Jump to content
View in the app

A better way to browse. Learn more.

URDU FUN CLUB

A full-screen app on your home screen with push notifications, badges and more.

To install this app on iOS and iPadOS
  1. Tap the Share icon in Safari
  2. Scroll the menu and tap Add to Home Screen.
  3. Tap Add in the top-right corner.
To install this app on Android
  1. Tap the 3-dot menu (⋮) in the top-right corner of the browser.
  2. Tap Add to Home screen or Install app.
  3. Confirm by tapping Install.

Administrator

Administrators
  • Joined

Everything posted by Administrator

  1. سعودی عرب کے شہر جازان کے ایک پچاس سالہ شخص کی چار بیگمات شعبہ تعلیم سے وابستہ ہیں۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ ان کی تین بیگمات ایک ہی سکول سے طالبہ، استانی اور ڈائریکٹر کی حیثیت سے منسلک ہیں۔ طرفہ تماشہ یہ ہے کہ منفرد شوہر کی چوتھی اہلیہ ایجوکیشن ڈائریکٹر ہیں جو بربنائے عہدہ اپنی تین سوتنوں کے سکول کی نگران ہیں۔ سعودی روزنامے 'عکاظ' نے سعودی شہری کی تیسری اہلیہ تزامل [استانی] کے حوالے سے بتایا کہ ڈائریکٹر زوجہ اپنی زیر تعلیم اور استانی سوتن سے دوسری طالبات اور استانیوں جیسا سلوک روا رکھتی ہیں۔ اخبار کے مطابق یہی صورتحال ایجوکیشن ڈائریکٹر بیگم کی ہے کہ جو کبھی کبھار اپنی 03 سوتنوں کے سکول کے معائنے کے لئے آتی ہیں۔ سکول کی دوسری استانیاں اور طالبات ایجوکیشن ڈائریکٹر کے دورے کے موقع پر بریک کے دوران اس منفرد میل پر آپس میں چہ مہ گوئیاں کرتی نظر آتی ہیں۔
  2. سن ۲۰۱۰ میں ایک آسٹریلوی بچہ جمی نو ماہ کی بجائے آٹھ ماہ بعد پیدا ہو گیا تھا، اور اسے سانس نہیں آ رہا تھا۔ بیس منٹ کی کوشش کے بعد بھی ڈاکٹرز سانس لانے میں ناکام رہے اور اسکو مردہ قرار سے دیا۔ لیکن اسکی ماں دو گھنٹے اسے اپنے سینے کے ساتھ لگا کر لیٹی رہی حتیٰ کہ بچے نے سانس لینا شروع کر دیا۔
  3. امریکہ کے سابقہ صدر جان ایف کینیڈی نے کبھی بھی اپنی صدارت کی تنخواہ جو کہ ایک لاکھ پچاس ہزار ڈالرز تھی۔(پرانے وقتوں میں یہ بہت بڑی رقم تھی) قبول نہیں کی۔یہ تنخواہ ہمیشہ خیراتی اداروں میں دی جاتی تھی
  4. شہد کو اگر ڈھانپ کر رکھا جائے تو یہ کبھی خراب نہیں ہوتے۔کئی کئی ہزار سال پرانے شہد کے برتن بھی دریافت ہوئے جن میں موجود شہد قابل استعمال تھا۔
  5. بچپن میں لڑکیاں لڑکوں کی نسبت پہلے بولنا شروع کرتی ہیں، صرف الفاظ نہیں جملے بھی پہلے بولنا سیکھ لیتی ہیں اور پڑھنا بھی لڑکوں کی نسبت جلدی سیکھ لیتی ہیں ایسا کیوں ہوتا ہے یہ اس معلوماتی آرٹیکل میں پڑھ سکتے ہیں
  6. امریکی ٹیکنالوجی جائنٹ ایپل کے کسی اسٹور میں اگر آپ ان کی پراڈکٹ کا نام درست طریقے سے نہیں لیتے یعنی غلط پرناونس کرتے ہیں تو اسٹور پر کام کرنے والے ورکرز کو آپ کا لیا گیا نام درست کروانے کی اجازت نہیں۔ ایسا اس لیے ہے کہ گاہگ کو شرمندگی سے بچایا جا سکے
  7. صرف دو ڈر ایسے ہیں جو انسان لے کر پیدا ہوتا ہے۔ اونچی آواز کا ڈر گرنے کا ڈر اس کے علاوہ باقی ڈر وقت کے ساتھ ساتھ عمر کے بڑھنے سے آتے ہیں۔
  8. برازیل کی جیلوں میں اگر کوئی قیدی ایک کتاب مکمل پڑھ لیتا ہے اور اس کتاب کے بارے ایک عدد رپورٹ لکھتا ہے تو اس کی سزا سے چار دن کم ہو جائیں گے۔ قیدیوں کو ایک کتاب پڑھنے اور اس پر مضمون یا رپورٹ لکھنے کے لیے ایک ماہ دیا جاتا ہے اگر وہ کتاب پڑھ کر اس کتاب بارے رپورٹ لکھنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو ان کی سزا میں سے چار دن کم کر دیے جاتے ہیں۔۔ایسے سال کے بارہ ماہ میں بارہ کتب پڑھ کر ان کے بارے رپورٹ لکھ کر قیدی ہر سال اڑتالیس دن کی چھوٹ پا سکتے ہیں۔
  9. اوکی ناوا جزیرہ Okinawa Island یہ جاپان کا ایک ایسا جزیرہ ہے جہاں ساڑھے چار سو زیادہ ایسے لوگ رہتے ہیں جن کی عمر سو سال سے زیادہ ہے۔۔دنیا میں کہیں اور ایسا مقام نہیں
  10. فرانس کی آبادی قریبا سات کروڑ ہے مگر فرانس میں ہر سال آٹھ کروڑ کے قریب سیاح آتے ہیں۔یعنی اتنی فرانس کی آبادی نہیں جتنے وہاں سیاح آتے ہیں۔
  11. کیا آپ جانتے ہیں کہ کوکا کولا ایک سو ستائیس سال پرانی کمپنی ہے اس کا آغاز اٹھارہ سو چھایسی میں ہوا۔اپنے آغاز کے پہلے سال کے تین سو پینسٹھ دنوں میں کوکا کولا کی صرف پچیس بوتلیں ہی بک پائیں تھیں۔۔۔لیکن اس کے مالک نے ہمت نہیں ہاری اور آج کوکا کولا ایپل کے بعد دنیا کی دوسرا مہنگا ترین برانڈ ہے۔ کوکا کولا نے انیس سو چون میں عرب دنیا کے لیے " زم زم کولا" نامی کولڈ ڈرنگ بھی نکالی۔ مزید تفصیل یہاں پڑھیں
  12. اگست انیس سو پچاسی میں ایک پول پر ایک پارٹی کا اہتمام کیا گیا ۔۔اس پورے سال پورے سیزن میں اس پول پر کسی کے ڈوبنے کا واقعہ نہیں ہوا تھا لہذا یہ پارٹی اسی خوشی کے سلسلے تھی کہ اس سیزن اس سال اس پول پر کوئی ناخوشگوار واقعہ نہیں ہوا۔۔۔اس پارٹی میں قریبا دو سو کے قریب لوگ شرکت کر رہے تھے اور ان دو سو میں سے ایک سو کے قریبا لائف گارڈز تھے یعنی ماہر تیراک تھے۔۔جن کی ڈیوٹی ڈوبنے والوں کو بچانے کی ہوتی ہے۔۔ان سو میں سے اس وقت چار ڈیوٹی پر بھی تھے۔۔ اب ذرا دھیان دیں پارٹی ہے کہ پورے سیزن میں کوئی ناخوشگوار واقعہ نہیں ہوا کوئی ڈوب کر نہیں مرا سو کے قریب ماہر ترین تیراک موجود ہیں ان میں سے چار ڈیوٹی پر موجود ہیں اور اسی پارٹی کے دوران اکتیس سالہ شخص جیروم موڈی اس پول میں ڈوب کر مر گیا۔۔ حوالے کے لیے نیو یارک ٹائمز
  13. انیس سو چھے میں سان فرانسسکو میں شدید زلزلہ آیا جس سے بہت سی گیس پائپ لائنیں پھٹ گئیں اور شہر کی کئی عمارتوں کو آگ لگ گئی ایسے میں ایک ہوٹل کی چھت پر بھی آگ لگ گئی۔ ہوٹل کی چھت پر تین لوگ تھے اور ہوٹل گرنے کے قریب تھا ایک ملٹری آفیسر نے جب یہ صورت حال دیکھی کہ ہوٹل کی عمارت گرنے والی ہے اور آگ بڑھتی جا رہی ہے ان تینوں کو بچانا مشکل ہے یہ زندہ جل کر مر جائیں گے اس ملٹری آفیسر نے اپنے شوٹرز کو حکم دیا کہ ان تینوں کو گولی مار دی جائے تا کہ یہ زندہ جلنے جیسی دردناک موت سے بچ کر گولی کی آسان موت مر جائیں اور پچاس ہزار لوگوں کی موجودگی میں ان تینوں افراد کو گولی مار دی گئی۔
  14. برج العرب دنیا کا پر آسائش ترین ہوٹل ہے یہ دنیا کا واحد سیون سٹار ہوٹل ہے۔ اب برج العرب میں ایک سوئیٹ(Suite) بکنگ کے بعد آپ کو ایک عدد آئی پیڈ سے نوازا جائے گا یہ آئی پیڈ خاص طور پر برج العرب کے لوگو کے ساتھ ڈیزائن کیا ہے،۔۔۔یہ آئی پیڈ چوبیس قیراط سونے سے تیار کیا گیا ہے اس آئی پیڈ میں ہوٹل کی پوری انفارمیشن درج ہے ۔۔پورے ہوٹل کا نقشہ موجود ہے اور کھانے کے مینیو سے لے کر ہر قسم کی خدمات کی معلومات موجود ہیں۔۔اپنے قیام کے دوران کسٹمر اسے استعمال کر سکتا ہے۔ دکھ کی بات یہ ہے کہ چیک آوٹ کرتے وقت یہ آئی پیڈ انتظامیہ کو واپس کرنا ہو گا۔
  15. دو ہزار سات۔۔پیزا ہٹ کی ایک ویٹرس جو کہ مالی حالات کی خرابی کی وجہ سے کالج چھوڑنے پر پریشان تھی۔۔۔۔وہاں ایک کسٹمر کو جب اس کی پریشانی کا پتا چلا۔۔۔اس نے اس ویٹرس کو دس ہزار ڈالرز یعنی قریبا پاکستانی بارہ لاکھ روپے ٹپ دی۔ پوری اسٹوری یہاں پڑھیں
  16. روس کے دارلحکومت ماسکو میں سب وے ٹرین سروس استعمال کرنے کے لیے ٹکٹ کی قیمت تیس دفعہ اٹھک بیٹھک ہے۔روسی حکام کا یہ فیصلہ اپنی عوام کو ورزش کی عادی بنانے اور فٹ رکھنے کی جانب ایک بہترین قدم ہے۔
  17. شہد کی مکھیوں کی کالونی یا چھتے میں ایک ملکہ ہوتی ہے جسے کوئین بی Queen Bee کہا جاتا ہے۔۔اس ملکہ پر سب سے زیادہ ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں لیکن جیسے ہی یہ ملکہ بوڑھی ہونا شروع ہوتی ہے یا ان فٹ ہونے کی وجہ سے اپنی ذمہ داریاں نہ نبھا سکے تو اس کی خادم مکھیاں یعنی ورکر مکھیاں اس کے جسم کے اردگرد جھنڈ بنا کر اکٹھی ہو جاتی ہیں اور اس وقت تک اس کی جان نہیں چھوڑتیں جب تک وہ ملکہ رانی زیادہ حدت کی وجہ سے مر نہ جائے۔۔ موت کے اس عمل کو کوڈل ڈیٹھ کہا جاتا ہے Cuddle Death مزید حوالے کے لیے وکی پیڈیا کا یہ لنک ملاحظہ فرمائیں
  18. ایپل کا پہلا لوگو رانلڈ ویئن نے ڈیزائن کیا تھا جس میں سر آزنک نیوٹن ایک سیب کےدرخت کےساتھ ٹیک لگا کر بیٹھے تھے ۔
  19. سب سے حیران کن فیکٹ ایک ایسی مہلک جھیل بھی ہے جسے جیسے ہی کوئی پرندہ یا جانور چھوتا ہے وہ پتھر کا بن جاتا ہے ایسا اس جھیل کے پانی میں پائے جانے والے مہلک مادے کی وجہ سے ہوتا ہے۔ نہیں یقین آیا نا؟ اسی سلسلے انڈیا ٹائمز کی رپورٹ پڑھیں سی بی ایس نیوز کی رپورٹ پڑھیں اورسی این این کی یہ رپورٹ پڑھیں
  20. ہاتھی چوبیس گھنٹوں میں سے محض چار یا پانچ گھنٹے سوتے ہیں۔
  21. مینڈک اپنی آنکھیں کھلی رکھ کر کوئی چیز نہیں نگل سکتے انھیں نگلنے کے لیے آنکھیں بند کرنا پڑتی ہیں۔
  22. زبان ہمارے جسم کا سب سے زیادہ جلد صحت یاب ہونے والا عنصر ہے۔۔یعنی اگر سارا جسم زخمی ہو تو سب سے جلد زبان کے زخم بھرتے ہیں ہاں یہ الگ بات ہے زبان سے لگائے زخم نہیں بھرتے۔
  23. دنیا کے سب سے بڑے درخت کا نام "جنرل شرمن " ہے اسے دنیا کا سب سے بڑا جاندار بھی سمجھا جاتا ہے۔یہ امریکی ریاست کیلیفورنیا کے نیشنل پارک میں ہے۔یہ قریبا تین سو ستر فٹ بلند ہے اس کی بلندی مینار پاکستان سے بھی زیادہ ہے۔
  24. اٹھاوریں صدی میں لندن میں موجود ایک چڑیا گھر میں داخلے کی فیس ایک کتا یا بلی کی صورت ادا کی جاتی تھی اس کے بعد یہ کتا یا بلی شیر کو کھلا دی جاتی تھی۔ حوالے کے لیے دیکھیں
  25. ایک عام عورت کسی بھی راز کو زیادہ سے زیادہ سینتالیس گھنٹے راز رکھ سکتی ہے اسی حوالے سے برطانوی ٹیلی گراف کی رپورٹ پڑھیں

Account

Navigation

Search

Configure browser push notifications

Chrome (Android)
  1. Tap the lock icon next to the address bar.
  2. Tap Permissions → Notifications.
  3. Adjust your preference.
Chrome (Desktop)
  1. Click the padlock icon in the address bar.
  2. Select Site settings.
  3. Find Notifications and adjust your preference.