Everything posted by Administrator
-
مختصر ترین حقائق اور قصے
آپ یقینا اس بات سے اتفاق کریں گے کہ جب اے ٹی ایم مشین میں سے چرخیوں کے گھومنے جیسی آواز آتی ہے تو ہمارا دل خوشی سے باغ باغ ہو جاتا ہے کیونکہ یہ اس بات کا اشارہ ہوتا ہے کہ رقم باہر آنے کو ہے۔ لیکن کیا آپ اس بات پر یقین کریں گے کہ یہ آواز مکمل طور پر مصنوعی ہوتی ہے جو مشین میں نصب ایک سپیکر سے نکلتی ہے اور یہ کہ مشین کے اندر کوئی ایسی چیز نہیں گھوم رہی ہوتی کہ جس سے یہ آواز پیدا ہو۔ اس انکشاف کے بعد بھی اکثر لوگوں کو اپنے سالوں پرانے خیال کو بدلنا مشکل محسوس ہوا ۔ان کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ سے یہی سمجھتے رہے ہیں کہ مشین کی چر خیاں اور پھرکیاں گھوم گھوم کران کی رقم باہر لا رہی ہیں۔ ان لوگوں کو مائل کرنے کے لیے کچھ مزید دلچسپ مثالیں بھی دی گئی ہیں ۔مثلاً آپکے موبائل فون کے کیمرے کو استعمال کرنے سے کلک کی آواز آتی ہے ۔اب بھلا اس میں کونسے مکینکل آلات ہوتے ہیں۔ لوگوں کو قدرتی گیس کی موجودگی سے خبردار کرنے کے لیے اس میں ناگوار بو شامل کی جاتی ہے ۔ بہت کم آواز والے انجنوں سے راہ گیروں کو خبردار کرنے کے لیے انجن کی مصنوعی آواز استعمال کی جاتی ہے ۔ اے ٹی ایم کی مصنوعی آواز کا انکشاف اتنا حیرت انگیز ہے کہ بعض ملازمین جو ان مشینوں پر کام کرتے ہیں انہیں بھی یقین نہیں آ رہا
-
مختصر ترین حقائق اور قصے
برطانیہ میں ایک بزرگ میاں بیوی کو ایک جنگلی بلی نے دو دن تک دہشت زدہ کئے رکھا، ان کے بیڈروم پر قبضہ جمائے رکھا اور بزرگ پر حملہ کرکے اسے زخمی بھی کردیا۔ چوہتر سالہ ریٹائرڈ انجینئر بروس اور اس کی 77 سالہ بیوی ایلین اپنے گھر میں بیٹھے ٹی وی دیکھ رہے تھے کہ اچانک ایک جنگلی بلی اندر آگھسی بروس جب اسے بھگانے کیلئے اٹھے تو یہ ان کے بیڈروم میں گھس گئی۔ وہ اسے نکالنے کی کوشش کرتے رہے لیکن بلی بیڈ کے نیچے گھس گئی اور جب بروس نے جھاڑو کی مدد سے اسے نکالنے کی کوشش کی تو اس نے حملہ کرکے اپنے دانت بروس کے بازو میں گاڑ دئیے اور اس کے بعد کمرے میں اودھم مچانا شروع کردیا جس کے نتیجے میں ایک قیمتی ظروف سمیت کئی اشیاءٹوٹ گئیں۔ اس کے بعد بلی نے دروازے کے قریب ایک کھڑکی پر قبضہ کرلیا اور تمام تر کوششوں کے باوجود اپنی جگہ چھوڑنے سے انکار کردیا۔ بروس نے آوارہ جانوروں کو پکڑنے والے ادارے rspca سے رابطہ کیا لیکن انہوں نے بھی مدد کرنے سے معذرت کرلی۔ بالآخر دوسرے دن ایک ہمسائے کو ان کی مصیبت کے بارے میں پتا چلا تو وہ جسم پر چمڑے کا مخصوص لباس پہن کر آیا اور سخت کوشش کے بعد بالآخر بدمعاش بلی کے قبضے سے گھر کو آزاد کروانے میں کامیاب ہوگیا۔
-
مختصر ترین حقائق اور قصے
آپ کے گھر میں کئی ایسی اشیا موجود ہوں گی جو سونی، آئی بی ایم، نوکیا، ایچ پی، موٹرولاوغیرہ نے بنائی ہوں گی لیکن آج ہم آپ کو ان کمپنیوں کے بارے میں بتائیں گے کہ یہ کمپنیاں پہلے کیا کرتی تھیں۔ آئی بی ایم دنیا کی مشہور ترین کمپنی جو کمپیوٹر بنانے میں دنیا بھر میں شہرت رکھتی ہے نے 1911ءمیں Tabulating Machine Company کے نام سے نیو یارک سے کام شروع کیا اور ابتداءمیں سکیلز، گوشت کاٹنے کے آلات، کافی پیسنے اور اسی طرح کی دیگر اشیاءبناتی تھی لیکن 1917ءمیں اس کا نام تبدیل کرکے انٹرنیشنل بزنس مشین رکھ دیا گیا۔ نوکیا ایک وقت میں دنیا کی سب سے بڑی موبائل بنانے والی کمپنی کی بنیاد 1865ءمیں رکھی گئی اور ابتداءمیں یہ کمپنی ٹائراورکاغذ بنایا کرتی تھی۔ اس کمپنی کی بنیاد فن لینڈ کے شہر ’نوکیا‘ میں انجینئیرفریڈرک ایڈسٹام نے رکھی اور یہ فن لینڈ کی ایک اور کمپنی ’فینش ربر ورکس ‘کے ساتھ مل کر بوٹ اور ٹائر بنایا کرتی تھی اور آج بھی ایک کمپنی ’نوکیان ٹائر ‘ کے نام سے ٹائر بناتی ہے۔ ایچ پی یہ کمپنی بل ہیولٹ اور ڈیوڈ پیک ارڈ نے 1939ءمیں بنائی ۔ابتداءمیں یہ کمپنی تھرمامیٹر، وولٹ میٹراور الیکٹرک آلات بنایا کرتی تھی۔ نینٹینڈو جاپان کی مشہور کمپنی آج کل گیمز بنانے کے لئے بہت مشہور ہے لیکن ایک وقت تھا کہ یہ کمپنی ٹیکسیاں، ہوٹل، کھانا بیچا کرتی تھی۔ اس کمپنی کی بنیاد انیسویں صدی کے آخر میں رکھی گئی اور کارڈ گیمز میں کافی مشہور ہوئی لیکن پھر 1960ءکی دہائی میں کمپنی نے ٹیلی وژن نیٹ ورک بنانے کی بھی ناکام کوشش کی لیکن ناکام رہی۔ آخر کار 1970ءمیں یہ گیمز بنانے لگی اور آج تک اس میں بہت کامیاب ہو چکی ہے۔ سونی دوسری عالمی جنگ کے خاتمے کے بعد ماسورا آئی بوکا نامی جاپانی نے اپنی نوکری چھوڑ کر ریڈیو ٹھیک کرنے کی دکان بنائی اور ایک سال بعد ٹوکیو ٹیلی کمیونیکیشن انجئینرنگ کارپوریشن کے نام سے ٹرانزسٹر بنانے کی کمپنی کھولی۔ 1950ءمیں اس کمپنی کا نام بدل کر ’سونی‘ رکھ دیا گیا جو ایک لاطینی لفظ’‘سے لیا گیا ہے جس کا مطلب ’آواز‘ کے ہیں۔ شارپ یہ کمپنی 1912ءمیں بنائی گئی اور شروع میں یہ کمپنی بیلٹوں کے بکل بنایا کرتی تھی لیکن 1917ءمیں مکینیکل پینسل بنا کر دنیا کو حیرت میں ڈال دیا اور اب تک کامیابی سے اس کا سفر جاری ہے۔ موٹرولا سونی کی طرح موٹرولا نے بھی ریڈیو بزنس سے امریکی شہر شکاگو سے ابتداءکی ۔شروع میں یہ کمپنی گاڑیوں کے ریڈیو، دفاعی آلات اور واکی ٹاکی بناتی تھی۔
-
تکبر کرنے والوں کا انجام
ٹائی ٹینک بنانے والے تھامس اینڈیو نے ایک صحافی سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا تھا کہ اس جہاز کو تو خدا بھی نہیں ڈبو سکتا ۔ پھر اس جہاز کا جو حشر ہوا وہ سب کو معلوم ہے برازيل کے علاقے Campina ۔ (سن 2005 ء) ميں کچھ شرابی دوستوں کا گروپ سير كو جار ہا تهاتب ان ميں سے ايك لڑکی کى ماں نے فكر مند ہوتے ہوئےبيٹی كاہاتھ پکڑكرکہا ("جاؤ ، خدا تمہارے ساتھ ہے تمہاري حفاظت کرے ) لڑکی نے جواب ديا ( اگر خدا ہمارے ساتھ سفر کرنا چاہتا ھے تو اس كيلئے گاڑی کے اندر كوئى جگہ نہيں رہى صرف گاڑی کی ڈگي ميں جگہ مل سکتی ہے..) ان کے جانےکے كچھ ہى گھنٹے بعد خبرملى كہ ایک خوفناك حادثے میں وہ سب کے سب لوگ ہلاك ہو گئے ۔ حیرت کی بات یہ تھی کہ گاڑی کے پچھلے حصے کو نقصان نہیں پہنچا تھا مارلين (ڈاؤن مونرو) كى ايک پارٹی ميں جب ايک عملی كام کے لئے مبلغين ميں سے ايک نے کہا (کہ خدا مجھے تمہارے پاس بھيجا ہے) تب اس نے جواب ديا اور خدا سے يہی کہو کہ (مجهے اس ہفتے اس كى ضرورت نہيں ہے) اس بات کے کہنے کے ايک ہفتے بعد ہی وہ اسی گھر میں مر گئی برازیل کےالیکشن میں ایک امید وار نے ایک انٹرویو میں کہا اگر مجھے پچاس ہزار ووٹ مل جائیں تو مجھے خدا بھی نہیں ہرا سکتا اسے پچاس ہزار ووٹ مل گئے لیکن حلف اٹھانے سے پہلے ہی اس کی موت ہوگئی بے شک خدا بہت رحیم اور کریم ہے لیکن کبھی کبھی کسی کے تکبر پر اسکی پکڑ کرکے اسے دنیا کے لیے عبرت کا نشان بھی بنا دیتا ہے ۔ کبھی تکبر کے بول نہ بولیں کیونکہ یہ ایسا گناہ ہے جس پر کبھی کبھی فوراََ بھی سزا مل جاتی ہے ۔
-
حلالہ کے بعد دوبارہ نکاح
ینگ ہارٹ صاحب میں نے کبھی کسی بات کو دل پر نہیں لیا تو دل آزاری کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا سہیل صاحب میرے خیال میں آپ کو اردو میں لکھنا چاہیئے تاکہ مجھ سمیت تمام ممبرز با آسانی پڑھ سکیں اور تھریڈ کی خوبصورتی بھی برقرار رہے
-
حلالہ کے بعد دوبارہ نکاح
معلوم نہیں آپ کو میری کون سی بات فتوی لگی اور کس بات پر آپ کو ہنسی آئی؟ حلالہ سنٹر اور اس طرح کی سہولت دینے والے واضح طور پر زنا کا کاروبار ہی کرتے ہیں آپ کی باقی تمام باتوں سے میں متفق ہوں آپ کی یہ بات کہ شادی سے پہلے لڑکے کو طلاق کا طریقہ یا یہ ساری باتیں سمجھا دینا چاہیں کچھ مناسب نہیں..اس سے شاید منفی تاثر پڑتا ہے.بلکہ اسے شادی کی اہمیت اور اس کو اس ذمہ داری کو نبھانے کا بتایا جائے عموما طلاق جب بھی دی گئی غصہ کی حالت میں ہی دی گئی تو اس صورت حال میں ایک یا تین کا ہوش مشکل ہی ریتا ہو گا. زیادہ دیکھنے سننے میں یہی آیا ہے. شاید اسی لیے ایک مجلس میں دی گئی تمام طلاقیں ایک ہی شمار کی جاتی ہے.
-
حلالہ کے بعد دوبارہ نکاح
تمام رپلائی پڑهے بحث مثبت ہے خدا نے انسانی فطرت کو جس طرح ترتیب دیا ہے کوئی کام اس سے الٹ کیا جائے تو ایک بار انسان کا کم عقل ذهن ہل کر رہ جاتا ہے. انسانی رشتوں میں میاں بیوی کا رشتہ جس قدر اہم ہے اسی قدر نازک بهی ہے.ہمارے مذهبی پیشواؤں نے اپنی ذاتی ضرورتوں کو مذہبی انداز میں اپنے تابع کر لیا. اور اپنے فائدے کو ہی مد نظر رکها.قصور مرد کا اور زیر عتاب بے چاری عورت ،،،ہوتا تو یہ کہ مرد کو کوئی مالی یا اس قسم کی کوئی تادیبی سزا دی جاتی پهر بهی بات بنتی تهی. مگر نہیں انہیں قربانی ہمیشہ عورت سے ہی چاہیئے،ذرا سوچیں .جس خاوند کی عورت ایک رات کے لیئے کسی اور کے بستر پر ہو تو کیا وہ غیرت سے ہی نہ مر جائے گا.اگر اس بات کا اندازہ لگانا ہو تو دو پل کے لئے تصوراتی طور پر ہی خود کو اس کی جگہ پر رکه کر سوچیں .جواب با آسانی مل جائے گا ایک طرح سے حلالہ اس چیز سے بهی غلط قرار پاتا ہے کہ یہ وہ نکاح ہے جو چهپ کر کیا جاتا ہے.جبکہ نکاح کا مطلب ہی اپنی شادی کا اعلان کرنا ہے.اور کوئی بهی نکاح شرطیہ یا مخصوص مدت تک کے لیئے نہیں کیا جاتا. میری معلومات کے حساب سے ایسا نکاح ہی غلط ہے. جبکہ حلالہ میں پہلے مدت کا تعین کیا جا رہا ہوتا ہے.اور پهر جب ایک بیوی ابهی اپنے پہلے خاوند کے نکاح میں موجود ہے وہ دوسرا نکاح کیسے کر سکتی ہے.طلاق کا سہی طریقہ وہی ہے تو اوپر ینگ ہارٹ نے لکها.مگر طلاق ایک نا پسندیدہ عمل ہے .خدا سب کو اس سے محفوظ رکهے.جہاں تک میری معلومات ہیں . اس معاملے میں ہر فرقہ کی الگ رائے ہے.اور ہر فرقہ سے تعلق رکهنے والہ اپنے فرقہ کی روشنی میں ہی اس بات پر بحث کرے گا.جیسا کہ ینگ ہارٹ نے کہا.میں بهی ہر فرقہ کا دل سے احترام کرتا ہوں.مگر ان حالات کو اگر قریب سے دیکھا جائے تو ان سب میں اہلحدیث فرقہ کی رائے بہتر محسوس ہوتی ہے.کیونکہ بهت سے دوسرے فرقے اپنے ذاتی معاملے میں اہلحدیث سے فتوی لیتے دیکهے گئے جبکہ دوسروں کو وہ حلالے کی چهری سے ذبح کرتے ہیں مجلس میں دی گئی تمام طلاقیں ایک ہی شمار ہو گی.اور عدت کے اندر خاوند رجوع کر سکتا ہے .رجوع کے لیئے عورت ست اتنا کہنا کافی ہو گا کہ میں نے تجه سے رجوع کیا.
-
ڈراپ باکس لنک ڈونیٹ
اردو فن کلب کو آپ سب کے تعاون اور ڈونیشن کی ضرورت ہےارے ارے۔۔۔گھبرائیے نہیں یہ ڈونیشن مالی یا نقدی کی صورت میں نہیں جسٹ ووٹنگ کی صورت میں ہے۔ آپ سب ممبرز ڈراپ باکس کے نام سے ضرور واقف ہوں گے . یہ ایک اچھی فائل ہوسٹنگ کمپنی ہے ۔ یہ فری ممبر کو دو جی بی کی لائف ٹائم اسٹورج اسپیس مہیا کرتی ہے۔جبکہ پیڈ ممبر کو 50 جی بی کی سہولت حاصل ہے۔ہمارا فورم اکاؤنٹ 50 جی بی اسپیس کا حامل پیڈ اکاؤنٹ ہے۔مگر ہمیں فورم کے لیئے مزید اسپیس درکار ہے۔آپ کو کرنا صرف یہ ہے کہ نیچے دیئے گئے لنک سے ڈراپ باکس پر اپنا نیا اکاؤنٹ بنانا ہے۔اگر آپ پہلے ہی ڈراپ باکس کے یوزر ہیں ۔تو کسی نئے ای میل سے فورم کے لیئے کم از کم ایک اکاؤنٹ ضرور بنائیں۔ایک سے زیادہ اکاؤنٹ بھی بنائے جا سکتے ہیں۔آپ کے اکاؤنٹ بنانے سے ڈراپ باکس کی طرف سے فی اکاؤنٹ ہمیں 500 ایم بی ویب اسپیس ملے گی۔ اس طرح جتنے زیادہ اکاؤنٹس بنیں گے اتنی ہی زیادہ اسپیس ملے گی۔جو کہ ہمارے ہوسٹنگ اکاؤنٹ میں بیک اپ سٹور کے لیئے استعمال ہو گی۔اور ہمیں بیک اپ کے لیئے موجودہ اکاؤنٹ کو اپگریڈ نہیں کرنا پڑے گا۔جبکہ اس سٹیپ سے ممبر کو کسی بهی قسم کا کوئی نقصان نہ ہے بلکہ ہر ممبر کو بهی اس طریقہ کار سے ڈراپ باکس کی طرف سے دو جی بی کی بجائے اڑهائی جی بی ویب اسپیس ملے گی۔ مزید آپ بهی اس طریقہ کو استعمال کرتے ہوئے اپنی اسپیس بڑها سکتے ہیں ۔اور اپنی فائلز کو اپلوڈ کر کے کہیں بهی شیئر کر سکتے ہیں۔اکاؤنٹ بنانے کے بعد اسی تھریڈ میں بتا سکتے ہیں۔مزید تفصیل کے لیئے یہ لنک چیک کریں۔ ڈراپ باکس پر اکاؤنٹ بنانے کے لیئے اس لنک کو استعمال کریں۔ اکاؤنٹ بنانے کے بعد آپ کو ڈراپ باکس کی ڈیسک ٹاپ اپلی کیشن انسٹال کر کے اس میں اپنا اکاؤنٹ لاگ ان کرنا ہو گا۔اس کے ساتھ ہی ممبر اور فورم کو ڈراپ باکس کی طرف سے اسپیس ٹرانسفر ہو جائے گی۔
-
روزمرہ کے کچھ کام جو ہم غلط کر جاتے ہیں
بالوں کو لگانے والی پِن کی ڈیزائن والی سائیڈ نیچے کی طرف ہونی چاہیے تربوز کے ٹکڑے لمبے رخ کرنے چاہیں کپ کیک کھانے کا درست طریقہ گلاس کو شہادت والی انگلی اور انگوٹھے سے پکڑیں ائیر فون کی تار کو کان کے اوپر سے گزار کر لگائیں پین کو نہ زیادہ اوپر اور نہ زیادہ آگے سے پکڑیں پیزا پکڑتے وقت u کی طرح تھوڑا فولڈ کر کے پکڑیں تاکہ نیچے کی طرف نہ گرے سیب اوپر سے نیچے کی طرف کھائیں چکن ونگز کھاتے وقت پہلے اس کی ہڈی نکالیں اور پھر کھائیں۔ ہڈی نکالنے کے لیے ونگز کو دونوں کونوں سے پکڑ کر تھوڑا گھمائیں اور پھر ہڈی کو پکڑ کر نکال دیں برگر کھانے کے لیے اپنے انگوٹھے اور چھوٹی انگلی کو ایک طرف رکھیں اور باقی تین انگلیوں کی سپورٹ دوسری طرف رکھیں سٹاربری سے اوپر لگے چھلکے اتارنے کے لیے سٹرا استعمال کریں آم چھلکے اتارنے سے پہلے اسے کاٹ لیں ڈنٹر پیلنے کے لیے بازو اور چھاتی کا استعمال کریں موئسچرائزر کو جلد پر زور سے نہ ملیں بلکہ صرف آرام سے لگائیں اور گردن کو نہ بھولیں بوٹ کےتسمے بند کرنے کا طریقہ اگر آپ چھری کے بغیر آلو چھیلنا چاہتے ہیں تو پہلے انہیں ابلتے پانی میں رکھیں اور پھر ٹھنڈے یخ پانی میں اور پھر چھلکے اتار لیں ٹراوزر وغیرہ کو تہہ لگانے کا درست طریقہ نیل پالش لگانے کا درست طریقہ بلینڈر کو دھونے کے لیے اس میں برتن دھونے والا لیکوئڈ اور پانی ڈالیں اور بلینڈر چلا دیں پلاسٹک بیگ کو دوبارہ سیل کرنے کے لیے پلاسٹک کی بوتل ستعمال کریں
-
سیلفی - چند دلچسپ حقائق
Good information Thanks
-
مختصر ترین حقائق اور قصے
زندگی میں کوئی بھی مصروف نہیں ہوتا بات صرف ترجیحات کی ہے۔
-
مختصر ترین حقائق اور قصے
امریکہ میں سب سے زیادہ خطرناک جاب "صدر" ہے۔۔صدارتی سیٹ پر موجود اشخاص میں سے نو فیصد قتل ہوئے ہیں اس کے بعد لکڑہارے کی جاب ہے جس میں قتل کی شرح زیرو اعشاریہ ایک تین فیصد 0.13% ہے۔
-
مختصر ترین حقائق اور قصے
قادوس نامی پرندہ اڑتتے اڑتے بھی سو جاتا ہے یا سو سکتا ہے۔۔۔ کوئی بڑی بات نہیں ہمارے پی آئی اے کے پائلٹ بھی اڑتے اڑتے اکثر سو جاتے ہیں۔۔
-
مختصر ترین حقائق اور قصے
سوئیڈن وہ ملک ہے اپنے ہائی اسکول میں طلباء کو اسکول حاضر ہونے کے ایک سو ستاسی ڈالرز ماہانہ ادا کرتا ہے
-
مختصر ترین حقائق اور قصے
ایک گود لیے شخص(جس بچپن میں کسی نے گود لے لیا تھا) نے اپنی اصل کو ڈھونڈنا چاہا تو اس کی تلاش حیرت انگیز انداز میں ختم ہوئی۔وہ اور اس کی اصل ماں ایک ہی اسٹور پر پچھلے چار سال سے کام کر رہے تھے اور ان دونوں میں سے کسی کو علم نہ تھا۔
-
مختصر ترین حقائق اور قصے
آپ کو کسی سے نقصان پہنچتا ہے تو اس کے خلاف کیس کر کے اس سے رقم کا دعویٰ کر سکتے ہو کہ تمہاری وجہ سے مجھے نقصان پہنچا ہے مجھے اتنی رقم دو۔تاریخ میں بڑے بڑے مزاحیہ ہرجانے کے دعوے بھی ہوئے ہیں۔امریکہ میں لاس اینجلس سے تعلق رکھنے والے ایک عورت کو میکڈونلڈ نے نہایت گرم کافی دے دی تھی۔اس عورت نے میکڈونلڈ پر ہرجانے کا دعویٰ کر دیا کہ ان کی کافی وجہ سے مجھے تکلیف ہوئی ہے میری زبان جلی ہے مجھے میکڈونلڈ والے انتیس لاکھ ڈالرز دیں۔اور اندازہ کریں وہ عورت مقدمہ جیت گئی ۔میکڈونلڈ نے عدالت کے حکم پر اس عورت جو انتیس لاکھ ڈالرز یعنی قریبا پاکستانی اٹھائیس کروڑ روپے دیے۔
-
مختصر ترین حقائق اور قصے
نیو یارک میں اتنے زیادہ ریستوران ہیں کہ آپ ہر رات ایک ریستوران میں ڈنر کرنا چاہیں تو آپ کو چون سال درکار ہیں تب جا کر آپ ایک ایک بار تمام ریستوران میں ڈنر کر سکیں گے۔
-
مختصر ترین حقائق اور قصے
ترکی سے تعلق رکھنے والے ایکر یلمز نو فٹ دو انچ کے فاصلے سے اپنی آنکھ سے دودھ کی دھار نکال کر گلاس میں پھینک سکتے ہیں۔۔یہاں دو چیزوں میں انھیں خاصہ حاصل ہے ۔۔ایک تو دودھ اتنی دور پھینکنا اور دوسرا آنکھ سے دودھ نکلنا۔۔۔۔۔خدا کی قدرت نوٹ یہ خبر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے پیج سے لی جا رہی ہے۔۔یہ شخص ورلڈ ریکارڈ ہولڈر ہے۔۔۔
-
مختصر ترین حقائق اور قصے
ایک بڑھیا نے تین سال تک مسلسل روزانہ پیزا آڈر کیا۔۔۔پھر ایسا ہوا کہ تین دن مسلسل اس نے پیزا آڈر نہیں کیا۔۔پیز ڈیلیور کرنے والی کو لگا کہ شاید کوئی مسئلہ ہے ورنہ اس بڑھیا نے کبھی تین دن کی بریک نہیں لی۔۔۔وہ اس بڑھیا کے گھر گئی دروازہ کھٹکھٹایا لیکن کوئی جواب نہ ملا ۔۔اس نے پولیس کو بلا لیا۔۔پولیس نے دروازہ توڑ کر دیکھا تو بڑھیا فرش پر گری ہوئی تھی وہ تین دن سے بے ہوش تھی۔۔۔ یوں تین سال تک مسلسل پیزا کھانے نے عورت کی جان بچا دی۔۔۔ کون کہتا ہے فاسٹ فوڈ نقصان دہ ہے؟؟
-
مختصر ترین حقائق اور قصے
چار اپریل 04/04 چھے جون 06/06 آٹھ اگست 08/08 دس اکتوبر 10/10 اور بارہ دسمبر 12/12 ہر سال یہ یہ ساری تاریخیں ایک جیسے دن کو آتی ہیں جیسے یہ ساری تاریخیں دو ہزار تیرہ میں جمعرات کو آئیں۔۔۔دو ہزار چودہ میں یہ ساری تاریخیں جمعے کو آئیں اور دو ہزار پندرہ میں یہ ساری تاریخیں ہفتے کو آ ئی اور اب دو ہزار سولہ میں سوموار کو آ رہی ہیں ۔
-
مختصر ترین حقائق اور قصے
آکسفورڈ یونیورسٹی کی نئی تحقیق کے مطابق ڈائنو سار دنیا سے ختم نہیں ہوئے بلکہ وہ سکڑ کر پرندوں کی دس ہزار سے زائد اقسام میں تبدیل ہو گئے ہیں۔حوالہ۔
-
مختصر ترین حقائق اور قصے
مشہورِ زمانہ کمپنی ایپل کے پاس ڈیڑھ سو ارب ڈالرز سے زیادہ کیش موجود ہے۔۔۔۔اس کیش سے وہ مارکیٹ ویلیو پر فیس بک خرید سکتا ہے۔۔اور اگر فیس بک نہ خریدنا ہو اور ویسے شاپنگ پر نکلنا ہو تو اس کیش سے نیٹ فلیکس،ٹیلسا،ٹوئٹر،ڈراپ باکس،پینڈورا،سپوٹی فائی خرید سکتا ہے۔۔۔ان بڑی بڑی کمپنیوں کو خریدنے کے بعد بھی ایپل کے پاس انسٹھ ارب ڈالرز کیش موجود ہو گا۔۔۔۔اور یہ ابھی صرف کیش کی بات کی۔۔۔۔شیئرز،کریڈٹ الگ ہیں ۔حوالہ۔
-
مختصر ترین حقائق اور قصے
دس سال سے بھی کم عرصے میں ٹیکنالوجی کی تیز رفتاریاں ایک سو اٹھائیس ایم بی سے ایک سو اٹھائیس جی بی تک
-
مختصر ترین حقائق اور قصے
ریڈیو کو پچاس ملین یوزر حاصل کرنے کے لیے پورے اڑتیس سال لگے۔ٹی وی نے پچاس ملین یوزر تیرہ سال ۔انٹرنیٹ نے چار سال اور فیس بک نے دو سال میں حاصل کر لیے۔
-
مختصر ترین حقائق اور قصے