April 8, 20179 yr Author آگ کو خاک میں بْجھا، جسم نیا قبول کر بھید الگ وصول کر ، لمس جدا قبول کر جسم کے مشرقین سے ، روح کے مغربین تک جو تجھے راہ میں ملے ، دام ودعا قبول کر . جنبش ِ نفس کی خبر ، تیز مشاہدے سے رکھ جو ترے قلب سے نہ ہو ، مت وہ صدا قبول کر حکمت ِ اسم و آئنہ ، عشق ہے روح - قائمہ حکمت و نور کا ظہور بے علماء قبول کر سیّد ِ وحدت الوجود! اے مرے صاحب ِدرود ! یہ مرا ہدیہ ءوجود ، نام ِ خدا قبول کر ! بات ہے عشق کی تو پھر ، بحث نہ کر عزیز ِمن ! پورے وجود سے اسے ، چھوڑ دے یا قبول کر (علی زربون)
May 28, 20179 yr Author ﻣﺠﮭﮯ ﺭﻭﻧﺎ ﻧﮩﯿﮟ ﺁﻭﺍﺯ ﺑﮭﯽ ﺑﮭﺎﺭﯼ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺮﻧﯽ، ﻣﺤﺒﺖ ﮐﯽ ﮐﮩﺎﻧﯽ ﻣﯿﮟ ﺍﺩﺍﮐﺎﺭﯼ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺮﻧﯽ ﮨﻮﺍ ﮐﮯ ﺧﻮﻑ ﺳﮯ ﻟﭙﭩﺎ ﮨﻮﺍ ﮨﻮﮞ ﺧﺸﮏ ﭨﮩﻨﯽ ﺳﮯ، ﮐﮩﯿﮟ ﺟﺎﻧﺎ ﻧﮩﯿﮟ ﺟﺎﻧﮯ ﮐﯽ ﺗﯿﺎﺭﯼ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺮﻧﯽ ﺗﺤﻤﻞ ﺍﮮ ﻣﺤﺒﺖ! ﮨﺠﺮ ﭘﺘﮭﺮﯾﻼ ﻋﻼﻗﮧ ﮨﮯ، ﺗﺠﮭﮯ ﺍﺱ ﺭﺍﺳﺘﮯ ﭘﺮ ﺗﯿﺰ ﺭﻓﺘﺎﺭﯼ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺮﻧﯽ ﮨﻤﺎﺭﺍ ﺩﻝ ﺫﺭﺍ ﺍﮐﺘﺎ ﮔﯿﺎ ﺗﮭﺎ ﮔﮭﺮ ﻣﯿﮟ ﺭﮦ ﺭﮦ ﮐﺮ، ﯾﻮﻧﮩﯽ ﺑﺎﺯﺍﺭ ﺁﺋﮯ ﮨﯿﮟ ﺧﺮﯾﺪﺍﺭﯼ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺮﻧﯽ ﻏﺰﻝ ﮐﻮ ﮐﻢ ﻧﮕﺎﮨﻮﮞ ﮐﯽ ﭘﮩﻨﭻ ﺳﮯ ﺩﻭﺭ ﺭﮐﮭﺘﺎ ﮨﻮﮞ، ﻣﺠﮭﮯ ﺑﻨﺠﺮ ﺩﻣﺎﻏﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺷﺠﺮﮐﺎﺭﯼ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺮﻧﯽ ﻭﺻﯿﺖ ﮐﯽ ﺗﮭﯽ ﻣﺠﮫ ﮐﻮ ﻗﯿﺲ ﻧﮯ ﺻﺤﺮﺍ ﮐﮯ ﺑﺎﺭﮮ ﻣﯿﮟ، ﯾﮧ ﻣﯿﺮﺍ ﮔﮭﺮ ﮨﮯ ﺍﺱ ﮐﯽ ﭼﺎﺭﺩﯾﻮﺍﺭﯼ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺮﻧﯽ ( افضل خان)
June 3, 20179 yr Author تمام عْمر صْبح کی اذان کے بعد، اِک اِمتحان سے گزرا اِک اِمتحان کے بعد خْدا کرے کہ کہیں اور گردشِ تقدیر، کِسی کا گھر نہ اْجاڑے مِرے مکان کے بعد دَھرا ہی کیا ہے مِرے پاس نَذر کرنے کو تِرے حْضور مِری جان میری جان کے بعد یہ راز اْس پہ کھْلے گا جو خْود کو پہچانے، کہ اِک یقین کی منزل بھی ہے گْمان کے بعد یہ جْرم کم ہے کہ سچّائ کا بھرم رکھا، سزا تو ہونی تھی مْجھ کو مرے بیان کے بعد مِرے خْدا اِسے اپنی امان میں رکھنا، جو بچ گیا ہے مِرے کھیت میں لگان کے بعد (ساقی امروہوی)
August 9, 20178 yr Author ایک ہی دوست ہے ہزاروں میں، ملنے جاتا ہوں اُس سے غاروں میں ایک جاہل بھی سیکھ جاتا ہے، اور کیا فائدہ خساروں میں میں نے پتھر سے سر نکالا ہے، میں بھی شامل ہوں جانداروں میں دوست سیلاب ہو گئے سارے، اور میں رہ گیا کناروں میں دل زمیں کا ابھی دھڑکتا ہے، راستہ گُم ہوا ستاروں میں جن کی باری کبھی نہیں آتی، میں کھڑا ہوں اُنہی قطاروں میں دُھول کے ساتھ دُھول ہو جیسے، میں بھی اُڑتا ہوں رہگزاروں میں پہلے وقتوں میں گفتگو بھی تھی، بات ہوتی ہے اب اشاروں میں چھوڑ آیا ہوں آبلے مظہرؔ، ذکر تو ہوگا ریگزاروں میں (مظہر نیازی)
August 9, 20178 yr Author ایک تو حُسن بلا اوپر سے بناوٹ آفت گھر بگاڑیں گے ہزاروں کے، سنورنے والے حشر میں لطف ہو جب اُن سے ہو دو دو باتیں وہ پوچھیں کون ہو تم؟ ہم کہیں مرنے والے داغ دہلوی
August 9, 20178 yr Author عجب شہر ھے__۔۔۔۔ عجب عید ھے لہو سے سجی__یہ غضب عید ھے کشمیرکی گلیوں میں خون کی بارش ہر آنکھ میں آنسو بے سبب عید ھے کشمیرکل بھی مقتل_کشمیرآج بھی مقتل وہاں نہ کل عید تھی___نہ آج عید ھے کس قدر بےحس ہو گئےہیں لوگ محسن کشمیر لہو لہو ھے۔۔۔۔۔۔اور ھم پوچھتے ہیں کب عید ہے
August 9, 20178 yr Author 〰 *عِشق* 〰 عشق آفت ، عشق آتش ، عشق مطلوبِ خدا۔۔ عشق مجنوں ، عشق لیلٰی، عشق فریاد و صدا۔۔ عشق باطن ، عشق ظاہر ، عشق تمثیلِ الٰہ۔۔ عشق ساکن ، عشق جاری ، عشق ہمنام خدا۔۔ عشق باقی ، عشق ساقی ، عشق معنٰئ عطا۔۔ عشق فرہاد ، عشق شیریں ، عشق بارانِ شفا۔۔ عشق طاقت ، عشق طلعت ، عشق تاثیرِ حیا۔۔ عشق جلنا ، عشق مرنا ، عشق دردوں کی دوا۔۔ عشق مالک ، عشق صاحب ، عشق انوارِ خدا۔۔ عشق اوّل ، عشق آخر ، عشق ساحل باخدا۔۔ ۔۔ نامعلوم.
August 25, 20178 yr Author ```پیاس لگی تھی غضب کی ... مگر پانی میں زہر تھا ... پیتے تو مر جاتے اور نہ پیتے تو بھی مر جاتے بس یہی دو مسئلے، زندگی بھر نہ حل ہوئے !!! نہ نیند پوری ہوئی، نہ خواب مکمل ہوئے !!! وقت نے کہا ..... کاش تھوڑا سا صبر ہوتا !!! صبر نے کہا .... کاش تھوڑا سا وقت ہوتا !!! صبح صبح اٹھنا پڑتا ہے کمانے کے لئے صاحب ..... آرام کمانے نکلتا ہوں آرام چھوڑ کر .. "ہنر" سڑکوں پر تماشا کرتا ہے اور "قسمت" محلات میں راج کرتی ہے !! عجیب سوداگر ہے یہ وقت بھی !!!! جوانی کا لالچ دے کے بچپن لے گیا .... اب امیری کا لالچ دے کے جوانی لے جائیگا ...... لوٹ آتا ہوں واپس گھر کی طرف ... ہر روز تھکا ہارا، آج تک سمجھ نہیں آیا کہ جینے کے لئے کام کرتا ہوں یا کام کرنے کے لئے جیتا ہوں۔ "تھک گیا ہوں تیری نوکری سے اے زندگی مناسب ہوگا میرا حساب کر دے ... !! " بھری جیب نے 'دنیا' کی پہچان کروائی اور خالی جیب نے 'اپنوں' کی۔ ہنسنے کی خواہش نہ ہو ... تو بھی ہنسنا پڑتا ہے ... . کوئی جب پوچھے کیسے ہو ... ؟؟ تو "مزے میں ہوں" کہنا پڑتا ہے ... . یہ زندگی کا تھیٹر ہے دوستو ! .... یہاں ہر ایک کو ڈرامہ کرنا پڑتا ہے "ماچس کی ضرورت یہاں نہیں پڑتی ... یہاں آدمی آدمی سے جلتا ہے ... !! " ..```
September 4, 20178 yr Author عاقل کو اسیری کے تقاضے کہاں منظور نادان ہی ہوتا ہے ______ گرفتارِ محبت
Create an account or sign in to comment