Jump to content
View in the app

A better way to browse. Learn more.

URDU FUN CLUB

A full-screen app on your home screen with push notifications, badges and more.

To install this app on iOS and iPadOS
  1. Tap the Share icon in Safari
  2. Scroll the menu and tap Add to Home Screen.
  3. Tap Add in the top-right corner.
To install this app on Android
  1. Tap the 3-dot menu (⋮) in the top-right corner of the browser.
  2. Tap Add to Home screen or Install app.
  3. Confirm by tapping Install.

دوستی کی نشانی

Featured Replies

میں نویں دسویں جماعت میں سکول میں پڑھتا تھا، ہمارے دو ٹیچر ماسٹر حشمت علی اور ماسٹر قطب الدین ہوا کرتے تھے۔ دونوں ریاضی کے بہت ماہر تھے۔ انھیں خدا نے اس بارے میں بڑی صلاحیت دی تھی۔ ہمارے ضلع سے باہر اور دور دور کے مقامات سے ہندو، سکھ استاد ان سے الجبرا اور چونکہ یہ ہے ہی مسلمانوں کا علم کے مشکل مسائل پوچھنے آتے تھے اور وہ دونوں استاد سکول ٹائم کے بعد لان میں بیٹھ کر ریاضی کے مسائل حل کیا کرتے تھے جو ہماری سمجھ سے باہر ہوتے تھے۔

ساتھ رہنا، اکٹھے کھانا، ایک دوسرے کے گھر کے ساتھ گھر، سیر کو اکٹھے جانا، اکٹھے سکول آنا۔ کبھی ہم نے انھیں الگ الگ نہیں دیکھا تھا۔ ان کے درمیان اتنی گہری دوستی تھی کہ آپ جتنا بھی ذہن میں اس کا تصور کریں، وہ کم ہے۔

پھر اچانک یہ ہوا کہ ڈویژنل انسپکٹر آف سکولز نے ماسٹر حشمت علی کی تبدیلی کر دی اور وہ ہمارے ضلعے کے کسی اور تحصیل میں چلے گئے۔ دونوں دوستوں کے درمیان اس تبدیلی سے جو خلیج پیدا ہوئی، وہ تو ہوئی، ہم جو طالب علم تھے یا جو دوسرا سٹاف تھا، ان کے لیے بھی بہت تکلیف دہ صورت حال تھی۔
ہم سب نے وہ تکلیف دہ لمحات محسوس کئے۔ میں نے ماسٹر قطب الدین سے کہا، کیونکہ میں ذرا سمجھدار بچہ تھا، آپ کی حشمت علی صاحب سے بڑی دوستی تھی؟ کہنے لگے، ہاں ٹھیک ہے۔ میں نے کہا ان کے جانے سے آپ کی طبیعت پر بوجھ پڑا؟ کہنے لگے، ہاں پڑا ہے، لیکن زیادہ نہیں۔
میں نے کہا کہ یہ آپ حیران کن بات کرتے ہیں۔ وہ تو آپ کے بہت عزیز دوست تھے، قریب ترین تھے۔

کہنے لگے اشفاق میاں بہت عزیز تھے، بہت قریب ترین تھے۔ لیکن آپ اس کو اعلٰی درجے کی معیاری دوستی قرار نہیں دے سکتے۔ بے شک ہمارے معمولات اکٹھے تھے، اکٹھے کھاتے پیتے تھے اور کوئی لمحہ بھی ایک دوسرے کے بغیر نہیں گزارا لیکن یہ دوستی کی نشانی نہیں ہے۔

دوستی کی نشانی یہ ہے کہ جب تک آدمی اکٹھے بیٹھ کر روئے نہ، اس وقت تک دوستی نہیں ہوتی اور ہم کبھی اکٹھے بیٹھ کر روئے نہیں تھے، اس لیے آپ نہیں کہ سکتے کہ ہم دوست تھے۔

(زاویہ سے اقتباس)

Breaking News Ad
فورم اپڈیٹس

واہ۔۔۔ کیا درست تجزیہ تھا دوستی کا۔


زبردست۔۔۔


بہت اعلیٰ


  • 3 weeks later...
📢 Post Your Ad Here
  • 1 month later...

Bohat hi Khoobsurat baat ... or bilkul Haqeeqat ... Sukh mein tou sab sath hi hotay hain ... pata tou dukhon mein chalta hai ... 

 

-- Maham

Create an account or sign in to comment

Account

Navigation

Search

Configure browser push notifications

Chrome (Android)
  1. Tap the lock icon next to the address bar.
  2. Tap Permissions → Notifications.
  3. Adjust your preference.
Chrome (Desktop)
  1. Click the padlock icon in the address bar.
  2. Select Site settings.
  3. Find Notifications and adjust your preference.