Disable Screen Capture Jump to content
URDU FUN CLUB

اینڈروئڈ کا نیا ورژن، لالی پاپ


Recommended Posts

  • Administrators
Posted

 

 

141016041347_lollipop.jpg

 

 

گوگل جمعے سے اپنے اینڈورئڈ آپریٹنگ سسٹم کا ورژن 5 متعارف کروا رہا ہے جس کا نام لالی پاپ رکھا گیا ہے۔
کمپنی نے اس نئے موبائل آپریٹنگ سسٹم کو اس کے ڈیزائن اور نئے فیچرز کی بنا پر ’بہت بڑی جست‘ قرار دیا ہے۔
ریسرچ کمپنی آئی ڈی سی کے مطابق اس وقت دنیا بھر کے 84.7 فیصد سمارٹ فونز اینڈروئڈ آپریٹنگ سسٹم پر چل رہے ہیں۔
تاہم گوگل کے انجینیئرنگ چیف ہیروشی لاک ہائمر نے بی بی سی کو بتایا کہ ان کی ٹیم کے اہداف میں اینڈروئڈ کو بزنس کے شعبے میں زیادہ قابلِ قبول بنانا ہے۔
انھوں نے کہا: ’اگر آپ سوچیں تو زیادہ تر لوگ ایک ہی ڈیوائس رکھنا پسند کرتے ہیں۔ یہ واحد ڈیوائس ان کی زندگی کے مختلف منظرناموں میں کارآمد ہونی چاہیے۔ ذاتی استعمال کے بھی اور دفتری استعمال کے لیے بھی۔
’ہم چاہتے تھے کہ لالی پاپ کو اس طریقے سے ڈیزائن کیا جائے کہ کمپنیاں بھی اسے خوشی سے استعمال کر سکیں۔‘
انھوں نے اس کی ایک مثال یہ دی کہ صارف کے پاس یہ سہولت ہونی چاہیے کہ وہ ایک ہی ڈیوائس پر اپنی ذاتی اور دفتری شناخت قائم رکھ سکے اور ان کے درمیان آسانی سے آ جا سکے۔
یہ دو شناختیں ڈیوائس کے اندر موجود ایپس کو مختلف ڈیٹا تک رسائی لینے دیں گی، تاکہ صارف کا آجر ایک حصے کی نگرانی تو کر سکے لیکن دوسرے کی نہیں۔
بلیک بیری 10 اور سام سنگ کے ناکس سسٹمز کے اندر پہلے ہی سے اس قسم کی سہولت موجود ہے۔
لاک ہائمر نے کہا کہ ڈیٹا کی ڈیفالٹ انکرپشن سے مزید تحفظ فراہم کیا جا سکے گا۔
اس کے علاوہ لالی پاپ میں ایک ’ڈونٹ ڈسٹرب‘ کا موڈ رکھا گیا ہے جسے صارف مثال کے طور پر کسی میٹنگ میں جانے سے پہلے آن کر دے گا۔ یہ موڈ مقرر کردہ وقت کے بعد خود ہی ختم ہو جائے گا جس سے اس بات کا امکان کم کیا جا سکے گا کہ صارف میٹنگ کے بعد اپنی ڈیوائس کو دوبارہ آن کرنا بھول جائے۔


 
141016041732_lollipop_notifications.jpg

 

 

لالی پاپ میں نیا نوٹیفیکیشن سسٹم جو لاک سکرین پر کارڈز کی طرح دکھائی دے گا
آئی ایچ ایس کنسلٹنسی کے جیک کینٹ نے کہا: ’بلیک بیری کی مارکیٹ ختم ہو رہی ہے اس لیے بزنس کے صارفین حاصل کرنے کا بڑا اچھا موقع ہے۔
لالی پاپ کے چیدہ چیدہ فیچر


’میٹریل ڈیزائن‘نامی نیا انٹرفیس، جس میں بدلتے رنگ اور اینی میشنز استعمال کی گئی ہیں
کارپوریٹ صارفین کے لیے سہولیات
لاک سکرین پر نیا نوٹیفیکیشن سسٹم
سمارٹ لاک، جس سے پاس ورڈ کی ضرورت نہیں رہتی
بیٹری لائف میں بہتری
مزید سکیورٹی
’ایپل بھی آئی فون اور آئی پیڈ میں اس مقصد کی خاطر کوشش کر رہا ہے۔ سام سنگ نے اپنی ناکس نامی سکیورٹی پراڈکٹ کی مدد سے برتری حاصل کی تھی، لیکن اب گوگل خود اینڈروئڈ لالی پاپ کی مدد سے یہ کام کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔‘
بہت سے لوگوں کو لالی پاپ میں جو چیز ممتاز نظر آئے گی وہ اس کا نیا ڈیزائن ہے۔
گوگل نے اسے ’میٹیریل ڈیزائن‘ کا نام دیا ہے، اور اس میں اینی میشنز اور بدلتے ہوئے رنگوں پر زیادہ توجہ دی گئی ہے۔
لاک ہائمر نے کہا: ’اینی میشن اور رپل جیسی چیزوں نظروں کو ضرور لبھاتی ہیں لیکن ان کی مقصدیت بھی ہے۔ وہ صارف کو بتاتی ہیں کہ آپ نے یہ بٹن دبایا ہے اور اب وہاں کوئی تبدیلی آنے والی ہے۔‘
گوگل جمعے سے نیکسس 5 فون اور نیکسس 7 ٹیبلٹ کے لیے لالی پاپ کی ڈیویلپمنٹ کٹ اور سسٹم امیجز فراہم کر دے گا، جب کہ تین نومبر سے اسے نیکسس 9 اور نیکسس پلیئر کے ساتھ ریلیز کر دیا جائے گا۔
دوسری ڈیوائسز استعمال کرنے والوں کو ان کی متعلقہ کمپنیاں یہ سافٹ ویئر فراہم کریں گی۔

 

کچھ ممبرز مسلسل  رومن اردو میں کمنٹس کر رہے ہیں جن کو اپروول کی بجائے مسلسل ڈیلیٹ کیا جا رہا ہے ان تمام ممبرز کو مطلع کیا جاتا ہے کہ یہ کمنٹس رولز کی خلاف ورزی ہے فورم پر صرف اور صرف اردو میں کیئے گئے کمنٹس ہی اپروول کیئے جائیں گے اپنے کمنٹس کو اردو میں لکھیں اور اس کی الائمنٹ اور فونٹ سائز کو 20 سے 24 کے درمیان رکھیں فونٹ جمیل نوری نستعلیق کو استعمال کریں تاکہ آپ کا کمنٹ با آسانی سب ممبرز پڑھ سکیں اور اسے اپروول بھی مل سکے مسلسل رومن کمنٹس کرنے والے ممبرز کی آئی ڈی کو بین کر دیا جائے گا شکریہ۔

Create an account or sign in to comment

You need to be a member in order to leave a comment

Create an account

Sign up for a new account in our community. It's easy!

Register a new account

Sign in

Already have an account? Sign in here.

Sign In Now
×
×
  • Create New...
URDU FUN CLUB