April 16, 201610 yr Author Administrators شہد کی مکھیوں کی کالونی یا چھتے میں ایک ملکہ ہوتی ہے جسے کوئین بی Queen Bee کہا جاتا ہے۔۔اس ملکہ پر سب سے زیادہ ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں لیکن جیسے ہی یہ ملکہ بوڑھی ہونا شروع ہوتی ہے یا ان فٹ ہونے کی وجہ سے اپنی ذمہ داریاں نہ نبھا سکے تو اس کی خادم مکھیاں یعنی ورکر مکھیاں اس کے جسم کے اردگرد جھنڈ بنا کر اکٹھی ہو جاتی ہیں اور اس وقت تک اس کی جان نہیں چھوڑتیں جب تک وہ ملکہ رانی زیادہ حدت کی وجہ سے مر نہ جائے۔۔ موت کے اس عمل کو کوڈل ڈیٹھ کہا جاتا ہے Cuddle Deathمزید حوالے کے لیے وکی پیڈیا کا یہ لنک ملاحظہ فرمائیں
April 16, 201610 yr Author Administrators روس کے دارلحکومت ماسکو میں سب وے ٹرین سروس استعمال کرنے کے لیے ٹکٹ کی قیمت تیس دفعہ اٹھک بیٹھک ہے۔روسی حکام کا یہ فیصلہ اپنی عوام کو ورزش کی عادی بنانے اور فٹ رکھنے کی جانب ایک بہترین قدم ہے۔
April 16, 201610 yr Author Administrators دو ہزار سات۔۔پیزا ہٹ کی ایک ویٹرس جو کہ مالی حالات کی خرابی کی وجہ سے کالج چھوڑنے پر پریشان تھی۔۔۔۔وہاں ایک کسٹمر کو جب اس کی پریشانی کا پتا چلا۔۔۔اس نے اس ویٹرس کو دس ہزار ڈالرز یعنی قریبا پاکستانی بارہ لاکھ روپے ٹپ دی۔ پوری اسٹوری یہاں پڑھیں
April 16, 201610 yr Author Administrators برج العرب دنیا کا پر آسائش ترین ہوٹل ہے یہ دنیا کا واحد سیون سٹار ہوٹل ہے۔ اب برج العرب میں ایک سوئیٹ(Suite) بکنگ کے بعد آپ کو ایک عدد آئی پیڈ سے نوازا جائے گا یہ آئی پیڈ خاص طور پر برج العرب کے لوگو کے ساتھ ڈیزائن کیا ہے،۔۔۔یہ آئی پیڈ چوبیس قیراط سونے سے تیار کیا گیا ہے اس آئی پیڈ میں ہوٹل کی پوری انفارمیشن درج ہے ۔۔پورے ہوٹل کا نقشہ موجود ہے اور کھانے کے مینیو سے لے کر ہر قسم کی خدمات کی معلومات موجود ہیں۔۔اپنے قیام کے دوران کسٹمر اسے استعمال کر سکتا ہے۔دکھ کی بات یہ ہے کہ چیک آوٹ کرتے وقت یہ آئی پیڈ انتظامیہ کو واپس کرنا ہو گا۔
April 16, 201610 yr Author Administrators انیس سو چھے میں سان فرانسسکو میں شدید زلزلہ آیا جس سے بہت سی گیس پائپ لائنیں پھٹ گئیں اور شہر کی کئی عمارتوں کو آگ لگ گئی ایسے میں ایک ہوٹل کی چھت پر بھی آگ لگ گئی۔ ہوٹل کی چھت پر تین لوگ تھے اور ہوٹل گرنے کے قریب تھا ایک ملٹری آفیسر نے جب یہ صورت حال دیکھی کہ ہوٹل کی عمارت گرنے والی ہے اور آگ بڑھتی جا رہی ہے ان تینوں کو بچانا مشکل ہے یہ زندہ جل کر مر جائیں گے اس ملٹری آفیسر نے اپنے شوٹرز کو حکم دیا کہ ان تینوں کو گولی مار دی جائے تا کہ یہ زندہ جلنے جیسی دردناک موت سے بچ کر گولی کی آسان موت مر جائیں اور پچاس ہزار لوگوں کی موجودگی میں ان تینوں افراد کو گولی مار دی گئی۔
April 16, 201610 yr Author Administrators اگست انیس سو پچاسی میں ایک پول پر ایک پارٹی کا اہتمام کیا گیا ۔۔اس پورے سال پورے سیزن میں اس پول پر کسی کے ڈوبنے کا واقعہ نہیں ہوا تھا لہذا یہ پارٹی اسی خوشی کے سلسلے تھی کہ اس سیزن اس سال اس پول پر کوئی ناخوشگوار واقعہ نہیں ہوا۔۔۔اس پارٹی میں قریبا دو سو کے قریب لوگ شرکت کر رہے تھے اور ان دو سو میں سے ایک سو کے قریبا لائف گارڈز تھے یعنی ماہر تیراک تھے۔۔جن کی ڈیوٹی ڈوبنے والوں کو بچانے کی ہوتی ہے۔۔ان سو میں سے اس وقت چار ڈیوٹی پر بھی تھے۔۔ اب ذرا دھیان دیں پارٹی ہے کہ پورے سیزن میں کوئی ناخوشگوار واقعہ نہیں ہوا کوئی ڈوب کر نہیں مرا سو کے قریب ماہر ترین تیراک موجود ہیں ان میں سے چار ڈیوٹی پر موجود ہیں اور اسی پارٹی کے دوران اکتیس سالہ شخص جیروم موڈی اس پول میں ڈوب کر مر گیا۔۔ حوالے کے لیے نیو یارک ٹائمز
April 16, 201610 yr Author Administrators کیا آپ جانتے ہیں کہ کوکا کولا ایک سو ستائیس سال پرانی کمپنی ہےاس کا آغاز اٹھارہ سو چھایسی میں ہوا۔اپنے آغاز کے پہلے سال کے تین سو پینسٹھ دنوں میں کوکا کولا کی صرف پچیس بوتلیں ہی بک پائیں تھیں۔۔۔لیکن اس کے مالک نے ہمت نہیں ہاری اور آج کوکا کولا ایپل کے بعد دنیا کی دوسرا مہنگا ترین برانڈ ہے۔ کوکا کولا نے انیس سو چون میں عرب دنیا کے لیے " زم زم کولا" نامی کولڈ ڈرنگ بھی نکالی۔مزید تفصیل یہاں پڑھیں
April 16, 201610 yr Author Administrators فرانس کی آبادی قریبا سات کروڑ ہے مگر فرانس میں ہر سال آٹھ کروڑ کے قریب سیاح آتے ہیں۔یعنی اتنی فرانس کی آبادی نہیں جتنے وہاں سیاح آتے ہیں۔
April 16, 201610 yr Author Administrators اوکی ناوا جزیرہ Okinawa Island یہ جاپان کا ایک ایسا جزیرہ ہے جہاں ساڑھے چار سو زیادہ ایسے لوگ رہتے ہیں جن کی عمر سو سال سے زیادہ ہے۔۔دنیا میں کہیں اور ایسا مقام نہیں
April 16, 201610 yr Author Administrators برازیل کی جیلوں میں اگر کوئی قیدی ایک کتاب مکمل پڑھ لیتا ہے اور اس کتاب کے بارے ایک عدد رپورٹ لکھتا ہے تو اس کی سزا سے چار دن کم ہو جائیں گے۔ قیدیوں کو ایک کتاب پڑھنے اور اس پر مضمون یا رپورٹ لکھنے کے لیے ایک ماہ دیا جاتا ہے اگر وہ کتاب پڑھ کر اس کتاب بارے رپورٹ لکھنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو ان کی سزا میں سے چار دن کم کر دیے جاتے ہیں۔۔ایسے سال کے بارہ ماہ میں بارہ کتب پڑھ کر ان کے بارے رپورٹ لکھ کر قیدی ہر سال اڑتالیس دن کی چھوٹ پا سکتے ہیں۔
Create an account or sign in to comment