Jump to content
View in the app

A better way to browse. Learn more.

URDU FUN CLUB

A full-screen app on your home screen with push notifications, badges and more.

To install this app on iOS and iPadOS
  1. Tap the Share icon in Safari
  2. Scroll the menu and tap Add to Home Screen.
  3. Tap Add in the top-right corner.
To install this app on Android
  1. Tap the 3-dot menu (⋮) in the top-right corner of the browser.
  2. Tap Add to Home screen or Install app.
  3. Confirm by tapping Install.

مختصر ترین حقائق اور قصے

Featured Replies

  • Author
  • Administrators

آپ یقینا اس بات سے اتفاق کریں گے کہ جب اے ٹی ایم مشین میں سے چرخیوں کے گھومنے جیسی آواز آتی ہے تو ہمارا دل خوشی سے باغ باغ ہو جاتا ہے کیونکہ یہ اس بات کا اشارہ ہوتا ہے کہ رقم باہر آنے کو ہے۔
لیکن کیا آپ اس بات پر یقین کریں گے کہ یہ آواز مکمل طور پر مصنوعی ہوتی ہے جو مشین میں نصب ایک سپیکر سے نکلتی ہے اور یہ کہ مشین کے اندر کوئی ایسی چیز نہیں گھوم رہی ہوتی کہ جس سے یہ آواز پیدا ہو۔
 اس انکشاف کے بعد بھی اکثر لوگوں کو اپنے سالوں پرانے خیال کو بدلنا مشکل محسوس ہوا ۔ان کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ سے یہی سمجھتے رہے ہیں کہ مشین کی چر خیاں اور پھرکیاں گھوم گھوم کران کی رقم باہر لا رہی ہیں۔
ان لوگوں کو مائل کرنے کے لیے کچھ مزید دلچسپ مثالیں بھی دی گئی ہیں ۔مثلاً 
آپکے موبائل فون کے کیمرے کو استعمال کرنے سے کلک کی آواز آتی ہے ۔اب بھلا اس میں کونسے مکینکل آلات ہوتے ہیں۔
لوگوں کو قدرتی گیس کی موجودگی سے خبردار کرنے کے لیے اس میں ناگوار بو شامل کی جاتی ہے ۔
بہت کم آواز والے انجنوں سے راہ گیروں کو خبردار کرنے کے لیے انجن کی مصنوعی آواز استعمال کی جاتی ہے ۔
اے ٹی ایم کی مصنوعی آواز کا انکشاف اتنا حیرت انگیز ہے کہ بعض ملازمین جو ان مشینوں پر کام کرتے ہیں انہیں بھی یقین نہیں آ رہا

  • 6 months later...
Breaking News Ad
فورم اپڈیٹس
  • Replies 189
  • Views 48.5k
  • Created
  • Last Reply

Top Posters In This Topic

Most Popular Posts

  • Administrator
    Administrator

    ہومر اور سقراط کا شمار دنیا کے عظیم ترین فلسفیوں میں ہوتا تھا لیکن حیران کن بات یہ ہے کہ ان دونوں عظیم فلفسیوں نے اپنی پوری زندگی میں ایک لائن تک نہیں لکھی  کیوں کہ یہ لکھنا نہیں جانتے تھے۔

  • Administrator
    Administrator

    مارچ انیس سو ترانوے میں کیون کارٹر نے یہ تصویر کھینچی اس تصویر نے انعام بھی جیتا تھا۔۔ یہ تصویر سوڈان میں لی گئی جب وہاں خوراک کا قحط تھا اور اقوام متحدہ کے تحت وہاں وہاں خوراک کے مراکز قائم کیے گئے

  • Administrator
    Administrator

    نیلی وہیل مچھلی کی زبان کا سائز اور وزن ایک بھرپور جوان ،تندرست و توانا افریقن ہاتھی کے وزن اور سائز کے برابر ہوتا ہے

Posted Images

  • Author
  • Administrators

۔14 نومبر 1914، آج کے دن قسطنطنیہ (موجودہ استنبول) میں ترکی کے شیخ الاسلام نے حکومت کی جانب سے پہلی جنگِ عظیم میں برطانیہ، روس، سربیا اور مونٹینیگرو کے خلاف جنگ کا اعلان کیا تھا۔

  • 1 month later...
  • Author
  • Administrators

2rnha0w.png

ایک سو دو سالہ ایڈی سمز کو ہتھکڑیاں لگا کر پولیس کار کے پیچھے بٹھا کر تھانے لے جایا گیا۔۔

ان کا جرم؟

ان کا کوئی جرم نہیں تھا

اصل میں یہ ان کی بکٹ لسٹ کی آخری خواہش تھی اور حکومت نے اس خواہش کو پورا کیا۔۔۔

(بکٹ لسٹ وہ لسٹ ہوتی ہے جس میں آپ وہ کام یا ایڈوانچر لکھتے ہیں جو آپ مرنے سے پہلے کرنا چاہتے ہیں)

📢 Post Your Ad Here
  • Author
  • Administrators

امریکہ اسٹیٹ اوکولاما کے شہر ٹسلا میں موجود ایک دائرے کو اس کائنات کا سنٹر قرار دیا جاتا ہے۔۔ٹوٹے پھوٹے سیمنٹ والی یہ جگہ ایک بڑے سے گول دائرے میں واقع ہے۔اس دائرے کے اندر کھڑے ہو کر آپ باتیں کریں تو آپ کو اپنی ہی آواز مزید اونچی ہو کر پلٹ کر آپ تک پہنچتی سنائی دے گی۔۔۔اور مزے کی بات یہ ہے کہ اس دائرے سے باہر کھڑے کسی انسان کو وہ آواز سنائی نہیں دے گی۔

آج تک اس کی لاجک پتا نہیں لگائی جا سکی

  • Author
  • Administrators

سیون ہیگمیئر

ایک جرمن شہری

جس نے دو ہزار پندرہ میں لگاتار چھیالیس گھنٹوں میں بار بار اپنی سالگرہ منائی ۔۔اس کام کو انجام دینے کے لیے اس نے انٹرنیشنل ڈیٹا لائن پر مسلسل سفر کیا۔۔۔اور مخلتف ممالک کے مختلف شہروں میں جہاں جہاں تاریخ کے بدلنے کا فائدہ اٹھایا۔۔۔اور گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروایا۔۔۔اس سے پہلے یہ ریکارڈ ایک پاکستانی شہری نرگس کے پاس تھا جو کراچی کی رہائشی تھیں ،۔انھوں نے انیس سو اٹھانوے میں کراچی میں سالگرہ منانے کے بعد فورا سنگاپور کا سفر کیا اور وہاں سے سان فرانسسکو کا سفر کیا اور وہاں اپنی سالگرہ منائی۔۔یوں انھوں نے چھتیس گھنٹوں تک اپنی سالگرہ منائی تھی۔۔۔

2gxmdqt.jpg

  • Author
  • Administrators

 

کوربیٹ نیشنل پارک انڈیا میں ایک ہتھنی کو چھپکلیوں سے اتنی چڑ تھی کہ وہ اگر کسی چپکلی کو پکڑ لیتی تھی تو کئی کئی دن تک اسے اپنی سونڈ میں دبوچ رکھتی تھی اور اسے گھماتی رہتی تھی۔

fnxt3a.png

  • Author
  • Administrators

بیٹی کے دماغ کی سرجری کے لیے سر کے بال شیو کرنے پڑے۔۔۔بیٹی سے اظہار محبت کے لیے کہ بیٹی کو اپنے بالوں کو دیکھ کر پریشانی نہ ہو ، جیمی ڈان نے اپنے بال بھی بالکل اسی انداز سے سر کے اسی مقام سے شیو کروا لیے۔

a1030aa3-308f-4e97-8977-bb1b57828ce8_zpsosxtsjg2.jpg

  • Author
  • Administrators

تصویر میں دلہن کے ساتھ اس کا باپ یا شوہر نہیں ہے بلکہ ایک مکمل اجنبی شخص ہے۔
جینی سٹیفن کا باپ دو ہزار چھے میں وفات پا چکا تھا۔اس کی وصیت کے مطابق اس کے جسم کے اعضاء عطیات کر دیے گئے ۔اس کا دل آرتھر تھامس نامی شخص کو لگا دیا گیا۔۔جب جینی کی شادی قریب آئی تو اس نے ہسپتال سے معلوم کیا کہ اس کے باپ کا دل کس شخص کو لگایا گیا۔۔آرتھر تھامس کا ایڈریس اور فون نمبر معلوم کر کے جینی نے آرتھر کو فون کیا اور اسے شادی پر آنے کی درخواست کی۔۔جینی نے آرتھر سے درخواست کی کہ وہ چرچ اس کے ساتھ جانا چاہتی ہے اسے ایسا لگے گا کہ اس کا باپ (کا دل) اس کے ساتھ جا رہا ہے۔۔آرتھر تھامس نے اپنی ساری مصروفیات کینسل کیں اور نیو جرسی سے پیٹس برگ تک قریبا چھے سو کلومیٹر کا فیصلہ طے کر جینی کی خواہش پوری کرنے پہنچ گیا۔۔

Screen Shot 2016-11-22 at 01.38.59_zps6r8v6y3i.png

📢 Post Your Ad Here

Create an account or sign in to comment

Account

Navigation

Search

Configure browser push notifications

Chrome (Android)
  1. Tap the lock icon next to the address bar.
  2. Tap Permissions → Notifications.
  3. Adjust your preference.
Chrome (Desktop)
  1. Click the padlock icon in the address bar.
  2. Select Site settings.
  3. Find Notifications and adjust your preference.