محترم فورم کے ممبران
امید ہے کہ آپ سب خیریت سے ہوں گے۔ ہم ایک نئے پروجیکٹ پر کام کر رہے ہیں اور ہمیں آپ کی مدد کی ضرورت ہے۔ ہمیں فورم کمیونٹی میں کچھ ایسے ممبران کی تلاش ہے جو اردو لکھنے میں مہارت رکھتے ہوں اور پوسٹس کو ایڈٹ کرنے کی سمجھ رکھتے ہوں۔
ہم چاہتے ہیں کہ یہ ممبرز رضاکارانہ طور پر ہمارے ساتھ مل کر فورم پر موجود ناولز کی کانٹ چھانٹ میں ہماری مدد کریں۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ ہم تمام ناولز کی ایک مکمل انڈیکس فائل بنا سکیں، تاکہ پڑھنے والوں کو ناولز کی تلاش کرنے اور پڑھنے میں آسانی ہو۔
ہماری منصوبہ بندی کے مطابق، تمام مکمل ہو چکے ناولز کی تمام اپڈیٹس کو یکجا کر کے ایک فائل میں جمع کیا جائے گا۔ پھر ان ناولز کو ایک خاص سیکشن میں منتقل کیا جائے گا، تاکہ انہیں آسانی سے تلاش کیا جا سکے۔ اسی طرح، جو ناولز ابھی تک مکمل نہیں ہوئے ہیں یا جنہیں ایک سے زیادہ بار فورم پر پوسٹ کیا گیا ہے، ان کی بھی علیحدہ ترتیب بنائی جائے گی تاکہ انہیں بہتر طریقے سے منظم کیا جا سکے۔
اگر آپ اس پروجیکٹ میں شامل ہونے کے خواہاں ہیں تو براہ کرم مجھ سے پرائیویٹ میسج کے ذریعے رابطہ کریں۔یا اسی تھریڈ میں اپنا رپلائی پوسٹ کریں ۔ آپ سے رابطہ کر لیا جائے گا۔ شمولیت کے لیے یاد رکھیں کہ یہ کام مکمل طور پر رضاکارانہ ہے، اور اس میں شامل ہونے والے ممبران کو کوئی مالی فائدہ نہیں ملے گا۔ تاہم، ایسے ممبران کی محنت کا صلہ فورم کی جانب سے پوائنٹس، رینک، اور اضافی سہولیات کی شکل میں دیا جائے گا۔
ہمیں یقین ہے کہ آپ میں سے کئی افراد اس پروجیکٹ میں دلچسپی رکھتے ہوں گے، اور آپ کی مدد سے ہم اپنے فورم کو مزید بہتر بنا سکیں گے۔ آپ کی مدد کا انتظار رہے گا
ایڈمنسٹریٹر ۔ اردو فن کلب