقصد ممبر کو سمجھانا یا فیور دینا ہو، تو نمبرز کے ساتھ عارضی پوائنٹس ایشو کیے جا سکتے ہیں، جو وقت کے ساتھ خود بخود ختم ہو جاتے ہیں۔ تاہم، اگر خلاف ورزی کی نوعیت سنگین ہو تو مستقل وارننگ پوائنٹس جاری کیے جاتے ہیں جو لائف ٹائم رہتے ہیں۔ مستقل وارننگ پوائنٹس ۔۔۔۔یہ پوائنٹس لائف ٹائم کے لیے اکاؤنٹ میں رہتے ہیں اور مستقبل کی کسی بھی خلاف ورزی پر ان کو مدنظر رکھ کر سخت کارروائی کی جاتی ہے۔ عارضی اور مستقل وارننگ پوائنٹس کا اکاؤنٹ پر ردعمل معمولی خلاف ورزیوں پر عارضی پوائنٹس ایک خاص مدت (مدت وارننگ ایشو کرنے پر درج کی جاتی ہے )کے بعد خود بخود ختم ہو جاتے ہیں، جس سے ممبر کا اکاؤنٹ دوبارہ فریش ہو جاتا ہے۔ تاہم، اگر عارضی پوائنٹس کے ختم ہونے سے پہلے ممبر بار بار قوانین کی خلاف ورزی کرے اور پوائنٹس جمع ہو جائیں، تو مجموعی پوائنٹس کے مطابق رولز کے تحت پابندی عائد کی جائے گی۔جو اکاؤنٹ کے بین ہونے کا سبب بھی بن سکتی ہے۔ اس لیے تمام ممبران کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ مزید خلاف ورزی سے گریز کریں تاکہ اضافی پوائنٹس کے نتیجے میں سخت کارروائی سے بچا جا سکے۔جبکہ سنگین خلاف ورزیوں پر مستقل پوائنٹس کبھی ختم نہیں ہوتے اور ہمیشہ اکاؤنٹ پر اثرانداز رہتے ہیں۔ وارننگ دینے کے اصول خلاف ورزی کی سنگینی کے مطابق وارننگ پوائنٹس دیے جاتے ہیں۔ایڈمنسٹریٹر کسی بھی خلاف ورزی پر 1 سے 10 تک پوائنٹس دے سکتا ہے۔10 پوائنٹس ملنے کی صورت میں اکاؤنٹ فوری طور پر لائف ٹائم بین ہو جائے گا۔ وارننگ کے اثرات وارننگ ملنے سے ممبر کی ریپوٹیشن اور اچیومنٹ پوائنٹس متاثر ہوتے ہیں، جس سے رینک کم ہو سکتا ہے۔ وارننگ کے وقت ممبر کو اپنی ہسٹری پر نظر رکھنی چاہیے تاکہ آئندہ خلاف ورزی سے بچا جا سکے۔ وارننگ دینے کا اختیار صرف ایڈمنسٹریٹر کو وارننگ پوائنٹس دینے کا اختیار حاصل ہے۔وارننگ کا مقصد فورم کے قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہے۔ تمام وارننگ پوائنٹ کی ہسٹری ممبر کی پروفائل میں شو ہوتی ہے ۔ اگر کسی مسئلے یا وضاحت کی ضرورت ہو تو فورم ایڈمنسٹریٹر سے رابطہ کریں۔ یہ قوانین فورم کے تمام ممبران پر لاگو ہیں، اور ان کی پاسداری ہر ممبر کی ذمہ داری ہے۔
  4. **کیا آپ نئے سال کے لیے تیار ہیں؟** سال 2025 کے آغاز کے ساتھ، **اردو فن کلب** اپنے فورم میں چند اہم تبدیلیاں متعارف کروانے جا رہا ہے۔ ہمیشہ کی طرح، ہمارا زور تعداد کی بجائے معیار پر ہوگا تاکہ فورم کی سروس کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔ ان تبدیلیوں کے بعد، فورم کی موجودہ سروس اور نئی سروس میں آپ کو واضح فرق محسوس ہوگا۔ اس میں کچھ ضروری پابندیاں اور نئی سہولیات شامل ہوں گی، جن کا ذکر اس تھریڈ میں کیا جائے گا۔ ہمیں امید ہے کہ یہ اضافے فورم کے تجربے کو مزید بہتر بنائیں گے۔ کلاؤڈ جونیئرممبرشپ جو ممبرز صرف **بھولی داستاں** ناول پڑھنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ان کے لیئے نئے سال2025 میں، ہم ایک کم قیمت ممبرشپ متعارف کروا رہے ہیں ۔اس خصوصی ممبرشپ کی قیمت صرف ** 2 ڈالر ** جو کہ چھے ماہ کے لیئے ہوگی، جو کہ انتہائی مناسب فیس ہے۔ اس ممبرشپ کے ذریعے ممبرز کو پہلے سے پوسٹ ہزاروں صفحات کے ساتھ ساتھ ماہانہ **30 صفحات** کی نئی اپڈیٹس دی جائیں گی، جنہیں ہر 15 دن بعد **15 صفحات** کی صورت میں فراہم کیا جائے گا۔ یہ ممبرشپ صرف بھولی داستاں ناول تک محدود ہوگی اور کسی دوسرے ناول یا مواد کی ایکسس اس میں شامل نہیں ہوگی۔بھولی داستاں ناول کے اختتام کے بعد یہی ممبرشپ کسی دوسرے نئے سلسلے پر بھی جاری رہے گی۔ ممبرشپ رینیول پالیسی فورم کے قوانین کے مطابق، کلاؤڈ پلاٹینم اور کلاؤڈ پریمیم ممبرز اگر اپنے اکاؤنٹ کو کلاؤڈ بیسک پر ڈی گریڈ کرتے ہیں ۔ تو اس کے پرائیویٹ کلاؤڈ اکاؤنٹ کو غیر فعال کر دیا جائے گا۔ تمام ممبرشپ کی تجدید ہمیشہ سابقہ ممبرشپ کی ایکسپائری تاریخ سے کی جائے گی تاکہ ممبرز کا سبسکرپشن سائیکل منظم رہے۔ ممبرشپ کی ایکسپائری سے **3 دن قبل** ممبر کو رینیول انوائس ارسال کی جائے گی۔ یہ انوائس **7 دن** تک فعال رہے گی اور اس مدت کے دوران ممبر اپنی ممبرشپ کی فیس ادا کر سکے گا۔ اگر انوائس کی ادائیگی مقررہ مدت میں نہ ہو سکی تو انوائس ایکسپائر ہو جائے گی، اور ممبر کو اپنی ممبرشپ تجدید کے لیے ایڈمنسٹریٹر سے رابطہ کرنا ہوگا۔ - ممبرشپ کی تجدید ہمیشہ اسی ایکسپائری تاریخ سے کی جائے گی جب پہلے ممبرشپ ختم ہوئی تھی، چاہے فیس تاخیر سے ادا کی جائے۔ مثال کے طور پر، اگر کسی ممبر کی ممبرشپ **جنوری** میں ختم ہوئی تھی اور وہ **مارچ** میں فیس ادا کرتا ہے، تو اس کی ممبرشپ جنوری سے شمار ہوگی اور اگلی ایکسپائری تاریخ **اگلے سال کے جنوری** میں ہی ہوگی۔ لیٹ رینیول فیس اگر کوئی ممبر اپنی ممبرشپ **ایک سال یا اس سے زیادہ** عرصے تک تجدید نہیں کرواتا، تو اسے تجدید کے وقت **ڈبل رینیول فیس** ادا کرنا ہوگی۔ یہ پالیسی اس لیے متعارف کروائی گئی ہے تاکہ ممبرز بروقت اپنی ممبرشپ کو برقرار رکھیں اور فورم کی سروسز سے مسلسل فائدہ اٹھا سکیں۔ کچھ ممبرز ممبرشپ کی تجدید میں تاخیر صرف اس لیے کرتے ہیں تاکہ ناولز کی اپڈیٹس جمع ہو جائیں اور وہ بعد میں ایک ساتھ زیادہ مواد پڑھ سکیں۔ تاہم، جب ہمارے فورم پر اپڈیٹ شیڈول باقاعدگی سے دیا جاتا ہے، تو اسی طرح تجدید کا بھی ایک منظم اصول ہونا ضروری ہے۔ اس کا مقصد فورم کی سروس کو بہتر بنانا اور سبھی ممبرز کو اپڈیٹس تک مساوی رسائی فراہم کرنا ہے۔ لہذا، بروقت تجدید فورم کے معیار اور کمیونٹی کے مفاد میں ہے۔ کمنٹس اپروول سیٹ اپ رومن اردو اور دیگر زبانوں میں لکھے گئے کمنٹس کو ڈیلیٹ کرنے کا عمل برقرار رکھا جائے گا۔ صرف اردو میں لکھے گئے کمنٹس، جو فورم کے قوانین کے مطابق ہوں گے، انہیں ہی اپروو کیا جائے گا۔ اکاؤنٹ ویری فکیشن پراسس جنوری 2024 میں ہم نے فورم پر اکاؤنٹ ویری فکیشن کا عمل متعارف کروایا تھا۔ اس کا مقصد ویری فائیڈ ممبرز کا ایک خاص گروپ بنانا تھا تاکہ ان کے لیے کچھ خصوصی ناولز اور بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ اس اقدام کا مقصد ممبرز کے تجربے کو بہتر بنانا اور ایک معتبر کمیونٹی بنانا تھا۔ تاہم، ہمیں توقع کے برعکس فیڈبیک ملا۔ سینکڑوں ممبرز نے ویری فکیشن کے لیے درخواستیں جمع کرائیں، لیکن بدقسمتی سے ان میں سےنوے پرسنٹ درخواستیں فیک تفصیلات پر مبنی تھیں۔ ان کا مقصد غلط معلومات کے ذریعے ویری فکیشن حاصل کرنا تھا، جو ہمارے اصولوں کے تحت ممکن نہیں تھا۔ صرف وہی ممبرز ویری فائی ہو سکے جنہوں نے درست معلومات فراہم کیں، اور ایسے ممبرز کی تعداد صرف 15 ہے۔ ہم ان ممبرز کے اعتماد کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ فیک درخواستوں کی کثرت کو مدنظر رکھتے ہوئے، ہم نے اس ویری فکیشن عمل کو فی الحال بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اگر مستقبل میں اس کی ضرورت محسوس ہوئی تو ہم اس پر دوبارہ غور کریں گے۔ تاہم، جن ممبرز نے اپنے اکاؤنٹس ویری فائی کروا لیے ہیں، انہیں فورم کی طرف سے اضافی سہولیات، پوائنٹس، اور دیگر فوائد فراہم کیے جاتے رہیں گے۔اور ان کے نام کے ساتھ ویری فائی بیج بھی موجود رہے گا ۔ ای میل نیوز لیٹر نئے سال سے ہم فورم کے ممبرز کے لیے ای میل نیوز لیٹر کا اجرا بھی کر رہے ہیں۔ اس کے ذریعے، ہم ان ممبرز کو دوبارہ فورم پر مدعو کریں گے جو کسی وجہ سے فورم سے دور ہو چکے ہیں۔ مزید برآں، فورم رینڈملی منتخب کردہ ممبرز کو اسپیشل کوپن کوڈز بھیجے گا، جنہیں وہ فورم پر خصوصی ڈسکاؤنٹس کے ساتھ خریداری کے لیے استعمال کر سکیں گے۔ انوائٹ رجسٹریشن سسٹم فورم پر روزانہ تقریباً 300 نئے اکاؤنٹس بنتے ہیں، جن میں سے تقریباً 200 ایسے ہیں جن کے ای میل ایڈریس ممبرز کی طرف سے تصدیق نہیں ہوتے۔ اس کی وجہ سے، ان اکاؤنٹس کو 10 دن تک تصدیق کے انتظار کے بعد فورم سے خودکار طور پر ہٹا دیا جاتا ہے، تاکہ ہمارے فورم کے فعال ممبروں کی تعداد غیر ضروری طور پر جعلی اکاؤنٹس سے متاثر نہ ہو۔باقی 100 اکاؤنٹس میں سے، 50 سے زیادہ پہلے سے موجود ممبرز کے اضافی اکاؤنٹس ہوتے ہیں۔ یہ ممکن ہے کہ ممبرز یہ اضافی اکاؤنٹس اس لیے بناتے ہوں تاکہ نئے اکاؤنٹ میں کوئی خاص سیکشن کھل جائے جو ان کے پاس پہلے نہیں کھل رہا، لیکن حقیقت یہ ہے کہ تمام فری اکاؤنٹس کو ایک جیسی رسائی حاصل ہوتی ہے۔ ہم آپ کو یہ بتانا چاہتے ہیں کہ نئے سال 2025 سے، ہم فورم کی اوپن رجسٹریشن کو بند کر رہے ہیں۔ نئے ممبرز صرف پہلے سے موجود ممبرز کی دعوت پر شامل ہو سکیں گے۔ ہر ایکٹو ممبر کو اس کی سرگرمی کی بنیاد پر فری انوائٹ کوپن دیے جائیں گے، جن کی مالیت **$2** ہوگی۔ یہ کوپن ممبرز کو بالکل فری ملیں گے، اور وہ انہیں نئے ممبرز کو بیچ کر یا ان کی مدد سے کسی کو فورم میں فری ممبرشپ دلوا کر فورم پر اضافی فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔ جو ممبر بغیر کسی دعوت کے فورم پر رجسٹر ہونا چاہے گا، اسے **$2 رجسٹریشن فیس** ادا کرنی ہوگی۔مزید یہ کہ ممبرز کو ای میل کی ویری فکیشن کے بعد ایڈمن کی منظوری تک کا بھی انتظار کرنا ہو گا ۔ اور تمام اکاؤنٹس میونل ری ویو کے بعد اپروول ہوں گے ۔ اس اقدام سے غیر ضروری اور جعلی اکاؤنٹس کا مسئلہ بھی حل ہو جائے گا، اور یہ ہمیں یہ یقینی بنانے میں مدد دے گا کہ ہمارے فورم میں صرف فعال اور حقیقی ممبرز موجود ہیں۔ بیرونی ایڈ نیٹ ورکس معروف ایڈ نیٹ ورک ''گوگل ایڈ سینس'' کی پالیسی میں اڈلٹ سائیٹس شامل نہیں ۔ اس کے متبادل کے طور پر ہم پچھلے تین سال سے کسی ایسے ایڈ نیٹ ورک کی تلاش میں تھے جو ہمارے فورم پر اشتہارات دکھا کر فورم کے اخراجات کم کرنے میں مدد کرے تاکہ ممبرز پر ممبرشپ فیس کا بوجھ کم کیا جا سکے۔ اس طویل عرصے کی کوششوں کے باوجود ہمیں کوئی ایسا نیٹ ورک نہیں ملا جو ہماری توقعات پر پورا اتر سکے۔ اگرچہ مختلف ایڈ نیٹ ورکس فورم پر اشتہارات دیکھا کر ہمیں ارننگ فراہم کرتے ہیں، لیکن ساتھ ہی وہ ممبرز کی ڈیوائسز کا ڈیٹا ٹریک کرنا شروع کر دیتے ہیں، جس سے ممبرز کی پرائیویسی کو خطرہ لاحق ہو جاتا ہے۔اور ہم ممبرز کی پرائیویسی کو کمپرومائز کر کے ایڈز سے ارن نہیں کرنا چاہتے۔ ہمارا'' فورم ایمیونٹی سیکورٹی'' سسٹم، جس میں ہم نے سیکیورٹی اور پرائیویسی کے سخت حفاظتی انتظامات کیے ہوئے ہیں، ایسی کسی بھی کوشش کو روک دیتا ہے اور اس ٹریک سیشن کو فوری طور پر بلاک کر دیتا ہے۔ بیرونی ایڈ نیٹ ورکس پر اعتماد نہ ہونے کی وجہ سے، ہم نے اب تمام بیرونی ایڈ نیٹ ورکس کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے اور اپنا ذاتی ایڈ نیٹ ورک متعارف کروا دیا ہے۔ فی الحال، اس نیٹ ورک پر فورم میں پوسٹ کیے گئے ناولز کے اشتہارات ہی دکھائے جا رہے ہیں، لیکن ہمارا اصل مقصد اس نیٹ ورک کو فورم ممبرز اور اسپانسرز کی جانب سے ملنے والے اشتہارات کے لیے استعمال کرنا ہے۔ اس طرح نہ صرف ہمیں کچھ آمدنی ہو سکے گی، بلکہ ہمارے ممبرز بھی 100 فیصد محفوظ رہیں گے۔ہم نے ہمیشہ اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ ہمارے فورم پر ممبرز کی معلومات مکمل طور پر محفوظ رہے۔ جو ممبرز یا اسپانسرز اپنی مصنوعات کے اشتہارات ہمارے فورم پر لگوانا چاہتے ہیں، وہ مجھ سے براہ راست رابطہ کر سکتے ہیں۔ اس اقدام سے ہمیں فورم کے انتظامات کو بہتر طریقے سے سنبھالنے میں بھی مدد ملے گی، اور ہم آپ سب کو مزید بہتر خدمات فراہم کر سکیں گے۔ اکاؤنٹس ای میل کی تصدیق ہم نے فورم کے تمام ممبرز کی ای میلز کو دستی طور پر چیک کیا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ تمام اکاؤنٹس درست اور فعال ای میلز سے منسلک ہیں۔ اس عمل کے دوران ایسے تمام ممبرز کے اکاؤنٹس کو فورم سے ہٹا دیا گیا جن کی ای میلز یا تو غلط تھیں، وقت کے ساتھ غیر فعال ہو چکی تھیں، یا جن کی معیاد ختم ہو چکی تھی۔ یہ اقدام فورم کی سیکیورٹی کو بہتر بنانے، غیر فعال اکاؤنٹس کو ختم کرنے، اور ممبرز کے درمیان ایک صاف اور منظم ماحول فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ ایسے ممبرز کو 3 ماہ کا نوٹس دیا گیا تھا کہ وہ اپنی ای میلز کو فورم پر اپڈیٹ کر لیں تاکہ ان کے اکاؤنٹس برقرار رہ سکیں۔ تاہم، نوٹس کی مدت ختم ہونے کے بعد، ان ممبرز کے اکاؤنٹس کو فورم سے مستقل طور پر حذف کر دیا گیا جنہوں نے اپنی ای میلز اپڈیٹ نہیں کیں۔ اگر آپ کے اکاؤنٹ پر بھی ای میل سے متعلق کوئی وارننگ ظاہر ہو رہی ہے، تو یہ آپ کے لیے انتہائی ضروری ہے کہ اسے نظر انداز نہ کریں۔ اپنی ای میل کو فوری طور پر اپڈیٹ کریں تاکہ آپ کا اکاؤنٹ محفوظ اور فعال رہے۔ اگر آپ کو ای میل اپڈیٹ کرنے میں کوئی دشواری پیش آ رہی ہے یا اس حوالے سے مزید رہنمائی کی ضرورت ہے، تو براہ کرم فورم کے ایڈمنسٹریٹر سے رابطہ کریں۔ ایڈز فری براؤزنگ گزشتہ سال متعارف کرائے گئے **ایڈز فری براؤزنگ** کے آپشن کو ممبرز کی سہولت کے پیش نظر مزید بہتر کیا جا رہا ہے۔ اس کی قیمت'' 20 ڈالر سالانہ ''سے کم کر کے **10 ڈالر سالانہ** مقرر کی گئی ہے، جو پہلے سے بھی زیادہ مناسب ہے۔ ممبرز یہ آپشن لے کر اپنے براؤزنگ تجربے کو اشتہارات سے پاک کر سکتے ہیں۔ کلاؤڈ پلاٹینم ممبرز کے لیے خصوصی مراعات نئے سال میں ہم کلاؤڈ پلاٹینم ممبرز کو خصوصی حیثیت دیتے ہوئے ہر قدم آگے رکھیں گے۔ اس کے تحت، فورم پرکلاؤڈ پلاٹینم ممبرز کو ایڈز کا صرف 10 فیصد حصہ ہی نظر آئے گا، اور ان اشتہارات میں بھی صرف فورم سے متعلقہ مواد شامل ہوگا۔ سب سے بڑھ کر، کلاؤڈ پلاٹینم ممبرز کو اشتہارات بند کرنے کے لیے 10 سیکنڈ کا انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔ ان کے اشتہارات 3 سے 5 سیکنڈ میں خودبخود بند ہو جائیں گے، جس سے ان کا تجربہ مزید بہتر اور تیز تر ہو گا۔اس طرح ہم آپ کو ایک خصوصی، ایڈ-لائٹ، اور بہترین تجربہ فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ آپ ہماری فورم سرگرمیوں سے بھرپور لطف اٹھا سکیں۔ یہ تمام تبدیلیاں فورم کو بہتر بنانے اور ایک اعلیٰ معیار کی کمیونٹی بنانے کے لیے کی جا رہی ہیں۔ ہمیں زیادہ تعداد کی بجائے ایسی کمیونٹی چاہیے جو معیار پر پورا اترے۔ ہم 20,000 ممبرز کی بجائے 1,000 معیاری ممبرز کو ترجیح دیتے ہیں۔ ان نئے اصولوں کے ساتھ جو ممبرز فورم میں شامل رہنا چاہیں، ہم ان کا خیرمقدم کریں گے۔ جبکہ جو ممبرز ان تبدیلیوں سے اتفاق نہیں رکھتے، انہیں بخوشی الوداع کریں گے۔ **ایڈمنسٹریٹر** **اردو فن کلب**
  5. https://urdufunclub.org/forum/184-cloud-basic-serials-novels/ کلاؤڈ ممبرشپ ہونا ضروری ہے
  6. تمام ممبرز کو ایک بات کہوں گا ۔ کہ جو ممبر فورم کو وقت دے سکے صرف وہی یہاں کمنٹ کرے ۔ کیونکہ یہاں کمنٹس کرنے والے ممبرز میں سے 3 ممبرز کو لاسٹ ویک سے کچھ کام ذمہ لگائے تھے ۔ مگر ابھی تک ان کا کوئی رسپانس نہیں ہے ۔ ایسے ممبرز بلا وجہ یہاں کمنٹ کر کے اپنا اور ہمارا وقت ضائع نہ کریں ۔شکریہ
  7. رائٹرز متوجہ ہوں ہم نے رائٹرز کے لیے ایک خصوصی سیکشن بنایا ہے جس کا مقصد آپ کے ناولز کی اپڈیٹس کو منظم کرنا اور ان کا بیک اپ محفوظ رکھنا ہے۔ اس سیکشن میں آپ اپنے ناولز کی نئی اقساط شیئر کریں گے، اور آپ کا کام ہمیشہ محفوظ رہے گا۔ یہاں جو بھی اپڈیٹس آپ شیئر کریں گے، وہ صرف فورم انتظامیہ دیکھے گی اور پھر آپ کے نام سے ہی اوپن فورم پر شیڈول کے مطابق پوسٹ کی جائیں گی۔ اس سیکشن کا مقصد یہ ہے کہ ہر رائٹر کا کام منظم اور بروقت ہو، تاکہ فورم پر آپ کی کہانیاں ایک شیڈول کے مطابق جاری رہیں۔ اس کے علاوہ، آپ کے کام کو ایک جگہ جمع کر کے فورم انتظامیہ بعد میں ان ناولز کو ای بک کی شکل میں تبدیل کر سکے گی۔ اس سے یہ فائدہ ہوگا کہ آپ کے تمام کام کا ایک مکمل ریکارڈ محفوظ ہوگا۔ جب آپ اپنا ناول مکمل کریں گے، فورم انتظامیہ آپ کی پروفائل میں ایوارڈ اور پوائنٹس شامل کرے گی تاکہ آپ کی محنت کو سراہا جا سکے۔ آپ اس سیکشن میں ایک سے زیادہ کہانیوں پر بھی کام کر سکتے ہیں، لیکن یہاں آپ کو صرف اپنے ہی ناول کی اپڈیٹس نظر آئیں گی۔ کسی بھی دوسرے رائٹر کا کام یا پوسٹ آپ نہیں دیکھ سکیں گے، تاکہ ہر رائٹر اپنے کام پر توجہ دے سکے۔ اس سیکشن میں فورم انتظامیہ کے سینئر ممبرز ، یعنی ایڈمن اور ڈاکٹر خان، آپ کی تمام سرگرمیوں پر نظر رکھیں گے۔ وہ آپ کے کام کا جائزہ لیں گے اور اگر ضرورت پڑی تو آپ کو مشورے بھی دیں گے تاکہ آپ اپنے ناول کو بہتر انداز میں پیش کر سکیں۔ اس سیکشن کو بنانے کا مقصد یہ ہے کہ فورم کے تمام سیریل ناولز کو ایک منظم طریقے سے جاری رکھا جائے۔ اوپن فورم میں ہزاروں پوسٹس کو ایک ساتھ ماڈریٹ کرنا ایک بہت مشکل اور وقت طلب کام ہے، لیکن اس سیکشن کی مدد سے یہ کام بہت آسان ہو جائے گا۔ اس طرح آپ کے ناولز کا شیڈول ہمیشہ برقرار رہے گا، اور فورم پر کسی قسم کی تاخیر نہیں ہوگی۔ اس خصوصی سیکشن کی بدولت نہ صرف رائٹرز کو سہولت ملے گی، بلکہ فورم کے قارئین کو بھی بروقت اپڈیٹس ملتی رہیں گی۔ لہٰذا، ہم امید کرتے ہیں کہ آپ اس سیکشن کو بھرپور طریقے سے استعمال کریں گے اور اپنے ناولز کا بیک اپ محفوظ رکھیں گے، تاکہ آپ کا کام ہر وقت فورم انتظامیہ کی نظر میں رہے اور فورم پر منظم طریقے سے جاری ہو۔ جونیئر رائٹرز کو "کلاؤڈ بیسک" کی سہولیات مفت میں فراہم کی جائیں گی تاکہ وہ اپنے کام کے ساتھ ساتھ کلاؤڈ بیسک ممبرشپ کی سہولیات بھی انجوائے کر سکیں۔ سینئر رائٹرز کو فورم کی جانب سے "کلاؤڈ پریمیم" کی سہولیات مفت میں دی جائیں گی، جس سے وہ مزید بہتر فیچرز اور اضافی فوائدبلا معاوضہ حاصل کر سکیں گے۔ تاہم، سابقہ رائٹرز جو اب مزید لکھنے میں سرگرم نہیں ہیں یا فورم پر گزشتہ 30دن سے ناول اپڈیٹس نہیں کر رہے، انہیں کسی کلاؤڈ سیکشن تک رسائی نہیں دی جائے گی۔ اس کا مقصد ہے کہ صرف وہ رائٹرز جن کا کام فورم پر جاری ہے، ان سہولیات سے فائدہ اٹھا سکیں۔ اس سیکشن میں آپ کو ایک اور بڑی سہولت فراہم کی جا رہی ہے: یہاں آپ کو کسی قسم کا ٹائمر ایڈ نہیں دکھائی دے گا۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ بغیر کسی اشتہاراتی خلل کےمکمل یکسوئی کے ساتھ اپنے کام پر توجہ دے سکیں گے ۔ طریقہ کار آپ اپنے ناول کے نام سے اس خصوصی سیکشن میں ایک تھریڈ بنائیں گے اور اس میں صرف اقساط نمبر کے ساتھ اپنی اپڈیٹس پوسٹ کرتے جائیں گے۔ اس تھریڈ میں صرف اور صرف اقساط پوسٹ کی جائیں گی، کوئی کمنٹ یا غیر متعلقہ پوسٹ نہیں کی جائے گی تاکہ آپ کا کام منظم اور صاف ستھرا رہے۔ فورم انتظامیہ آپ کی اپڈیٹس کو اسی تھریڈ سے شیڈول کے مطابق لے کر اوپن فورم میں آپ کے نام سے پوسٹ کرے گی، تاکہ قارئین کو بروقت اپڈیٹس ملتی رہیں۔ اس طریقے سے ہم ایک مضبوط شیڈول ترتیب دے سکیں گے اور ناولز کی اشاعت میں کسی قسم کی تاخیر یا بے ترتیبی نہیں ہوگی۔ جو رائٹرز اس سیکشن کے علاوہ اوپن فورم میں براہِ راست اپنے ناولز کی اپڈیٹ پوسٹ کریں گے، وہ رینک پوائنٹس اور دیگر فورم کی سہولیات کے حق دار نہیں ہوں گے۔ اور فورم ان کو رائٹر کا رینک بھی نہیں دے گا ۔ ہم ہر سال تمام پوسٹ شدہ ناولز کا پول ووٹ بھی کروائیں گے جس میں قارئین اپنی پسندیدہ کہانیاں منتخب کریں گے۔ اس پول کے ونر رائٹرز کو نقد رقم کا انعام دیا جائے گا، اور اگر آپ کے ناول کی کوالٹی بہت اعلیٰ ہوئی تو ہم اسے فورم پر بطور پیڈ فائل اپلوڈ کریں گے، جس سے ہر خریداری پر آپ کو رائلٹی بھی ملے گی۔ اس طریقہ کار سے نہ صرف آپ کو منظم انداز میں کام کرنے کا موقع ملے گا ۔بلکہ آپ کی محنت کا صلہ بھی فورم کی جانب سے مالی طور پر دیا جائے گا۔ اگر کوئی رائٹر ہائی کوالٹی اور اچھوتے موضوع پر لکھ سکتا ہے تو وہ فورم کے ایڈمنسٹریٹر سے رابطہ کرکے ہمارے "پیڈ رائٹر" گروپ میں شمولیت اختیار کر سکتا ہے۔ اس گروپ میں شامل ہونے کے لیے چند اہم شرائط ہیں۔جن میں یہ دو سر فہرست ہیں ۔ ناول کی انفرادیت: جو ناول اس فورم کے لیے لکھا جائے گا، اسے تا حیات کسی دوسرے گروپ یا فرد کے ساتھ شیئر نہیں کیا جا سکتا۔ یہ شرط اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ آپ کی تخلیقی محنت محفوظ رہے اور اس کا صحیح استعمال ہو۔ پرامید تکمیل: ہر پیڈ رائٹر کو اپنی تحریر مکمل کر کے فورم انتظامیہ کے حوالے کرنا ہوگا۔ صرف اسی صورت میں اس کی پیڈ فائلز کو اپلوڈ کیا جائے گا۔ یہ قوانین اس بات کو یقینی بنانے کے لیے وضع کیے گئے ہیں کہ ہمارے پیڈ رائٹرز کو ان کی محنت کا صحیح صلہ ملے اور ان کے کام کی حفاظت کی جائے۔ اگر آپ ان شرائط کے ساتھ متفق ہیں تو آپ بلا جھجھک درخواست دے سکتے ہیں۔ BOARD OF WRITERS
  8. فورم براؤزنگ پیکجز کی مکمل تفصیل ہم آپ کے براؤزنگ تجربے کو مزید بہتر بنانے کے لیے فورم پر مختلف پیکجز فراہم کر رہے ہیں۔ یہ پیکجز آپ کو فورم براؤزنگ کے دوران دکھائے جانے والے ایڈز کی تعداد اور ان کے ظاہر ہونے کی فریکوئنسی کو کنٹرول کرنے کی سہولت دیتے ہیں۔ فورم پر دستیاب تمام براؤزنگ پیکجز ممبرشپ کے ساتھ ہی شامل ہوتے ہیں، تاہم ایڈ فری پیکج کو ممبر کو الگ سے سبسکرائب کرنا ہوتا ہے۔یہ سبسکرپشن ان ممبران کے لیے ایک خصوصی آپشن ہے جو فورم کو مکمل طور پر اشتہارات سے پاک تجربہ کے ساتھ استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ ایڈ فری پیکج کو فعال کرنے کے بعد، فورم پر کسی بھی صفحے یا کلک کے دوران کوئی اشتہار دکھائی نہیں جائے گا، اور آپ بغیر کسی رکاوٹ کے اپنا وقت گزار سکتے ہیں۔ ہم نے فورم پر ایڈز کی فریکوئنسی کو **ٹائم** کے بجائے **کلکس** کی بنیاد پر رکھا ہے تاکہ آپ کے براؤزنگ کے تجربے میں کوئی خلل نہ آئے۔ خاص طور پر جب آپ کسی پیج پر ناول پڑھ رہے ہوں تو یہ طریقہ اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ کوئی ایڈ درمیان میں آکر آپ کو تنگ نہ کرے۔ یہ کلک بیسڈ سسٹم آپ کی براؤزنگ کو مزید آسان اور خوشگوار بناتا ہے، اور آپ کو ایڈز کی وجہ سے کسی خلل کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔ اس طرح، آپ اپنی توجہ مکمل طور پر اپنے پسندیدہ مواد پر مرکوز رکھ سکتے ہیں۔ ہر ممبر اپنی ضروریات اور ترجیحات کے مطابق براؤزنگ پیکج منتخب کر سکتا ہے۔ ذیل میں موجود پیکجز کی مکمل تفصیل آپ کی رہنمائی کے لیے پیش کی جا رہی ہے ایڈز براؤزنگ (ڈیفالٹ) یہ فورم کا ڈیفالٹ پیکج ہے، جس میں ہر **5 کلکس** پر ایک ایڈ دکھایا جاتا ہے۔ اگر آپ نے کوئی دوسرا پیکج منتخب یا ایکٹیویٹ نہیں کیا، تو آپ کا براؤزنگ تجربہ اس ڈیفالٹ سیٹنگ کے تحت ہوگا۔ ** کلاؤڈ ایڈز براؤزنگ** اس پیکج کے تحت ہر **10 کلکس** پر ایک ایڈ شو ہوتا ہے۔ یہ پیکج **کلاؤڈ پلاٹینم** کے علاوہ تمام کلاؤڈ ممبران اور **رائٹرز گروپس** کے لیے فری دستیاب ہے۔ ** پلاٹینم ایڈز براؤزنگ** یہ پیکج خاص طور پر **کلاؤڈ پلاٹینم ممبرز** کے لیے فری ہے، جس میں ہر **20 کلکس** پر ایک ایڈ دکھایا جاتا ہے۔ اس پیکج کے ذریعے کلاؤڈ پلاٹینم ممبرز کو ایک زیادہ آرام دہ اور ایڈز میں کم خلل والا براؤزنگ تجربہ فراہم کیا جاتا ہے۔ **ایڈ فری براؤزنگ پیکج** اس پیکج کو الگ سے سبسکرائب کرنا ہوتا ہے، اور یہ درج ذیل قیمتوں پر دستیاب ہے: ایک ڈالر ماہانہ پانچ ڈالر 6 ماہ دس ڈالر سالانہ اس پیکج کو سبسکرائب کرنے کے بعد،آپ کو **لامحدود کلکس** کے باوجود کوئی ایڈ نہیں دکھایا جائے گا۔ یہ پیکج ان ممبران کے لیے بہترین آپشن ہے جو اشتہارات سے مکمل طور پر پاک ایک ہموار اور بغیر خلل کا براؤزنگ تجربہ چاہتے ہیں۔ براؤزنگ رولز اور شرائط **گیسٹ ممبران:** جب تک آپ اپنے اکاؤنٹ میں لاگ ان نہیں ہوتے، آپ بطور **گیسٹ** فورم استعمال کر رہے ہوتے ہیں۔ گیسٹ اکاؤنٹس اور فری ممبران پر ہمیشہ ** ایڈز براؤزنگ (ڈیفالٹ) **کے رولز لاگو ہوتے ہیں، یعنی ہر 5 کلکس پر ایک ایڈ دکھایا جاتا ہے۔ **پیکج تبدیل کرنا:** اگر آپ کے اکاؤنٹ میں کسی دوسرے پیکج کی ایکسس موجود ہے، تو آپ فورم کے پیج کے **فوٹر** میں موجود براؤزنگ پیکج سلیکشن کے ذریعے اسے تبدیل کر سکتے ہیں۔ پیکج کی تبدیلی سے آپ کے براؤزنگ رولز بھی تبدیل ہو جائیں گے۔ خلاصہ ایڈز براؤزنگ (ڈیفالٹ) ۔ہر 5 کلکس پر ایک ایڈ (گیسٹ ممبرز اور لاگ ان نہ ہونے والے یوزرز کے لیے)۔ کلاؤڈ ایڈز براؤزنگ۔ ہر 10 کلکس پر ایک ایڈ (کلاؤڈ پلاٹینم کے علاوہ تمام کلاؤڈ ممبرز اور رائٹرز گروپس کے لیے)۔ پلاٹینم ایڈز براؤزنگ:** ہر 20 کلکس پر ایک ایڈ (صرف کلاؤڈ پلاٹینم ممبرز کے لیے)۔ ایڈ فری براؤزنگ پیکج:** کوئی ایڈ نہیں (لامحدود کلکس کے باوجود)۔ آپ اپنے براؤزنگ پیکج کو فورم کے **فوٹر** میں موجود سلیکشن کے ذریعے تبدیل کر سکتے ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ پیکجز آپ کے براؤزنگ کے تجربے کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوں گے اور آپ اپنی مرضی کے مطابق براؤزنگ کر سکیں گے۔ **شکریہ** فورم انتظامیہ
  9. Administrator Whatsapp Number is : +44 7706 626637
  10. محترم فورم کے ممبران امید ہے کہ آپ سب خیریت سے ہوں گے۔ ہم ایک نئے پروجیکٹ پر کام کر رہے ہیں اور ہمیں آپ کی مدد کی ضرورت ہے۔ ہمیں فورم کمیونٹی میں کچھ ایسے ممبران کی تلاش ہے جو اردو لکھنے میں مہارت رکھتے ہوں اور پوسٹس کو ایڈٹ کرنے کی سمجھ رکھتے ہوں۔ ہم چاہتے ہیں کہ یہ ممبرز رضاکارانہ طور پر ہمارے ساتھ مل کر فورم پر موجود ناولز کی کانٹ چھانٹ میں ہماری مدد کریں۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ ہم تمام ناولز کی ایک مکمل انڈیکس فائل بنا سکیں، تاکہ پڑھنے والوں کو ناولز کی تلاش کرنے اور پڑھنے میں آسانی ہو۔ ہماری منصوبہ بندی کے مطابق، تمام مکمل ہو چکے ناولز کی تمام اپڈیٹس کو یکجا کر کے ایک فائل میں جمع کیا جائے گا۔ پھر ان ناولز کو ایک خاص سیکشن میں منتقل کیا جائے گا، تاکہ انہیں آسانی سے تلاش کیا جا سکے۔ اسی طرح، جو ناولز ابھی تک مکمل نہیں ہوئے ہیں یا جنہیں ایک سے زیادہ بار فورم پر پوسٹ کیا گیا ہے، ان کی بھی علیحدہ ترتیب بنائی جائے گی تاکہ انہیں بہتر طریقے سے منظم کیا جا سکے۔ اگر آپ اس پروجیکٹ میں شامل ہونے کے خواہاں ہیں تو براہ کرم مجھ سے پرائیویٹ میسج کے ذریعے رابطہ کریں۔یا اسی تھریڈ میں اپنا رپلائی پوسٹ کریں ۔ آپ سے رابطہ کر لیا جائے گا۔ شمولیت کے لیے یاد رکھیں کہ یہ کام مکمل طور پر رضاکارانہ ہے، اور اس میں شامل ہونے والے ممبران کو کوئی مالی فائدہ نہیں ملے گا۔ تاہم، ایسے ممبران کی محنت کا صلہ فورم کی جانب سے پوائنٹس، رینک، اور اضافی سہولیات کی شکل میں دیا جائے گا۔ ہمیں یقین ہے کہ آپ میں سے کئی افراد اس پروجیکٹ میں دلچسپی رکھتے ہوں گے، اور آپ کی مدد سے ہم اپنے فورم کو مزید بہتر بنا سکیں گے۔ آپ کی مدد کا انتظار رہے گا ایڈمنسٹریٹر ۔ اردو فن کلب
  11. Administrator Whatsapp Number is : +44 7706 626637 وٹس اپ پر رابطہ کریں ۔
  12. Contect to Administrator >> Whatsapp Number is : +44 7706 626637
  13. MMateen پریمیم ناول کو فیس بک پر شیئر کرنے پر فورم سے لائف ٹائم بین کر دیا گیاہے
  14. @Maaz shabbir اس ممبر کو پریمیم ڈیٹا شیئرنگ کی وائلیشن پر بین کر دیا گیا ہے
×
×
  • Create New...
URDU FUN CLUB