August 14, 201213 yr اُلجھا ہے پاؤں یار کا زُلفِ دراز میں ’لو آپ اپنے دام میں صیّاد آگیا‘ شاعر: مومن خان مومنؔ
August 14, 201213 yr اے ذوق دیکھ دُخترِ رَز کو نہ منہ لگا چھٹتی نہیں ہے منہ سے یہ کافر لگی ہوئی شاعر: محمد ابراہیم ذوقؔ
August 14, 201213 yr میں امید کرتا ہوں کہ تمام دوست خیر یت سے ہونگے۔ میں اس تھریڈ میں تمام دوستوں کی پوسٹنگ کا منتذرہوں۔ اور جودوست اس تھریڈ میں پوسٹنگ کر رہے ہیں ان سے گزارش کروں گا کہ وہ صرف وہ اشعرہ پوسٹ کریں جن کا کوئی ایک مصرہ ضرب المثل ہو۔ اور اس مصرہ کو کلر کرنا مت بھولیے۔
August 22, 201213 yr شب کے سنّاٹے میں آہوں کا ابھرنا دیکھا خشک آنکھوں سے سمندر کا نکلنا دیکھا آتش ِ عشق جلی سینے میں دیکھی ہم نے جسم کا راکھ کی مانند سلگنا دیکھا ہم عنایت سے تری رونق ِ محفل ٹھہرے پھر تری بزم میں اس جاں کا نکلنا دیکھا جام ِمیخانہ میں کس کس کا لہو شامل تھا ہم نے رندوں کا سر ِ بام اچھلنا دیکھا قتل ِمفلس کے جو دھبے ہے لیے دامن پر قصر ِ ظلمت میں اسی شہہ کا ٹھکانہ دیکھا چاند نظروں میں اتر آیا جب تو ہم نے شب کے سناٹے میں تاروں کا دھڑکنا دیکھا
August 22, 201213 yr """"""ہمسفر"""""" بہت مدت کے بعد کل جب کتابِ ماضی کو میں نے کھولا بہت سے چہرے نظر سے گزرے بہت سے ناموں پہ دل پسیجا اک ایسا صفحہ بھی اس میں آیا لکھا ہوا تھا جو آنسوؤں سے کہ جس کا عنوان "ہمسفر" تھا کچھ اور آنسو پھر اس پہ ٹپکے پھر اس سے آگے میں پڑھ نہ پایا کتابِ ماضی کو بند کر کے ترے خیالوں میں کھو گیا میں اگر تو ملتا تو کیسا ہوتا ! انہی خیالوں میں سو گیا میں .......*
September 15, 201213 yr یہ غلط فہمی ہے تیری اے میری جاناں تجھے جب سے دیکھا میں ہو گیا دیوانہ کسی پر فِدا کیوں کر میں رہوں گا جب ساتھی تجھے عمر بھر کے لیے مانا
Create an account or sign in to comment