Young Heart Posted April 25, 2016 #1 Posted April 25, 2016 سیلفی کی عادت سے جڑے چند دلچسپ حقائق و ڈیوائسز رائٹر:- سعدیہ امین اور فیصل ظفر ذریعہ معلومات: ڈان نیوز ویب سائٹ کیا آپ کو معلوم ہے کہ گزشتہ برس آکسفورڈ ڈکشنری نے سال کا سب سے بہترین لفظ کسے قرار دیا تھا ؟ ذرا سوچئے ہوسکتا ہے کہ وہ آپ کی پسندیدہ ترین عادت بھی ہو، کچھ ذہن میں نہیں آتا تو چلیں اپنا اسمارٹ فون نکالیں اور اپنی تصویر کھینچ لیں تو یہی ہے وہ لفظ یعنی سیلفی۔ جی ہاں، جدید عہد کے نوجوانوں کا پسندیدہ ترین مشغلہ جو اب ہر عمر کے افراد کی پسند بن چکا ہے۔ 2
Young Heart Posted April 25, 2016 Author #2 Posted April 25, 2016 سیلفی کے لغوی معنی تو یہ ہیں کہ اپنی ایسی تصویر جو انٹرنیٹ یا سوشل میڈیا پر پھیلائی جائے اور یہ لفظ اب تک کے ریکارڈ کے مطابق سب سے پہلے اب بی سی آن لائن نے تیرہ ستمبر 2002 کو اپنی ایک خبر میں استعمال کیا تاہم اسے شہرت ابھی حالیہ برسوں میں ہی ملی اور اب تو یہ مرکزی میڈیا تک میں استعمال ہوتی ہے اور اس کا جادو عام افراد یا شوبز کی دنیا سے جڑے ستاروں سے لے کر سنجیدہ ترین سیاستدانوں تک چل چکا ہے جس میں باراک اوباما اور نریندر مودی کے ساتھ ساتھ پوپ فرانسس جیسے رہنماء قابل ذکر ہیں۔ 2
Young Heart Posted April 25, 2016 Author #3 Posted April 25, 2016 مگر یہ کوئی نیا شوق نہیں بلکہ فوٹو گرافی کے آغاز سے ہی لوگ اس کے سحر میں گرفتار رہے ہیں تاہم اس زمانے میں اسے سیلف پورٹریٹ کا نام دیا جاتا تھا اورایک حالیہ خبر کے مطابق دنیا کی پہلی سیلفی 1839 میں 30 سالہ رابرٹ کارنیلیئس نے بنائی جب اس نے فلاڈلفیا میں اپنے والد کی دکان کے پچھلے حصے میں خود اپنے ہی چہرے کا پورٹریٹ بنایا۔ سائنسدانوں کا تو خیال ہے کہ سیلفی کی عادت درحقیقت انسان کے اندر چھپی خودپرستی کی عادت کو ظاہر کرتا ہے اور یہ چیز ان کی تباہی کا سبب بن سکتی ہے مگر اس پر توجہ نہ بھی دی جائے تو اس سے جڑی دلچسپ خبریں اور تصاویر تو کسی کے بھی دل میں گھر کرسکتی ہیں جو پیش خدمت ہیں۔ 2
Young Heart Posted April 25, 2016 Author #4 Posted April 25, 2016 سیلفی سے سر میں جوئیں پڑنے کا امکان روس کے حکام کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کو سیلفی لینا بند کردینا چاہیے کیونکہ سیلفی لینے سے سر میں جوئیں پڑ سکتی ہیں۔ یہ تنبیہہ روس کے علاقے کورسک کے ایک محکمے نے کی ہے۔ محکمے کا کہنا ہے کہ سیلفی کے لیے لوگ سر جوڑتے ہیں اور اس وجہ سے جوئیں ایک سر سے دوسرے سر میں منتقل ہو سکتی ہیں، حکام کا کہنا ہے کہ پہلے ہی سے کورسک میں ان بچوں کا اسکول میں داخلہ ممنوع ہے جن کے سر میں جوئیں ہوں۔ 2
Young Heart Posted April 25, 2016 Author #5 Posted April 25, 2016 حج کے موقع پر بھی سیلفی کا بخار گزشتہ دنوں حج کے دوران بھی خانہ کعبہ کے ارد گرد تقریباً ہر ہاتھ میں کیمرے والے موبائل کے ذریعہ لوگ حجر اسود کو چومتے ہوئے، صفا و مروہ کی پہاڑیوں کے درمیان اور سفر حج میں پہلے مدینہ پہنچنے والے مسجد نبوی کے سبز گنبد کو پس منظر میں لاکر اپنی تصویر اتارنے میں مصروف نظر آئے۔ 2
Administrators Administrator Posted April 25, 2016 Administrators #6 Posted April 25, 2016 Good information Thanks 1
Young Heart Posted April 25, 2016 Author #7 Posted April 25, 2016 ملازمت ختم کرانے کا سبب جارجیا یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق سیلفی لینے کا جنون نوجوانوں میں بہت زیادہ بڑھ چکا ہے اور یہ مختلف کمپنیوں کی نظر میں خود پر کنٹرول نہ رکھنے کی بیماری ہے جس کو وہ کسی صورت برداشت نہیں کرتیں۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ سیلفی لینے کی بہت زیادہ عادت بیشتر نوجوانوں کو ملازمتوں سے ہاتھ دھونے پر مجبور کر رہی ہے۔ محققین کا کہنا ہے کہ کریئر کے لحاظ سے سیلفی آپ کے مستقبل پر واقعی بہت زیادہ اثرات مرتب کرتی ہے۔ اسی طرح سیلفی کے رجحان کو دیکھتے ہوئے ہی کمپنیاں اور موجدین کی توجہ بھی اس ٹیکنالوجی کو دلچسپ اور جدید ترین رخ دینے کی جانب مبذول ہوچکی ہے اور ایسی ایسی ڈیوائسز سامنے آرہی ہیں جو کسی کا بھی دل جیت سکتی ہیں، جس میں چند کا ذکر دلچسپی سے خالی نہیں ہوگا۔ 1
Young Heart Posted April 25, 2016 Author #8 Posted April 25, 2016 سیلفی مِرر شیشے تو آپ نے متعدد دیکھیں ہوں گے مگر ایسا نہیں جس کے سامنے اگر آپ مسکرائے تو وہ آپ کی تصویر ہی کھینچ کر محفوظ کرلے، ایک امریکی کمپنی نے ایسا اسمارٹ آئینہ تیار کیا ہے جو اپنے سامنے ہنستے مسکراتے شخص کی تصویر یا آج کے الفاظ میں سیلفی کھینچ لینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ آئی اسٹریٹجی لیب نامی امریکن ڈیجیٹل ایجنسی کا تیار کردہ یہ آئینہ روایتی سیلفی کی بجائے بہت زبردست تصویر لیتا ہے اور پھر اگر آپ کا دل کرے تو اسے ٹوئیٹر پر بھی پوسٹ کرسکتے ہیں۔ یہ شیشہ ہر جگہ استعمال کیا جاسکتا ہے اور اسے تیار کرنے والوں نے اسے ایک پلیٹ فارم پر کامیابی سے آزما کر بھی دیکھا تاہم اس آئینے میں کوئی تصویر اس وقت تک نہیں کھینچتی جب تک اس کے سامنے مسکرایا نہ جائے یعنی مسکراہٹ اس کا بٹن ہے۔ 1
Young Heart Posted April 25, 2016 Author #9 Posted April 25, 2016 سیلفی اسٹک اچھی سیلفی کے حصول کے لیے شوق کے لیے تو لوگ جان خطرے میں ڈالنے سے بھی گریز نہیں کرتے تاہم اس اسٹک کے ذریعے انہیں کچھ تحفظ مگر دیوانگی دکھانے کا موقع زیادہ مل جاتا ہے، لگ بھگ تین فٹ کی میٹل اسٹک کے استعمال کے ساتھ لوگ اپنی اور اپنے ساتھ دیگر افراد کی تصاویر کھینچتے ہوئے نظر آتے ہیں اور اس بات پر خوش ہوتے ہیں کہ اچھی تصویر کھینچتے ہی اسے فیس بک، ٹوئیٹر یا انسٹاگرام پر شیئر کرکے اپنی تعریف کرانے کا مزید موقع مل جائے گا۔ 1
Young Heart Posted April 25, 2016 Author #10 Posted April 25, 2016 سیلفی برش یہ ان دیوانی خواتین کے لیے ہے جو اپنی تصاویر کھینچنے کے ساتھ ساتھ فیشن کو منفرد انداز میں دکھانا چاہتی ہیں، اس سیلفی برش میں آئی فون فائیو یا فائیو ایس کو فٹ کرکے اپنی جس حد تک ممکن ہوسکے بہترین تصویر کھینچی جاسکتی ہے اور اسمارٹ فون کی بدولت کہیں بھی شیئر کی جاسکتی ہے۔
Recommended Posts
Create an account or sign in to comment
You need to be a member in order to leave a comment
Create an account
Sign up for a new account in our community. It's easy!
Register a new accountSign in
Already have an account? Sign in here.
Sign In Now