October 11, 201114 yr Author پاؤں کے زخم دکھانے کی اجازت دی جاۓ ورنہ رہگير کو جانے کی اجازت دی جاۓ کوئ ترياق نہيں غم کا،علاوہ غم کے زہر ميں زہر ملانے کی اجازت دی جاۓ دوغلے پن کا ہنر سيکھ ليا ہے ميں نے اب مجھے شہر ميں آنے کی اجازت دی جاۓ کار _ دنيا!! مجھے مجنوں نہيں بننا ہے،مگر عشق ميں نام کمانے کی اجازت دی جاۓ اس قدر ضبط مری جان بھی لے سکتا ہے کم سے کم اشک بہانے کی اجازت دی جاۓ يہ زمانہ تو نہ تھا ميرے موافق مولا!۔ اب مجھے اگلے زمانے کی اجازت دی جاۓ
October 11, 201114 yr Author نا کرو اگر تم ہم سے نبھاہ نہیں کرتے لیکن اس طرح کسی کو تباہ نہیں کرتے آؤ بیٹھ کے کر لیتے ہیں یہیں کوئی بات اپنوں سے شکوے یوں سرِراہ نہیں کرتے ہم پہ بھی ستم کم نہ ہوئے لیکن اے دوست قرق یہ ہے تمہاری طرح آہ نہیں کرتے خود سے بھی بڑھ کر تجھے چاہتے ہیں ہم پھر جسے چاہیں اس سے دھوکہ نہیں کرتے لوگ اڑاتے ہیں اڑانے دو محبت کا مزاق ہم تو کھبی لوگوں کی پرواہ نہیں کرتے
October 11, 201114 yr Author میں زندگی ک رستے میں چپ چاپ بکھر جاتا اگراک روز اپنی تنہائی سے ڈر جاتا کل سامنے منزل تھی اور پیچھے اسکی آواز رکتا تو سفر جاتا چلتا تو بچھڑ جاتا
October 11, 201114 yr Author جینے کی اک امنگ میر ے پاس تو رہی کچھ دیر کو سہی یہ خوشی راس تو رہی یا دوں کے اثا ثے ہیں میر ے پاس بہت سے کچھ وقت گذاری کی مجھے آس تو ر ہی یہ کیسا جام تھا جسے پینے کے بعد بھی سانسیں ہو ئیں بحال مگر پیا س تو رہی جس کی مجھے تلاش تھی وہ ہی نہ مل سکا لوگوں کی ورنہ نظر کرم خاص تو رہی مانو کے دل کسی پہ بھی آیا نہیں کبھی حالانکہ وصل رت بھی میرے پاس تو رہی خو شبو تیری بچھڑ کے بھی تجھ سے میرے حبیب ........بن کر تیرے وجود کا احساس تو رہی
October 11, 201114 yr Author تو جاناں اب جُدائی کی گھڑی نزدیک آتی ہے چلو آنکھیں پہ بوسہ دو کہ اب بچھڑے تو شاید پھر کبھی ملنے نہ پائیں ہم زمانہ درمیاں یوں آ گیا ہے کہ اب دُوری یقینی ہو گئی ہے ہم اپنے آپ میں گُم بڑھتے جاتے تھے بلا سوچے بلا سمجھے مگر اب کے زمانہ درمیاں یوں آ گیا ہے کہ خوابوں کی کوئی تعبیر ممکن ہی نہیں ہے اور کچھ اس میں ہماری اور تمھاری نیتّوں کا دوش بھی ہے تو جاناں اَب جُدائی کی گھڑی نزدیک آتی ہے چلو آنکھوں پہ بوسہ دو کہ اب بچھڑے تو شاید پھر کبھی ملنے نہ پائیں ہم
October 11, 201114 yr ہر دردمند پاکستانی کے دل کی آواز کو بہت خوبصورت طریقے سے اشعار میں ڈھالا گیا ہے۔ بہت عمدہ شیرئنگ ہے۔
October 11, 201114 yr دل پر چوٹ جس نے کھائی،جس نے جُدائی دیکھی ہے اُس کے دل کو چیر دینے والی شاعری ہے بہت عمدہ زبردست۔
October 11, 201114 yr جس کی مجھے تلاش تھی وہ ہی نہ مل سکا لوگوں کی ورنہ نظر کرم خاص تو رہی واہ کیا خوب شعر ہے۔۔بہت عمدہ بہت خوب
October 11, 201114 yr رکتا تو سفر جاتا،چلتا تو بچھڑ جاتا واہ بہت خوب،یہ اتنی اچھی شاعری کہاں کہاں سے ڈھونڈ کر لاتی ہو ؟
Create an account or sign in to comment