Jump to content
View in the app

A better way to browse. Learn more.

URDU FUN CLUB

A full-screen app on your home screen with push notifications, badges and more.

To install this app on iOS and iPadOS
  1. Tap the Share icon in Safari
  2. Scroll the menu and tap Add to Home Screen.
  3. Tap Add in the top-right corner.
To install this app on Android
  1. Tap the 3-dot menu (⋮) in the top-right corner of the browser.
  2. Tap Add to Home screen or Install app.
  3. Confirm by tapping Install.

My Poetry Collection

Featured Replies

  • Author

اس شوخ سے جو میں نے کہا، جانِ من سنو،
حج کر کے آیا ہوں، مجھے حاجی کہا کرو،
وہ بولی حج کا اب یہ تقاضا ہے حاجی جی،
اب جانِ من نہیں مجھے باجی کہا کرو.
(سید سلمان گیلانی)

Breaking News Ad
فورم اپڈیٹس
  • Replies 142
  • Views 18k
  • Created
  • Last Reply

Top Posters In This Topic

Most Popular Posts

  • Story Maker
    Story Maker

    اب گناہ و ثواب بکتے ہیں مان لیجیے جناب بکتےہیں پہلے پہلے غریب بکتےتھے اب توعزت مآب بکتے ہیں بے ضمیروں کی راج نیتی میں جاہ و منصب،خطاب بکتےہیں شیخ،واعظ،وزیر اور شاعر سب یہاں پر جناب بکتے

  • Story Maker
    Story Maker

    Poet: جون ایلیا جی ہی جی میں وہ جل رہی ہوگی چاندنی میں ٹہل رہی ہوگی چاند نے تان لی ہے چادرِ ابر اب وہ کپڑے بدل رہی ہوگی سو گئی ہوگی وہ شفق اندام سبز قندیل جل رہی ہوگی سرخ اور سبز وادیوںک

  • Story Maker
    Story Maker

    اب کے سفر ھی اور تھا ، اور ھی کچھ سراب تھے دشتِ طلب میں جا بجا ، سنگِ گرانِ خواب تھے حشر کے دن کا غلغلہ ، شہر کے بام و دَر میں تھا نگلے ھوئے سوال تھے ، اُگلے ھوئے جواب تھے اب کے برس بہار کی ,

  • Author

مل ہی جائے گا کبھی، دل کو یقیں رہتا ہے
وہ اسی شہر کی گلیوں میں کہیں رہتا ہے
جس کی سانسوں سے مہکتے تھے در و بام ترے
اے مکاں بول، کہاں اب وہ مکیں رہتا ہے
اِک زمانہ تھا کہ سب ایک جگہ رہتے تھے
اور اب کوئی کہیں کوئی کہیں رہتا ہے
روز ملنے پہ بھی لگتا تھا کہ جُگ بیت گئے
عشق میں وقت کا احساس نہیں رہتا ہے
دل فسردہ تو ہوا دیکھ کے اس کو لیکن 
عمر بھر کون جواں، کون حسیں رہتا ہے
(احمد مشتاق)

  • Author

جب تری جان ہو گئی ہو گی
جان حیران ہو گئی ہوگی

شب تھا مری نگہ کا بوجھ اس پر
وہ تو ہلکان ہو گئی ہوگی

اس کی خاطر ہوا میں خوار بہت
وہ مری آن ہو گئی ہو گی

ہو کے دشوار زندگی اپنی
اتنی آسان ہو گئی ہوگی

بے گلہ ہوں میں اب بہت دن سے
وہ پریشان ہو گئی ہوگی

اک حویلی تھی دل محلے میں
اب وہ ویران ہو گئی ہوگی

اس کے کوچے میں آئی تھی شیریں
اس کی دربان ہو گئی ہوگی

کمسنی میں بہت شریر تھی وہ
اب تو شیطان ہو گئی ہوگی
(جون ایلیا)

  • Author

ملبوس جب ہوا نے بدن سے چرا لیے
دوشیزگانِ صبح نے چہرے چھپا لیے
ہم نے تو اپنے جسم پہ زخموں کے آئنے
ہر حادثے کی یاد سمجھ کر سجا لیے
میزانِ عدل تیرا جھکاؤ ہے جس طرف
اس سمت سے دلوں نے بڑے زخم کھا لیے
دیوار کیا گری مرے خستہ مکان کی
لوگوں نے میرے صحن میں رستے بنا لیے
لوگوں کی چادروں پہ بناتی رہی وہ پھول
پیوند اس نے اپنی قبا میں سجا لیے
ہر حُرملہ کے دوش پہ ترکش کو دیکھ کر
ماؤں نے اپنی گود میں بچّے چھپا لیے
(سبطِ علی صبا)

  • Author

ﻣﺸﺎﻕ ﺩﺭﺩ ﻋﺸﻖ ﺟﮕﺮ ﺑﮭﯽ ﮨﮯ، ﺩﻝ ﺑﮭﯽ ﮨﮯ
ﮐﮭﺎؤں ﮐﺪﮬﺮ ﮐﯽ ﭼﻮﭦ، ﺑﭽﺎؤں کدھر کی چوٹ
ﺁﺗﺶ

  • Author

غزل سننے والوں کی ہووے خلاصی
اکاسی، بیاسی، تراسی، چوراسی
پچاسی، چھاسی، ستاسی، اٹھاسی
ریاضی پڑھانے کی کوشش نہ کرنا
نہ بابا یہ میری سمجھ میں نہ آسی
اگر شوق سے علم حاصل کرے گا
خدا تجھ کو بندے کا پتر بناسی
اب اک دوسرے کو نصیحت نہ کرئیے
نہ تُو میرا ماما، نہ میں تیری ماسی
زباں خامشی کی ہی کام آگئی ہے
نہ سننا پڑا تھا نہ دسنا پیاسی
وزارت میں اس کو فلو ہو گیا تو
وہ سرکاری خرچے پہ امریکہ جاسی
گرانی اگر یونہی بڑھتی رہے گی
تو خود سوچ پھر قوم کھسماں تو کھاسی؟
اگر تو گیا کوچہء دلبراں میں
تو دلبر کے "ویروں" سے پاسے پھنیاسی
یہی سوچ کر میں بھی سونے لگی ہوں
۔"خراٹا" میرا قوم کو اب جگاسی
چلو ناز مقطع ہی اب عرض کردو
غزل سننے والوں کی ہووے خلاصی

  • Author

اُٹھ شیرِ مجاہد ہوش میں آ
تعمیرِ خلافت پیدا کر
کیوں فرقے فرقے ہوتا ہے
اب ایک جماعت پیدا کر
کر تو بھی ترقی دنیاں میں
اسبابِ تجارت پیدا کر
قارون کی دولت ٹھکرا دے
عثمان کی دولت پیدا کر
اسلام کا دم بھرتا ہے
کفر سے پھر کیوں ڈرتا ہے
یا تو اسلام کا نام نہ لے
یا شوقِ شہادت پیدا کر
?خلیل الرحمان

  • Author

Watan naseeb Kahan apni qismatain hon gi
Jahan bhi jain gai ham sath hijratain hon gi
Kabhi ti sahaib e dewar o Dar banain gai hum
Kabhi to sar pr hamaray nai chattain hon gi
Abhi to qaid hai jazbon ki andhiyan dil main
Hamara saber jo tota qayamataìn hon gi

  • Author

ﻋﺠﺐ ﺍِﮎ ﺟﺸﻦ ﺳﺠﺘﺎ ﮨﮯ ﻣﺮﯼ ﺳﻨﺴﺎﻥ ﺳﮍﮐﻮﮞ ﭘﺮ
ﮐﮧ ﻣﺤﻮِ ﺭﻗﺺ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ ﯾﮩﺎﮞ ﺷﯿﻄﺎﻥ ﺳﮍﮐﻮﮞ ﭘﺮ
ﺍﻣﯿﺮ ﺷﮩﺮ ﻧﮯ ﺑﺎﻧﭩﯽ ﯾﺘﯿﻤﯽ ﮐﺲ ﻟﯿﮯ ﮨﻢ ﭘﺮ
ﺳﻮﺍﻟﯽ ﺩﯾﮑﮫ ﻟﻮ ﺑﭽﮯ ﮐﮭﮍﮮ ﺣﯿﺮﺍﻥ ﺳﮍﮐﻮﮞ ﭘﺮ
ﻣِﺮﮮ ﺑﯿﭩﮯ ﺩﻻﺅﮞ ﮔﺎ ﺗﺠﮭﮯ ﻣﯿﮟ ﻋﯿﺪ ﭘﺮ ﮐﭙﮍﮮ
ﻟﮩﻮ ﻣﯿﮟ ﮈﻭﺏ ﮐﺮ ﺑﮑﮭﺮﺍ ﻣﮕﺮ ﭘﯿﻤﺎﻥ ﺳﮍﮐﻮﮞ ﭘﺮ
ﺳﺮﺍﭘﺎ ﻣﻮﺕ ﺑﮑﮭﺮﯼ ﮨﮯ ﺟﮩﺎﮞ ﺗﮏ ﺩﯾﮑﮫ ﺳﮑﺘﺎ ﮨﻮﮞ
ﮐﮩﯿﮟ ﺑﮯ ﮔﻮﺭ ﻻﺷﮯ ﺗﻮ ﮐﮩﯿﮟ ﺍﺭﻣﺎﻥ ﺳﮍﮐﻮﮞ ﭘﺮ
ﮐﻮﺋﯽ ﭘﺘﮭﺮ ﻧﮩﯿﮟ ﺩﮐﮭﺘﺎ ﺁُﭨﮭﺎ ﮐﺮ ﮨﺎﺗﮫ ﻣﯿﮟ ﺭﮐﮫ ﻟﻮﮞ
ﺳﮕﺎﻥ ِ ﺯﺭ ﻣﭽﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﺟﺒﮭﯽ ﻃﻮﻓﺎﻥ ﺳﮍﮐﻮﮞ ﭘﺮ
ﮨﯿﮟ ﯾُﻮﮞ ﺗﻮ ﻟﻮﮒ ﻻﮐﮭﻮﮞ ﻣﯿﮟ، ﻣِﺮﮮ ﺍﺱ ﺷﮩﺮ ﻣﯿﮟ ﻋﺎﺑﯽ
ﺩﮐﮭﺎﺋﯽ ﮐﯿﻮﮞ ﻧﮩﯿﮟ ﺩﯾﺘﺎ ﮐﻮﺋﯽ ﺍﻧﺴﺎﻥ ﺳﮍﮐﻮﮞ ﭘﺮ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ﻋﺎﺑﯽ ﻣﮑﮭﻨﻮﯼ

  • Author

سڑک مسافت کی عجلتوں میں
گھرے ہوئے سب مسافروں کو
بغور فرصت سے دیکھتی ہے
کسی کے چہرے پہ سرخ وحشت چمک رہی ہے
کسی کے چہرے سے زرد حیرت چھلک رہی ہے
کسی کی آنکھیں ہری بھری ہیں
کبیر حد سے ابھر رہا ہے
صغیر قد سے گزر رہا ہے
کسی کا ٹائر کسی کے پہیے کو کھا رہا ہے
کسی کا جوتا کسی کی چپل چبا رہا ہے
کسی کے پیروں میں آرہا ہے کسی کا بچہ
کسی کا بچہ کسی کے شانے پہ جارہا ہے
کوئی ٹھکانے پہ کوئی کھانے پہ جارہا ہے
حبیب دستِ رقیب تھامے
غریب خانے پہ جارہا ہے
امیر پنجرہ بنا رہا ہے
غلام کرتب دکھا رہا ہے
اوراپنے بیٹے کے ساتھ چھت پر
امین کنڈا لگا رہا ہے
نظام تانگا چلا رہا ہے
کسی کلائی پہ جگمگاتی ہوئی گھڑی ہے
مگر ابھی وہ رکی ہوئی ہے
کسی کے چہرے پہ بارہ بجنے میں پانچ سیکنڈ رہ گئے ہیں
کسی کی ہاتھی نما پراڈو
سڑک سے ایسے گزر رہی ہے
سوائے اس کے کہیں بھی جیسے کوئی نہیں ہو
کسی کی مونچھیں جھکی ہوئی ہیں
کسی کی بانچھیں کھلی ہوئی ہیں
کسی کی ٹیکسی کسی کی فوکسی ملی ہوئی ہیں
کسی کے لب اور کسی کی آنکھیں سلی ہوئی ہیں
کسی کے کپڑے پھٹے ہوئے ہیں
کسی کی پگڑی چمک رہی ہے
کسی کی رنگت کسی کی ٹوپی اڑی ہوئی ہے
شریف نظریں اٹھا اٹھا کر
کمان جسموں پہ اپنی وحشت کے تیر کب سے چلا رہا ہے
نظیر نظریں چرا رہا ہے
نفیس اپنے کلف کی شکنوں کو رو رہا ہے
حکیم اپنے مطب کے شیشوں کو دھو رہا ہے
کسی کی آنکھوں کے دھندلے شیشوں میں اس کے ماضی کی جھلکیاں ہیں
کسی کی آنکھوں میں آنے والے حسین لمحوں کی مستیاں ہیں
کسی کی آنکھوں میں رت جگوں کی کچھ ارغوانی سی ڈوریاں ہیں
کسی کے کاندھے پہ اس کے خوابوں کی بوریاں ہیں
کباڑخانے پہ باسی ٹکڑوں کی اور کتابوں کی بوریاں ہیں
بزرگ برگد کے نیچے بوڑھا کھڑا ہوا ہے
اور اس کے ہاتھوں میں ٹیپ لپٹی ہوئی چھڑی ہے
پولیس کی گاڑی پکٹ لگا کر
سڑک پہ ترچھی کھڑی ہوئی ہے
اور ایک مزدورر اپنا دامن اٹھائے بے بس کھڑا ہوا ہے
اور اک سپاہی کہ اس کے نیفے میں انگلیوں کو گھما رہا ہے
وہیں پہ شاہد سیاہ چشمہ لگاکے خود کو چھپا رہا ہے
نیوز چینل کی چھوٹی گاڑی بڑی خبر کی تلاش میں ہے
دوسبزی والے بھی اپنی پھیری لگا رہے ہیں
توپھول والے کے سرپہ پھولوں کی ٹوکری ہے
کسی کی آنکھوں میں نوکری ہے
کسی کی آنکھوں میں چھوکری ہے
وقار سر کو جھکا رہا ہے
فراز کھائی میں جارہا ہے
تو گیلی سگریٹ کے کش لگا کر
نواب رکشہ چلا رہا ہے
سلیم کنی گھما رہا ہے
وکیل وردی میں جارہا ہے
ضمیر بغلیں بجا رہا ہے
اورایک واعظ بتا رہا ہے
خدا کو ناراض کرنے والے جہنمی ہیں
خدا کو راضی کرو خدارا
خدا کو راضی کرو خدارا
اوراس کے آگے نصیر ، اکمل ، کمال ، شادا، غلام سارے
نظر جھکائے کھڑے ہوئے ہیں
کہ چشمِ بینا اگر کہیں ہے
تو سمجھو پاتال تک گڑی ہے
کسی کو اے سی خریدنا ہے
کسی کو پی سی خریدنا ہے
کسی کی بس اور کسی کی بی سی نکل رہی ہے
عقیلہ خالہ کے دونوں ہاتھوں میں آٹھ تھیلے لٹک رہے ہیں
اور آتے جاتے سبھی مسافر
انہیں مسلسل کھٹک رہے ہیں
ضیاءاندھیرے میں جارہا ہے
گلاب کچرا جلا رہا ہے
عظیم مکھی اڑا رہا ہے
کلیم گٹکا چبا رہا ہے
توگھنٹہ پیکج پہ جانے کب سے
فہیم گپیں لڑا رہا ہے
سبق مساوات کا سکھانے
وزیر گاڑی میں جارہا ہے
ثناءندا کو نئے لطیفے سنا رہی ہے
حنا ہتھیلی کو تکتے تکتے پرانے رستے سے آرہی ہے
اور اپنی بھاوج کا ہاتھ تھامے
زبیدہ چیک اپ کو جارہی ہے
وہ اپنی نظریں کبھی ادھر کو کبھی ادھر کو گھما رہی ہے
مگر کوئی شے اسے مسلسل بلا رہی رہی ہے
عجیب عجلت عجیب وحشت عجیب غفلت کا ماجرا ہے
کہوں میں کس سے مرے خدایا یہ کیسی خلقت کا ماجراہے
کہ اپنی مستی میں مست ہوکر
یہ سب مسافر گزر رہے ہیں
نئے مسافر ابھر رہے ہیں
سڑک جہاں تھی وہیں کھڑی ہے
مگر حقیقت بہت بڑی ہے
سڑک پر بلّی مری پڑی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شاعر۔۔۔ عمران شمشاد

Create an account or sign in to comment

Account

Navigation

Search

Configure browser push notifications

Chrome (Android)
  1. Tap the lock icon next to the address bar.
  2. Tap Permissions → Notifications.
  3. Adjust your preference.
Chrome (Desktop)
  1. Click the padlock icon in the address bar.
  2. Select Site settings.
  3. Find Notifications and adjust your preference.