بھائی بڑی مشکل سے آپ کی لکھی ہوئی بات سمجھ میں آتی ہے
کئی جملے تو ٹھیک ہی نہیں ہیں
خیر اتنا سب کچھ لکھنے کے بعد بھی آپ کا کہنا یہ ہے کہ ایک طلاق نامکمل ہوتی ہے توپھر تو یہ ایک لا حاصل سی بحث ہے --- کیونکہ میں نے اوپر بارہا ذکر کیا کہ اتنی بات پر سبھی متفق ہیں کہ ایک طلاق کافی ہے اور عدت پوری ہونے پر عورت دوبارہ نکاح کرسکتی ہے -- باقی آپ کی مرضی جو بھی مؤقف رکھیں
اس تھڑیڈ کا موضوع چونکہ حلالہ اور دوبارہ نکاح ہے جو طلاق کے غلط طریق کار کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے اس لیے میں نے اس میں نے متفقہ نقطۃ نظر پہلے اور پھر تین طلاقوں پر مؤقف کا اختلاف بعد میں رکھ دیا --- اپنی رائے دینے سے گریز کیا -- جسے جو پسند ہو بھائی - کچھ لوگ تو ان سب کے باوجود حلالہ کے جواز کی تلاش میں رہتے ہیں
اس موضوع سے ہٹ کو کسی اور موضوع پر بات چیت سے میں گریز ہی کروں گا
کیونکہ آپ تو اس موضوع کے ساتھ دوسرے متنازع موضوعات چھیڑ رہے ہیں جو حلالہ کے بارے میں نہیں ہیں
جیسے اسلام میں عورت کو طلاق دینے کا حق ہے اور طلاق کے بعد حق مہر اور نان نفقہ وغیرہ وغیرہ -- یہ تو کچھ ہمارے فقہہ روشن خیالی و مغر ب پرستی کے پسندیدہ موضوعات ہیں- ان کا حلالے سے کچھ لینا دینا نہیں ہے - اس لیے میں تو یہاں خاموش ہوں