March 7, 201412 yr Administrators سامسنگ اور ایپل کے درمیان 2012سے جاری ٹیکنالوجی چرانے کی جنگ سامسنگ ہار گیا، اب ایپل کو بھاری ادائیگی کرنا پڑے گی۔ حال ہی میں امریکہ میں ہونے والا ایپل اور سامسنگ کے درمیان قانونی جنگ اپنے اختتام کو جا پہنچی ہے۔اور عدالت نے سامسنگ کو حکم دیا ہے کہ وہ ایپل کو 930ملین ڈالر کی فوری ادائیگی کرے۔ ایپل کی یہ درخواست کہ سامسنگ کی پراڈکٹس پر امریکہ اور یورپ میں پابندی لگائی جائے کی درخواست عدالت نے مسترد کر دی ہے۔ایپل اور سامسنگ کے درمیان پہلی پیٹنٹ لڑائی (ٹیکنالوجی کو چرانے کی لڑائی)2012 میں شروع ہوئی تھی۔اورایپل نے یہ الزام لگایا تھا کہ سامسنگ نے اسکے موبائل فونز اور ٹیبلیٹ کی ٹیکنالوجی کو چوری کیا ہے۔ اور ایپل کو سامسنگ کو ہرجانے کے طور پر 1ارب سے زائد کی ادائیگی کرنی ہوگی۔ لیکن سامسنگ نے اپنا مکمل دفاع کیا ، اور ہرجانے کی رقم کم کروانے کی کوشش کی۔ بالآخر یہ رقم 930ملین ڈالر ادا کرنے کا حکم عدالت کی طرف سے جاری ہو چکا ہے ۔اس مقدمے کے علاوہ ایپل کی طرف سے سامسنگ گلیکسی ایس3میں بھی ٹیکنالوجی چرانے کا دعویٰ کیا گیا ہے، اور اس بارے مقدمہ جلد ہی عدالت میں پیش کر دیا جائے گا۔ سامسنگ نے اس مقدمے سے بچنے کیلئے ایپل کے ساتھ عدالت کے باہر معاملات طے کرنے کی کوشش کی، لیکن معاملات طے نہ ہو سکے۔
March 8, 201412 yr بڑے پیسے دینے پڑیں گے یار ہم لوگوں کو۔ سالوں نے یہ پیسے ہم ہی سے تو پورے کرنے ہیں۔
Create an account or sign in to comment