December 10, 20178 yr Author کراچی : ملیرکے علاقے سعود آباد میں لڑکی کے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا جہاں اس کی قاتل کوئی اور نہیں بلکہ سگی بہن ہی نکلی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے سعود آباد میں چھریوں کے وارسے لڑکی کے قتل کی تحقیقات میں پیش رفت ہوئی اور ملزمان نے پولیس کو ساری حقیقت خود ہی بتادی۔ پولیس کے مطابق معاملہ ڈکیتی کا نہیں بلکہ بہن علوینہ نے ہی منگیتر مظہر کے ساتھ ملکر بہن علینہ کو چھری سے قتل کیا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 80 ہزار روپے اور6 موبائل فون بھی برآمد کرلئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قتل ہونے والی علینہ اپنی بڑی بہن کی دوستی عباس نامی شخص سے کرانا چاہتی تھی۔ سگی بہن کے قتل میں ملوث علوینہ نے میڈیا کے سامنے اقبال جرم کرتے ہوئے بتایا کہ بہن علینہ کے دوست احسن نے میری نازیبا وڈیو بنائی تھی، بہن کے پاس ثبوت تھے، میں نے اسے ویڈیو ڈیلیٹ کرنے کے لیے کہا اور اس کے پاؤں بھی پکڑے، لیکن وہ نہیں مانی بلکہ اپنے دوستوں احسن اور عباس کے ساتھ مل کر مجھے ایک سال تک بلیک میل کرتی رہی۔ ملزمہ علوینہ نے بتایا کہ میں نے اپنے منگیتر مظہر کو اعتماد میں لے کر سب کچھ بتادیا، منگیتر کے سمجھانے پر بھی علینہ اپنی حرکتوں سے باز نہ آئی، علینہ احسن اورعباس کے ساتھ مل کر بلیک میل کرتی تھی، جس پر میں نے مظہر اور اس کے ایک دوست سے مل کر بہن کو قتل کردیا۔ قتل کے بعد شک نہ ہو اس لیے فون اور نقدی لے جانے کا فیصلہ کیا تاکہ ڈکیتی کا رنگ دیا جاسکے۔ مظہرنے اپنے بیان میں کہا کہ احسن اورعلینہ دونوں مل کرمنگیترعلوینہ کوبلیک میل کررہے تھے، وہ دونوں باربارکہتے تھے کہ گھرمیں نا زیبا وڈیوزدکھادیں گے جس کے بعد رشتہ ختم ہوجائے گا، منگیتربہت پریشان رہتی تھی اس نے کہا کہ یا تو میں خود مر جاؤں گی یا ماردوں گی، جس کے بعد ہم نے قتل کا فیصلہ کیا۔ میڈیا بریفنگ میں ایس ایس پی کورنگی نعمان صدیقی نے والدین پر زور دیا کہ اپنے بچوں کو موبائل فون دینے سے گریز کریں اور ان پر کڑی نظر رکھیں۔ واضح رہے کہ 5 روز قبل کراچی کے علاقے سعود آباد ملیر میں ملزمان نے گھر میں گھس کر ایک لڑکی کو قتل اور دوسری کو زخمی کردیا تھا۔ زخمی بہن کی جانب سے یہ تاثر دیا گیا تھا کہ ڈاکوؤں نے مزاحمت پرعلینہ کو چھری کے وارکرکے ماردیا اور قتل کے وقت گھر میں دونوں بہنوں کے علاوہ کوئی اور نہ تھا۔
December 12, 20178 yr یہ واقعہ ایسے واقعات کی سب سے بدترین شکل ہے۔عام طور پر ان واقعات میں زیادتی، جنسی استحصال اور بدنامی تک بات محدود رہتی ہے مگر یہاں بات قتل تک پہنچ گئی۔ غور سے معاملے کو سمجھنے کی کوشش کی جائے تو اندازہ ہوتا ہے کہ دونوں بہنیں ایک سے زیادہ مردوں کے ساتھ تعلقات استوار کیے ہوئے تھیں اور یہ ساری سرگرمیاں گھر والوں نے نظرانداز کی ہوئی تھیں۔ یہ ممکن نہیں ہے کہ کوئی لڑکی اس حد تک بگاڑ کا شکار ہو اور کسی نے نوٹس نہ کیا ہو۔ گھر میں غیر مرد آتے جاتے تھے اور گھر والے انجان تھے یہ بات ہضم نہیں ہوتی۔دراصل گھر والے اس کی سنگینی کو نہیں سمجھ سکے تھے۔ اہم بات ہن ان دونوں کی عمر۔سولہ اور اٹھارہ سال کی عمر میں انھوں نے ہر قسم کی اخلاقی برائی کو اپنایا ہوا تھا۔ یہ والدین کے لیے سبق ہے کہ وہ اپنی اولاد کی سرگرمیوں پر نظر رکھیں اور کوشش کریں کہ معاملات بگڑنے سے پہلے اصلاح ہو جائے۔
December 12, 20178 yr Author کوئی شک نہیں ایک نہایت ہی افسوس ناک واقعہ ہے - لیکن حیرت نہیں ہوئی ۔ کیونکہ یہ باتیں پھیل رہی ہیں کہ پیار محبت کے چکروں میں لڑکیوں کی ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنے کے واقعات بڑھتے جارہے ہیں چونکہ انجام قتل کی صورت میں ہوا ۔ اسلیے یہ مشہور ہوگیا اور میڈیا کی زینت بن گیا یہ ایک آئینہ بھی ہے ۔ ہمارے معاشرے کی بگڑتی ہو صورت کا لمحہ فکریہ ہے والدین کے لیے - خصوصا ماوں کے لیے ۔۔ جن کے لیے اولین ترجیح اولاد کو ٹائم دینے سے زیادہ کیریئر اور جاب ہے دونوں والدین فیکٹری میں جاب کرتے ہیں ۔ تو ظاہر کا شام کو ہی لوٹتے ہونگے بچوں کو زندگی کی باقی سہولیات تو میسر ہیں، تعلیم، سہولتیں، موبائیل وغیرہ ۔ لیکن شاید والدین کا وقت نہیں ۔ خصوصا ماں کا وقت تو یہ والدین کما کن کے لیے رہے ہیں ۔ یہی کہ بچوں کا مستقبل بنائیں وہ بھی انہیں وقت دیے بغیر اور نتیجہ کیا ہوا ۔ ایک بیٹی قتل اور دوسری کی زندگی برباد دوسری اہم بات یہ کہ ہم نے اس موضوع پر بھی خاصی گفتگو کی کہ پیار محبت کے چکروں میں آج کل کے دور میں سیکس تک پہنچنے کا امکان کہیں زیادہ ہوگیا ہے وجہ انٹرنیٹ اور میڈیا پر جنسی مواد کی فراوانی ایک بڑی تحریک ہے - لیکن اسے بدترین شکل دے دی ہے موبائیل کیمروں یا خفیہ کیمروں کی ٹیکنالوجی نے ۔ اب صرف سیکس نہیں ہوتا بلکہ ویڈیوز بنتی ہیں اور بلیک میلنگ ہوتی ہے سوچنے کی بات یہ ہے کہ ابھی لڑکیوں کی عمر ہی کیا تھی ۔۔۔ سولہ اور اٹھارہ سال ۔۔۔ اور یہ سب سلسلہ نہ جانے کب سے جاری تھا ۔۔۔ جب شروعات ہوئی ہونگی تو عمر مزید کم ہوگی یہ واقعہ تو مشہور ہوگیا اب یہ نہیں معلوم کہ معاشرے میں کتنے فیصد لڑکیاں اس دلدل میں پھنس چکی ہیں
December 23, 20178 yr بہت افسوس ناک واقعہ ہے یہ۔ مجھے تو اتنا افسوس ہوا کہ ذہن سے ہٹتا ہی نہیں تھا۔ اسے طرح ایک ڈرامے ایسی ہے تنہائی میں کوما میں لڑکی کے ساتھ سوئیپر ریپ کر دیتا ہے اس سے تو انتہا کا خوف آیا۔ ڈاکٹر صاحب آپ کچھ شئیر کیجیے اس قسم کے واقعے پہ کسی سٹوری کی صورت میں
December 24, 20178 yr Author جنسی جرائم کے ذمہ دار صرف مرد ہیں رائٹر: سلیم ملک آپ سارے بڑے قابل لوگ ہیں اور اعلی عہدوں پر فائز ہیں۔ آپ کی زندگی میں یہ کتنی دفعہ ہوا کہ کوئی عورت آپ کے پاس آئی ہو اور اس نے آپ کو دعوت “گناہ” دی ہو۔ سب لوگ اپنے اندر سوچنے لگ گئے لیکن کسی نے کوئی جواب نہ دیا۔ اس خاموشی کا مطلب واضح تھا۔ اور بول کر بھی اس بات سے کے ساتھ تقریبا سبھی نے اتفاق کیا کہ ایسے واقعات کم ہی ہوتے ہیں کہ عورت کسی مرد پاس ائے اور جنسی عمل کی دعوت دے۔ پھر پوچھا گیا کہ آپ نے کتنی مرتبہ زندگی میں کسی عورت کے بارے میں ایسا سوچا اور کتنی دفعہ ایسا کر ہی ڈالا۔ یعنی ہمت کر کے “اظہار محبت” کر دیا۔ اس بات پر بھرے ہال میں ایک مسکراہٹ دوڑ گئی اور آہستہ آہستہ ہنسی میں بدل گئی۔ اس بات سے اتفاق کیا گیا کہ اس طرح کے واقعات تو بہت ہوتے ہیں کہ جب مرد نے عورت کو جنسی عمل یا جنسی تعلق قائم کرنے کی دعوت دی ہو۔ اور اس بات پر بھی کافی اتفاق تھا کہ ایسا سوچا تو اکثر ہی جاتا ہے کہ کاش میں اس خاتون سے یہ بات کہہ سکوں۔ لیکن بے عزتی کے ڈر سے بہت دفعہ مرد ایسا کر نہیں پاتے یعنی اپنے ارادوں یا خواہشوں کو عملی رنگ نہیں دے پاتے۔ انسانی تاریخ گواہ ہے کہ مرد ہی سیکس ورکرز (عورت، مرد یا خواجہ سرا) کو جنسی “فیور” کے بدلے باقاعدہ رقم کی ادائیگی کرتے ہیں۔ جب کہ دنیا کے تقریبا ہر ملک اور تہذیب میں اس کی سزا ہمیشہ سیکس ورکر عورت کو ہی ملتی رہی۔ اب بھی دنیا کے زیادہ تر ممالک میں یہی ہو رہا ہے۔ ہاں البتہ یورپ کے چند ممالک میں یہ قانون بن گیا ہے کہ مجرم جنسی عمل کے لیے ادائیگی کرنے والے کو قرار دیا گیا ہے نہ کہ رقم وصول کرنے والے کو۔ اس بات سے بھی اتفاق کیا گیا کہ جنسی عمل کے لیے ادائیگی بہرحال مرد ہی کرتے ہیں۔ بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی جیسا گھناؤنا جرم بھی مردوں ہی کے ہاتھوں ہوتا ہے۔ پاکستان میں “روزن” نام سے کام کرنے والی ایک این جی او ایسے بچوں اور بچیوں کی کونسلنگ کرتی ہے جن کے ساتھ جنسی زیادتی ہوئی ہو یا ہو رہی ہو۔ ایسے مسائل کا شکار بچے اور بچیاں انہیں خط بھی لکھتے ہیں اور رہنمائی مانگتے ہیں۔ بچوں اور بچیوں کی جانب سے موصول ہونے والے ایسے ایک سو خطوط کا جائزہ لیا گیا تو معلوم ہوا کہ بچوں اور بچیوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے 96 فی صد مرد تھے اور چار فیصد عورتیں تھیں۔ صرف اور صرف مرد ہی عورتوں، بچوں اور بچیوں اور خواجہ سراؤں کو جنسی طور پر ہراساں کرتے ہیں۔ یہ جرم اتنا عام ہے کہ شاید ہی کوئی عورت یا خواجہ سرا ایسی ہو جس نے اپنی زندگی میں کئی کئی بار اسے برداشت نہ کیا ہو۔ اور جہاں تک جنسی ہراسانی کے خوف کا تعلق ہے تو اس جرم کے عام ہونے کی وجہ سے ہر عورت اور خواجہ سرا کو اس کا خوف تو رہتا ہی ہے۔ ایک اور مکروہ حقیقت یہ بھی ہے کہ صرف مرد اپنی جنسی بھوک مٹانے کے لیے انسانوں کے علاوہ جانوروں کو بھی استعمال کرتے ہیں۔ اس طرح کے واقعات آئے دن پیش آتے ہیں اور ایسے واقعات میں کبھی بھی عورت ملوث نہیں پائی گئی۔ یہ گفتگو عدلیہ کے شعبے سے تعلق رکھنے والے ساٹھ کے لگ بھگ افسران کے ساتھ کی جا رہی تھی۔ ان کے سامنے یہ سلائیڈ چلائی گئی کہ “جنسی جرائم کا ذمہ دار مرد ہوتا ہے” تو انہوں نے یک زبان ہو کر پورے زور سے یہ کہا کہ وہ اس بات سے اتفاق نہیں کرتے۔ لیکن اوپر دی گئی بحث کے بعد اس مزاکرے میں موجود افسران کی ایک بھاری اکثریت نے اس بات سے اتفاق کیا کہ جنسی جرائم کے ذمہ دار مرد ہی ہوتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ گفتگو ان کے لیے ایک سرپرائز سے کم نہ تھی۔ ہماری پولیس اور عدلیہ کے لیے یہ بات سمجھنا بہت اہم ہے کہ جنسی جرائم کا ارتکاب مرد ہی کرتے ہیں۔ بیچاری عورتیں، بچیاں، بچے اور خواجہ سرا تو اس ظلم کا شکار ہوتے ہیں۔ Edited December 24, 20178 yr by Young Heart
Create an account or sign in to comment