Jump to content
View in the app

A better way to browse. Learn more.

URDU FUN CLUB

A full-screen app on your home screen with push notifications, badges and more.

To install this app on iOS and iPadOS
  1. Tap the Share icon in Safari
  2. Scroll the menu and tap Add to Home Screen.
  3. Tap Add in the top-right corner.
To install this app on Android
  1. Tap the 3-dot menu (⋮) in the top-right corner of the browser.
  2. Tap Add to Home screen or Install app.
  3. Confirm by tapping Install.

Leaderboard

Popular Content

Showing most liked content on 31/10/18 in all areas

  1. آج ایک منظر دیکھ کر مجھے اپنی حب الوطنی پر شرم آنے لگی ۔ میں اپنے آپ کو بہت بڑا محب وطن سمجھتا تھا لیکن آج مجھے اپنا آپ بہت چھوٹا نظر آیا میں مارکیٹ میں مرغی کا گوشت خریدنے گیا ۔ دکاندار میرا گوشت بنانے لگ گیا ۔ وہاں پر ٹی وی چل رہا تھا میں وقت گزاری کے لیے ٹی وی کی طرف متوجہ ہوا ٹی وی پر کوئی انڈین نیوز چینل چل رہا تھا جو کہ سربجیت سنگھ کی ہلاکت پر پاکستان کے خلاف زہر اگل رہا تھا مجھے انکی باتیں سن کر غصہ آیا لیکن میں مجبورا" کھڑا سنتا رہا اتنے میں ایک پٹھان بزرگ جن کی سفید داڑھی تھی سر پر لکڑیاں اٹھائے پھٹے پرانے کپڑے پہنے کچھ گوشت لینے آئے ۔ وہ بھی لکڑیاں رکھ کر ٹی وی دیکھنے لگے تھوڑی دیر بعد جب انہوں نے دیکھا کہ وہ ٹی وی چینل پاکستان کے خلاف زہر اگل رہا ہے تو انکا چہرہ غصے سے سرخ ہوگیا اور انہوں نے اپنا بھاری جوتی اتار کر ٹی وی پر دے ماری جس سے ٹی وی سکرین چکنا چور ہوگئی ہم سب حیران رہ گئے دکاندار نے ان خان صاحب کو پکڑ لیا اور اپنے نقصان کا مطالبہ کرنے لگا ، خان صاحب نے پوچھا کہ کتنے پیسوں کا تھا تمہارا ٹی وی ۔ دکاندار نے کہا کہ 3000 کا ۔ انہوں نے اپنی جیب سے ایک بوسیدہ سی کپڑے کی تھیلی نکالی جس میں نہ جانے وہ کب سے اور کس طرح محنت کرکے پیسے جمع کر رہے تھے اور 3000 روپیہ نکال کر دکاندار کو دے دیا اور کہا کہ آج کے بعد ایسا کوئی چینل نہ لگانا جس میں میرے ملک کے خلاف بکواس کی جا رہی ہو اگر تم نے دوبارہ یہ چینل لگایا تو میں پھر تمہارے ٹی وی کو توڑ دوں گا کوئی میرے پیارے ملک کے خلاف بات کرے میں یہ برداشت نہیں کرسکا یہ باتیں کہہ کر انہوں نے اپنی لکڑیاں سر پر رکھی اور چلے گئے میرا دل کیا کہ آگے بڑھ کر انکے ہاتھ چوم لوں لیکن میں نم آنکھوں سے انکو جاتا ہوا دیکھتا رہا آج مجھے پتہ چلا کہ حب الوطنی کس کو کہتے ہیں
  2. ابا! آج آپ نہیں ہیں میں بہت دیر سے سر جھکائے اپنے کام میں مصروف تھی۔ میرا سارا دھیان صرف اور صرف اپنے سامنے رکھے کاغذوں پہ تھا کہ اچانک ایک آواز نے مجھے ڈسٹرب کیا۔۔ ٹپ ٹپ ٹپ۔۔ میں نے بار ہا اپنا سر جھٹک کر واپس اپنے کام میں مصروف ہونے کی ناکام کوشش کی ۔۔۔ ۔ ٹپ ٹپ ٹپ۔۔۔ ۔ یہ کیسی آواز ہے؟ کہاں سے آ رہی ہے؟ میں نے سر اٹھا کر دیکھا۔۔ یہ آواز تو کہیں پاس سے ہی آ رہی تھی۔ میں اٹھ کر کھڑکی کی طرف بڑھی کہ باہر جھانک کر دیکھوں ۔ ارے یہ آواز تو کھڑکی پر پڑنے والے بارش کی بوندوں کی ہے۔ میں نے جھٹ سے کھڑکی کھولی اور اپنی ہتھیلیوں کو جوڑ کر بارش کی بوندوں کو جمع کرنے لگی۔ میری یہ بےساختہ حرکت مجھے بہت سال پیچھے لے گئی۔ سردیوں کا موسم، بارش زوروں پر اور ۔۔۔ ۔۔ ایک چھوٹی سی بچی اپنے بابا کا ہاتھ تھامے بارش کی بوندوں کو جمع کرنے کی ضد کر رہی ہے۔ بابا ہنستے جا رہے ہیں اور کہتے ہیں کہ بیٹا! بارش کو کبھی کوئی مٹھی میں قید کر سکتا ہے کیا؟ پانی نے تو بہہ جانا ہے۔ اور میرا بچہ بھیگ کر بیمار ہو جائے گا، کوئی اور کھیل کھیلتے ہیں۔ لیکن وہ بچی آنکھوں میں آنسوؤں لیے ایک ہی ضد کیے جا رہی ہے کہ اس نے بارش کے ان قطروں کو پکڑنا ہے۔ اور آخرکار اس کے بابا اس کی اس ضد کے آگے ہار مان لیتے ہیں اور اس کا ہاتھ پکڑ کر گارڈن میں لے جاتے ہیں، جہاں وہ اپنے چھوٹے سے ہاتھوں کی ہتھیلیوں کو جوڑ کر پانی جمع کے اپنے بابا پر اچھال دیتی ہے، ہر بار ایسا کرتے ہوئے اس کی ہنسی میں اضافہ ہوتا جاتا ہے۔ بابا اور میں، بارش کو کتنے سال ایسے ہی انجوائے کرتے رہے، وقت گزرتا رہا اور ۔۔۔ کیا وقت اتنا جلدی بیت جاتا ہے۔ آج وہی بارش ہے، اُسی کمرے کی وہی کھڑکی ہے، کھڑکی پر گرنے والی بارش کی بوندوں کی آواز بھی ویسی ہی ہے، میں بھی ہوں پر ایک کمی ہے۔۔۔ بابا! آج آپ نہیں ہیں۔۔
  3. wah waniya g nice posting thanks dear
  4. Buhat khoobsoorat tehreer ha
  5. واقعی بابا آج آپ نہیں ہیں

Account

Navigation

Search

Configure browser push notifications

Chrome (Android)
  1. Tap the lock icon next to the address bar.
  2. Tap Permissions → Notifications.
  3. Adjust your preference.
Chrome (Desktop)
  1. Click the padlock icon in the address bar.
  2. Select Site settings.
  3. Find Notifications and adjust your preference.