Jump to content
View in the app

A better way to browse. Learn more.

URDU FUN CLUB

A full-screen app on your home screen with push notifications, badges and more.

To install this app on iOS and iPadOS
  1. Tap the Share icon in Safari
  2. Scroll the menu and tap Add to Home Screen.
  3. Tap Add in the top-right corner.
To install this app on Android
  1. Tap the 3-dot menu (⋮) in the top-right corner of the browser.
  2. Tap Add to Home screen or Install app.
  3. Confirm by tapping Install.

Administrator

Administrators
  • Joined

Everything posted by Administrator

  1. امریکی شہر نیو یارک میں قریبا آٹھ سو زبانیں بولی جاتی ہیں اس طرح یہ دنیا کا سب سے زیادہ الگ الگ زبانیں بولنے والا شہر ہے۔
  2. طوطا اور خرگوش ایسے جانور ہیں جو اپنی آنکھوں کی بناوٹ کی وجہ سے بغیر سر گھمائے اپنے پیچھے دیکھ سکتے ہیں ان کی آنکھیں تین سو ساٹھ ڈگری پہ گھومتی ہیں. اور دونوں آنکھوں کی حرکت ایک دوسرے سے آزاد ہوتی ہیں. یعنی ایک آنکھ ایک طرف تو دوسری آنکھ دوسری طرف دیکھتی ہے
  3. زمین کا ریڈیس 4000 میل ہے. زمین کے اندر کا ٹمپریچر 6000 سینٹی گریڈ ہے. اور زمین کے اندر کا پریشر 3000 گنا زمین کی سطح کی نسبت زیادہ ہے. اس سب کے باوجود اگر آپ فی منٹ ایک فٹ کھدائی کر کے صرف 80 سال میں زمیں کے درمیان میں دوسرے سرے تک ایک سوراخ بنا لیں اور اس میں چھلانگ لگا دیں. اور ہر طرح کے ایکسیڈنٹ سے بچ جائیں تو آپ 6 میل فی سیکنڈ کی رفتار سے گرتے ہوئے صرف 40 منٹس میں زمین کے آرپار ہوجائیں گے. کیا آپ تیار ہیں اس ٹرپ پہ جانے کے لیے؟
  4. جس طرح کسی بھی انسان کی انگلیوں اور زبان کے نشان کسی دوسرے انسان کے نشان سے نہیں ملتے بالکل اسی طرح کسی زیبرے کی کالی پٹیاں کسی دوسرے زیبرے سے نہیں ملتیں
  5. ایک انسٹھ سالہ بے روزگار امریکی بابے نے بینک لوٹ لیا اور اس نے بینک سے محض ایک ڈالر لوٹا۔۔۔اس کا مقصد یہی تھا کہ وہ جیل چلا جائے جہاں اس کی صحت کی بہترین حفاظت ہو سکے کیوں کہ وہ بے روزگار اور مختلف بیماریوں کا شکار تھا برطانوی اخبار ٹیلی گراف کی رپورٹ
  6. خواب میں تھرکنا اس کے باعث پھڑک کر اٹھ جانا آپ کے دماغ کی کارستانی ہے۔۔آپ کا دماغ سوچتا ہے کہ آپ مر رہے ہو۔
  7. انیس سو پچاس کے عشرے میں برطانیہ نے ایک زیر زمین شہر تعمیر کیا اس میں چار ہزار لوگوں کے رہنے کے لیے مختلف مکانات بنائے گئے تھے۔پچاس میل لمبی سڑک تعمیر کی گئی اور تازہ پانی کے لیے ایک جھیل بنائی گئی یہ شہر اس مقصد کو بنایا گیا تھا کہ اگربرطانیہ پر ایٹمی حملہ ہو جاتا ہے ایٹم بم مارا جاتا ہے تو برطانیہ اپنے چار ہزار اہم حکومتی عہدے داروں کو یہاں شفٹ کر دے یہ شہر دو ہزار چار تک پوشیدہ رکھا گیا تھا
  8. پچھلی صدی کے سب سے عظیم سائنس دان البرٹ آئن اسٹائن جو کہ خود ایک یہودی تھے انھیں انیس سو باون میں اسرائیل کا صدر بننے کی پیشکش کی گئی تھی جسے انھوں نے مسترد کر دیا تھا
  9. آنکھیں کھلی رکھتے ہوئے چھینکنا ناممکن ہے۔
  10. رات کو دیر تک جاگنے کے لیے دماغ کو بہت زیادہ انرجی اور ایکٹویٹی چاہیے ہوتی ہے آپ جتنے زیادہ ذہین ہوں گے آپ کے لیے اتنی زیادہ جاگنا ممکن ہے۔ ہاں یہ الگ بات ہے کہ بعد میں اس کے نقصان بہت ہیں۔
  11. خواب دیکھنا اور خراٹے لینا ایک ہی وقت میں ممکن نہیں سوتے وقت جب آپ خراٹے لے رہے ہوتے ہیں اس دورانیے میں آپ کوئی خواب نہیں دیکھ رہے ہوتے اور جس وقت آپ خراٹے نہیں لیتے نیند کے اس دورانیے میں آپ محوِ خواب ہوتے ہیں یعنی خواب دیکھ رہے ہوتے ہیں
  12. اسی فیصد لوگ الفاظ اور خیالات کا ذخیرہ ہونے کے باجود خاموش رہتے ہیں کیوں کہ وہ ان لوگوں سے بحث نہیں کرنا چاہتے جن کی بہت کیئر کرتے ہیں۔
  13. اگر آپ کار خریدنے میں دل چسپی رکھتے ہیں تو مہینے کے آخر پر خریدنے کی کوشش کریں جب سیلز مین کو اپنا کوٹا پورا کرنے کی فکر پڑی ہوتی ہے۔۔اس وقت وہ ہر صورت آپ کو کم سے کم قیمت میں بھی ڈیل دیں گے۔
  14. یوکے میں ایک ایسی عورت ہے جو جب بھی آئی لو یو کہتی ہے وہ کومہ میں چلی جاتی ہے۔
  15. دنیا کے سب سے امیر آدمی بل گیٹس کی شادی یکم جنوری انیس سو چورانوے میں ملنڈا کے ساتھ ہوائین آئی لینڈز میں ہوئی ۔۔اپنی پوشیدگی یعنی پرائیویسی کو یقینی بنانے کے لیے شادی کے دن بل گیٹس نے جس ہوٹل میں قیام کیا اس ہوٹل کے تمام دو سو پچاس کمرےکرائے پر لے لیے اور اس جزیرے پر موجود تمام ہیلی کاپٹرز چارٹرڈ یعنی کرائے پر حاصل کر لیے۔
  16. متحدہ امریکہ کی ایک ریاست اوریگون سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو تیس دن جیل اور پندرہ سو ڈالرز جرمانہ کیا گیا۔۔اس کا قصور یہ تھا کہ اس نے بارش کا پانی جمع کیا۔۔۔اوریگون کے قانون کے مطابق بارش کا پانی کوئی بھی جمع نہیں کر سکتا یہ حکومت کی ملکیت ہے۔
  17. اوہائیو امریکہ میں ایک عورت کو اپنے شوہر کی موت کے چھے سال بعد پتا چلا کہ اس کا شوہر دراصل اس کا حقیقی باپ تھا نیویارک ٹائمز کی خبر ملاحظہ ہو
  18. ایک لمبے عرصے تک کوکا کولا کی یہ پالیسی رہی ہے کہ یہ اپنی کولڈ ڈرنک بنانے کی ترکیب اپنی کمپنی کے محض دو ورکرز کو بتاتے تھے اور ان دونوں ورکرز کو ایک ہی جہاز میں سفر کرنے کی اجازت تک نہ تھی کہ اگر جہاز تباہ ہو گیا تو۔
  19. سائیکولوجی کی تحقیق کے مطابق مرد بھول جاتا ہے لیکن کبھی معاف نہیں کرتا اور عورت معاف کر دیتی ہے مگر کبھی بھولتی نہیں۔ کتنا اتفاق کرتے ہیں آپ اس تحقیق سے؟
  20. نیلی وہیل کائنات پر اب تک زندہ مخلوقات میں سے دریافت شدہ سب سے بڑی مخلوق اس کا دل اتنا بڑا ہوتا ہے کہ ایک چھوٹا بچہ با آسانی اس کی رگوں میں تیر سکتا ہے۔
  21. ایک آدمی کے دل کا ٹرانسپلانٹ کیا گیا اور اسے اس شخص کا دل لگایا گیا جس نے خود کشی کی تھی۔۔صحت یاب ہونے کے بعد اس شخص نے شادی کی اور اسی بیوہ سے شادی کی جس کے شوہر کا دل اسے لگایا گیا تھا۔ اور کچھ عرصے بعد اس شخص نے بھی خود کشی کر لی اور اسی انداز میں خود کشی کی جس انداز میں اس خاتون کے پہلے شوہر نے کی تھی۔ حوالہ
  22. بینڈ ایڈ جسے ہم سنی پلاسٹ کہتے ہیں اس کے موجد ارلے ڈکسن نے انیس سو اکیس میں اسے اپنی بیگم کے لیے بنایا تھا جو کہ کوکنگ کے دوران اکثر اپنی انگلی کاٹ لیا یا جلا لیا کرتی تھی
  23. دو سال قبل یو کے میں ایک عورت نے اپنی دوست کا گھر جلانے کی کوشش کی اس کا قصور محض اتنا تھا کہ اس نے اس عورت کو فیس بک سے ان فرینڈ کر دیا تھا
  24. گوگل کے تحت کام کرنے والے اگر کسی ورکر کی موت ہو جاتی ہے تو اس کے یا اس کی شریک حیات کو اگلے دس سال تک گوگل کی جانب سے اس مرحوم شخص کی آدھی تنخواہ دی جاتی ہے۔
  25. چودہ اگست دو ہزار دس کو بیجنگ میں نیشنل ہائی وے پر دنیا کا سے لمبا ٹریفک جام ہوا۔۔۔جو کہ سو کلومیٹر سے زائد تک پھیلا ہوا تھا اور گیارہ دن تک گاڑیاں پھنسی رہیں زیادہ تر لوگ ایک دن میں محض ایک کلومیڑ کے حساب سے ہی اپنی گاڑی آگے سرکا سکے۔

Account

Navigation

Search

Configure browser push notifications

Chrome (Android)
  1. Tap the lock icon next to the address bar.
  2. Tap Permissions → Notifications.
  3. Adjust your preference.
Chrome (Desktop)
  1. Click the padlock icon in the address bar.
  2. Select Site settings.
  3. Find Notifications and adjust your preference.