Jump to content
View in the app

A better way to browse. Learn more.

URDU FUN CLUB

A full-screen app on your home screen with push notifications, badges and more.

To install this app on iOS and iPadOS
  1. Tap the Share icon in Safari
  2. Scroll the menu and tap Add to Home Screen.
  3. Tap Add in the top-right corner.
To install this app on Android
  1. Tap the 3-dot menu (⋮) in the top-right corner of the browser.
  2. Tap Add to Home screen or Install app.
  3. Confirm by tapping Install.

مختصر ترین حقائق اور قصے

Featured Replies

  • Author
  • Administrators

 

شہد کی مکھیوں کی کالونی یا چھتے میں ایک ملکہ ہوتی ہے جسے کوئین بی
Queen Bee
کہا جاتا ہے۔۔اس ملکہ پر سب سے زیادہ ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں لیکن جیسے ہی یہ ملکہ بوڑھی ہونا شروع ہوتی ہے یا ان فٹ ہونے کی وجہ سے اپنی ذمہ داریاں نہ نبھا سکے تو اس کی خادم مکھیاں یعنی ورکر مکھیاں اس کے جسم کے اردگرد جھنڈ بنا کر اکٹھی ہو جاتی ہیں اور اس وقت تک اس کی جان نہیں چھوڑتیں جب تک وہ ملکہ رانی زیادہ حدت کی وجہ سے مر نہ جائے۔۔
موت کے اس عمل کو کوڈل ڈیٹھ کہا جاتا ہے
Cuddle Death
مزید حوالے کے لیے وکی پیڈیا کا یہ لنک ملاحظہ فرمائیں

Breaking News Ad
فورم اپڈیٹس
  • Replies 189
  • Views 48.6k
  • Created
  • Last Reply

Top Posters In This Topic

Most Popular Posts

  • Administrator
    Administrator

    ہومر اور سقراط کا شمار دنیا کے عظیم ترین فلسفیوں میں ہوتا تھا لیکن حیران کن بات یہ ہے کہ ان دونوں عظیم فلفسیوں نے اپنی پوری زندگی میں ایک لائن تک نہیں لکھی  کیوں کہ یہ لکھنا نہیں جانتے تھے۔

  • Administrator
    Administrator

    مارچ انیس سو ترانوے میں کیون کارٹر نے یہ تصویر کھینچی اس تصویر نے انعام بھی جیتا تھا۔۔ یہ تصویر سوڈان میں لی گئی جب وہاں خوراک کا قحط تھا اور اقوام متحدہ کے تحت وہاں وہاں خوراک کے مراکز قائم کیے گئے

  • Administrator
    Administrator

    نیلی وہیل مچھلی کی زبان کا سائز اور وزن ایک بھرپور جوان ،تندرست و توانا افریقن ہاتھی کے وزن اور سائز کے برابر ہوتا ہے

Posted Images

  • Author
  • Administrators

روس کے دارلحکومت ماسکو میں سب وے ٹرین سروس استعمال کرنے کے لیے ٹکٹ کی قیمت تیس دفعہ اٹھک بیٹھک ہے۔روسی حکام کا یہ فیصلہ اپنی عوام کو ورزش کی عادی بنانے اور فٹ رکھنے کی جانب ایک بہترین قدم ہے۔
 

1384349064000-AFP-524461763_zpscfd3f575.jpg

  • Author
  • Administrators

دو ہزار سات۔۔پیزا ہٹ کی ایک ویٹرس جو کہ مالی حالات کی خرابی کی وجہ سے کالج چھوڑنے پر پریشان تھی۔۔۔۔وہاں ایک کسٹمر کو جب اس کی پریشانی کا پتا چلا۔۔۔اس نے اس ویٹرس کو دس ہزار ڈالرز یعنی قریبا پاکستانی بارہ لاکھ روپے ٹپ دی۔
 

پوری اسٹوری یہاں پڑھیں

  • Author
  • Administrators

برج العرب دنیا کا پر آسائش ترین ہوٹل ہے یہ دنیا کا واحد سیون سٹار ہوٹل ہے۔
اب برج العرب میں ایک سوئیٹ(Suite) بکنگ کے بعد آپ کو ایک عدد آئی پیڈ سے نوازا جائے گا یہ آئی پیڈ خاص طور پر برج العرب کے لوگو کے ساتھ ڈیزائن کیا ہے،۔۔۔یہ آئی پیڈ چوبیس قیراط سونے سے تیار کیا گیا ہے اس آئی پیڈ میں ہوٹل کی پوری انفارمیشن درج ہے ۔۔پورے ہوٹل کا نقشہ موجود ہے اور کھانے کے مینیو سے لے کر ہر قسم کی خدمات کی معلومات موجود ہیں۔۔اپنے قیام کے دوران کسٹمر اسے استعمال کر سکتا ہے۔


2662269960_zpsfa9ca85c.jpg

دکھ کی بات یہ ہے کہ چیک آوٹ کرتے وقت یہ آئی پیڈ انتظامیہ کو واپس کرنا ہو گا۔

  • Author
  • Administrators

انیس سو چھے میں سان فرانسسکو میں شدید زلزلہ آیا جس سے بہت سی گیس پائپ لائنیں پھٹ گئیں اور شہر کی کئی عمارتوں کو آگ لگ گئی ایسے میں ایک ہوٹل کی چھت پر بھی آگ لگ گئی۔ ہوٹل کی چھت پر تین لوگ تھے اور ہوٹل گرنے کے قریب تھا ایک ملٹری آفیسر نے جب یہ صورت حال دیکھی کہ ہوٹل کی عمارت گرنے والی ہے اور آگ بڑھتی جا رہی ہے ان تینوں کو بچانا مشکل ہے یہ زندہ جل کر مر جائیں گے اس ملٹری آفیسر نے اپنے شوٹرز کو حکم دیا کہ ان تینوں کو گولی مار دی جائے تا کہ یہ زندہ جلنے جیسی دردناک موت سے بچ کر گولی کی آسان موت مر جائیں اور پچاس ہزار لوگوں کی موجودگی میں ان تینوں افراد کو گولی مار دی گئی۔

📢 Post Your Ad Here
  • Author
  • Administrators

 

اگست انیس سو پچاسی میں ایک پول پر ایک پارٹی کا اہتمام کیا گیا ۔۔اس پورے سال پورے سیزن میں اس پول پر کسی کے ڈوبنے کا واقعہ نہیں ہوا تھا لہذا یہ پارٹی اسی خوشی کے سلسلے تھی کہ اس سیزن اس سال اس پول پر کوئی ناخوشگوار واقعہ نہیں ہوا۔۔۔اس پارٹی میں قریبا دو سو کے قریب لوگ شرکت کر رہے تھے اور ان دو سو میں سے ایک سو کے قریبا لائف گارڈز تھے یعنی ماہر تیراک تھے۔۔جن کی ڈیوٹی ڈوبنے والوں کو بچانے کی ہوتی ہے۔۔ان سو میں سے اس وقت چار ڈیوٹی پر بھی تھے۔۔
اب ذرا دھیان دیں
پارٹی ہے کہ پورے سیزن میں کوئی ناخوشگوار واقعہ نہیں ہوا
کوئی ڈوب کر نہیں مرا
سو کے قریب ماہر ترین تیراک موجود ہیں
ان میں سے چار ڈیوٹی پر موجود ہیں

اور

اسی پارٹی کے دوران اکتیس سالہ شخص جیروم موڈی اس پول میں ڈوب کر مر گیا۔۔

 

حوالے کے لیے نیو یارک ٹائمز

  • Author
  • Administrators

کیا آپ جانتے ہیں کہ کوکا کولا ایک سو ستائیس سال پرانی کمپنی ہے
220px-Coca-Cola_logo.svg.png
اس کا آغاز اٹھارہ سو چھایسی میں ہوا۔اپنے آغاز کے پہلے سال کے تین سو پینسٹھ دنوں میں کوکا کولا کی صرف پچیس بوتلیں ہی بک پائیں تھیں۔۔۔لیکن اس کے مالک نے ہمت نہیں ہاری اور آج کوکا کولا ایپل کے بعد دنیا کی دوسرا مہنگا ترین برانڈ ہے۔
کوکا کولا نے انیس سو چون میں عرب دنیا کے لیے " زم زم کولا" نامی کولڈ ڈرنگ بھی نکالی۔

مزید تفصیل یہاں پڑھیں

  • Author
  • Administrators

برازیل کی جیلوں میں اگر کوئی قیدی ایک کتاب مکمل پڑھ لیتا ہے اور اس کتاب کے بارے ایک عدد رپورٹ لکھتا ہے تو اس کی سزا سے چار دن کم ہو جائیں گے۔ قیدیوں کو ایک کتاب پڑھنے اور اس پر مضمون یا رپورٹ لکھنے کے لیے ایک ماہ دیا جاتا ہے اگر وہ کتاب پڑھ کر اس کتاب بارے رپورٹ لکھنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو ان کی سزا میں سے چار دن کم کر دیے جاتے ہیں۔۔ایسے سال کے بارہ ماہ میں بارہ کتب پڑھ کر ان کے بارے رپورٹ لکھ کر قیدی ہر سال اڑتالیس دن کی چھوٹ پا سکتے ہیں۔

📢 Post Your Ad Here

Create an account or sign in to comment

Account

Navigation

Search

Configure browser push notifications

Chrome (Android)
  1. Tap the lock icon next to the address bar.
  2. Tap Permissions → Notifications.
  3. Adjust your preference.
Chrome (Desktop)
  1. Click the padlock icon in the address bar.
  2. Select Site settings.
  3. Find Notifications and adjust your preference.