Jump to content
View in the app

A better way to browse. Learn more.

URDU FUN CLUB

A full-screen app on your home screen with push notifications, badges and more.

To install this app on iOS and iPadOS
  1. Tap the Share icon in Safari
  2. Scroll the menu and tap Add to Home Screen.
  3. Tap Add in the top-right corner.
To install this app on Android
  1. Tap the 3-dot menu (⋮) in the top-right corner of the browser.
  2. Tap Add to Home screen or Install app.
  3. Confirm by tapping Install.

Leaderboard

Popular Content

Showing most liked content on 16/02/24 in all areas

  1. **پرائیویٹ کلاؤڈ ممبرز کے رولز** اردو فن کلب کے پریمیم سیریز اور پریمیم ناولز فورم کا ایک نہایت قیمتی اثاثہ ہیں، جنہیں فورم کے پریمیم رائٹرز نے محنت اور لگن سے تیار کیا ہے۔ یہ خصوصی مواد صرف اردو فن کلب ویب سائٹ پر وقتی تفریح کے لئے آن لائن پڑھنے کے لیے دستیاب ہے۔ ہمارا مقصد اس مواد کو صرف ہماری ویب سائٹ تک محدود رکھنا ہے، اور کسی بھی شکل میں اسے شیئر، کاپی یا ڈاؤن لوڈ کرنے کی سخت ممانعت ہے۔ ممنوعہ عمل اور ممکنہ پابندیاں **کاپی اور شیئرنگ کی سخت ممانعت** آپ کو یہ واضح طور پر مطلع کیا جاتا ہے کہ آپ پریمیم مواد کو کسی بھی دوسرے ممبر یا دوست کے ساتھ شیئر نہیں کر سکتے۔ اگر آپ کسی بھی صورت میں ایسا کرتے ہیں، تو یہ فورم کے قوانین کی خلاف ورزی ہوگی، جس کے نتیجے میں سخت کارروائی کی جائے گی۔ **ری ٹائپنگ یا اسکرین شاٹ لینا** کلاؤڈ میں موجود ناولز کو ری ٹائپ کرنا، اسکرین شاٹ لینا، یا کسی بھی شکل میں مواد کو دوبارہ تخلیق کرنا سختی سے ممنوع ہے۔ یہ مواد صرف پڑھنے کے لئے فراہم کیا گیا ہے، نہ کہ اسے کسی دوسرے پلیٹ فارم پر یا کسی دوسرے مقصد کے لئے استعمال کرنے کے لئے۔ **اکاؤنٹ شیئرنگ کی مکمل پابندی** اپنے اکاؤنٹ کی معلومات، خاص طور پر پاسورڈ، کسی دوسرے فرد کے ساتھ شیئر کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ اگر سسٹم کو یہ پتہ چلتا ہے کہ آپ نے اپنے اکاؤنٹ کی تفصیلات شیئر کی ہیں، تو آپ کا اکاؤنٹ فوری طور پر معطل کر دیا جائے گا، اور اسے دوبارہ بحال نہیں کیا جائے گا۔ **اکاؤنٹ بین ہونے کے نتائج** اگر آپ کا اکاؤنٹ فورم کے قوانین کی خلاف ورزی کے باعث بین کر دیا جاتا ہے تو آپ کو دوبارہ اردو فن کلب تک رسائی حاصل کرنے کے لیے ایک نیا اکاؤنٹ بنانا ہوگا۔ مزید برآں، اس نئے اکاؤنٹ سے کسی بھی پریمیم سیریل کی نئی قسط تک رسائی حاصل کرنے کے لئے آپ کو دوبارہ پہلی قسط سے ادائیگی کرنا ہوگی۔ پہلے خریدی گئی اقساط دوبارہ خریدے بغیر آپ کو نئے مواد تک رسائی نہیں ملے گی۔ **پرانی اور نئی اقساط تک رسائی** کسی بھی سیریل ناول کی سابقہ اقساط تک دوبارہ رسائی حاصل کرنے کے لئے، تمام پچھلی اقساط کو دوبارہ خریدنا ہوگا۔ اس کے بعد ہی آپ نئی اپڈیٹ کو دیکھ سکیں گے۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ اردو فن کلب کے مواد کی حفاظت اور رائٹرز کی محنت کی قدر کی جائے۔ اپنے اکاؤنٹ کو محفوظ بنانے کے لئے اقدامات **قوانین پر عمل کریں** فورم کے رولز کو سمجھیں اور ان پر مکمل طور پر عمل کریں تاکہ آپ اپنے اکاؤنٹ کو بین ہونے سے محفوظ رکھ سکیں۔ **اکاؤنٹ کی معلومات کی حفاظت کریں** اپنے پاسورڈ اور اکاؤنٹ کی معلومات کو محفوظ رکھیں اور کسی دوسرے فرد کے ساتھ شیئر نہ کریں۔ **مواد کو فقط تفریح کے لئے استعمال کریں** اس مواد کو صرف تفریح اور پڑھنے کے لئے استعمال کریں، اسے کسی بھی دوسرے مقصد کے لئے شیئر یا ڈاؤن لوڈ نہ کریں۔ **نوٹ:** اگر کسی بھی وجہ سے آپ نے رولز کی خلاف ورزی کی، تو اس صورت میں کوئی عذر قابل قبول نہیں ہوگا، اور آپ کے اکاؤنٹ پر مستقل پابندی عائد کر دی جائے گی۔ ایڈمن اردو فن کلب
  2. عقل مند گدھا جنگل کے بادشاہ ببر شیر نے چشمے کے کنارے والی چٹان کے نیچے گھنی جھاڑیوں سے جھانک کر دور تک پھیلے دھان کے لہلہاتے کھیت پر نظر ڈالی، بہت دور ایک درخت کے نیچے کوئی چیز ہلتی ہوئی نظر آرہی تھی، شہر نے پنجوں سے آنکھیں ملتے ہوئے دوبارہ اس طرف دیکھا، یقینا وہ کالا ہرن تھا، شیر رات سے بھوکا تھا۔ کالے ہرن کے لذیز گوشت کے تصور ہی سے اس کے منہ میں پانی آگیا اور ایک ماہر شکاری کی مانند جھاڑیوں کی آڑ لیتے ہوئے اس نے ہرن کی طرف قدم بڑھائے….دوسری طرف بانسوں کے جھنڈ میں ایک چیتا بھی ہرن پر نظریں جمائے ہوئے تھا۔ بھوک سے اس کے پیٹ میں بھی چوہے دوڑ رہے تھے۔ چیتے نے بھی ہرن کی طرف بڑھنا شروع کیا۔ ہرن دونوں طرف سے بڑھتے ہوئے خطروں سے بے خبر نرم نرم گھاس کھانے میں مشغول تھا. کبھی کبھی وہ اپنی بادام جیسی آنکھیں گھما کر ادھر ادھر دیکھتا اور پھر گھاس کھانے لگتا۔ جانور خطرے کی بو سونگھ لیتے ہیں۔ ہرن کی بے چین آنکھی ظاہر کر رہی تھیں کہ اس نے خطرے کی بو سونگھ لی ہے۔ اس نے کان کھڑے کر کے گردن گھما کر چشمے کی طرف دیکھا جہاں میدان میں دو ریچھ کے بچے کھیل رہے تھے، ابھی ہرن پہاڑ کی طرف رخ کرنے کا سوچ ہی رہا تھا کہ مشرق اور جنوب سے شیر اور چیتے نے جھاڑیوں سے چھلانگیں لگائیں اور دونوں تیر کی طرح ہرن کی طرف لپکے، ہرن لمبی لمبی قلانچیں مارتا ہوا پہاڑوں کی طرف بھاگا۔ شیر اور چیتے کی رفتار کے مقابلے میں ہرن کی رفتار کم تھی، لیکن وہ اپنے ہلکے اور سڈول جسم کی وجہ سے ان دونوں کو غچہ دیتے ہوئے بھاگ رہا تھا، اس بھاگ دوڑ میں ان تینوں نے میلوں کا فاصلہ طے کر لیا، آخر کار ہرن ایک چٹان پر چڑھ گیا، جو اتنی اونچی تھی کہ اس پر شیر اور چیتا نہیں چڑھ سکتے تھے، شیر اور چیتا چٹان کے نیچے زبانیں نکالے ہانپ رہے تھے اور ہرن کو للچائی نظروں سے دیکھ رہے تھے، جب سانسیں درست ہوئیں تو شیر نے کہا۔ ”یہ میرا شکار ہے پہلے میں نے تاکا تھا“۔ چیتے نے غصے سے جواب دیا۔ ”آپ جنگل کے بادشاہ ضرور ہیں لیکن یہ جنگل ہے انسانوں کی دنیا نہیں کہ بادشاہ جو چاہے کرے، جانور اپنے حقوق کی حفاظت کرنا خوب جانتے ہیں۔ یہ میرا شکار ہے“۔ شیر دہاڑا: ”انسان ہو یا جانور‘ جس کی لاٹھی اس کی بھینس کا قانون ہر جگہ چلتا ہے میں تم سے زیادہ طاقتور ہوں“۔ شیر اور چیتے کی تکرار سن کر ہرن نے اطمینان کا سانس لیا اور کہا ”میرے محترم بادشاہ ہو! یہ میری خوش نصیبی ہوگی کہ میں آپ جیسے شاہی خاندار کے افراد کی غذا بنوں، لیکن پہلے آاپ دونوں طے کر لیں کہ آپ میں سے کون میرا لذیذ گوشت نوش فرمائے گا“۔ شیر اور چیتا دوبارہ تکرار کرنے لگے، اسی دوران ادھر سے ایک گدھے کا گزر ہوا تو ہرن نے جھٹ سے مشورہ دیا ”میرے خیال سے آپ دونوں اس سلسلے میں گدھے صاحب سے مشورہ لے لیں، کیوں کہ مشورہ دینے کے لیے عقلمند ہونا ضروری نہیں“۔ شیر نے کہا ”چلو مجھے منظور ہے، وقت پڑنے پر گدھے کو بھی باپ بنانا پڑتا ہے“۔ چیتے نے گدھے کو حکم دیا ”گدھے کے بچے! ادھر آﺅ….“ گدھا پہلے تو ڈرا کہ کہیں یہ دونوں اسے ہی ہڑپ نہ کر لیں، پھر ڈرتے ڈرتے دانت نکالتا ہوا ان کے قریب آیا اور جب اس نے پورا قصہ سنا تو خوشی سے مشورہ دیا ”ہاں تو شیر صاحب آپ کا دعویٰ ہے کہ آپ نے ہرن پر پہلے نظرِ بد ڈالی جب کہ چیتے صاحب کا دعویٰ ہے کہ ہرن کو دیکھ کر پہلے ان کی رال ٹپکی، کیوں کہ یہاں کوئی گواہ نہیں ہے اس لیے میرا مشورہ ہے کہ آپ دونوں اپنی اپنی جگہ تشریف لے جائیں اور جب میں رینکنا شروع کروں تو آپ دونوں دوڑنا شروع کر دیں جو بھی پہلے یہاں پہنچ جائے گا وہی ہرن میاں کو نوش فرمانے کا حق دار ہو گا“۔ شیر اور چیتا بھوک سے بے تاب تھے، لیکن دونوں کو اپنی تیز رفتاری پر ناز تھا اس لیے انہوں نے گدھے کی تجویز مان لی اور یہ طے ہوا کہ دونوں اپنی اپنی جگہ لوٹ جائیں گے اور اس دوران ہرن صاحب چٹان سے اتر کر نہا دھو کر ان میں سے ایک کی خوراک بننے کے لیے میدان میں کھڑے ہو جائیں گے اور جیسے ہی گدھے صاحب اپنی بے سری آواز میں رینکنا شروع کردیں گے، دوڑ شروع ہوجائے گی۔ شیر اور چیتا اپنی اپنی جگہ واپس چلے گئے، جب کافی دیر تک گدھے کے رینکنے کی آواز نہ آئی تو دونوں کا ماتھا ٹھنکا، پہلے تو انہوں نے ایک دوسرے کو گھورا، پھر چٹان کی طرف دوڑنا شروع کیا، جب وہ چٹان کے نزدیک پہنچے تو دیکھا وہاں چاروں طرف ویرانی اور سناٹا تھا۔ ہرن کا کہیں پتا نہ تھا اور گدھے کے سر سے سینگ ہی نہیں پورا گدھا غائب تھا۔ شیر نے غصہ سے چیخ کر کہا۔ ”اس گدھے کے بچے نے ہمیں دھوکا دیا“۔ چیتے نے سر جھکا کر افسوس سے کہا۔ ”شیر صاحب! گدھا وہ نہیں ہم دونوں ہیں“۔

Account

Navigation

Search

Configure browser push notifications

Chrome (Android)
  1. Tap the lock icon next to the address bar.
  2. Tap Permissions → Notifications.
  3. Adjust your preference.
Chrome (Desktop)
  1. Click the padlock icon in the address bar.
  2. Select Site settings.
  3. Find Notifications and adjust your preference.