December 9, 20241 yr Administrators **کیا آپ نئے سال کے لیے تیار ہیں؟** سال 2025 کے آغاز کے ساتھ، **اردو فن کلب** اپنے فورم میں چند اہم تبدیلیاں متعارف کروانے جا رہا ہے۔ ہمیشہ کی طرح، ہمارا زور تعداد کی بجائے معیار پر ہوگا تاکہ فورم کی سروس کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔ ان تبدیلیوں کے بعد، فورم کی موجودہ سروس اور نئی سروس میں آپ کو واضح فرق محسوس ہوگا۔ اس میں کچھ ضروری پابندیاں اور نئی سہولیات شامل ہوں گی، جن کا ذکر اس تھریڈ میں کیا جائے گا۔ ہمیں امید ہے کہ یہ اضافے فورم کے تجربے کو مزید بہتر بنائیں گے۔ کلاؤڈ جونیئرممبرشپ جو ممبرز صرف **بھولی داستاں** ناول پڑھنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ان کے لیئے نئے سال2025 میں، ہم ایک کم قیمت ممبرشپ متعارف کروا رہے ہیں ۔اس خصوصی ممبرشپ کی قیمت صرف ** 2 ڈالر ** جو کہ چھے ماہ کے لیئے ہوگی، جو کہ انتہائی مناسب فیس ہے۔ اس ممبرشپ کے ذریعے ممبرز کو پہلے سے پوسٹ ہزاروں صفحات کے ساتھ ساتھ ماہانہ **30 صفحات** کی نئی اپڈیٹس دی جائیں گی، جنہیں ہر 15 دن بعد **15 صفحات** کی صورت میں فراہم کیا جائے گا۔ یہ ممبرشپ صرف بھولی داستاں ناول تک محدود ہوگی اور کسی دوسرے ناول یا مواد کی ایکسس اس میں شامل نہیں ہوگی۔بھولی داستاں ناول کے اختتام کے بعد یہی ممبرشپ کسی دوسرے نئے سلسلے پر بھی جاری رہے گی۔ ممبرشپ رینیول پالیسی فورم کے قوانین کے مطابق، کلاؤڈ پلاٹینم اور کلاؤڈ پریمیم ممبرز اگر اپنے اکاؤنٹ کو کلاؤڈ بیسک پر ڈی گریڈ کرتے ہیں ۔ تو اس کے پرائیویٹ کلاؤڈ اکاؤنٹ کو غیر فعال کر دیا جائے گا۔ تمام ممبرشپ کی تجدید ہمیشہ سابقہ ممبرشپ کی ایکسپائری تاریخ سے کی جائے گی تاکہ ممبرز کا سبسکرپشن سائیکل منظم رہے۔ ممبرشپ کی ایکسپائری سے **3 دن قبل** ممبر کو رینیول انوائس ارسال کی جائے گی۔ یہ انوائس **7 دن** تک فعال رہے گی اور اس مدت کے دوران ممبر اپنی ممبرشپ کی فیس ادا کر سکے گا۔ اگر انوائس کی ادائیگی مقررہ مدت میں نہ ہو سکی تو انوائس ایکسپائر ہو جائے گی، اور ممبر کو اپنی ممبرشپ تجدید کے لیے ایڈمنسٹریٹر سے رابطہ کرنا ہوگا۔ - ممبرشپ کی تجدید ہمیشہ اسی ایکسپائری تاریخ سے کی جائے گی جب پہلے ممبرشپ ختم ہوئی تھی، چاہے فیس تاخیر سے ادا کی جائے۔ مثال کے طور پر، اگر کسی ممبر کی ممبرشپ **جنوری** میں ختم ہوئی تھی اور وہ **مارچ** میں فیس ادا کرتا ہے، تو اس کی ممبرشپ جنوری سے شمار ہوگی اور اگلی ایکسپائری تاریخ **اگلے سال کے جنوری** میں ہی ہوگی۔ لیٹ رینیول فیس اگر کوئی ممبر اپنی ممبرشپ **ایک سال یا اس سے زیادہ** عرصے تک تجدید نہیں کرواتا، تو اسے تجدید کے وقت **ڈبل رینیول فیس** ادا کرنا ہوگی۔ یہ پالیسی اس لیے متعارف کروائی گئی ہے تاکہ ممبرز بروقت اپنی ممبرشپ کو برقرار رکھیں اور فورم کی سروسز سے مسلسل فائدہ اٹھا سکیں۔ کچھ ممبرز ممبرشپ کی تجدید میں تاخیر صرف اس لیے کرتے ہیں تاکہ ناولز کی اپڈیٹس جمع ہو جائیں اور وہ بعد میں ایک ساتھ زیادہ مواد پڑھ سکیں۔ تاہم، جب ہمارے فورم پر اپڈیٹ شیڈول باقاعدگی سے دیا جاتا ہے، تو اسی طرح تجدید کا بھی ایک منظم اصول ہونا ضروری ہے۔ اس کا مقصد فورم کی سروس کو بہتر بنانا اور سبھی ممبرز کو اپڈیٹس تک مساوی رسائی فراہم کرنا ہے۔ لہذا، بروقت تجدید فورم کے معیار اور کمیونٹی کے مفاد میں ہے۔ کمنٹس اپروول سیٹ اپ رومن اردو اور دیگر زبانوں میں لکھے گئے کمنٹس کو ڈیلیٹ کرنے کا عمل برقرار رکھا جائے گا۔ صرف اردو میں لکھے گئے کمنٹس، جو فورم کے قوانین کے مطابق ہوں گے، انہیں ہی اپروو کیا جائے گا۔ اکاؤنٹ ویری فکیشن پراسس جنوری 2024 میں ہم نے فورم پر اکاؤنٹ ویری فکیشن کا عمل متعارف کروایا تھا۔ اس کا مقصد ویری فائیڈ ممبرز کا ایک خاص گروپ بنانا تھا تاکہ ان کے لیے کچھ خصوصی ناولز اور بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ اس اقدام کا مقصد ممبرز کے تجربے کو بہتر بنانا اور ایک معتبر کمیونٹی بنانا تھا۔ تاہم، ہمیں توقع کے برعکس فیڈبیک ملا۔ سینکڑوں ممبرز نے ویری فکیشن کے لیے درخواستیں جمع کرائیں، لیکن بدقسمتی سے ان میں سےنوے پرسنٹ درخواستیں فیک تفصیلات پر مبنی تھیں۔ ان کا مقصد غلط معلومات کے ذریعے ویری فکیشن حاصل کرنا تھا، جو ہمارے اصولوں کے تحت ممکن نہیں تھا۔ صرف وہی ممبرز ویری فائی ہو سکے جنہوں نے درست معلومات فراہم کیں، اور ایسے ممبرز کی تعداد صرف 15 ہے۔ ہم ان ممبرز کے اعتماد کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ فیک درخواستوں کی کثرت کو مدنظر رکھتے ہوئے، ہم نے اس ویری فکیشن عمل کو فی الحال بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اگر مستقبل میں اس کی ضرورت محسوس ہوئی تو ہم اس پر دوبارہ غور کریں گے۔ تاہم، جن ممبرز نے اپنے اکاؤنٹس ویری فائی کروا لیے ہیں، انہیں فورم کی طرف سے اضافی سہولیات، پوائنٹس، اور دیگر فوائد فراہم کیے جاتے رہیں گے۔اور ان کے نام کے ساتھ ویری فائی بیج بھی موجود رہے گا ۔ ای میل نیوز لیٹر نئے سال سے ہم فورم کے ممبرز کے لیے ای میل نیوز لیٹر کا اجرا بھی کر رہے ہیں۔ اس کے ذریعے، ہم ان ممبرز کو دوبارہ فورم پر مدعو کریں گے جو کسی وجہ سے فورم سے دور ہو چکے ہیں۔ مزید برآں، فورم رینڈملی منتخب کردہ ممبرز کو اسپیشل کوپن کوڈز بھیجے گا، جنہیں وہ فورم پر خصوصی ڈسکاؤنٹس کے ساتھ خریداری کے لیے استعمال کر سکیں گے۔ انوائٹ رجسٹریشن سسٹم فورم پر روزانہ تقریباً 300 نئے اکاؤنٹس بنتے ہیں، جن میں سے تقریباً 200 ایسے ہیں جن کے ای میل ایڈریس ممبرز کی طرف سے تصدیق نہیں ہوتے۔ اس کی وجہ سے، ان اکاؤنٹس کو 10 دن تک تصدیق کے انتظار کے بعد فورم سے خودکار طور پر ہٹا دیا جاتا ہے، تاکہ ہمارے فورم کے فعال ممبروں کی تعداد غیر ضروری طور پر جعلی اکاؤنٹس سے متاثر نہ ہو۔باقی 100 اکاؤنٹس میں سے، 50 سے زیادہ پہلے سے موجود ممبرز کے اضافی اکاؤنٹس ہوتے ہیں۔ یہ ممکن ہے کہ ممبرز یہ اضافی اکاؤنٹس اس لیے بناتے ہوں تاکہ نئے اکاؤنٹ میں کوئی خاص سیکشن کھل جائے جو ان کے پاس پہلے نہیں کھل رہا، لیکن حقیقت یہ ہے کہ تمام فری اکاؤنٹس کو ایک جیسی رسائی حاصل ہوتی ہے۔ ہم آپ کو یہ بتانا چاہتے ہیں کہ نئے سال 2025 سے، ہم فورم کی اوپن رجسٹریشن کو بند کر رہے ہیں۔ نئے ممبرز صرف پہلے سے موجود ممبرز کی دعوت پر شامل ہو سکیں گے۔ ہر ایکٹو ممبر کو اس کی سرگرمی کی بنیاد پر فری انوائٹ کوپن دیے جائیں گے، جن کی مالیت **$2** ہوگی۔ یہ کوپن ممبرز کو بالکل فری ملیں گے، اور وہ انہیں نئے ممبرز کو بیچ کر یا ان کی مدد سے کسی کو فورم میں فری ممبرشپ دلوا کر فورم پر اضافی فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔ جو ممبر بغیر کسی دعوت کے فورم پر رجسٹر ہونا چاہے گا، اسے **$2 رجسٹریشن فیس** ادا کرنی ہوگی۔مزید یہ کہ ممبرز کو ای میل کی ویری فکیشن کے بعد ایڈمن کی منظوری تک کا بھی انتظار کرنا ہو گا ۔ اور تمام اکاؤنٹس میونل ری ویو کے بعد اپروول ہوں گے ۔ اس اقدام سے غیر ضروری اور جعلی اکاؤنٹس کا مسئلہ بھی حل ہو جائے گا، اور یہ ہمیں یہ یقینی بنانے میں مدد دے گا کہ ہمارے فورم میں صرف فعال اور حقیقی ممبرز موجود ہیں۔ بیرونی ایڈ نیٹ ورکس معروف ایڈ نیٹ ورک ''گوگل ایڈ سینس'' کی پالیسی میں اڈلٹ سائیٹس شامل نہیں ۔ اس کے متبادل کے طور پر ہم پچھلے تین سال سے کسی ایسے ایڈ نیٹ ورک کی تلاش میں تھے جو ہمارے فورم پر اشتہارات دکھا کر فورم کے اخراجات کم کرنے میں مدد کرے تاکہ ممبرز پر ممبرشپ فیس کا بوجھ کم کیا جا سکے۔ اس طویل عرصے کی کوششوں کے باوجود ہمیں کوئی ایسا نیٹ ورک نہیں ملا جو ہماری توقعات پر پورا اتر سکے۔ اگرچہ مختلف ایڈ نیٹ ورکس فورم پر اشتہارات دیکھا کر ہمیں ارننگ فراہم کرتے ہیں، لیکن ساتھ ہی وہ ممبرز کی ڈیوائسز کا ڈیٹا ٹریک کرنا شروع کر دیتے ہیں، جس سے ممبرز کی پرائیویسی کو خطرہ لاحق ہو جاتا ہے۔اور ہم ممبرز کی پرائیویسی کو کمپرومائز کر کے ایڈز سے ارن نہیں کرنا چاہتے۔ ہمارا'' فورم ایمیونٹی سیکورٹی'' سسٹم، جس میں ہم نے سیکیورٹی اور پرائیویسی کے سخت حفاظتی انتظامات کیے ہوئے ہیں، ایسی کسی بھی کوشش کو روک دیتا ہے اور اس ٹریک سیشن کو فوری طور پر بلاک کر دیتا ہے۔ بیرونی ایڈ نیٹ ورکس پر اعتماد نہ ہونے کی وجہ سے، ہم نے اب تمام بیرونی ایڈ نیٹ ورکس کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے اور اپنا ذاتی ایڈ نیٹ ورک متعارف کروا دیا ہے۔ فی الحال، اس نیٹ ورک پر فورم میں پوسٹ کیے گئے ناولز کے اشتہارات ہی دکھائے جا رہے ہیں، لیکن ہمارا اصل مقصد اس نیٹ ورک کو فورم ممبرز اور اسپانسرز کی جانب سے ملنے والے اشتہارات کے لیے استعمال کرنا ہے۔ اس طرح نہ صرف ہمیں کچھ آمدنی ہو سکے گی، بلکہ ہمارے ممبرز بھی 100 فیصد محفوظ رہیں گے۔ہم نے ہمیشہ اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ ہمارے فورم پر ممبرز کی معلومات مکمل طور پر محفوظ رہے۔ جو ممبرز یا اسپانسرز اپنی مصنوعات کے اشتہارات ہمارے فورم پر لگوانا چاہتے ہیں، وہ مجھ سے براہ راست رابطہ کر سکتے ہیں۔ اس اقدام سے ہمیں فورم کے انتظامات کو بہتر طریقے سے سنبھالنے میں بھی مدد ملے گی، اور ہم آپ سب کو مزید بہتر خدمات فراہم کر سکیں گے۔ اکاؤنٹس ای میل کی تصدیق ہم نے فورم کے تمام ممبرز کی ای میلز کو دستی طور پر چیک کیا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ تمام اکاؤنٹس درست اور فعال ای میلز سے منسلک ہیں۔ اس عمل کے دوران ایسے تمام ممبرز کے اکاؤنٹس کو فورم سے ہٹا دیا گیا جن کی ای میلز یا تو غلط تھیں، وقت کے ساتھ غیر فعال ہو چکی تھیں، یا جن کی معیاد ختم ہو چکی تھی۔ یہ اقدام فورم کی سیکیورٹی کو بہتر بنانے، غیر فعال اکاؤنٹس کو ختم کرنے، اور ممبرز کے درمیان ایک صاف اور منظم ماحول فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ ایسے ممبرز کو 3 ماہ کا نوٹس دیا گیا تھا کہ وہ اپنی ای میلز کو فورم پر اپڈیٹ کر لیں تاکہ ان کے اکاؤنٹس برقرار رہ سکیں۔ تاہم، نوٹس کی مدت ختم ہونے کے بعد، ان ممبرز کے اکاؤنٹس کو فورم سے مستقل طور پر حذف کر دیا گیا جنہوں نے اپنی ای میلز اپڈیٹ نہیں کیں۔ اگر آپ کے اکاؤنٹ پر بھی ای میل سے متعلق کوئی وارننگ ظاہر ہو رہی ہے، تو یہ آپ کے لیے انتہائی ضروری ہے کہ اسے نظر انداز نہ کریں۔ اپنی ای میل کو فوری طور پر اپڈیٹ کریں تاکہ آپ کا اکاؤنٹ محفوظ اور فعال رہے۔ اگر آپ کو ای میل اپڈیٹ کرنے میں کوئی دشواری پیش آ رہی ہے یا اس حوالے سے مزید رہنمائی کی ضرورت ہے، تو براہ کرم فورم کے ایڈمنسٹریٹر سے رابطہ کریں۔ ایڈز فری براؤزنگ گزشتہ سال متعارف کرائے گئے **ایڈز فری براؤزنگ** کے آپشن کو ممبرز کی سہولت کے پیش نظر مزید بہتر کیا جا رہا ہے۔ اس کی قیمت'' 20 ڈالر سالانہ ''سے کم کر کے **10 ڈالر سالانہ** مقرر کی گئی ہے، جو پہلے سے بھی زیادہ مناسب ہے۔ ممبرز یہ آپشن لے کر اپنے براؤزنگ تجربے کو اشتہارات سے پاک کر سکتے ہیں۔ کلاؤڈ پلاٹینم ممبرز کے لیے خصوصی مراعات نئے سال میں ہم کلاؤڈ پلاٹینم ممبرز کو خصوصی حیثیت دیتے ہوئے ہر قدم آگے رکھیں گے۔ اس کے تحت، فورم پرکلاؤڈ پلاٹینم ممبرز کو ایڈز کا صرف 10 فیصد حصہ ہی نظر آئے گا، اور ان اشتہارات میں بھی صرف فورم سے متعلقہ مواد شامل ہوگا۔ سب سے بڑھ کر، کلاؤڈ پلاٹینم ممبرز کو اشتہارات بند کرنے کے لیے 10 سیکنڈ کا انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔ ان کے اشتہارات 3 سے 5 سیکنڈ میں خودبخود بند ہو جائیں گے، جس سے ان کا تجربہ مزید بہتر اور تیز تر ہو گا۔اس طرح ہم آپ کو ایک خصوصی، ایڈ-لائٹ، اور بہترین تجربہ فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ آپ ہماری فورم سرگرمیوں سے بھرپور لطف اٹھا سکیں۔ یہ تمام تبدیلیاں فورم کو بہتر بنانے اور ایک اعلیٰ معیار کی کمیونٹی بنانے کے لیے کی جا رہی ہیں۔ ہمیں زیادہ تعداد کی بجائے ایسی کمیونٹی چاہیے جو معیار پر پورا اترے۔ ہم 20,000 ممبرز کی بجائے 1,000 معیاری ممبرز کو ترجیح دیتے ہیں۔ ان نئے اصولوں کے ساتھ جو ممبرز فورم میں شامل رہنا چاہیں، ہم ان کا خیرمقدم کریں گے۔ جبکہ جو ممبرز ان تبدیلیوں سے اتفاق نہیں رکھتے، انہیں بخوشی الوداع کریں گے۔ **ایڈمنسٹریٹر** **اردو فن کلب**
December 9, 20241 yr شکریہ ایڈمن صاحب پریمیم ناولز کی اپڈیٹ کے حوالے سے بھی کوئی خوشخبری سنائیں نا ہوس اور پردیس تو اب پردیسی جیسی لگنی لگیں ہیں امید ہے کلاؤڈ پلاٹینیم ممبرز کی طرح کلاؤڈ پریمیم ممبرز کیلئے بھی کچھ خاص شروع کریں گے نئے سال میں
December 10, 20241 yr ہم فورم کی بہتری کے لیے ان اقدامات کو سراہتے ہیں اور جناب ایڈمن کی ان کاوشوں پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ کوشش کرتے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ ممبران فورم کا حصہ بن گئی فورم کی بقا کے لیے اپنا حصہ ڈالیں گے اور ہمیں رائٹر سے بھی یہ توقع ہے کہ وہ اس سال میں پہلے سے زیادہ بہتر مواد شیئر کریں گے۔ یہ فورم ہم نے رائٹرز کی حوصلہ افزائی اور ریڈرز کی انٹرٹینمنٹ کے لیے بنایا ہے اور ہماری کوشش یہ ہے کہ یہ ہمیشہ قائم و دائم رہے۔
December 10, 20241 yr نئے سال میں رائج ہونے والے اقدامات انتہائی موثر اور اس فورم کی ترقی، کامیابی اور بقا کیلئے بہترین ثابت ہونگے۔ اس فورم کا مقصد ہی ریڈرز کی انٹرٹینمنٹ اور قلم کاروں کو اپنی کاوشوں اور تصنیفات پیش کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے، اس مقصد میں اس میعاری فورم نے ایک اہم کردار ادا کیا ہے اور متواتر کر رہا ہے۔ اس مقصد کو جاری رکھنے کیلئے ، ان نئے اقدام کا اجراہ ہمارے اس فارم کے روشن مستقبل اور اسکی کامیابی کیطرف ایک اہم قدم ہے۔ میں ان اقدام کی مکمل حمایئت کرتا ہوں اور اس فورم کی کامیابی کیلئے اپنی پوری کاوشیں جاری رکھوں گا، میں جلد ہی فورم کے ایڈمنسٹریٹرز سے رابطہ کر کے کچھ اقدامات پیش کرونگا جن سے اس فورم اور قارئین کے فائنانس میں ایک واضع استقلال آئے گا۔ سب مل کر اس فورم کو آگے لیکر چلیں اور اس کی کامیابی کو چارچاند لگائیں۔ خیر خواہ خان بابا
December 13, 20241 yr جنج ٹر پئی واجیاں نال اوئے میں لڈیاں پاواں آہ ہ ہ ہ ہ یہ خوشی ہے بھولی داستان کے لئیے کب سے اس کی سبسکرپشن لے سکتے ہیں جون 2022 سے باقی ہے 6 مہینے تو شایدباقیات پڑھنے میں لگے گے وہی روحی وہ یاسر ہائے وہ عظمی وہ ماہی وہ نرس اور ناجانے کون کون اب تو نام بھی بھولنے لگے تھے لیکن خیر موقع ملا ہے پھر سے کہانی تک پہنچنے کا وہ ہوسٹل تک پہنچا تھا اب بھی یاد ہے جب ہوسٹل سے لڑکی چوہدری کے ڈھیرے پہ پہنچی اور پھر کتے پڑ گئے اور لڑتا پڑتا ہسپتال پہنچا وہاں نرس جاننے والی تھی🥹 نہایت مشکور ہوں
December 27, 20241 yr بہت ہی زبردست اقدام ایڈمن صاحب ویری فائی والا سسٹم دوبارہ اوپن کیا جائے اگر آپ مناسب سمجتے ہیں تو اردو فن کلب بہت ہی زبردست پلٹ فارم ہے انٹر ٹینمنٹ کے حوالے
December 29, 20241 yr بہت اعلی نۓ سال میں رائج ہونے والے یہ سب قوانین فورم کے لیے بہت سود مند ثابت ہوں گے برائے مہربانی بھولی داستان کی سبسکرپشن کے لیے اداءیگی کا طریقہ کیا ہے بتا دیں
December 30, 20241 yr "میں آپ کے فورم کا ایک پرانا قاری ہوں اور ہمیشہ آپ کی تجاویز کو بہت صحیح اور موزوں پایا ہے۔ گزشتہ کچھ عرصے سے اپنی ذاتی مشکلات کے باعث پریمیم ممبرشپ نہیں لے سکا، لیکن آپ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ آپ نے 'کہانی بھولی داستان' جیسے مواد کے لیے ایک آسان اور سستی ممبرشپ متعارف کروائی۔ یہ واقعی قابل تعریف ہے۔"
Join the conversation
You are posting as a guest. If you have an account, sign in now to post with your account.
Note: Your post will require moderator approval before it will be visible.