Jump to content
View in the app

A better way to browse. Learn more.

URDU FUN CLUB

A full-screen app on your home screen with push notifications, badges and more.

To install this app on iOS and iPadOS
  1. Tap the Share icon in Safari
  2. Scroll the menu and tap Add to Home Screen.
  3. Tap Add in the top-right corner.
To install this app on Android
  1. Tap the 3-dot menu (⋮) in the top-right corner of the browser.
  2. Tap Add to Home screen or Install app.
  3. Confirm by tapping Install.

Leaderboard

Popular Content

Showing most liked content on 02/09/16 in all areas

  1. 1 like
    COLOR="purple"][/color] Aap Main se kuch loog tu mujhey jantey hi Hoon Ge Per pir bi main Intro kerwa deti Honn Name: Maria Age: 21 Years Location: Lahore aur main LLB Part-I main Hoon
  2. جنوبی کوریا: معروف کورین الیکٹرونکس کمپنی سام سنگ نے اپنے مشہور فیبلٹ گلیکسی نوٹ 6 کو نظر انداز کر دیا جس کے بعد اب براہِ راست گلیکسی نوٹ 7 پیش کیا جائے گا۔ سام سنگ نے اپنے شائقین پر حیرت کے پہاڑ توڑ دیئے کیونکہ تاریخ میں ایسا کبھی نہیں ہوا کہ سام سنگ نے اپنی کسی سیریز کے ایک مکمل ورژن کو نظر انداز کر دیا ہو۔ سام سنگ کی جانب سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق سام سنگ گلیکسی نوٹ 6 سامنے نہیں آئے گا یعنی اب گلیکسی نوٹ 5 کے بعد براہِ راست گلیکسی نوٹ 7 پیش کیا جائے گا۔ ایپل سے مقابلہ کرنے کے لیے سام سنگ کو ایک نمبر پیچھے ہونا بھی گوارہ نہیں اور یہی وجہ ہے کہ سام سنگ اتنا بڑا فیصلہ کرنے پر مجبور ہوئی ہے۔ دوسری جانب جہاں ایپل اپنے اگلے شاندار اسمارٹ فون کے ساتویں ورژن کی تیاری میں مصروف ہے تو وہیں سام سنگ نے بھی اپنی فیبلٹ سیریز کو ایپل کے مدمقابل لا کھڑا کیا ہے۔ اب ایپل آئی فون 7 کے سامنے سام سنگ گلیکسی ایس 7 کے ساتھ ساتھ ڈوئل ایج گلیکسی نوٹ 7 بھی موجود ہو گا۔ سام سنگ کا یہ فیصلہ حیران کن اور سام سنگ کی تاریخ میں پہلی دفعہ ضرور ہے لیکن ٹیکنالوجی کی دنیا میں یہ بات نئی نہیں۔ اس سے قبل مائیکروسافٹ ونڈوز 8 کے بعد 9 کے نمبر کو نظر انداز کرتے ہوئے ونڈوز 10 پیش کر چکی ہے۔ اس کے علاوہ بلیک بیری نے بھی چھلانگ لگاتے ہوئے بلیک بیری 7 کے بعد بلیک بیری 10 پیش کیا تھا۔ سام سنگ گلیکسی نوٹ 6 کیسا ہو گا اور اس میں کیا کیا فیچرز ہوں گے اس حوالے سے کافی عرصے سے انٹرنیٹ پر پیش گوئیاں جاری تھیں۔ یہی وجہ ہے کہ سام سنگ صارفین جو مکمل طور پر گلیکسی نوٹ 6 کے لیے تیار تھے انہیں سام سنگ کے اس فیصلہ سے حیرت اور اُلجھن ضرور ہو گی۔
  3. بہترین اور حیران کن ڈرائینگ ملاحظہ ہوں
  4. کہنے کو محبت ہے لیکن ، اب ایسی محبت کیا کرنی،؟ جو نیند چُرا لے آنکھوں سے، جو خواب دکھا کر آنکھوں کو، تعبیر میں کانٹے دے جاۓ، جو غم کی کالی راتوں سے، ہر آس کا جگنو لے جائے، جو خواب سجاتی آنکھوں کو، آنسو ہی آنسو دے جائے، جو مشکل کر دے جینے کو، جو مرنے کو آسان کرے، وہ دل جو پیار کا مندر ہو، اس مندر کو برباد کرے، اور یادوں کو مہمان کرے، اب ایسی محبت کیا کرنی،؟ جو عمر کی نقدی لے جائے، اور پھر بھی جھولی خالی ہو، وہ صورت دل كا روگ بنے، جو صورت دیکھی بھالی ہو، جو قیس بنا دے انساں کو، جو رانجھا اور فرہاد کرے، جو خوشیوں کو برباد کرے، اب ایسی محبت کیا کرنی،؟ دیکھو تو محبت بارے میں، ہر شخص یہی کچھ کہتا ہے، سوچو تو محبت کے اندر، اک درد ہمیشہ رہتا ہے، پھر بھی جو چیز محبت ہوتی ہے، کب ان باتوں سے ڈرتی ہے، کب انکے باندھے رکتی ہے، جس دل میں اسنے بسنا ہو، بس چپکے سے بس جاتی ہے، اک بار محبت ہو جائے، پھر چاہے جینا مشکل ہو، یا جھولی خالی رہ جائے، یا آنکھیں آنسو بن جائیں، پھر اسکی حکومت ہوتی ہے، آباد کرے، برباد کرے، اک بار محبت ہو جائے، کب ان باتوں سے ڈرتی ہے، کب کسی کے روکے رکتی ہے، اب ایسی محبت کیا کرنی،؟؟ :-)
  5. کیلی فورنیا: دنیا تک اپنی سروسز کو مزید تیزی سے پہنچانے کے لیے مائیکروسافٹ اور فیس بک نے مل کر ایک نئے پروجیکٹ کا اعلان کیا ہے جس کے تحت امریکا سے یورپ تک ڈیٹا کی تیز رفتار ترسیل کے لیے زیرسمندر 4 ہزار میل طویل فائبر آپٹک کیبل بچھائی جائے گی۔ اپنی سروسز کو تیز رفتار اور زیادہ قابل بھروسا ذرائع سے دنیا تک پہنچانے کے لیے مائیکروسافٹ اور فیس بک نے اس مشترکہ منصوبے کا اعلان کیا ہے جس میں بحراوقیانوس میں 4 ہزار میل لمبی تار کے ذریعے امریکا کو یورپ سے جوڑا جائے گا۔ اس فائبر آپٹک میں 160 ٹیرا بٹس فی سیکنڈ ڈیٹا منتقل کرنے کی طاقت ہو گی۔ اس کا سفر امریکی ریاست ورجینیا شروع ہوتے ہوئے بلباؤ اسپین میں ختم ہو گا۔ مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ یہ پہلے موجود نظام سے بہتر اور زیادہ قابل اعتماد فائبر کیبل ہو گی۔ امریکا اور یورپ جیسے 2 بڑے نیٹ ورک ہب کو آپس میں جوڑنے کے بعد یہ کیبل آگے افریقہ، مشرق وسطیٰ اور ایشیا کو بھی جوڑ سکے گی۔ اس کو اس طرز پر ڈیزائن کیا جائے گا کہ مستقبل میں مزید نیٹ ورکنگ آلات بھی اس سے جوڑے جا سکیں۔ ویسے تو دنیا بھر میں یہ کام ٹیلی کمیونی کیشن کمپنیاں انجام دیتی ہیں لیکن فیس بک اور مائیکروسافٹ جیسی ٹیکنالوجی کی دنیا کی سب سے بڑی کمپنیوں کی مواصلاتی ضروریات انتہائی تیزی سے بڑھ رہی ہیں جس کے لیے مزید بہتر اور قابل بھروسا ذرائع کی ضرورت ہے۔ اسی صورت حال کے پیش نظر دونوں نے اپنے اشتراکی منصوبے کا اعلان کیا ہے۔ اس منصوبے پر کیا لاگت آئے گی اور دونوں کمپنیاں کو دوران معاہدے کی کیا شرائط ہیں اس حوالے سے فی الحال کوئی تفصیل جاری نہیں کی گئی۔ اس سے قبل 2014 میں گوگل بھی امریکہاتا جاپان زیرسمندر رابطہ جوڑنے کے لیے مواصلاتی کمپنیوں کو 300 ملین ڈالر کی مدد دے چکا ہے۔ مائیکروسافٹ اور فیس بک کے اس مشترکہ منصوبے کو ماریا کا نام دیا ہے جو رواں سال اگست میں شروع ہو کر اکتوبر 2017 تک مکمل کیا جائے گا۔

Account

Navigation

Search

Configure browser push notifications

Chrome (Android)
  1. Tap the lock icon next to the address bar.
  2. Tap Permissions → Notifications.
  3. Adjust your preference.
Chrome (Desktop)
  1. Click the padlock icon in the address bar.
  2. Select Site settings.
  3. Find Notifications and adjust your preference.