Jump to content
View in the app

A better way to browse. Learn more.

URDU FUN CLUB

A full-screen app on your home screen with push notifications, badges and more.

To install this app on iOS and iPadOS
  1. Tap the Share icon in Safari
  2. Scroll the menu and tap Add to Home Screen.
  3. Tap Add in the top-right corner.
To install this app on Android
  1. Tap the 3-dot menu (⋮) in the top-right corner of the browser.
  2. Tap Add to Home screen or Install app.
  3. Confirm by tapping Install.

Leaderboard

Popular Content

Showing most liked content on 17/11/14 in all areas

  1. ye aurat kay ik khatarnak roop ki kahani hay... ik esi kahani jisay sun kr aap ke rongtay kharday ho jayen gayn apki nazron main aurat ki rahi sahi izzat woh bhi khatam ho jaye gi aur phr ap ye sochnay per majboor ho jayen gayn ke...................... Kya Aisa Bhi HO Sakta Hay?
  2. بخت بلند ہوتو، چھوٹا قد بھی، خوشیوں کا راستہ نہیں روک سکتا، پیر محل میں اسکاٹ لینڈ سے آیا تین فٹ کا دلہا، پانچ فٹ کی دلہن کو بیاہ لے گیا، بائیس سالہ رحمان کی خوشی تو اپنی جگہ، باراتی بھی لڈیاں ڈالتے رہے
  3. Jis ko Shareyat ka dar nahi us ko ye kaala qanoon kia saza de ga
  4. kanoon k mutabik mard ko saza ho ge
  5. گوگل جمعے سے اپنے اینڈورئڈ آپریٹنگ سسٹم کا ورژن 5 متعارف کروا رہا ہے جس کا نام لالی پاپ رکھا گیا ہے۔ کمپنی نے اس نئے موبائل آپریٹنگ سسٹم کو اس کے ڈیزائن اور نئے فیچرز کی بنا پر ’بہت بڑی جست‘ قرار دیا ہے۔ ریسرچ کمپنی آئی ڈی سی کے مطابق اس وقت دنیا بھر کے 84.7 فیصد سمارٹ فونز اینڈروئڈ آپریٹنگ سسٹم پر چل رہے ہیں۔ تاہم گوگل کے انجینیئرنگ چیف ہیروشی لاک ہائمر نے بی بی سی کو بتایا کہ ان کی ٹیم کے اہداف میں اینڈروئڈ کو بزنس کے شعبے میں زیادہ قابلِ قبول بنانا ہے۔ انھوں نے کہا: ’اگر آپ سوچیں تو زیادہ تر لوگ ایک ہی ڈیوائس رکھنا پسند کرتے ہیں۔ یہ واحد ڈیوائس ان کی زندگی کے مختلف منظرناموں میں کارآمد ہونی چاہیے۔ ذاتی استعمال کے بھی اور دفتری استعمال کے لیے بھی۔ ’ہم چاہتے تھے کہ لالی پاپ کو اس طریقے سے ڈیزائن کیا جائے کہ کمپنیاں بھی اسے خوشی سے استعمال کر سکیں۔‘ انھوں نے اس کی ایک مثال یہ دی کہ صارف کے پاس یہ سہولت ہونی چاہیے کہ وہ ایک ہی ڈیوائس پر اپنی ذاتی اور دفتری شناخت قائم رکھ سکے اور ان کے درمیان آسانی سے آ جا سکے۔ یہ دو شناختیں ڈیوائس کے اندر موجود ایپس کو مختلف ڈیٹا تک رسائی لینے دیں گی، تاکہ صارف کا آجر ایک حصے کی نگرانی تو کر سکے لیکن دوسرے کی نہیں۔ بلیک بیری 10 اور سام سنگ کے ناکس سسٹمز کے اندر پہلے ہی سے اس قسم کی سہولت موجود ہے۔ لاک ہائمر نے کہا کہ ڈیٹا کی ڈیفالٹ انکرپشن سے مزید تحفظ فراہم کیا جا سکے گا۔ اس کے علاوہ لالی پاپ میں ایک ’ڈونٹ ڈسٹرب‘ کا موڈ رکھا گیا ہے جسے صارف مثال کے طور پر کسی میٹنگ میں جانے سے پہلے آن کر دے گا۔ یہ موڈ مقرر کردہ وقت کے بعد خود ہی ختم ہو جائے گا جس سے اس بات کا امکان کم کیا جا سکے گا کہ صارف میٹنگ کے بعد اپنی ڈیوائس کو دوبارہ آن کرنا بھول جائے۔ لالی پاپ میں نیا نوٹیفیکیشن سسٹم جو لاک سکرین پر کارڈز کی طرح دکھائی دے گا آئی ایچ ایس کنسلٹنسی کے جیک کینٹ نے کہا: ’بلیک بیری کی مارکیٹ ختم ہو رہی ہے اس لیے بزنس کے صارفین حاصل کرنے کا بڑا اچھا موقع ہے۔ لالی پاپ کے چیدہ چیدہ فیچر ’میٹریل ڈیزائن‘نامی نیا انٹرفیس، جس میں بدلتے رنگ اور اینی میشنز استعمال کی گئی ہیں کارپوریٹ صارفین کے لیے سہولیات لاک سکرین پر نیا نوٹیفیکیشن سسٹم سمارٹ لاک، جس سے پاس ورڈ کی ضرورت نہیں رہتی بیٹری لائف میں بہتری مزید سکیورٹی ’ایپل بھی آئی فون اور آئی پیڈ میں اس مقصد کی خاطر کوشش کر رہا ہے۔ سام سنگ نے اپنی ناکس نامی سکیورٹی پراڈکٹ کی مدد سے برتری حاصل کی تھی، لیکن اب گوگل خود اینڈروئڈ لالی پاپ کی مدد سے یہ کام کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔‘ بہت سے لوگوں کو لالی پاپ میں جو چیز ممتاز نظر آئے گی وہ اس کا نیا ڈیزائن ہے۔ گوگل نے اسے ’میٹیریل ڈیزائن‘ کا نام دیا ہے، اور اس میں اینی میشنز اور بدلتے ہوئے رنگوں پر زیادہ توجہ دی گئی ہے۔ لاک ہائمر نے کہا: ’اینی میشن اور رپل جیسی چیزوں نظروں کو ضرور لبھاتی ہیں لیکن ان کی مقصدیت بھی ہے۔ وہ صارف کو بتاتی ہیں کہ آپ نے یہ بٹن دبایا ہے اور اب وہاں کوئی تبدیلی آنے والی ہے۔‘ گوگل جمعے سے نیکسس 5 فون اور نیکسس 7 ٹیبلٹ کے لیے لالی پاپ کی ڈیویلپمنٹ کٹ اور سسٹم امیجز فراہم کر دے گا، جب کہ تین نومبر سے اسے نیکسس 9 اور نیکسس پلیئر کے ساتھ ریلیز کر دیا جائے گا۔ دوسری ڈیوائسز استعمال کرنے والوں کو ان کی متعلقہ کمپنیاں یہ سافٹ ویئر فراہم کریں گی۔
  6. یکم نومبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پانچ روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان اسلام آباد (اُردو فن کلب تازہ ترین۔21 اکتوبر۔2014ء)عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے کے بعد پاکستان میں یکم نومبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 9ڈالر فی بیرل تک کمی ہو گئی ہے جس کے بعد پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 95 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 77 پیسے ، ایچ او بی سی 5 روپے فی لیٹر تک سستا ہونے کا امکان ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 60 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔ اوگرا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حتمی سمری29 اکتوبر کو حکومت کو ارسال کرے گا۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم نومبر سے ہوگا۔
  7. خواتین اسٹاف پر مشتمل پہلا ملکی پٹرول پمپ جیسا کہا جاتا ہے کہ یہ مردوں کی دنیا ہے اور پاکستان میں یہ کسی اور ملک کے مقابلے میں زیادہ سچا بیان لگتا ہے، جہاں ہم اس بات پر تو فخر کرتے ہیں کہ مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم ہمارے ملک سے تھی اور متعدد خواتین متعدد شعبوں میں اپنا لوہا منوانے میں کامیاب رہیں مگر کئی بار پرتشدد مخالفت بھی یہاں نظر آتی ہیں اور مجموعی طور پر حقوق نسواں کی صورتحال کچھ زیادہ اچھی نظر نہیں آتی۔اس سب کو ذہن میں رکھے تو لاہور کے ایک پٹرول پمپ اس حوالے سے انتہائی دلچسپ مثال قائم کرتا نظر آتا ہے جہاں ایندھن کو گاڑیوں میں بھرنے کا کام جو روایتی طور پر مردوں کے لیے مخصوص سمجھا جاتا ہے، مکمل طور پر خواتین کرتی ہیں۔ ایم ایم عالم روڈ کے زوم پٹرول اسٹیشن میں یہ بظاہر بے باک مگر دلیرانہ اقدام کیا گیا جہاں خواتین کو اس شعبے میں ملازمتیں دی گئی ہیں جس پر مردوں کی بالادستی سمجھی جاتی ہے، پتلون قمیضوں میں اسمارٹ نظر آنے والی یہ نوجوان لڑکیاں گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے ٹینکس کو ہوا کے جھونکے کی طرح آسانی اور پیشہ وارانہ مہارت سے بھرتی ہیں جس کو دیکھ کر حیرت ہوتی ہے کہ آخر خواتین کو اس شعبے میں لانے کا فیصلہ اتنی تاخیر سے کیوں ہوا۔ ہم نے حال ہی میں اس پٹرول پمپ میں اس کی منی مارٹ سے ایک پانی کی بوتل خریدی جس کے دوران ہم نے کچھ لڑکیوں کو یونیفارم میں گاڑیوں میں پٹرول بھرتے دیکھا، جس نے ہمیں حیرت زدہ کردیا اور ہم نے اپنی گاڑی میں بیٹھ کر کچھ اس کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا۔کچھ صارفین کو دیکھ کر تو لگتا تھا کہ انہیں اس کی کوئی پروا نہیں مگر دیگر کے لیے یہ حیرت انگیز اور کچھ تکلیف دہ سا تھا۔ پٹرول اسٹیشن کے منیجر کے مطابق" جب سے ہم اس اعلیٰ طبقے کے علاقے میں منتقل ہوئے ہیں اور مستقل صارفین کی بیس بنانے میں کامیاب ہوچکے ہیں، انتظامیہ کو خواتین ملازمین کو بھرتی کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں"۔ ہم نے وہاں کام کرنے والی ایک لڑکی عائشہ سے پوچھا کہ وہ ایک پٹرول اسٹیشن پر کام کرکے کیسا محسوس کرتی ہے، جس پر اس نے بتایا"مزید خواتین کو پٹرول اسٹیشنز پر ملازمتیں دی جانی چاہئے، کیونکہ مردوں سے کسی بھی طرح کم نہیں، جب کار ڈرائیورز یہاں آتے ہیں تو ہم صارفین کا خیرمقدم کرتے ہوئے ان سے پوچھتے ہیں کہ ہائی اوکٹین یا پریمئیم میں سے کونسا ایندھن بھروانا پسند کریں گے اور بس، ہم اس سے زیادہ بات چیت نہیں کرتے"۔ خواتین اس پٹرول اسٹیشن میں دو شفٹوں میں کام کرتی ہیں، پہلی شفٹ صبح آٹھ سے شام پانچ بجے تک جبکہ دوسری صبح دس سے شام سات بجے تک ہوتی ہے، انہیں مرد عملے کے مقابلے میں زیادہ معاوضہ دیا جاتا ہے اور انہیں روزانہ اجرت، کنٹریکٹ یا مستقل ملازم کے طور پر بھرتی کیا جاتا ہے، اسی طرح یونیفارم اور دوپہر کا کھانا بھی کمپنی کی جانب سے جہیا کیا جاتا ہے۔ عائشہ نے بتایا کہ کسی بھی مشکل میں مرد عملہ کافی مددگار ثابت ہوتا ہے اور ہم سب ایک ٹیم کی طرح مل کر کام کرتے ہیں۔ (بشکریہ ڈان نیوز)
  8. 1،2،5،10،25 اور50 پیسے کے سکے مکمل طور پر بند کردیئے گئے ،ترجمان سٹیٹ بینک کراچی( اُردو فن کلب تازہ ترین21 اکتوبر۔2014ء)اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے تمام چھوٹی رقوم 1،2،5،10،25 اور50 پیسے کے اعشاری سکے یکم اکتوبر2014 سے مستقل بنیادوں پر بند کئے جانے کے باوجود شہر بھر میں تندور،سی این جی اسٹیشنز اور چھوٹے علاقوں کی دکانوں میں مذکورہ سکوں کا لین دین جاری ہے تاہم اسٹیٹ بینک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ چونکہ مرکزی بینک نے 1،2،5،10،25 اور50 پیسے کے سکے مکمل طور پر بند کردیئے ہیں اور اس سلسلے میں عوام کو کئی ماہ تک اخبارات میں جاری کی گئی خبروں کے ذریعہ آگاہی بھی فراہم کی گئی تھی اور یاد دہانی کرائی گئی تھی کہ یکم اکتوبر سے سکے ختم ہوجائیں گے اس لئے جو افراد بھی ان سکوں کا لین دین کررہے ہیں وہ غیرقانونی ہے کیونکہ سکوں کی تبدیلی کی معیاد گزرنے کے بعد اب اسٹیٹ بینک یہ سکے واپس نہیں لے گا۔ دوسری جانب اسٹیٹ بینک کی آگاہی مہم موثر نہ ہونے کی وجہ سے عام افرادکو اس بات کا علم نہیں ہوسکا ہے جس کی وجہ سے نہ صرف کراچی بلکہ ملک کے دوردراز علاقوں میں عام افراد کو اس بات کا علم نہیں ہے کہ اسٹیٹ بینک نے 1،2،5،10،25 اور50 پیسے کے سکے ختم کردیئے ہیں۔

Account

Navigation

Search

Configure browser push notifications

Chrome (Android)
  1. Tap the lock icon next to the address bar.
  2. Tap Permissions → Notifications.
  3. Adjust your preference.
Chrome (Desktop)
  1. Click the padlock icon in the address bar.
  2. Select Site settings.
  3. Find Notifications and adjust your preference.