April 20, 201610 yr Author Administrators بائیس دسمبر انیس سو اٹھہتر کو ایک چھوٹا سا طیارہ اڑاتے ہوئے ایک پائلٹ نے کنٹرول روم میں پیغام بھیجا "میرے طیارے کے عین اوپر ایک اور طیارہ ہے۔۔" کنٹرول سے جواب دیا گیا کہ "کون سا طیارہ؟ طیارے کو پہچانو اور ہمیں بتاو۔" پائلٹ "نہیں نہیں! یہ طیارہ نہیں ہے۔" اس جواب کے بعد وہ پائلٹ اپنے جہاز سمیت ہمیشہ کے لیے غائب ہو گیا کبھی نہیں ملا۔
April 20, 201610 yr Author Administrators تحقیق کے مطابق کسی بھی ایشو پر حد سے زیادہ سوچنا نقصان دہ ہے۔۔آپ کا دماغ اوور تھنکنگ کی وجہ اس معاملے سے متعلق آپ کو زیادہ تر منفی خیالات دے گا اس اس کا نتیجہ یہ ہو گا کہ آپ کے اعتماد کے ساتھ ساتھ آپ کی ذہنی حالت کا سیتاناس ہو سکتا ہے۔
April 20, 201610 yr Author Administrators ورلڈ ٹریڈ سنٹر کے سانحے کا سن کر ایک افریقی قبیلے ماسائی نے بطور تعزیت امریکہ کو چودہ گائیں دی تھیں۔
April 20, 201610 yr Author Administrators شنگھائی چائنہ میں ایک بار ایک شخص نے ویلنٹاین ڈے کو ایک مووی کی آدھی ٹکٹس خرید لیں۔۔اس شخص نے ہر ایک سیٹ چھوڑ کر دوسری سیٹ کی ٹکٹ خریدی ۔اس نے تمام طاق اعداد والی سیٹ خرید لیں۔۔۔اس کا مقصد جوڑوں کا ویلنائن ڈے برباد کرنا تھا تا کہ کوئی بھی جوڑا اکٹھا نہ بیٹھے۔
April 20, 201610 yr Author Administrators نئی سڑک کی تعمیر کے لیے ایک چائینز جوڑے نے اپنا گھر گرانے سے انکار کر دیا۔۔۔حکومت نے بھی ان کے فیصلے کی تعظیم کی۔
April 20, 201610 yr شنگھائی: چین کے شاپنگ مال میں صارفین کی دلچسپی کے لیے ایک ٹیوب نما سلائیڈ بنائی گئی ہے جو صارفین کو فوری طور پر گراؤنڈ فلور تک پہنچادیتی ہے جب کہ وہ ساتھ ہی اس سے لطف اندوز ہوکر اپنے بچپن کے دن بھی یاد کرتے ہیں۔ 200 فٹ لمبی سلائیڈ چین کے شہر بیجنگ کے پرنٹیمپس شاپنگ مال میں بنائی گئی ہے جو ہر ایک کے لیے حیرت اور دلچسپی کی وجہ بنی ہوئی ہے۔ اس سلائیڈ کا ایک سرا شاپنگ سینٹر کے پانچویں فلور پر ہے اور آخری سرا زمین پر ہے۔ اس مرغولہ دار سلائیڈ میں بیٹھتے وقت کچھ خوف اور کچھ خوشی محسوس ہوتی ہے۔
April 21, 201610 yr Author Administrators مونڈون جوئی آسٹریلین باشندہجو جیل سے بار بار بھاگ جانے میں مہارت رکھتا تھا۔۔۔اسے پکڑ کر جیل میں ڈالا گیا اس کے لیے خصوصی سیل بنایا گیا کہ یہ وہاں سے نہ بھاگ سکے اور یہ اس سیل سے بھی بھاگ گیا۔
April 21, 201610 yr Author Administrators ایک دماغی مریض شخص نے خود کشی کی نیت سے اپنے دماغ میں گولی ماری۔لیکن اس کی جان جانے کی بجائے اس کا دماغی مرض ٹھیک ہو گیا اور اس شخص کا دماغی مرض بھی آپ سن کر آپ حیران ہو جائیں گے اسے دماغی خلل یہ تھا اسے لگتا تھا کہ اس سے جراثیم چمٹے ہیں وہ دن میں سینکڑوں بار ہاتھ دھوتا تھا کئی کئی بار نہاتا تھا۔۔اسی وجہ سے اسے اسکول سے بھی نکال دیا گیا تھا لیکن خود کو گولی مارنے کے بعد اس کا یہ فوبیا یہ خلل دور ہو گیا۔۔۔اگر آپ لوگوں میں سے بھی کسی کو کوئی فوبیا ہے تو اٹھائیں پستول۔
April 21, 201610 yr Author Administrators امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک 14 سالہ بچی نے غلط پارکنگ پر پولیس والے کا چالان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹیکساس کے علاقے بے ٹاﺅن میں پولیس افسر ایک عمارت کے باہر گاڑی پارک کرکے کسی کام سے گیا لیکن جب وہ واپس آیا تو گاڑی کے شیشے کے ساتھ ایک چٹ لگی ہوئی تھی۔ یہ چٹ 14 سالہ اینی جیمز کی جانب سے لگائی گئی تھی جس پر لکھا تھا کہ فائر زون میں گاڑی پارک کرنے کے باعث اسے 10 ڈالر کا جرمانہ کیا جاتا ہے۔ ضروری ہے کہ یہ جرمانہ جلد از جلد عمارت کے منیجر کے پاس جمع کروادیا جائے۔ ٹامی کنگ نامی پولیس والے نے نہ صرف جرمانہ جمع کروایا بلکہ اینی کو کھلونوں کی دکان سے 40ڈ الر کا گفٹ کارڈ بھی دلایا۔ پولیس والے کا کہنا تھا کہ اس نے واقعہ سے سبق سیکھا ہے اور قانون بہر حال سب کے لئے برابر ہوتا ہے۔
April 21, 201610 yr Author Administrators یونانی نژاد ان بابا جی میں کینسر کے مرض کی تشخیص ہوئی اسے ڈاکٹروں نے کہا کہ تمہارے پاس بس چھے مہینے بچے ہیں۔۔تم چھے مہینے سے زیادہ نہیں جی سکو گے۔ دس سال بعد یہ بابا جی ان ڈاکٹروں سے ملنے گئے اور بتانے گئے کہ وہ آج بھی زندہ ہیں۔۔۔انھیں معلوم ہوا کہ جن جن ڈاکٹرز نے اسے کہا تھا کہ وہ چھے ماہ بعد مر جائیں گے ۔۔۔۔۔وہ سب ڈاکٹرز مر چکے ہیں۔۔ ان بابا جی نے ایک سو دو سال کی عمر پائی
Create an account or sign in to comment