April 16, 201610 yr Author Administrators صرف دو ڈر ایسے ہیں جو انسان لے کر پیدا ہوتا ہے۔ اونچی آواز کا ڈر گرنے کا ڈر اس کے علاوہ باقی ڈر وقت کے ساتھ ساتھ عمر کے بڑھنے سے آتے ہیں۔
April 16, 201610 yr Author Administrators امریکی ٹیکنالوجی جائنٹ ایپل کے کسی اسٹور میں اگر آپ ان کی پراڈکٹ کا نام درست طریقے سے نہیں لیتے یعنی غلط پرناونس کرتے ہیں تو اسٹور پر کام کرنے والے ورکرز کو آپ کا لیا گیا نام درست کروانے کی اجازت نہیں۔ ایسا اس لیے ہے کہ گاہگ کو شرمندگی سے بچایا جا سکے
April 16, 201610 yr Author Administrators بچپن میں لڑکیاں لڑکوں کی نسبت پہلے بولنا شروع کرتی ہیں، صرف الفاظ نہیں جملے بھی پہلے بولنا سیکھ لیتی ہیں اور پڑھنا بھی لڑکوں کی نسبت جلدی سیکھ لیتی ہیں ایسا کیوں ہوتا ہے یہ اس معلوماتی آرٹیکل میں پڑھ سکتے ہیں
April 16, 201610 yr Author Administrators شہد کو اگر ڈھانپ کر رکھا جائے تو یہ کبھی خراب نہیں ہوتے۔کئی کئی ہزار سال پرانے شہد کے برتن بھی دریافت ہوئے جن میں موجود شہد قابل استعمال تھا۔
April 16, 201610 yr Author Administrators امریکہ کے سابقہ صدر جان ایف کینیڈی نے کبھی بھی اپنی صدارت کی تنخواہ جو کہ ایک لاکھ پچاس ہزار ڈالرز تھی۔(پرانے وقتوں میں یہ بہت بڑی رقم تھی) قبول نہیں کی۔یہ تنخواہ ہمیشہ خیراتی اداروں میں دی جاتی تھی
April 16, 201610 yr Author Administrators سن ۲۰۱۰ میں ایک آسٹریلوی بچہ جمی نو ماہ کی بجائے آٹھ ماہ بعد پیدا ہو گیا تھا، اور اسے سانس نہیں آ رہا تھا۔ بیس منٹ کی کوشش کے بعد بھی ڈاکٹرز سانس لانے میں ناکام رہے اور اسکو مردہ قرار سے دیا۔ لیکن اسکی ماں دو گھنٹے اسے اپنے سینے کے ساتھ لگا کر لیٹی رہی حتیٰ کہ بچے نے سانس لینا شروع کر دیا۔
April 17, 201610 yr حرم کے سلسلے میں عرب شیوخ خاصے بدنام ہیں۔ لیکن دنیا میں ایسے لوگوں کی کمی نہیں جو حرم کے باب میں عربوں کے کان کاٹتے نظر آتے ہیں۔ ذیل کی مختصر سی فہرست سے یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اس دنیا میں کیسے کیسے نامدار شوہر اور بیویاں موجود رہی ہیں۔ ۔ شہنشاہ مونگٹ (اس پر "دی کنگ اینڈ آئی" نامی فلم بھی بن چکی ہے) -------- سیام --------- نو ہزار بیویاں ۔شہنشاہ موٹیسا ---------- یوگنڈا ---------- سات ہزار بیویاں ۔شاہ سلمان ---------- اسرائیل ---------- سات سو بیویاں ۔آگسٹس دی اسٹرونگ ---------- سیکسونی ---------- تین سو پچاس بیویاں ۔فان آف بالکم ---------- کیمسٹرن ---------- ایک سو بیویاں ۔جوزف اسمتھ ---------- امریکہ ---------- انچاس بیویاں۔ابن سعود ---------- سعودی عرب ---------- پینتیس بیویاں ۔برگھم ینگ ---------- امریکہ ---------- ستائیس بیویاں۔۔ ۔ ہیرونی مس ---------- روم ---------- اکیس بیویاں۔ ۔ گیلن ڈی ماس ---------- امریکہ ---------- انیس بیویاں کچھ نامور خواتین ایسی بھی ہیں جو بیک وقت کئی کئی شوہروں کی بلا شرکت غیرے مالک رہی ہیں۔ ۔ ملکہ کاہینا ---------- باربیری ---------- چار سو شوہر ۔ مقریسیا ووگن ---------- انگلینڈ ---------- اکسٹھ شوہر ۔ لوزیانا ایلن ---------- امریکہ ---------- سولہ شوہر ۔ مارتھا جین بروک ---------- امریکہ ---------- بارہ شوہر ۔ میری میکڈونلڈ ---------- امریکہ ---------- آٹھ شوہر
April 17, 201610 yr Author Administrators سعودی عرب کے شہر جازان کے ایک پچاس سالہ شخص کی چار بیگمات شعبہ تعلیم سے وابستہ ہیں۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ ان کی تین بیگمات ایک ہی سکول سے طالبہ، استانی اور ڈائریکٹر کی حیثیت سے منسلک ہیں۔ طرفہ تماشہ یہ ہے کہ منفرد شوہر کی چوتھی اہلیہ ایجوکیشن ڈائریکٹر ہیں جو بربنائے عہدہ اپنی تین سوتنوں کے سکول کی نگران ہیں۔ سعودی روزنامے 'عکاظ' نے سعودی شہری کی تیسری اہلیہ تزامل [استانی] کے حوالے سے بتایا کہ ڈائریکٹر زوجہ اپنی زیر تعلیم اور استانی سوتن سے دوسری طالبات اور استانیوں جیسا سلوک روا رکھتی ہیں۔ اخبار کے مطابق یہی صورتحال ایجوکیشن ڈائریکٹر بیگم کی ہے کہ جو کبھی کبھار اپنی 03 سوتنوں کے سکول کے معائنے کے لئے آتی ہیں۔ سکول کی دوسری استانیاں اور طالبات ایجوکیشن ڈائریکٹر کے دورے کے موقع پر بریک کے دوران اس منفرد میل پر آپس میں چہ مہ گوئیاں کرتی نظر آتی ہیں۔
April 17, 201610 yr Author Administrators چودہ اگست دو ہزار دس کو بیجنگ میں نیشنل ہائی وے پر دنیا کا سے لمبا ٹریفک جام ہوا۔۔۔جو کہ سو کلومیٹر سے زائد تک پھیلا ہوا تھا اور گیارہ دن تک گاڑیاں پھنسی رہیں زیادہ تر لوگ ایک دن میں محض ایک کلومیڑ کے حساب سے ہی اپنی گاڑی آگے سرکا سکے۔
April 17, 201610 yr Author Administrators گوگل کے تحت کام کرنے والے اگر کسی ورکر کی موت ہو جاتی ہے تو اس کے یا اس کی شریک حیات کو اگلے دس سال تک گوگل کی جانب سے اس مرحوم شخص کی آدھی تنخواہ دی جاتی ہے۔
Create an account or sign in to comment