سعودی عرب کے شہر جازان کے ایک پچاس سالہ شخص کی چار بیگمات شعبہ تعلیم سے وابستہ ہیں۔
دلچسپ امر یہ ہے کہ ان کی تین بیگمات ایک ہی سکول سے طالبہ، استانی اور ڈائریکٹر کی حیثیت سے منسلک ہیں۔ طرفہ تماشہ یہ ہے کہ منفرد شوہر کی چوتھی اہلیہ ایجوکیشن ڈائریکٹر ہیں جو بربنائے عہدہ اپنی تین سوتنوں کے سکول کی نگران ہیں۔
سعودی روزنامے 'عکاظ' نے سعودی شہری کی تیسری اہلیہ تزامل [استانی] کے حوالے سے بتایا کہ ڈائریکٹر زوجہ اپنی زیر تعلیم اور استانی سوتن سے دوسری طالبات اور استانیوں جیسا سلوک روا رکھتی ہیں۔
اخبار کے مطابق یہی صورتحال ایجوکیشن ڈائریکٹر بیگم کی ہے کہ جو کبھی کبھار اپنی 03 سوتنوں کے سکول کے معائنے کے لئے آتی ہیں۔ سکول کی دوسری استانیاں اور طالبات ایجوکیشن ڈائریکٹر کے دورے کے موقع پر بریک کے دوران اس منفرد میل پر آپس میں چہ مہ گوئیاں کرتی نظر آتی ہیں۔