ہیلو مسٹر بل گیٹ ! یہ خط تمھیں ، سردار بنتا سنگھ اور اسکی بیوی پریتو کی طرف سے لکھا جارہا ہے۔ ہم نے پچھلے ہفتے کمپیوٹر خریدا ہے۔ لیکن اس میں بہت ساری غلطیاں ہیں جو کہ ہم تمھارے علم میں لانا چاہتے ہیں۔۔۔ انٹرنیٹ سے مربوط کرنے کے بعد جب ہم نے ای-میل اکاؤنٹ کھولنا چاہا تو جب بھی ہم فارم پر کرتے "پاسورڈ" کے خانے میں میرے پاسورڈ کی بجائے******* لکھا جاتا ہے۔ جبکہ باقی کے سارے کالم میں جو کچھ ہم ٹائپ کرتے ہیں وہی کچھ لکھا جاتا ہے۔ صرف پاسورڈ کے لیے ****** کیوں آتا ہے ؟ اس پرابلم کی وجہ سے ہم اپنا ای-میل اکاونٹ نہ بنا سکے۔ پلیز ہمیں ایک ای-میل اکاونٹ بنا کر بھیج دو۔ لیکن اسکا پاسورڈ خفیہ رکھنا یعنی صرف مجھے اور میری بیوی کے سوا کسی کو معلوم نہ ہو۔
سکرین پر سٹارٹ کا بٹن تو موجود ہے۔ لیکن کہیں بھی سٹاپ کا بٹن نہیں ہے۔ اسکی وجہ سے ہم کچھ بھی سٹارٹ نہیں کر سکتے ۔ پلیز سکرین پر سٹاپ پٹن کی سہولت بھی دے دی جائے۔
اسی طرح مینو میں
Run
کا بٹن ہے۔ میں اسکو دیکھتے ہی کمپیوٹر سے اٹھ کر باہر کی طرف
Running
کرتا ہوں۔ لیکن اسکے بعد
Stay
کا بٹن نہیں ہے۔ اس لیے بعض اوقات کافی دیر تک دوڑتے رہنا پڑتا ہے تاوقتیکہ میری
وائف کمپیوٹر بند نہ کردے۔
کمپیوٹر میں ری- سائیکل کا فیچر ہے۔ لیکن میرے گھر میں تو سکوٹر ہے ۔ اس لیے سکوٹر والوں کے لیے ری-سکوٹر کی سہولت بھی دی جانی چاہیے۔
تمھارے کمپیوٹر میں
Find
کا بٹن بالکل فضول ہے۔ کچھ دن پہلے میری وائف نے گھر کی چابی کہیں گم کر دی۔ ہم بار بار کمپیوٹر کو
Find
کرنے کو کہتے رہے۔ لیکن کوئی رزلٹ نہ نکلا۔
جب سے کمپیوٹر آیا ہے مجھے ساری رات اسکے ماؤز کی حفاظت کرنا پڑتی ہے کہ کہیں ہماری بلی ماؤز کو کھا نہ جائے پلیز ہوسکے تو بلی کو روکنے کے لیے کمپیوٹر کے ساتھ ایک عدد ڈاگ
Dog
بھی مہیا کیا جائے تاکہ ماؤز کی حفاظت ہوسکے۔
میرے منڈے سردار کیکر سنگھ نے مائیکرو سوفٹ ورڈ سیکھ لیا ہے۔ لیکن اب اسکے مائیکروسوفٹ سینٹینس سیکھنا ہے۔ کیا اگلے فیچر میں مہیا کرو گے ؟
اور آخری پرابلم جب ہم کمپیوٹر کو شٹ ڈاؤن
Shut down
کردیتے ہیں تو اسکے بعد کی-بورڈ کچھ بھی لکھنے سے قاصر ہوجاتا ہے۔ چنگا ۔۔ وائے گرو دا خالصہ بنتا سنگھ تے پریتو سنگھ تحریر نامعلوم