April 21, 201610 yr Author Administrators ترکی سے تعلق رکھنے والے ایکر یلمز نو فٹ دو انچ کے فاصلے سے اپنی آنکھ سے دودھ کی دھار نکال کر گلاس میں پھینک سکتے ہیں۔۔یہاں دو چیزوں میں انھیں خاصہ حاصل ہے ۔۔ایک تو دودھ اتنی دور پھینکنا اور دوسرا آنکھ سے دودھ نکلنا۔۔۔۔۔خدا کی قدرت نوٹ یہ خبر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے پیج سے لی جا رہی ہے۔۔یہ شخص ورلڈ ریکارڈ ہولڈر ہے۔۔۔
April 21, 201610 yr Author Administrators نیو یارک میں اتنے زیادہ ریستوران ہیں کہ آپ ہر رات ایک ریستوران میں ڈنر کرنا چاہیں تو آپ کو چون سال درکار ہیں تب جا کر آپ ایک ایک بار تمام ریستوران میں ڈنر کر سکیں گے۔
April 21, 201610 yr Author Administrators آپ کو کسی سے نقصان پہنچتا ہے تو اس کے خلاف کیس کر کے اس سے رقم کا دعویٰ کر سکتے ہو کہ تمہاری وجہ سے مجھے نقصان پہنچا ہے مجھے اتنی رقم دو۔تاریخ میں بڑے بڑے مزاحیہ ہرجانے کے دعوے بھی ہوئے ہیں۔امریکہ میں لاس اینجلس سے تعلق رکھنے والے ایک عورت کو میکڈونلڈ نے نہایت گرم کافی دے دی تھی۔اس عورت نے میکڈونلڈ پر ہرجانے کا دعویٰ کر دیا کہ ان کی کافی وجہ سے مجھے تکلیف ہوئی ہے میری زبان جلی ہے مجھے میکڈونلڈ والے انتیس لاکھ ڈالرز دیں۔اور اندازہ کریں وہ عورت مقدمہ جیت گئی ۔میکڈونلڈ نے عدالت کے حکم پر اس عورت جو انتیس لاکھ ڈالرز یعنی قریبا پاکستانی اٹھائیس کروڑ روپے دیے۔
April 21, 201610 yr Author Administrators ایک گود لیے شخص(جس بچپن میں کسی نے گود لے لیا تھا) نے اپنی اصل کو ڈھونڈنا چاہا تو اس کی تلاش حیرت انگیز انداز میں ختم ہوئی۔وہ اور اس کی اصل ماں ایک ہی اسٹور پر پچھلے چار سال سے کام کر رہے تھے اور ان دونوں میں سے کسی کو علم نہ تھا۔
April 21, 201610 yr Author Administrators سوئیڈن وہ ملک ہے اپنے ہائی اسکول میں طلباء کو اسکول حاضر ہونے کے ایک سو ستاسی ڈالرز ماہانہ ادا کرتا ہے
April 21, 201610 yr Author Administrators قادوس نامی پرندہ اڑتتے اڑتے بھی سو جاتا ہے یا سو سکتا ہے۔۔۔کوئی بڑی بات نہیں ہمارے پی آئی اے کے پائلٹ بھی اڑتے اڑتے اکثر سو جاتے ہیں۔۔
April 21, 201610 yr Author Administrators امریکہ میں سب سے زیادہ خطرناک جاب "صدر" ہے۔۔صدارتی سیٹ پر موجود اشخاص میں سے نو فیصد قتل ہوئے ہیں اس کے بعد لکڑہارے کی جاب ہے جس میں قتل کی شرح زیرو اعشاریہ ایک تین فیصد 0.13% ہے۔
May 7, 201610 yr Author Administrators آپ کے گھر میں کئی ایسی اشیا موجود ہوں گی جو سونی، آئی بی ایم، نوکیا، ایچ پی، موٹرولاوغیرہ نے بنائی ہوں گی لیکن آج ہم آپ کو ان کمپنیوں کے بارے میں بتائیں گے کہ یہ کمپنیاں پہلے کیا کرتی تھیں۔ آئی بی ایم دنیا کی مشہور ترین کمپنی جو کمپیوٹر بنانے میں دنیا بھر میں شہرت رکھتی ہے نے 1911ءمیں Tabulating Machine Company کے نام سے نیو یارک سے کام شروع کیا اور ابتداءمیں سکیلز، گوشت کاٹنے کے آلات، کافی پیسنے اور اسی طرح کی دیگر اشیاءبناتی تھی لیکن 1917ءمیں اس کا نام تبدیل کرکے انٹرنیشنل بزنس مشین رکھ دیا گیا۔ نوکیا ایک وقت میں دنیا کی سب سے بڑی موبائل بنانے والی کمپنی کی بنیاد 1865ءمیں رکھی گئی اور ابتداءمیں یہ کمپنی ٹائراورکاغذ بنایا کرتی تھی۔ اس کمپنی کی بنیاد فن لینڈ کے شہر ’نوکیا‘ میں انجینئیرفریڈرک ایڈسٹام نے رکھی اور یہ فن لینڈ کی ایک اور کمپنی ’فینش ربر ورکس ‘کے ساتھ مل کر بوٹ اور ٹائر بنایا کرتی تھی اور آج بھی ایک کمپنی ’نوکیان ٹائر ‘ کے نام سے ٹائر بناتی ہے۔ایچ پی یہ کمپنی بل ہیولٹ اور ڈیوڈ پیک ارڈ نے 1939ءمیں بنائی ۔ابتداءمیں یہ کمپنی تھرمامیٹر، وولٹ میٹراور الیکٹرک آلات بنایا کرتی تھی۔نینٹینڈو جاپان کی مشہور کمپنی آج کل گیمز بنانے کے لئے بہت مشہور ہے لیکن ایک وقت تھا کہ یہ کمپنی ٹیکسیاں، ہوٹل، کھانا بیچا کرتی تھی۔ اس کمپنی کی بنیاد انیسویں صدی کے آخر میں رکھی گئی اور کارڈ گیمز میں کافی مشہور ہوئی لیکن پھر 1960ءکی دہائی میں کمپنی نے ٹیلی وژن نیٹ ورک بنانے کی بھی ناکام کوشش کی لیکن ناکام رہی۔ آخر کار 1970ءمیں یہ گیمز بنانے لگی اور آج تک اس میں بہت کامیاب ہو چکی ہے۔ سونی دوسری عالمی جنگ کے خاتمے کے بعد ماسورا آئی بوکا نامی جاپانی نے اپنی نوکری چھوڑ کر ریڈیو ٹھیک کرنے کی دکان بنائی اور ایک سال بعد ٹوکیو ٹیلی کمیونیکیشن انجئینرنگ کارپوریشن کے نام سے ٹرانزسٹر بنانے کی کمپنی کھولی۔ 1950ءمیں اس کمپنی کا نام بدل کر ’سونی‘ رکھ دیا گیا جو ایک لاطینی لفظ’‘سے لیا گیا ہے جس کا مطلب ’آواز‘ کے ہیں۔ شارپ یہ کمپنی 1912ءمیں بنائی گئی اور شروع میں یہ کمپنی بیلٹوں کے بکل بنایا کرتی تھی لیکن 1917ءمیں مکینیکل پینسل بنا کر دنیا کو حیرت میں ڈال دیا اور اب تک کامیابی سے اس کا سفر جاری ہے۔ موٹرولا سونی کی طرح موٹرولا نے بھی ریڈیو بزنس سے امریکی شہر شکاگو سے ابتداءکی ۔شروع میں یہ کمپنی گاڑیوں کے ریڈیو، دفاعی آلات اور واکی ٹاکی بناتی تھی۔
May 7, 201610 yr Author Administrators برطانیہ میں ایک بزرگ میاں بیوی کو ایک جنگلی بلی نے دو دن تک دہشت زدہ کئے رکھا، ان کے بیڈروم پر قبضہ جمائے رکھا اور بزرگ پر حملہ کرکے اسے زخمی بھی کردیا۔ چوہتر سالہ ریٹائرڈ انجینئر بروس اور اس کی 77 سالہ بیوی ایلین اپنے گھر میں بیٹھے ٹی وی دیکھ رہے تھے کہ اچانک ایک جنگلی بلی اندر آگھسی بروس جب اسے بھگانے کیلئے اٹھے تو یہ ان کے بیڈروم میں گھس گئی۔ وہ اسے نکالنے کی کوشش کرتے رہے لیکن بلی بیڈ کے نیچے گھس گئی اور جب بروس نے جھاڑو کی مدد سے اسے نکالنے کی کوشش کی تو اس نے حملہ کرکے اپنے دانت بروس کے بازو میں گاڑ دئیے اور اس کے بعد کمرے میں اودھم مچانا شروع کردیا جس کے نتیجے میں ایک قیمتی ظروف سمیت کئی اشیاءٹوٹ گئیں۔ اس کے بعد بلی نے دروازے کے قریب ایک کھڑکی پر قبضہ کرلیا اور تمام تر کوششوں کے باوجود اپنی جگہ چھوڑنے سے انکار کردیا۔ بروس نے آوارہ جانوروں کو پکڑنے والے ادارے rspca سے رابطہ کیا لیکن انہوں نے بھی مدد کرنے سے معذرت کرلی۔ بالآخر دوسرے دن ایک ہمسائے کو ان کی مصیبت کے بارے میں پتا چلا تو وہ جسم پر چمڑے کا مخصوص لباس پہن کر آیا اور سخت کوشش کے بعد بالآخر بدمعاش بلی کے قبضے سے گھر کو آزاد کروانے میں کامیاب ہوگیا۔
Create an account or sign in to comment