Jump to content
View in the app

A better way to browse. Learn more.

URDU FUN CLUB

A full-screen app on your home screen with push notifications, badges and more.

To install this app on iOS and iPadOS
  1. Tap the Share icon in Safari
  2. Scroll the menu and tap Add to Home Screen.
  3. Tap Add in the top-right corner.
To install this app on Android
  1. Tap the 3-dot menu (⋮) in the top-right corner of the browser.
  2. Tap Add to Home screen or Install app.
  3. Confirm by tapping Install.

Leaderboard

Popular Content

Showing most liked content on 22/10/14 in all areas

  1. گوگل جمعے سے اپنے اینڈورئڈ آپریٹنگ سسٹم کا ورژن 5 متعارف کروا رہا ہے جس کا نام لالی پاپ رکھا گیا ہے۔ کمپنی نے اس نئے موبائل آپریٹنگ سسٹم کو اس کے ڈیزائن اور نئے فیچرز کی بنا پر ’بہت بڑی جست‘ قرار دیا ہے۔ ریسرچ کمپنی آئی ڈی سی کے مطابق اس وقت دنیا بھر کے 84.7 فیصد سمارٹ فونز اینڈروئڈ آپریٹنگ سسٹم پر چل رہے ہیں۔ تاہم گوگل کے انجینیئرنگ چیف ہیروشی لاک ہائمر نے بی بی سی کو بتایا کہ ان کی ٹیم کے اہداف میں اینڈروئڈ کو بزنس کے شعبے میں زیادہ قابلِ قبول بنانا ہے۔ انھوں نے کہا: ’اگر آپ سوچیں تو زیادہ تر لوگ ایک ہی ڈیوائس رکھنا پسند کرتے ہیں۔ یہ واحد ڈیوائس ان کی زندگی کے مختلف منظرناموں میں کارآمد ہونی چاہیے۔ ذاتی استعمال کے بھی اور دفتری استعمال کے لیے بھی۔ ’ہم چاہتے تھے کہ لالی پاپ کو اس طریقے سے ڈیزائن کیا جائے کہ کمپنیاں بھی اسے خوشی سے استعمال کر سکیں۔‘ انھوں نے اس کی ایک مثال یہ دی کہ صارف کے پاس یہ سہولت ہونی چاہیے کہ وہ ایک ہی ڈیوائس پر اپنی ذاتی اور دفتری شناخت قائم رکھ سکے اور ان کے درمیان آسانی سے آ جا سکے۔ یہ دو شناختیں ڈیوائس کے اندر موجود ایپس کو مختلف ڈیٹا تک رسائی لینے دیں گی، تاکہ صارف کا آجر ایک حصے کی نگرانی تو کر سکے لیکن دوسرے کی نہیں۔ بلیک بیری 10 اور سام سنگ کے ناکس سسٹمز کے اندر پہلے ہی سے اس قسم کی سہولت موجود ہے۔ لاک ہائمر نے کہا کہ ڈیٹا کی ڈیفالٹ انکرپشن سے مزید تحفظ فراہم کیا جا سکے گا۔ اس کے علاوہ لالی پاپ میں ایک ’ڈونٹ ڈسٹرب‘ کا موڈ رکھا گیا ہے جسے صارف مثال کے طور پر کسی میٹنگ میں جانے سے پہلے آن کر دے گا۔ یہ موڈ مقرر کردہ وقت کے بعد خود ہی ختم ہو جائے گا جس سے اس بات کا امکان کم کیا جا سکے گا کہ صارف میٹنگ کے بعد اپنی ڈیوائس کو دوبارہ آن کرنا بھول جائے۔ لالی پاپ میں نیا نوٹیفیکیشن سسٹم جو لاک سکرین پر کارڈز کی طرح دکھائی دے گا آئی ایچ ایس کنسلٹنسی کے جیک کینٹ نے کہا: ’بلیک بیری کی مارکیٹ ختم ہو رہی ہے اس لیے بزنس کے صارفین حاصل کرنے کا بڑا اچھا موقع ہے۔ لالی پاپ کے چیدہ چیدہ فیچر ’میٹریل ڈیزائن‘نامی نیا انٹرفیس، جس میں بدلتے رنگ اور اینی میشنز استعمال کی گئی ہیں کارپوریٹ صارفین کے لیے سہولیات لاک سکرین پر نیا نوٹیفیکیشن سسٹم سمارٹ لاک، جس سے پاس ورڈ کی ضرورت نہیں رہتی بیٹری لائف میں بہتری مزید سکیورٹی ’ایپل بھی آئی فون اور آئی پیڈ میں اس مقصد کی خاطر کوشش کر رہا ہے۔ سام سنگ نے اپنی ناکس نامی سکیورٹی پراڈکٹ کی مدد سے برتری حاصل کی تھی، لیکن اب گوگل خود اینڈروئڈ لالی پاپ کی مدد سے یہ کام کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔‘ بہت سے لوگوں کو لالی پاپ میں جو چیز ممتاز نظر آئے گی وہ اس کا نیا ڈیزائن ہے۔ گوگل نے اسے ’میٹیریل ڈیزائن‘ کا نام دیا ہے، اور اس میں اینی میشنز اور بدلتے ہوئے رنگوں پر زیادہ توجہ دی گئی ہے۔ لاک ہائمر نے کہا: ’اینی میشن اور رپل جیسی چیزوں نظروں کو ضرور لبھاتی ہیں لیکن ان کی مقصدیت بھی ہے۔ وہ صارف کو بتاتی ہیں کہ آپ نے یہ بٹن دبایا ہے اور اب وہاں کوئی تبدیلی آنے والی ہے۔‘ گوگل جمعے سے نیکسس 5 فون اور نیکسس 7 ٹیبلٹ کے لیے لالی پاپ کی ڈیویلپمنٹ کٹ اور سسٹم امیجز فراہم کر دے گا، جب کہ تین نومبر سے اسے نیکسس 9 اور نیکسس پلیئر کے ساتھ ریلیز کر دیا جائے گا۔ دوسری ڈیوائسز استعمال کرنے والوں کو ان کی متعلقہ کمپنیاں یہ سافٹ ویئر فراہم کریں گی۔
  2. خواتین اسٹاف پر مشتمل پہلا ملکی پٹرول پمپ جیسا کہا جاتا ہے کہ یہ مردوں کی دنیا ہے اور پاکستان میں یہ کسی اور ملک کے مقابلے میں زیادہ سچا بیان لگتا ہے، جہاں ہم اس بات پر تو فخر کرتے ہیں کہ مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم ہمارے ملک سے تھی اور متعدد خواتین متعدد شعبوں میں اپنا لوہا منوانے میں کامیاب رہیں مگر کئی بار پرتشدد مخالفت بھی یہاں نظر آتی ہیں اور مجموعی طور پر حقوق نسواں کی صورتحال کچھ زیادہ اچھی نظر نہیں آتی۔اس سب کو ذہن میں رکھے تو لاہور کے ایک پٹرول پمپ اس حوالے سے انتہائی دلچسپ مثال قائم کرتا نظر آتا ہے جہاں ایندھن کو گاڑیوں میں بھرنے کا کام جو روایتی طور پر مردوں کے لیے مخصوص سمجھا جاتا ہے، مکمل طور پر خواتین کرتی ہیں۔ ایم ایم عالم روڈ کے زوم پٹرول اسٹیشن میں یہ بظاہر بے باک مگر دلیرانہ اقدام کیا گیا جہاں خواتین کو اس شعبے میں ملازمتیں دی گئی ہیں جس پر مردوں کی بالادستی سمجھی جاتی ہے، پتلون قمیضوں میں اسمارٹ نظر آنے والی یہ نوجوان لڑکیاں گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے ٹینکس کو ہوا کے جھونکے کی طرح آسانی اور پیشہ وارانہ مہارت سے بھرتی ہیں جس کو دیکھ کر حیرت ہوتی ہے کہ آخر خواتین کو اس شعبے میں لانے کا فیصلہ اتنی تاخیر سے کیوں ہوا۔ ہم نے حال ہی میں اس پٹرول پمپ میں اس کی منی مارٹ سے ایک پانی کی بوتل خریدی جس کے دوران ہم نے کچھ لڑکیوں کو یونیفارم میں گاڑیوں میں پٹرول بھرتے دیکھا، جس نے ہمیں حیرت زدہ کردیا اور ہم نے اپنی گاڑی میں بیٹھ کر کچھ اس کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا۔کچھ صارفین کو دیکھ کر تو لگتا تھا کہ انہیں اس کی کوئی پروا نہیں مگر دیگر کے لیے یہ حیرت انگیز اور کچھ تکلیف دہ سا تھا۔ پٹرول اسٹیشن کے منیجر کے مطابق" جب سے ہم اس اعلیٰ طبقے کے علاقے میں منتقل ہوئے ہیں اور مستقل صارفین کی بیس بنانے میں کامیاب ہوچکے ہیں، انتظامیہ کو خواتین ملازمین کو بھرتی کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں"۔ ہم نے وہاں کام کرنے والی ایک لڑکی عائشہ سے پوچھا کہ وہ ایک پٹرول اسٹیشن پر کام کرکے کیسا محسوس کرتی ہے، جس پر اس نے بتایا"مزید خواتین کو پٹرول اسٹیشنز پر ملازمتیں دی جانی چاہئے، کیونکہ مردوں سے کسی بھی طرح کم نہیں، جب کار ڈرائیورز یہاں آتے ہیں تو ہم صارفین کا خیرمقدم کرتے ہوئے ان سے پوچھتے ہیں کہ ہائی اوکٹین یا پریمئیم میں سے کونسا ایندھن بھروانا پسند کریں گے اور بس، ہم اس سے زیادہ بات چیت نہیں کرتے"۔ خواتین اس پٹرول اسٹیشن میں دو شفٹوں میں کام کرتی ہیں، پہلی شفٹ صبح آٹھ سے شام پانچ بجے تک جبکہ دوسری صبح دس سے شام سات بجے تک ہوتی ہے، انہیں مرد عملے کے مقابلے میں زیادہ معاوضہ دیا جاتا ہے اور انہیں روزانہ اجرت، کنٹریکٹ یا مستقل ملازم کے طور پر بھرتی کیا جاتا ہے، اسی طرح یونیفارم اور دوپہر کا کھانا بھی کمپنی کی جانب سے جہیا کیا جاتا ہے۔ عائشہ نے بتایا کہ کسی بھی مشکل میں مرد عملہ کافی مددگار ثابت ہوتا ہے اور ہم سب ایک ٹیم کی طرح مل کر کام کرتے ہیں۔ (بشکریہ ڈان نیوز)

Account

Navigation

Search

Configure browser push notifications

Chrome (Android)
  1. Tap the lock icon next to the address bar.
  2. Tap Permissions → Notifications.
  3. Adjust your preference.
Chrome (Desktop)
  1. Click the padlock icon in the address bar.
  2. Select Site settings.
  3. Find Notifications and adjust your preference.