ادھ پکی کھچڑی ہے نوش فرمائیں گے کیا توبہ خالی پیٹ ہی دفتر چلے جائیں گے کیاچائے میں لہسن کی بو آگئی ہے تو کیا ہوااللہ اللہ آپ ماں بہن پر اتر آئیں گے کیادودھ میں مکھی تھی چوہا تو نہیں تھا حضورہاتھ دھو کر پیچھے ہی پڑ جائیں گے کیاجل گئی ہیں ساری روٹیاں تو کیا ہواآپ ایک نوالہ تک منہ میں نہ لے جائیں گے کیانیم کے پتوں کی چٹنی توس پر کیا مل کے دوںیہ بھی اگر کھاتے نہیں تو اور پھر کھائیں گے کیاگھر میں آٹے کی سویاں تھی وہ بھی بکری کھاگئیبُھٹے کی داڑھی سویاں جان کے کھائیں گے کیاپیاز کا حلوہ بنادوں ذرا رک جائیےبھوکے رہ کر میری ناک کٹوائیں گے کیابدمزاجی حد سے گذری بندہ پرور کب تکہم کہیں گے کھائیے اور آپ کہیں کھائیں گے کیا