April 18, 201610 yr Author Administrators ایک انسٹھ سالہ بے روزگار امریکی بابے نے بینک لوٹ لیا اور اس نے بینک سے محض ایک ڈالر لوٹا۔۔۔اس کا مقصد یہی تھا کہ وہ جیل چلا جائے جہاں اس کی صحت کی بہترین حفاظت ہو سکے کیوں کہ وہ بے روزگار اور مختلف بیماریوں کا شکار تھا برطانوی اخبار ٹیلی گراف کی رپورٹ
April 18, 201610 yr Author Administrators جس طرح کسی بھی انسان کی انگلیوں اور زبان کے نشان کسی دوسرے انسان کے نشان سے نہیں ملتے بالکل اسی طرح کسی زیبرے کی کالی پٹیاں کسی دوسرے زیبرے سے نہیں ملتیں
April 18, 201610 yr آپ نے نظام سقہ کا واقعہ یقیناً پڑھا ہوگا جو صرف ایک دن برصغیر کا بادشاہ رہا لیکن لوئیز چہار دہم فرانس کا ایک ایسا بادشاہ گزرا ہے۔ جو 2 اگست 1830ء کو صرف پندرہ منٹ بادشاہ رہا۔ اس بادشاہ کا دورِِ حکومت دنیا بھر میں سب سے کم مانا جاتا ہے۔
April 18, 201610 yr ملائشیا میں پہلی بیوی پر ٹٰیکس معاف ہے، ٹیکس دوسری بیوی سے شروع ہوتا ہے تیسری بیوی پر ٹیکس کی شرح بڑھ جاتی ہے۔ چوتھی بیوی پر ٹیکس کی شرح بہت زیادہ ہے۔ وہاں کی حکومت کا خیال ہے کہ پہلی بیوی زندگی کی ضرورت ہے۔ باقی بیویاں عیش و عشرت ہیں۔ اگر کوئی رکھ سکتا ہے تو ٹیکس بھی دے سکتا ہے۔
April 18, 201610 yr ایک بلیو وہیل کی زبان کا وزن ہاتھی کے وزن سے زیادہ ہوتا ہے- بلیو وہیل کی زبان کا وزن تقریباً 2.7 میٹرک ٹن ہوتا ہے
April 19, 201610 yr Author Administrators زمین کا ریڈیس 4000 میل ہے. زمین کے اندر کا ٹمپریچر 6000 سینٹی گریڈ ہے. اور زمین کے اندر کا پریشر 3000 گنا زمین کی سطح کی نسبت زیادہ ہے. اس سب کے باوجود اگر آپ فی منٹ ایک فٹ کھدائی کر کے صرف 80 سال میں زمیں کے درمیان میں دوسرے سرے تک ایک سوراخ بنا لیں اور اس میں چھلانگ لگا دیں. اور ہر طرح کے ایکسیڈنٹ سے بچ جائیں تو آپ 6 میل فی سیکنڈ کی رفتار سے گرتے ہوئے صرف 40 منٹس میں زمین کے آرپار ہوجائیں گے. کیا آپ تیار ہیں اس ٹرپ پہ جانے کے لیے؟
April 19, 201610 yr Author Administrators طوطا اور خرگوش ایسے جانور ہیں جو اپنی آنکھوں کی بناوٹ کی وجہ سے بغیر سر گھمائے اپنے پیچھے دیکھ سکتے ہیں ان کی آنکھیں تین سو ساٹھ ڈگری پہ گھومتی ہیں. اور دونوں آنکھوں کی حرکت ایک دوسرے سے آزاد ہوتی ہیں. یعنی ایک آنکھ ایک طرف تو دوسری آنکھ دوسری طرف دیکھتی ہے
April 19, 201610 yr Author Administrators امریکی شہر نیو یارک میں قریبا آٹھ سو زبانیں بولی جاتی ہیں اس طرح یہ دنیا کا سب سے زیادہ الگ الگ زبانیں بولنے والا شہر ہے۔
April 19, 201610 yr Author Administrators جب جہاز میں دورانِ پرواز دو ہزار فٹ کی بلندی پر ایک بچہ پیدا ہوا۔۔۔خبر کے مطابق خاتون ستائیس ہفتے کی حاملہ تھی اور ابھی فل پیریڈ ٹائم میں گیارہ ہفتے تھے لیکن اس کی طبیعت خراب ہوئی تو جہاز میں موجود محو سفر ایک ڈاکٹر نے ایئر ہوسٹس کی مدد سے ڈیلیوری میں مدد کی اور بچہ ملائیشیا کے دارلحکومت کوالاکمپور میں جہاز کی ایمرجنسی لینڈنگ سے پہلے پیدا ہو گیا۔ ایئر ایشیا نے اس بچے کو تمام عمر مفت جہاز کے سفر کی سہولت دینے کا اعلان کیا ہے۔حوالہ
April 19, 201610 yr Author Administrators دورانِ پرواز اگر کسی بچے کی پیدائش ہوتی ہےتو جس ملک کی وہ ایئر لائن ہے وہ ملک اس بچے کو شہریت یعنی نیشنلٹی دینے کا پابند ہو گاحوالہ
Create an account or sign in to comment