Everything posted by Administrator
-
مختصر ترین حقائق اور قصے
ستائیس مارچ انیس سو ستانوے ایک اکیس سالہ نوجوان نے نیوزی لینڈ میں اپنی پسند کا گانا آن ایئر چلانے کے لیے ایک ریڈیو اسٹیشن پر حملہ کر دیا نقلی بم کی مدد سے وہاں منیجر کو یرغمال بنا لیا اور اپنی پسند کا گانا کئی گھنٹے مسلسل چلایا،
-
مختصر ترین حقائق اور قصے
پرانی کتابیں جمع کروانے کے لیے ترکی میں ایسے باکس لگائے گئے ہیں۔۔آپ کی جو کتب پرانی ہو گئیں ہیں ہہ ایسے باکسسز میں ڈال دیں اور یہ ان لوگوں تک پہنچا دی جائیں گی جو کتب خریدنے کی حیثیت نہیں رکھتے۔
-
مختصر ترین حقائق اور قصے
اگر آپ کسی بات پر حد سے زیادہ سوچتے ہوئے سوئے ہیں تو آپ کا جسم تو سو جائے گا لیکن آپ کا دماغ ایکٹو رہے گا اس کا نقصان یہ ہو گا کہ آپ تھکاوٹ کی حالت میں بیدار ہوں گے۔۔ لہذا رات کو سوتے وقت کسی بات پر زیادہ نہ سوچا کریں
-
مختصر ترین حقائق اور قصے
ہوا کی ایک قسم ہوتی ہے جسے چینوک کہا جاتا ہے یہ بہت زیادہ تیزی سے درجہ حرارت بدل دیتی ہے یہ ایک گھنٹے کے اندر اندر درجہ حرارت کو منفی دو فارن ہائیٹ سے بہتر فارن ہائٹ تک لے جا سکتی ہے
-
مختصر ترین حقائق اور قصے
ایک تحقیق کے مطابق گھر کے تیسرے بچے کو سب سے زیادہ نظر انداز کیا جاتا ہے۔۔دوسرا بچہ سب کا لاڈلا ہوتا ہے اور پہلے بچے کو شکایت ہی رہتی کہ والدین نے مجھ پر توقعات کا بوجھ لاد دیا ہے۔
-
مختصر ترین حقائق اور قصے
چندی گڑھ بھارت کا شہر ہے یہ واحد شہر ہے بھارت کے دو صوبوں کا دارالخلافہ ہے. یعنی پنجاب کا بھی اور ہریانہ کا بھی. جموں و کشمیر کے دو دارالخلافے ہیں سردیوں میں جموں اور گرمیوں میں سرینگر اس کے علاوہ مہاراشٹرہ کے بھی دو دارلخلافے ہیں ممبئی اور ناگ پور
-
مختصر ترین حقائق اور قصے
رات کو ایک سے تین بجے کے دوران سونا نہایت مشکل ہے کیوں کہ اس وقت آپ کا دماغ ری اسٹارٹ ہو چکا ہوتا ہے اور آپ کو اگلے دن کے لیے تیار کر رہا ہوتا ہے۔
-
مختصر ترین حقائق اور قصے
مشہورِ زمانہ کمپنی ایپل کا ایک تیسرا بانی بھی تھا جس نے اپنے حصے کا دس فیصد شیئر اپنے باقی دو ساتھیوں کو محض آٹھ سو ڈالرز میں بیچ دیا تھا۔۔آج اگر وہ کمپنی کے ساتھ ہوتا تو قریباً پینتیس ارب ڈالرز سے زائد کا مالک ہوتا۔
-
مختصر ترین حقائق اور قصے
دنیا کی سب سے اونچی چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ پہ بھی انٹرنیٹ کی سہولت موجود ہے۔یہ سہولت نیپالی کمپنی این سیل کی جانب سے فراہم کی گئی ہے۔
-
مختصر ترین حقائق اور قصے
خون آشام چمگاڈریں شاذر و نادر ہی کسی انسان کو کاٹتی ہیں اور اگر یہ کاٹ بھی لیں تو یہ نقصان دہ نہیں ہوتیں۔۔۔۔اور یہ اپنی رحم دلی کی بنا پر بھی مشہور ہیں اگر ان کے پڑوس میں رہنے والی چمگاڈر مر جائے تو یہ ان کے بچوں کو اپنا لیتی ہیں۔
-
مختصر ترین حقائق اور قصے
دنیا کا وہ مرکز جہاں تین ممالک ملتے ہیں پیراگوائے،ارجنٹائن اور برازیل
-
مختصر ترین حقائق اور قصے
"Are you as bored as I am? اس فقرے کو دائیں سے پڑھیں یا بائیں سے معنی ایک ہی بنے گا
-
مختصر ترین حقائق اور قصے
تمام جانوروں میں سب سے بڑا دل زرافے کا ہوتا ہے جس کا وزن 11 کلو گرام اور لمبائی میں تقریباً 2 فٹ کا ہوتا ہے۔ یاد رہے کہ انسانی دل 250 سے 350 گرام کا ہوتا ہے۔اور صرف ایک مٹھی جتنا ہوتا ہے۔
-
مختصر ترین حقائق اور قصے
ذہین لوگ ایسی وضاحت دینے سے باز رہتے ہیں جس سے تصادم کا خطرہ در پیش ہو۔۔۔۔۔۔وہ سب کچھ دیکھتے ہیں سمجھتے ہیں لیکن کہتے کچھ نہیں۔
-
مختصر ترین حقائق اور قصے
انیس اگست انیس سو اسی سعودی ایئر لائن کی فلائٹ نمبر ایک چھے تین جو کہ کراچی ایئر پورٹ سے چلی تھی اور سعودی دارلحکومت ریاض اس کا اسٹاپ تھا اس فلائٹ نے آگے جدہ پہنچنا تھا۔ ریاض اسٹاپ کرنے کے بعد جب وہ فلائٹ جدہ کے لیے اڑی تو جہاز نے آگ پکڑ لی پائلٹ نے واپس ریاض ایئر پورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کی اور جہاز بحفاظت لینڈ کر گیا لیکن جب ایئر پورٹ کے عملے نے جہاز کے دروازے کھولے تو پائلٹ سمیت جہاز کے اندر تمام لوگ مر چکے تھے دو ستاسی مسافر اور عملے کے چودہ اراکین سمیت کل تین سو ایک لوگ جان کی بازی ہار گئے تھے۔۔مسافروں میں زیادہ تعداد پاکستانیوں اور سعودیوں کی تھی۔ جہاز بحفاظت لینڈ تو کر گیا لیکن کوئی زندہ نہ بچا حوالہ
-
مختصر ترین حقائق اور قصے
قدیم یونانی روایت کے مطابق جب عورت کو شادی کی پیش کش کی تھی جاتی تو اس عورت کو سیب مارا جاتا تھا۔
-
مختصر ترین حقائق اور قصے
جارج سٹیفن دنیا کی سب سے پہلی ریل گاڑی کا موجد تھا۔ اس نے 17 سال کی عمر میں اپنا نام لکھناسیکھا تھا
-
مختصر ترین حقائق اور قصے
قدیم یونانی لوگ اس بات پر یقین رکھتے تھے کہ سرخ بالوں والا شخص مرنے کے بعد ڈریکولا بن جاتا ہے۔
-
مختصر ترین حقائق اور قصے
کینیڈا میں قریبا تیس لاکھ جھیلیں ہیں اتنی جھیلیں پوری دنیا کے تمام ممالک کی ملا کر نہیں بنتیں۔
-
مختصر ترین حقائق اور قصے
جیمز واشنگٹن کو جب ہارٹ اٹیک ہوا اسے احساس ہونے لگا کہ لو جی آخری ٹیم آ گیا جے۔۔اس نے پولیس والے کو بلایا اور اپنے ایک قتل کا اعتراف کر لیا کہ میں بہت سال پہلے ایک لڑکی کو قتل کیا تھا۔ جیمز نے تو یہ سوچا کہ مرنے لگا ہوں لہذا قتل کا بتا کر دل کا بوجھ ہلکا کر لوں۔ لیکن ہوا کیا جیمز بچ گیا اور پولیس نے اسے اٹھا کر جیل میں تون(پھینک) دیا
-
مختصر ترین حقائق اور قصے
آئی ٹی کی دنیا کے تین بادشاہ اسٹیو جابز.... ایپل بل گیٹس ......مائیکرو سافٹ اور مارک زکربرگ ......فیس بک کالج سے نکالے گئے تھے۔
-
مختصر ترین حقائق اور قصے
بلیاں اس روئے زمین کا واحد جانور ہیں جو خود کو پالتو(گھریلو) بنوانا پسند کرتی ہیں اور اس معاملے ہر طرح کے ماحول میں گزارہ کر لیتی ہیں۔
-
مختصر ترین حقائق اور قصے
ڈائیٹ کوک کا کین پانی میں تیرتا ہے جبکہ ریگولر کوک کا کین پانی میں ڈوب جاتا ہے۔ کبھی کسی پانی سے بھرے ٹب میں تجربہ کر کے دیکھیں
-
مختصر ترین حقائق اور قصے
دورانِ پرواز اگر کسی بچے کی پیدائش ہوتی ہےتو جس ملک کی وہ ایئر لائن ہے وہ ملک اس بچے کو شہریت یعنی نیشنلٹی دینے کا پابند ہو گا حوالہ
-
مختصر ترین حقائق اور قصے
جب جہاز میں دورانِ پرواز دو ہزار فٹ کی بلندی پر ایک بچہ پیدا ہوا۔۔۔خبر کے مطابق خاتون ستائیس ہفتے کی حاملہ تھی اور ابھی فل پیریڈ ٹائم میں گیارہ ہفتے تھے لیکن اس کی طبیعت خراب ہوئی تو جہاز میں موجود محو سفر ایک ڈاکٹر نے ایئر ہوسٹس کی مدد سے ڈیلیوری میں مدد کی اور بچہ ملائیشیا کے دارلحکومت کوالاکمپور میں جہاز کی ایمرجنسی لینڈنگ سے پہلے پیدا ہو گیا۔ ایئر ایشیا نے اس بچے کو تمام عمر مفت جہاز کے سفر کی سہولت دینے کا اعلان کیا ہے۔ حوالہ