Jump to content
View in the app

A better way to browse. Learn more.

URDU FUN CLUB

A full-screen app on your home screen with push notifications, badges and more.

To install this app on iOS and iPadOS
  1. Tap the Share icon in Safari
  2. Scroll the menu and tap Add to Home Screen.
  3. Tap Add in the top-right corner.
To install this app on Android
  1. Tap the 3-dot menu (⋮) in the top-right corner of the browser.
  2. Tap Add to Home screen or Install app.
  3. Confirm by tapping Install.

انٹرنیٹ سروس کو مزید تیز تر بنانے کیلیے مائیکروسافٹ اور فیس بک کا مشترکہ منصوبہ

Featured Replies

  • Administrators

کیلی فورنیا: دنیا تک اپنی سروسز کو مزید تیزی سے پہنچانے کے لیے مائیکروسافٹ اور فیس بک نے مل کر ایک نئے پروجیکٹ کا اعلان کیا ہے جس کے تحت امریکا سے یورپ تک ڈیٹا کی تیز رفتار ترسیل کے لیے زیرسمندر 4 ہزار میل طویل فائبر آپٹک کیبل بچھائی جائے گی۔

اپنی سروسز کو تیز رفتار اور زیادہ قابل بھروسا ذرائع سے دنیا تک پہنچانے کے لیے مائیکروسافٹ اور فیس بک نے اس مشترکہ منصوبے کا اعلان کیا ہے جس میں بحراوقیانوس میں 4 ہزار میل لمبی تار کے ذریعے امریکا کو یورپ سے جوڑا جائے گا۔ اس فائبر آپٹک میں 160 ٹیرا بٹس فی سیکنڈ ڈیٹا منتقل کرنے کی طاقت ہو گی۔ اس کا سفر امریکی ریاست ورجینیا شروع ہوتے ہوئے بلباؤ اسپین میں ختم ہو گا۔

مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ یہ پہلے موجود نظام سے بہتر اور زیادہ قابل اعتماد فائبر کیبل ہو گی۔ امریکا اور یورپ جیسے 2 بڑے نیٹ ورک ہب کو آپس میں جوڑنے کے بعد یہ کیبل آگے افریقہ، مشرق وسطیٰ اور ایشیا کو بھی جوڑ سکے گی۔ اس کو اس طرز پر ڈیزائن کیا جائے گا کہ مستقبل میں مزید نیٹ ورکنگ آلات بھی اس سے جوڑے جا سکیں۔

ویسے تو دنیا بھر میں یہ کام ٹیلی کمیونی کیشن کمپنیاں انجام دیتی ہیں لیکن فیس بک اور مائیکروسافٹ جیسی ٹیکنالوجی کی دنیا کی سب سے بڑی کمپنیوں کی مواصلاتی ضروریات انتہائی تیزی سے بڑھ رہی ہیں جس کے لیے مزید بہتر اور قابل بھروسا ذرائع کی ضرورت ہے۔ اسی صورت حال کے پیش نظر دونوں نے اپنے اشتراکی منصوبے کا اعلان کیا ہے۔ اس منصوبے پر کیا لاگت آئے گی اور دونوں کمپنیاں کو دوران معاہدے کی کیا شرائط ہیں اس حوالے سے فی الحال کوئی تفصیل جاری نہیں کی گئی۔

اس سے قبل 2014 میں گوگل بھی امریکہاتا جاپان زیرسمندر رابطہ جوڑنے کے لیے مواصلاتی کمپنیوں کو 300 ملین ڈالر کی مدد دے چکا ہے۔ مائیکروسافٹ اور فیس بک کے اس مشترکہ منصوبے کو ماریا کا نام دیا ہے جو رواں سال اگست میں شروع ہو کر اکتوبر 2017 تک مکمل کیا جائے گا۔

Breaking News Ad
فورم اپڈیٹس

Create an account or sign in to comment

Account

Navigation

Search

Configure browser push notifications

Chrome (Android)
  1. Tap the lock icon next to the address bar.
  2. Tap Permissions → Notifications.
  3. Adjust your preference.
Chrome (Desktop)
  1. Click the padlock icon in the address bar.
  2. Select Site settings.
  3. Find Notifications and adjust your preference.