Disable Screen Capture Jump to content
Novels Library Plus ×
URDU FUN CLUB

سیلفی - چند دلچسپ حقائق


Recommended Posts

سیلفی ہیٹ

تائیوان کی ایک کمپنی نے ایسا ہیٹ متعارف کرایا ہے جس کی مدد سے آپ کسی بھی وقت کسی بھی زاویے سے اپنی سیلفی لے سکتے ہیں۔ اس ہیٹ کے ساتھ جدید ماڈل کا ٹیبلٹ بھی نصب ہے جسے 360 ڈگری پر گھمایا جاسکتا ہے، اس ہیٹ کو پہننے کے دوران صارفین کسی بھی ایپ جیسے فیس بک یا انسٹا گرام تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔

546da04c2e586.jpg

Link to comment

یکم جنوری 2022 سے نئے رولز کو لاگو کر دیا گیا ہے ۔ تمام سائلنٹ ممبرز کو فورم پر کچھ سیکشن کی اجازت نہ ہو گی ۔ فری سیکشن پر مکمل پرمیشن کے لیے آپ کو اپنا اکاؤنٹ اپگریڈ کرنا ہو گا ۔ اپگریڈ کرنے کی فیس صرف 5 ڈالر سالانہ ہے ۔ آپ کو صرف 5 ڈالر کی سالانہ ادائیگی کرنا ہو گی ۔ اور آپ کا اکاؤنٹ ایک سال کے لیے ایکٹو ہو جائے گا۔

  • Replies 104
  • Created
  • Last Reply

Top Posters In This Topic

Top Posters In This Topic

سیلفی ٹوسٹر

جی ہاں موبائل تو چھوڑیں اب آپ بریڈ کے اوپر بھی اپنی سیلفی چسپاں کرسکتے ہیں اور ایسا انوکھا کام ایک ٹوسٹر کی بدولت ہوگا بس کرنا یہ ہوگا کہ اس کے اوپر کی اسکرین پر اپنی یا کسی کی بھی تصویر لگادیں اور ڈبل روٹی گرم کریں پھر جب وہ باہر آئے گی تو اس پر آپ کی تصویر بھی چھپ چکی ہوگی۔

546da8dcbf013.jpg

Link to comment

سیلفی رنگ

یہ دیکھنے میں تو کسی طرح کی انگوٹھی نہیں لگتی، مگر یہ ہے اور درحقیقت یہ کسی مشکل زاویے میں ہاتھوں میں موجود اسمارٹ فون کو گرنے سے بچانے کے لیے ہے تاکہ آپ کسی بھی طرح سیلفی سے محروم نہ ہوں بلکہ کسی بھی زاویے سے تصویر کھینچ سکیں۔

546da04791649.jpg

Link to comment

سیلفی ڈرون

نیکسی نامی ڈرون اپنی طرز کی منفرد ایجاد ہے جو کسی کاغذ کی طرح بند ہو کر آپ کی کلائی پر کسی گھڑی کی طرح بندھ سکتا ہے اور جب دل کرے تو اسے کلائی پر پہننے والا شخص بس اوپر لگا بٹن دبائے جس کے بعد ڈرون دوبارہ کھل کر اس کے سر پر اڑنے لگے گا اور جتنی چاہے اپنی سیلفیز لے کر سوشل میڈیا پر دھوم مچائیں اس کی کوئی پابندی نہیں۔

546da046ea120.jpg

Link to comment

سیلفی کا عالمگیر اور دلچسپ رجحان

اپنی تصاویر لینے کا جنون تو اب ہر ایک کے سر چڑھ چکا ہے اور بچہ ہو یا بڑا سب ہی اس کے سحر میں گرفتار نظر آتے ہیں۔

اس کا جادو عام افراد یا شوبز کی دنیا سے جڑے ستاروں سے لے کر سنجیدہ ترین سیاستدانوں تک پر چل چکا ہے جس میں باراک اوباما اور نریندر مودی کے ساتھ ساتھ پوپ فرانسس جیسے رہنماءقابل ذکر ہیں اور اگر آپ اس کو پسند نہیں کرتے تو اس رجحان کی تصویری جھلکیاں ہوسکتا ہے کہ آپ کے اندر بھی یہ شوق پیدا کر ہی دے۔

اسلام آباد میں ایک لڑکی اپنی اور دیگر ساتھیوں کی سیلفی لینے کی کوشش کررہی ہے

54df0f41c61cd.jpg

Link to comment

Create an account or sign in to comment

You need to be a member in order to leave a comment

Create an account

Sign up for a new account in our community. It's easy!

Register a new account

Sign in

Already have an account? Sign in here.

Sign In Now
×
×
  • Create New...