Jump to content
View in the app

A better way to browse. Learn more.

URDU FUN CLUB

A full-screen app on your home screen with push notifications, badges and more.

To install this app on iOS and iPadOS
  1. Tap the Share icon in Safari
  2. Scroll the menu and tap Add to Home Screen.
  3. Tap Add in the top-right corner.
To install this app on Android
  1. Tap the 3-dot menu (⋮) in the top-right corner of the browser.
  2. Tap Add to Home screen or Install app.
  3. Confirm by tapping Install.

Leaderboard

Popular Content

Showing most liked content on 07/11/24 in all areas

  1. محترم فورم کے ممبران امید ہے کہ آپ سب خیریت سے ہوں گے۔ ہم ایک نئے پروجیکٹ پر کام کر رہے ہیں اور ہمیں آپ کی مدد کی ضرورت ہے۔ ہمیں فورم کمیونٹی میں کچھ ایسے ممبران کی تلاش ہے جو اردو لکھنے میں مہارت رکھتے ہوں اور پوسٹس کو ایڈٹ کرنے کی سمجھ رکھتے ہوں۔ ہم چاہتے ہیں کہ یہ ممبرز رضاکارانہ طور پر ہمارے ساتھ مل کر فورم پر موجود ناولز کی کانٹ چھانٹ میں ہماری مدد کریں۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ ہم تمام ناولز کی ایک مکمل انڈیکس فائل بنا سکیں، تاکہ پڑھنے والوں کو ناولز کی تلاش کرنے اور پڑھنے میں آسانی ہو۔ ہماری منصوبہ بندی کے مطابق، تمام مکمل ہو چکے ناولز کی تمام اپڈیٹس کو یکجا کر کے ایک فائل میں جمع کیا جائے گا۔ پھر ان ناولز کو ایک خاص سیکشن میں منتقل کیا جائے گا، تاکہ انہیں آسانی سے تلاش کیا جا سکے۔ اسی طرح، جو ناولز ابھی تک مکمل نہیں ہوئے ہیں یا جنہیں ایک سے زیادہ بار فورم پر پوسٹ کیا گیا ہے، ان کی بھی علیحدہ ترتیب بنائی جائے گی تاکہ انہیں بہتر طریقے سے منظم کیا جا سکے۔ اگر آپ اس پروجیکٹ میں شامل ہونے کے خواہاں ہیں تو براہ کرم مجھ سے پرائیویٹ میسج کے ذریعے رابطہ کریں۔یا اسی تھریڈ میں اپنا رپلائی پوسٹ کریں ۔ آپ سے رابطہ کر لیا جائے گا۔ شمولیت کے لیے یاد رکھیں کہ یہ کام مکمل طور پر رضاکارانہ ہے، اور اس میں شامل ہونے والے ممبران کو کوئی مالی فائدہ نہیں ملے گا۔ تاہم، ایسے ممبران کی محنت کا صلہ فورم کی جانب سے پوائنٹس، رینک، اور اضافی سہولیات کی شکل میں دیا جائے گا۔ ہمیں یقین ہے کہ آپ میں سے کئی افراد اس پروجیکٹ میں دلچسپی رکھتے ہوں گے، اور آپ کی مدد سے ہم اپنے فورم کو مزید بہتر بنا سکیں گے۔ آپ کی مدد کا انتظار رہے گا ایڈمنسٹریٹر ۔ اردو فن کلب
  2. کیا یہ غلط فہمی ہے کہ جنسی تعلق کے نتیجے میں سپرم بیضہ کی جانب دوڑ لگاتا ہے؟ تولیدی صلاحیت کے بارے میں ہم نے جو کچھ سُنا یا سمجھا ہے اس میں بہت سی باتیں صحیح نہیں ہیں انسان میں بچے پیدا کرنے کی صلاحیت کے بارے میں بہت سی باتوں پر ہم اُسی طرح یقین کرتے آئے ہیں جیسے ہم نے اپنے بزرگوں سے سُنا ہے۔ ہم یہی سنتے آئے ہیں کہ حمل ٹھہرنے کے لیے خواتین کے جسم میں انڈا یعنی بیضہ مرد کے نطفے یعنی سپرم کا انتظار کر رہا ہوتا ہے۔ مرد اور عورت میں جنسی تعلق قائم ہونے کے بعد لاکھوں سپرم بیضہ کی طرف دوڑ لگا دیتے ہیں اور انہی سپرمز میں سے ایک جا کر بلآخر بیضہ سے مل جاتا ہے۔ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ اس دوڑ میں جو سپرم سب سے تیز رفتاری سے بیضہ کی طرف بڑھتا ہے اسی کی جیت ہوتی ہے۔ بیضے میں نطفے کے داخل ہو جانے کے بعد جنین بنتا ہے اور یہی وہ وقت ہوتا ہے جب حمل ٹھہر جاتا ہے۔ مگر مسئلہ یہ ہے کہ اِس کہانی میں مکمل سچائی نہیں ہے۔ اندازے کے مطابق جنسی تعلق کے دوران وجائنا یا اندام نہانی میں مرد کے جسم سے نکلنے والے لاکھوں سپرمز (اندازے کے مطابق ایک جنسی تعلق کے دوران مرد کے جسم سے تقریباً 25 کروڑ تک سپرمز) کا اخراج ہوتا ہے۔ امریکی سائنسدان کرسٹین ہک کے مطابق وجائنا میں داخل ہونے کے بعد سپرمز کو پہلے دہانے سے اندر کی جانب جانے والے راستے یعنی ’سروکس‘ کو پار کر کے آگے بڑھنا ہوتا ہے۔ کرسٹین نے بی بی سی کو بتایا کہ ’تولیدی عمل کے راستے میں سپرم کو متعدد چیک پوائنٹس کو پار کرنا ہوتا ہے۔ داخل ہونے سے بیضے سے ملنے تک کا راستہ سپرم کے لیے کافی طویل ہوتا ہے۔‘ اگر سپرم بہت اچھی صحت میں نہ ہوں تو یہ سفر طے کرنا اُن کے لیے مشکل ثابت ہو سکتا ہے۔ مانچسٹر یونیورسٹی میں شعبہ ری پروڈکٹیو میڈیسن کے ڈائریکٹر ڈینیئل برائسن کے مطابق ’یہ اچھے سپرم کے انتخاب کا ایک اہم پڑاؤ ہوتا ہے۔‘ انھوں نے بتایا کہ ’وجائنا تک پہنچنے والے کروڑوں سپرمز میں سے کچھ ہی بیضہ تک پہنچ پاتے ہیں۔‘ بچہ دانی کے سکڑنے اور پھیلنے سے مدد فیلوپیئن ٹیوب کے آخر تک خود اپنے آپ پہنچنا نطفے یا سپرم کے لیے ممکن نہیں ہوتا۔ یہی وہ مقام ہے جہاں بیضہ نطفے سے ملتا ہے۔ برائسن بتاتے ہیں کہ ’سپرم خود نہیں تیرتے ہیں بلکہ بچے دانی کے اندر ہونے والے کانٹریکشنز یعنی بچے دانی کے سکڑنے اور پھیلنے سے ہونے والی حرکت سے سپرمز کو آگے بڑھنے میں مدد ملتی ہے۔‘ انھوں نے بتایا کہ سپرم کے تیرنے کی صلاحیت صرف تب کام آتی ہے جب سپرم انڈے تک پہنچ جاتا ہے۔ سیکس کے عمل کے اختتام کے نزدیک خواتین کو ہونے والا ’آرگیزم‘ یہ کانٹریکشنز پیدا کرتا ہے اور یہی آرگیزم سپرم کو آگے بڑھانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ اس دوران بیضہ دانی کے اندر چھوٹنے والا مواد بھی سپرم کے آگے بڑھنے کے لیے ماحول تیار کرنے میں مدد کرتا ہے۔ امریکہ کے سمتھ کالج کی پروفیسر ورجینیا ہیزن کا کہنا ہے کہ ’کُل ملا کر بیضہ دانی کے اندر کا ماحول اور سیکس کے دوران اور سیکس کے بعد بیضہ دانی کے اندر بہت کچھ ایسا ہو رہا ہوتا ہے جو سپرم کے آگے بڑھنے اور اس کے مستقبل کے کے بارے میں فیصلے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔‘ سپین کے یوجین گروپ کے تحقیق دان فیلیپو زامبیلی کے مطابق ’وجائنا کے اندر پی ایچ یعنی تیزابیت کی سطح بھی اس بارے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ زیادہ تیزابیت سپرم کے لیے اچھی نہیں لیکن کچھ تیزابیت ضروری بھی ہوتی ہے۔ اسی تیزابیت کی مدد سے وہ انڈے کی پروٹین کی پرت کو پار کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں۔‘ طولیدی صلاحیت کچھ سائنسدانوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ خواتین میں سیکس کے اختتام کے دوران ہونے والا آرگیزم سپرم کو اوپر کی جانب بڑھنے میں مدد کرتا ہے۔ تاہم متعدد کا خیال ہے کہ اس بارے میں مزید تحقیقات کی ضرورت ہے۔ ایسا نہیں ہے کہ اس دوران بیضہ خاموشی سے سپرم کا انتظار کر رہا ہوتا ہے۔ حالانکہ بیضے میں خود سے آگے بڑھنے کی صلاحیت نہیں ہوتی۔ لیکن فیلوپیئن ٹیوب کے اندر، بال جیسے ریشے جنھیں سیلیا کہتے ہیں، بیضہ کو آہستہ آہستہ نیچے کی جانب بڑھنے میں مدد کرتے ہیں۔ زامبیلی نے بتایا کہ ’بیضہ یا انڈا فیلوپیئن ٹیوب کے راستے یوٹرس یا بیضہ دانی کی جانب بڑھتا ہے اور اس دوران ایک خاص قسم کے کیمیکل کا رساؤ ہوتا جاتا ہے۔ یہی کیمیکل سپرم کو انڈے کی جانب کھینچتا ہے۔‘ یعنی طولیدی صلاحیت کے بارے میں ہم نے جو کچھ سُنا یا سمجھا ہے اس میں بہت سی باتیں صحیح نہیں ہیں۔ بیضہ اور نطفے کے ملن کو جس طرح تصور کیا جاتا ہے حقیقت میں یہ عمل اس سے کہیں زیادہ مشکل ہے۔ بہت سارا انحصار بیضہ پر بھی ہوتا ہے کیوں کہ وہ بھی اس کیمیکل کے ذریعے سپرم کو اپنی جانب کھینچ رہا ہوتا ہے۔ اور عام طور پر کوئی ایک سپرم ہی بیضہ سے مل کر اس میں داخل ہو پاتا ہے۔ تو کیا اس کا یہ مطلب ہوا کہ عورت کے جسم میں داخل ہونے کے بعد نطفے کو مخالف ماحول کا سامنا کرنا پڑتا ہے؟ ’کُل ملا کر جسم کے اندر کا ماحول اور اس میں ہونے والی متعدد تبدیلیاں ہی یہ یقینی بناتی ہیں کہ آپ بچہ پیدا کر سکیں، اس لیے اس ماحول کو دشمن نہیں سمجھنا چاہیے۔‘ انھوں نے کہا ’اگر آپ اسے خواتین کے نظریے سے دیکھیں گے تو لگے گا کہ بیضہ دانی میں وہ سب کچھ صحیح صحیح ہو رہا ہے جو کسی عورت کو ماں بننے میں مدد کرتا ہے۔ حمل کے بارے میں کافی معلومات پہلے سے ہونے کے باوجود بہت کچھ ایسا ہے جو گذشتہ چند دہائیوں میں ٹیکنالوجی کے آگے بڑھنے کے ساتھ ہم پتا لگا پائے ہی ں۔ مثال کے طور پر سپرم کی موٹیلٹی یعنی اس میں حرکت کی صلاحیت۔
  3. * ایک نوجوان کی کہانی جوگاوں سے شہر پڑھنے آیا تھا *
  4. رائٹرز متوجہ ہوں ہم نے رائٹرز کے لیے ایک خصوصی سیکشن بنایا ہے جس کا مقصد آپ کے ناولز کی اپڈیٹس کو منظم کرنا اور ان کا بیک اپ محفوظ رکھنا ہے۔ اس سیکشن میں آپ اپنے ناولز کی نئی اقساط شیئر کریں گے، اور آپ کا کام ہمیشہ محفوظ رہے گا۔ یہاں جو بھی اپڈیٹس آپ شیئر کریں گے، وہ صرف فورم انتظامیہ دیکھے گی اور پھر آپ کے نام سے ہی اوپن فورم پر شیڈول کے مطابق پوسٹ کی جائیں گی۔ اس سیکشن کا مقصد یہ ہے کہ ہر رائٹر کا کام منظم اور بروقت ہو، تاکہ فورم پر آپ کی کہانیاں ایک شیڈول کے مطابق جاری رہیں۔ اس کے علاوہ، آپ کے کام کو ایک جگہ جمع کر کے فورم انتظامیہ بعد میں ان ناولز کو ای بک کی شکل میں تبدیل کر سکے گی۔ اس سے یہ فائدہ ہوگا کہ آپ کے تمام کام کا ایک مکمل ریکارڈ محفوظ ہوگا۔ جب آپ اپنا ناول مکمل کریں گے، فورم انتظامیہ آپ کی پروفائل میں ایوارڈ اور پوائنٹس شامل کرے گی تاکہ آپ کی محنت کو سراہا جا سکے۔ آپ اس سیکشن میں ایک سے زیادہ کہانیوں پر بھی کام کر سکتے ہیں، لیکن یہاں آپ کو صرف اپنے ہی ناول کی اپڈیٹس نظر آئیں گی۔ کسی بھی دوسرے رائٹر کا کام یا پوسٹ آپ نہیں دیکھ سکیں گے، تاکہ ہر رائٹر اپنے کام پر توجہ دے سکے۔ اس سیکشن میں فورم انتظامیہ کے سینئر ممبرز ، یعنی ایڈمن اور ڈاکٹر خان، آپ کی تمام سرگرمیوں پر نظر رکھیں گے۔ وہ آپ کے کام کا جائزہ لیں گے اور اگر ضرورت پڑی تو آپ کو مشورے بھی دیں گے تاکہ آپ اپنے ناول کو بہتر انداز میں پیش کر سکیں۔ اس سیکشن کو بنانے کا مقصد یہ ہے کہ فورم کے تمام سیریل ناولز کو ایک منظم طریقے سے جاری رکھا جائے۔ اوپن فورم میں ہزاروں پوسٹس کو ایک ساتھ ماڈریٹ کرنا ایک بہت مشکل اور وقت طلب کام ہے، لیکن اس سیکشن کی مدد سے یہ کام بہت آسان ہو جائے گا۔ اس طرح آپ کے ناولز کا شیڈول ہمیشہ برقرار رہے گا، اور فورم پر کسی قسم کی تاخیر نہیں ہوگی۔ اس خصوصی سیکشن کی بدولت نہ صرف رائٹرز کو سہولت ملے گی، بلکہ فورم کے قارئین کو بھی بروقت اپڈیٹس ملتی رہیں گی۔ لہٰذا، ہم امید کرتے ہیں کہ آپ اس سیکشن کو بھرپور طریقے سے استعمال کریں گے اور اپنے ناولز کا بیک اپ محفوظ رکھیں گے، تاکہ آپ کا کام ہر وقت فورم انتظامیہ کی نظر میں رہے اور فورم پر منظم طریقے سے جاری ہو۔ جونیئر رائٹرز کو "کلاؤڈ بیسک" کی سہولیات مفت میں فراہم کی جائیں گی تاکہ وہ اپنے کام کے ساتھ ساتھ کلاؤڈ بیسک ممبرشپ کی سہولیات بھی انجوائے کر سکیں۔ سینئر رائٹرز کو فورم کی جانب سے "کلاؤڈ پریمیم" کی سہولیات مفت میں دی جائیں گی، جس سے وہ مزید بہتر فیچرز اور اضافی فوائدبلا معاوضہ حاصل کر سکیں گے۔ تاہم، سابقہ رائٹرز جو اب مزید لکھنے میں سرگرم نہیں ہیں یا فورم پر گزشتہ 30دن سے ناول اپڈیٹس نہیں کر رہے، انہیں کسی کلاؤڈ سیکشن تک رسائی نہیں دی جائے گی۔ اس کا مقصد ہے کہ صرف وہ رائٹرز جن کا کام فورم پر جاری ہے، ان سہولیات سے فائدہ اٹھا سکیں۔ اس سیکشن میں آپ کو ایک اور بڑی سہولت فراہم کی جا رہی ہے: یہاں آپ کو کسی قسم کا ٹائمر ایڈ نہیں دکھائی دے گا۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ بغیر کسی اشتہاراتی خلل کےمکمل یکسوئی کے ساتھ اپنے کام پر توجہ دے سکیں گے ۔ طریقہ کار آپ اپنے ناول کے نام سے اس خصوصی سیکشن میں ایک تھریڈ بنائیں گے اور اس میں صرف اقساط نمبر کے ساتھ اپنی اپڈیٹس پوسٹ کرتے جائیں گے۔ اس تھریڈ میں صرف اور صرف اقساط پوسٹ کی جائیں گی، کوئی کمنٹ یا غیر متعلقہ پوسٹ نہیں کی جائے گی تاکہ آپ کا کام منظم اور صاف ستھرا رہے۔ فورم انتظامیہ آپ کی اپڈیٹس کو اسی تھریڈ سے شیڈول کے مطابق لے کر اوپن فورم میں آپ کے نام سے پوسٹ کرے گی، تاکہ قارئین کو بروقت اپڈیٹس ملتی رہیں۔ اس طریقے سے ہم ایک مضبوط شیڈول ترتیب دے سکیں گے اور ناولز کی اشاعت میں کسی قسم کی تاخیر یا بے ترتیبی نہیں ہوگی۔ جو رائٹرز اس سیکشن کے علاوہ اوپن فورم میں براہِ راست اپنے ناولز کی اپڈیٹ پوسٹ کریں گے، وہ رینک پوائنٹس اور دیگر فورم کی سہولیات کے حق دار نہیں ہوں گے۔ اور فورم ان کو رائٹر کا رینک بھی نہیں دے گا ۔ ہم ہر سال تمام پوسٹ شدہ ناولز کا پول ووٹ بھی کروائیں گے جس میں قارئین اپنی پسندیدہ کہانیاں منتخب کریں گے۔ اس پول کے ونر رائٹرز کو نقد رقم کا انعام دیا جائے گا، اور اگر آپ کے ناول کی کوالٹی بہت اعلیٰ ہوئی تو ہم اسے فورم پر بطور پیڈ فائل اپلوڈ کریں گے، جس سے ہر خریداری پر آپ کو رائلٹی بھی ملے گی۔ اس طریقہ کار سے نہ صرف آپ کو منظم انداز میں کام کرنے کا موقع ملے گا ۔بلکہ آپ کی محنت کا صلہ بھی فورم کی جانب سے مالی طور پر دیا جائے گا۔ اگر کوئی رائٹر ہائی کوالٹی اور اچھوتے موضوع پر لکھ سکتا ہے تو وہ فورم کے ایڈمنسٹریٹر سے رابطہ کرکے ہمارے "پیڈ رائٹر" گروپ میں شمولیت اختیار کر سکتا ہے۔ اس گروپ میں شامل ہونے کے لیے چند اہم شرائط ہیں۔جن میں یہ دو سر فہرست ہیں ۔ ناول کی انفرادیت: جو ناول اس فورم کے لیے لکھا جائے گا، اسے تا حیات کسی دوسرے گروپ یا فرد کے ساتھ شیئر نہیں کیا جا سکتا۔ یہ شرط اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ آپ کی تخلیقی محنت محفوظ رہے اور اس کا صحیح استعمال ہو۔ پرامید تکمیل: ہر پیڈ رائٹر کو اپنی تحریر مکمل کر کے فورم انتظامیہ کے حوالے کرنا ہوگا۔ صرف اسی صورت میں اس کی پیڈ فائلز کو اپلوڈ کیا جائے گا۔ یہ قوانین اس بات کو یقینی بنانے کے لیے وضع کیے گئے ہیں کہ ہمارے پیڈ رائٹرز کو ان کی محنت کا صحیح صلہ ملے اور ان کے کام کی حفاظت کی جائے۔ اگر آپ ان شرائط کے ساتھ متفق ہیں تو آپ بلا جھجھک درخواست دے سکتے ہیں۔ BOARD OF WRITERS
  5. میں آپ اپنا استقبال خود بجا لاتا ہوں۔ مل کر تپاک سے نہ ہمیں کیجیے اداس خاطر نہ کیجیے کبھی ہم بھی یہاں کے تھے
  6. گریٹ ونڈرفل اسٹوری!! مزید کا انتظار ہے!!!۔۔۔

Account

Navigation

Search

Configure browser push notifications

Chrome (Android)
  1. Tap the lock icon next to the address bar.
  2. Tap Permissions → Notifications.
  3. Adjust your preference.
Chrome (Desktop)
  1. Click the padlock icon in the address bar.
  2. Select Site settings.
  3. Find Notifications and adjust your preference.