Jump to content
View in the app

A better way to browse. Learn more.

URDU FUN CLUB

A full-screen app on your home screen with push notifications, badges and more.

To install this app on iOS and iPadOS
  1. Tap the Share icon in Safari
  2. Scroll the menu and tap Add to Home Screen.
  3. Tap Add in the top-right corner.
To install this app on Android
  1. Tap the 3-dot menu (⋮) in the top-right corner of the browser.
  2. Tap Add to Home screen or Install app.
  3. Confirm by tapping Install.

مجھے حادثوں نے سجا سجا کے بہت حسیں بنا دیا

Featured Replies

سُن لی خُدا نے وہ دُعا تم تو نہیں ہو

دروازے پہ دستک کی صدا تم تو نہیں ہو

سمٹی ہوئی شرمائی ہوئی رات کی رانی

سوئی ہوئی کلیوں کی حیا تم تو نہیں ہو

محسوس کیا تم کو تو گیلی ہوئیں پلکیں

بھیگے ہوئے موسم کی ادا تم تو نہیں ہو

ان اجنبی راہوں میں نہیں کوئی بھی میرا

کِس نے مجھے یوں اپنا کہا ، تم تو نہیں ہو

Breaking News Ad
فورم اپڈیٹس
  • Replies 146
  • Views 32.7k
  • Created
  • Last Reply

Top Posters In This Topic

Most Popular Posts

  • میری موت ہے میری ہمسفر، میری زندگی بھی عجیب ہے میرے چاروں طرف ہے جلوہ گر، تیری بے رُخی بھی عجیب ہے میرا درد ہے لبِ آشنا، تیری رنجشوں کے عذاب سے میرے شعر ہیں میرے چارہ گر، میری دل لگی بھی عجیب ہے ج

  • مجھے اپنے ضبط پے ناز تھا سرِ بزم رات یہ کیا ہوا میری آنکھ کیسے چھلک گئی یہ دکھ ہے کہ بُرا ہوا میری زندگی کے چراغ کا یہ مزاج کوئی نیا نہیں ابھی تیرگی ہے ابھی روشنی نہ جلا ہوا نہ بجھا ہو ا مجھے

  • ہم ہی وفا شکن سہی اور ہم ہی بے وفا تم تو وفا شعار تھے، تم کیوں بدل گئے؟ Posted from Xperia Smartphone using Tapatalk

تتلیوں کا مجھے ٹوٹا ہوا پر لگتا ہے

دل پہ وہ نام بھی لکھتے ہوئے ڈر لگتا ہے

رات آئی تو ستاروں بھری چادر تانی

خوبصورت مجھے سورج کا سفر لگتا ہے

یہ بھی سوتے ہوئے بچے کی طرح ہنستا ہے

آگ میں پھول ، فرشتوں کا ہنر لگتا ہے

زندگی تو نے مجھے قبر سے کم دی ہے زمیں

پاؤں پھیلاؤ تو دیوار میں سر لگتا ہے

میں تیرے ساتھ ستاروں میں گزر سکتا ہوں

کتنا آسان محبت کا سفر لگتا ہے

مجھ میں رہتا ہے کوئی دشمنِ جانی میرا

خُود سے تنہائی میں ملتے ہوئے ڈر لگتا ہے

بُت بھی رکھے ہیں ،نمازیں بھی ادا ہوتی ہیں

دِل ، مرِا دل نہیں، خُدا کا گھر لگتا ہے

جب رات کی تنہائی دل بن کے دھڑکتی ہے

یادوں کے دریچوں میں چلمن سی سرکتی ہے

لوبان میں چنگاری جیسے کوئی رکھ جائے

یوں یاد تری شب بھر سینے میں سُلگتی ہے

یُوں پیار نہیں چھپتا ، پلکوں کے جھکانے سے

آنکھوں کے لفافوں میں تحریر چمکتی ہے

خوش رنگ پرندوں کے لوٹ آنے کے دن آئے

بچھڑے ہوئے ملتے ہیں جب برف پگھلتی ہے

شہرت کی بُلندی بھی پل بھر کا تماشا ہے

جس ڈال پہ بیٹھے ہو، وہ ٹوٹ بھی سکتی ہے

📢 Post Your Ad Here
  • 2 weeks later...

لمحے رُوٹھ بھی جاتے ہیں

بوجھل بوجھل، سُندر سُندر، گہری گہری آنکھوں میں

رات کی چنچل سکھیوں میں، اپنی ریشمی پلکوں سے

کوئی خواب کبھی مت بُننا

سپنے ٹُوٹ بھی جاتے ہیں

جیون ایک سفر ہے ایسا، جس کی منزل تنہائی ہے

جو بھی آس لگائے اس سے، پگلا ہے سودائی ہے

کسی کو بھی اپنا مت کہنا

ساتھی چُھوٹ بھی جاتے ہیں

مُٹھی میں جو لمحے ہیں، سارے تتلیوں جیسے ہیں

رنگوں کی صورت میں آخر ہاتھوں پر رہ جائیں گے

جانے والے ہر اک پل کو پلکوں بیچ چھپا لو تم

ورنہ ایسا بھی ہوتا ہے

لمحے رُوٹھ بھی جاتے ہیں

📢 Post Your Ad Here

Create an account or sign in to comment

Account

Navigation

Search

Configure browser push notifications

Chrome (Android)
  1. Tap the lock icon next to the address bar.
  2. Tap Permissions → Notifications.
  3. Adjust your preference.
Chrome (Desktop)
  1. Click the padlock icon in the address bar.
  2. Select Site settings.
  3. Find Notifications and adjust your preference.