April 16, 201610 yr Author Administrators کینگرو سب سے نے دیکھے ہوں گے کتنے بڑے بڑے لگتے ہیں۔۔ہیں نا؟چلیں آپ کو کینگروز کے بارے دل چسپ حقائق بتاتے ہیں ایک نیا پیدا ہوا کینگرو سائز میں ایک لوبیے جتنا ہوتا ہے یعنی ایک انچ سے بھی کم سائز ہوتا ہے۔ بے بی کینگرو کا وزن آدھے گرام سے بھی کم ہوتا ہے۔ بے بی کینگرو جب پیدا ہوتا ہے یہ نابینا ہوتا ہے۔
April 16, 201610 yr Author Administrators ہانگ کانگ میں عورت اپنے دھوکے باز شوہر کو قتل کر سکتی ہے لیکن یہ قتل خالی ہاتھ ہونا چاہیے۔ ملائشیا میں صرف ایک شادی کی اجازت ہے اس کے بعد دوسری تیسری اور چوتھی بیوی رکھنے کی صورت میں حکومت کو ٹیکس دینا ہو گا۔ سائنس دانوں نے بالآخر یہ یہ پتا چلا لیا ہے کہ دنیا میں پہلے مرغی آئی ہے کیوں کہ انڈے کا چھلکا جس پروٹین سے بنتاہے وہ مرغی سے پیدا ہوتا ہے۔ سردرد کی صورت اپنے ناک کا بایاں نتھنا بند کریں اور دائیں نتھنے سے سانس لیں ایسا پانچ منٹ تک کریں۔درد جاتے رہے گا ۔ ڈولفن پانی نہیں پیتی سمندری پانی انھیں بیمار کر سکتا اور ان کی جان بھی لے سکتا ہے لہذا اپنی آبی ضروریات وہ اپنی خوراک سے ہی حاصل کرتیں ہیں یہ ایک آنکھ کھول کر سوتی ہیں۔ گھونگا ایک ہی جگہ کھڑے ہو کر، بغیر چلے تین سال تک سو سکتا ہے زرافے کی زبان اتنی لمبی ہوتی ہے کہ وہ اپنی زبان سے اپنے کان بھی صاف کر سکتاہے۔ نر مچھر نہیں کاٹتے کاٹنے کا کام مادہ مچھر کرتی ہیں رچرڈ چارلس ڈریو، امریکہ میں خون جمع کرنے والے بینک یعنی فرسٹ امریکن بلڈ ڈونیشن بنک کے بانی۔۔ انھیں خود خون دینے یا جمع کروانے کی اجازت نہیں تھی کیوں کہ وہ سیاہ فام تھے
April 16, 201610 yr Author Administrators ایک عام عورت کسی بھی راز کو زیادہ سے زیادہ سینتالیس گھنٹے راز رکھ سکتی ہےاسی حوالے سے برطانوی ٹیلی گراف کی رپورٹ پڑھیں
April 16, 201610 yr Author Administrators اٹھاوریں صدی میں لندن میں موجود ایک چڑیا گھر میں داخلے کی فیس ایک کتا یا بلی کی صورت ادا کی جاتی تھی اس کے بعد یہ کتا یا بلی شیر کو کھلا دی جاتی تھی۔حوالے کے لیے دیکھیں
April 16, 201610 yr Author Administrators دنیا کے سب سے بڑے درخت کا نام "جنرل شرمن " ہے اسے دنیا کا سب سے بڑا جاندار بھی سمجھا جاتا ہے۔یہ امریکی ریاست کیلیفورنیا کے نیشنل پارک میں ہے۔یہ قریبا تین سو ستر فٹ بلند ہے اس کی بلندی مینار پاکستان سے بھی زیادہ ہے۔
April 16, 201610 yr Author Administrators زبان ہمارے جسم کا سب سے زیادہ جلد صحت یاب ہونے والا عنصر ہے۔۔یعنی اگر سارا جسم زخمی ہو تو سب سے جلد زبان کے زخم بھرتے ہیں ہاں یہ الگ بات ہے زبان سے لگائے زخم نہیں بھرتے۔
April 16, 201610 yr Author Administrators مینڈک اپنی آنکھیں کھلی رکھ کر کوئی چیز نہیں نگل سکتے انھیں نگلنے کے لیے آنکھیں بند کرنا پڑتی ہیں۔
April 16, 201610 yr Author Administrators سب سے حیران کن فیکٹ ایک ایسی مہلک جھیل بھی ہے جسے جیسے ہی کوئی پرندہ یا جانور چھوتا ہے وہ پتھر کا بن جاتا ہے ایسا اس جھیل کے پانی میں پائے جانے والے مہلک مادے کی وجہ سے ہوتا ہے۔نہیں یقین آیا نا؟ اسی سلسلے انڈیا ٹائمز کی رپورٹ پڑھیں سی بی ایس نیوز کی رپورٹ پڑھیں اورسی این این کی یہ رپورٹ پڑھیں
April 16, 201610 yr Author Administrators ایپل کا پہلا لوگو رانلڈ ویئن نے ڈیزائن کیا تھا جس میں سر آزنک نیوٹن ایک سیب کےدرخت کےساتھ ٹیک لگا کر بیٹھے تھے ۔
Create an account or sign in to comment