khoobsooratdil Posted May 5, 2013 Share #1 Posted May 5, 2013 آج ایک منظر دیکھ کر مجھے اپنی حب الوطنی پر شرم آنے لگی ۔ میں اپنے آپ کو بہت بڑا محب وطن سمجھتا تھا لیکن آج مجھے اپنا آپ بہت چھوٹا نظر آیا میں مارکیٹ میں مرغی کا گوشت خریدنے گیا ۔ دکاندار میرا گوشت بنانے لگ گیا ۔ وہاں پر ٹی وی چل رہا تھا میں وقت گزاری کے لیے ٹی وی کی طرف متوجہ ہوا ٹی وی پر کوئی انڈین نیوز چینل چل رہا تھا جو کہ سربجیت سنگھ کی ہلاکت پر پاکستان کے خلاف زہر اگل رہا تھا مجھے انکی باتیں سن کر غصہ آیا لیکن میں مجبورا" کھڑا سنتا رہا اتنے میں ایک پٹھان بزرگ جن کی سفید داڑھی تھی سر پر لکڑیاں اٹھائے پھٹے پرانے کپڑے پہنے کچھ گوشت لینے آئے ۔ وہ بھی لکڑیاں رکھ کر ٹی وی دیکھنے لگے تھوڑی دیر بعد جب انہوں نے دیکھا کہ وہ ٹی وی چینل پاکستان کے خلاف زہر اگل رہا ہے تو انکا چہرہ غصے سے سرخ ہوگیا اور انہوں نے اپنا بھاری جوتی اتار کر ٹی وی پر دے ماری جس سے ٹی وی سکرین چکنا چور ہوگئی ہم سب حیران رہ گئے دکاندار نے ان خان صاحب کو پکڑ لیا اور اپنے نقصان کا مطالبہ کرنے لگا ، خان صاحب نے پوچھا کہ کتنے پیسوں کا تھا تمہارا ٹی وی ۔ دکاندار نے کہا کہ 3000 کا ۔ انہوں نے اپنی جیب سے ایک بوسیدہ سی کپڑے کی تھیلی نکالی جس میں نہ جانے وہ کب سے اور کس طرح محنت کرکے پیسے جمع کر رہے تھے اور 3000 روپیہ نکال کر دکاندار کو دے دیا اور کہا کہ آج کے بعد ایسا کوئی چینل نہ لگانا جس میں میرے ملک کے خلاف بکواس کی جا رہی ہو اگر تم نے دوبارہ یہ چینل لگایا تو میں پھر تمہارے ٹی وی کو توڑ دوں گا کوئی میرے پیارے ملک کے خلاف بات کرے میں یہ برداشت نہیں کرسکا یہ باتیں کہہ کر انہوں نے اپنی لکڑیاں سر پر رکھی اور چلے گئے میرا دل کیا کہ آگے بڑھ کر انکے ہاتھ چوم لوں لیکن میں نم آنکھوں سے انکو جاتا ہوا دیکھتا رہا آج مجھے پتہ چلا کہ حب الوطنی کس کو کہتے ہیں 1 Link to comment
Recommended Posts
Create an account or sign in to comment
You need to be a member in order to leave a comment
Create an account
Sign up for a new account in our community. It's easy!
Register a new accountSign in
Already have an account? Sign in here.
Sign In Now