April 17, 201610 yr Author Administrators دو سال قبل یو کے میں ایک عورت نے اپنی دوست کا گھر جلانے کی کوشش کی اس کا قصور محض اتنا تھا کہ اس نے اس عورت کو فیس بک سے ان فرینڈ کر دیا تھا
April 17, 201610 yr Author Administrators بینڈ ایڈ جسے ہم سنی پلاسٹ کہتے ہیںاس کے موجد ارلے ڈکسن نے انیس سو اکیس میں اسے اپنی بیگم کے لیے بنایا تھا جو کہ کوکنگ کے دوران اکثر اپنی انگلی کاٹ لیا یا جلا لیا کرتی تھی
April 17, 201610 yr Author Administrators ایک آدمی کے دل کا ٹرانسپلانٹ کیا گیا اور اسے اس شخص کا دل لگایا گیا جس نے خود کشی کی تھی۔۔صحت یاب ہونے کے بعد اس شخص نے شادی کی اور اسی بیوہ سے شادی کی جس کے شوہر کا دل اسے لگایا گیا تھا۔ اور کچھ عرصے بعد اس شخص نے بھی خود کشی کر لی اور اسی انداز میں خود کشی کی جس انداز میں اس خاتون کے پہلے شوہر نے کی تھی۔ حوالہ
April 17, 201610 yr Author Administrators نیلی وہیل کائنات پر اب تک زندہ مخلوقات میں سے دریافت شدہ سب سے بڑی مخلوق اس کا دل اتنا بڑا ہوتا ہے کہ ایک چھوٹا بچہ با آسانی اس کی رگوں میں تیر سکتا ہے۔
April 17, 201610 yr Author Administrators سائیکولوجی کی تحقیق کے مطابق مرد بھول جاتا ہے لیکن کبھی معاف نہیں کرتا اور عورت معاف کر دیتی ہے مگر کبھی بھولتی نہیں۔ کتنا اتفاق کرتے ہیں آپ اس تحقیق سے؟
April 17, 201610 yr Author Administrators ایک لمبے عرصے تک کوکا کولا کی یہ پالیسی رہی ہے کہ یہ اپنی کولڈ ڈرنک بنانے کی ترکیب اپنی کمپنی کے محض دو ورکرز کو بتاتے تھے اور ان دونوں ورکرز کو ایک ہی جہاز میں سفر کرنے کی اجازت تک نہ تھی کہ اگر جہاز تباہ ہو گیا تو۔
April 17, 201610 yr Author Administrators اوہائیو امریکہ میں ایک عورت کو اپنے شوہر کی موت کے چھے سال بعد پتا چلا کہ اس کا شوہر دراصل اس کا حقیقی باپ تھا نیویارک ٹائمز کی خبر ملاحظہ ہو
April 17, 201610 yr Author Administrators متحدہ امریکہ کی ایک ریاست اوریگون سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو تیس دن جیل اور پندرہ سو ڈالرز جرمانہ کیا گیا۔۔اس کا قصور یہ تھا کہ اس نے بارش کا پانی جمع کیا۔۔۔اوریگون کے قانون کے مطابق بارش کا پانی کوئی بھی جمع نہیں کر سکتا یہ حکومت کی ملکیت ہے۔
April 17, 201610 yr Author Administrators دنیا کے سب سے امیر آدمی بل گیٹس کی شادی یکم جنوری انیس سو چورانوے میں ملنڈا کے ساتھ ہوائین آئی لینڈز میں ہوئی ۔۔اپنی پوشیدگی یعنی پرائیویسی کو یقینی بنانے کے لیے شادی کے دن بل گیٹس نے جس ہوٹل میں قیام کیا اس ہوٹل کے تمام دو سو پچاس کمرےکرائے پر لے لیے اور اس جزیرے پر موجود تمام ہیلی کاپٹرز چارٹرڈ یعنی کرائے پر حاصل کر لیے۔
April 17, 201610 yr Author Administrators یوکے میں ایک ایسی عورت ہے جو جب بھی آئی لو یو کہتی ہے وہ کومہ میں چلی جاتی ہے۔
Create an account or sign in to comment