Jump to content
View in the app

A better way to browse. Learn more.

URDU FUN CLUB

A full-screen app on your home screen with push notifications, badges and more.

To install this app on iOS and iPadOS
  1. Tap the Share icon in Safari
  2. Scroll the menu and tap Add to Home Screen.
  3. Tap Add in the top-right corner.
To install this app on Android
  1. Tap the 3-dot menu (⋮) in the top-right corner of the browser.
  2. Tap Add to Home screen or Install app.
  3. Confirm by tapping Install.

Leaderboard

Popular Content

Showing most liked content on 03/06/25 in all areas

  1. آج کے ڈیجیٹل دور میں ہر ویب سائٹ کو سائبر حملوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ گزشتہ سات دن سے "اردو فن کلب" فورم پر بھی غیر معمولی سرگرمی دیکھی گئی ہے، جس کی وجہ سے بعض ممبرز کو یہ لگ رہا ہوگا کہ انہیں اچانک بلاک کر دیا گیا۔ حقیقت میں، اس وقت ہمارا فورم ایک انتہائی خطرناک "ڈی ڈوس لیئر 7 حملے" کی زد میں ہے۔ یہ حملہ اتنا شدید اور منظم ہے کہ کئی بڑے فورمز بھی اس کے سامنے بے بس نظر آتے ہیں۔ اس حملے کی شدت اور تسلسل کے باعث ہمیں اپنی ویب سائٹ کی حفاظت کے لیے فوری اور سخت اقدامات کرنا پڑے۔ اس میں ہزاروں آئی پی ایڈریسز کے پیٹرن کو بلاک کرنا اور بعض ممالک کی ٹریفک عارضی طور پر روک دینا اور مزید ضروری اقدامات شامل ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ کچھ صارفین کو بلاک محسوس ہو رہا ہے۔ اس حملے کی نوعیت یہ ہے کہ یہ بظاہر عام یوزر کی طرح نظر آنے والی درخواستوں کے ذریعے ویب سروسز کو مفلوج کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ اس کے پیچھے کسی فرد کا ہاتھ نہیں، بلکہ مصنوعی ذہانت سے چلنے والے اربوں بوٹس ہیں، جو لمحہ بہ لمحہ اپنا آئی پی اور لوکیشن بدلتے ہیں۔جن کو حملہ آور کنٹرول کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر، اگر ہم دنیا بھر کی ٹریفک بلاک کر کے کسی ایک ملک کو اجازت دیتے ہیں تو یہ بوٹس نیٹ ورک فوراً اس ملک کی آئی پی اور لوکیشن بنا کر وہیں سے حملہ شروع کر دیتے ہیں۔ یہ سلسلہ گزشتہ سات دن سے مسلسل جاری ہے اور ہم ابھی تک مضبوطی سے اپنی جگہ پر ڈٹے ہوئے ہیں۔ یہ حملہ دراصل ویب ایپلیکیشن کی اس لیئر کو نشانہ بنا رہا ہے جو سب سے زیادہ حساس ہوتی ہے۔ حملے کا مقصد ویب سائٹ کے صفحات اور وسائل کو بار بار لوڈ کر کے سرور کو اتنا مصروف کر دینا ہے کہ وہ عام صارفین کو جواب دینا چھوڑ دے یا مکمل طور پر رک جائے۔ اس سے سرور کریش ہو جاتا ہے اور وہاں پر موجود ڈیٹا بھی ساتھ ہی ختم ہو جاتا ہے۔ حملے کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ہماری ویب سائٹ پر پچھلے سات دن سے روزانہ اربوں درخواستیں بھیجی جا رہی ہیں، جو کسی عام ویب سائٹ کے سرور کے بس کی بات نہیں۔ یہ حملے صرف ہمارے فورمز پر نہیں ہو رہے بلکہ اور بھی بہت سے ویب اور فورمز پر کیئے جا رہے ہیں ۔ ان حملوں کی وجہ سے کئی چھوٹے فورمز مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں۔ ان کا ڈیٹا بیس ضائع ہو گیا اور وہ دوبارہ نئے سرے سے اپنی کمیونٹی کو قائم کرنے پر مجبور ہیں۔ تاہم، خوش قسمتی سے، ہمارا فورم ان حملوں کا کامیابی سے مقابلہ کر رہا ہے۔ ہم نے فرنٹ ڈومین پر ان حملوں کا دفاع کیا اور بیک ڈور لنک سے تمام ممبرز کو محفوظ رسائی فراہم کی۔ ال ح م دل ل ہ، ہماری ویب سائٹ کی کوئی پوسٹ یا ڈیٹا ضائع نہیں ہوا۔ فورم کی مین ڈومین بھی فعال ہے اور فورم کے سرورز کی مکمل حفاظت کی جا رہی ہے۔ہماری فورم ٹیم ان حملوں کا جواب دینے کے لیے ہروقت تیار ہے۔ یہاں کچھ اقدامات بیان کیے جا رہے ہیں جو پسِ پردہ آپ کی سہولت کے لیے اٹھائے گئے ہیں غیر ضروری اور مشکوک درخواستوں کی فوری شناخت اور روک تھام۔ مشکوک یوزر ایجنٹس اور آئی پی پیٹرنز کی مستقل نگرانی اور بلاکنگ۔ ویب سائٹ کی حفاظتی پرتیں جدید طریقے سے مضبوط کی گئی ہیں۔ ویب ایپلیکیشن فائر وال کی حساسیت کو وقتاً فوقتاً ایڈجسٹ کیا جا رہا ہے، تاکہ فورم کی رفتار برقرار رہے۔ خودکار تجزیاتی نظام جو حملے کی نوعیت کو پہچان کر ردعمل دیتا ہے۔ سرور کے وسائل کو متحرک طریقے سے تقسیم کرنے کا نظام تاکہ اصل صارفین کے لیے ویب سائٹ کی رفتار بہتر رہے۔ ڈیٹا بیس اور ویب سروسز کی مسلسل نگرانی اور تحفظ۔ یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ یہ حملے ابھی مکمل طور پر ختم نہیں ہوئے۔ ہر روز حملہ آور اپنی حکمتِ عملی بدل کر نئی تکنیک آزماتے ہیں، لیکن ہم پرُاعتماد ہیں کہ جیسے آپ کا تعاون ہمارے ساتھ ہے، اور جیسے ہماری ٹیم نے ان خطرات کا سامنا کیا ہے، ہم اس آزمائش میں بھی کامیاب ہوں گے۔ ہمارا فورم ہر خطرے کا مقابلہ کرتے ہوئے آپ کے لیے ایک محفوظ، پُرامن اور فعال جگہ فراہم کرتا رہے گا، ان شاء ال ل ہ۔ آپ کا صبر، اعتماد ہماری سب سے بڑی طاقت ہے۔ اگر آپ کو کبھی کوئی معمولی تاخیر یا مسئلہ محسوس ہو تو یہ یاد رکھیں کہ پسِ پردہ ہم آپ کی سہولت اور تحفظ کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔
  2. اردو فن کلب وٹس ایپ چینلاس وٹس ایپ چینل کو لازمی فالو کر لیں۔یہ آپ کے اور ہمارے لیے یکساں طور پر نہایت ضروری ہے۔ اس کا مقصد ہے کہ آپ کو کسی بھی قسم کی اہم اطلاع، ہنگامی میسج یا عارضی لنک کی فراہمی بروقت اور بغیر کسی رکاوٹ کے ہو سکے۔ حالیہ صورتحال کچھ دن پہلے پیش آںے والی مین پیج کی عارضی بندش پر ہم نے بیک ڈور لنک کی ای میل تمام ممبرز کو بھیجی۔ ہمارے ای میل سرور نے ان ای میلز کی ڈیلیوری کی تصدیق بھی کی۔ اس کے باوجود، افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ بہت سے ممبرز نے وہ ای میل دیکھی ہی نہیں۔ اس کی وجوہات مختلف تھیں، جیسے کچھ ممبرز کی ای میل ایڈریس پرانی یا اپڈیٹ نہ تھی ۔کچھ اپنے ای میل اکاؤنٹس کے پاسورڈز بھول چکے تھے۔کچھ نے ای میل بنا کر بھلا دی تھی یا دیگر ایسی وجوہات جن کی وجہ سے وہ اہم اپڈیٹ سے محروم رہے۔ای میل سینڈ کرنے کے باوجود بھی ہمیں بہت سے ممبرز نے ای میل اور وٹس اپ میسج کی بھرمار کر دی ۔ جن میں کلاؤڈ ممبرز بھی شامل تھے۔جس پر مجبورا ہمیں ان سب کو مینول ریپلائی دینا پڑے ۔ اور میونل بیک ڈور لنک سینڈ کرنا پڑا۔ نیکسٹ کے لیئے ہمارا نیا طریقہ کار ان تجربات کی روشنی میں، ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ انتظامیہ کی طرف سے کوئی بھی اہم اطلاع یا میسج صرف اسی وٹس ایپ چینل میں شیئر کی جائے گی۔ یہ وٹس ایپ چینل انتظامیہ کی طرف سے ون سائیڈ پوسٹنگ چینل ہے۔ یہاں کوئی چیٹ یا اضافی پیغامات نہیں آئیں گے، صرف انتہائی اہم خبریں، لنکس یا ہدایات دی جائیں گی۔ آپ کو اس وٹس ایپ چینل کی پوسٹس خود بخود ملتی رہیں گی ۔ بشرطیکہ آپ نے اسے فالو کیا ہوا ہو۔ وٹس ایپ چینل ہی کیوں؟ یہ آف سرور سورس ہے، یعنی اگر ایمرجنسی میں کبھی فورم یا ہماری سائٹ تک رسائی محدود ہو، تو بھی کیونکہ یہ سرور سے لنک نہیں اس لیئے یہ وٹس ایپ چینل فعال رہے گا۔ اس میں فالوئرز کی کوئی مخصوص حد نہیں ہوتی یہ ملینز تک جا سکتا ہے۔یہاں آپ کی پرائیویسی مکمل طور پر محفوظ ہے۔ فالوئرز ایک دوسرے کو نہیں دیکھ سکتے۔ ایڈمن کو بھی صرف فالوئرز کی گنتی نظر آتی ہے، ایڈمن بھی ممبرز کے نام یا نمبرز نہیں دیکھ سکتا۔وٹس ایپ ہر ممبر استعمال کرتا ہے، اور اس لیے یہ آسان ترین ذریعہ ہے۔ ممکن ہے کہ اس طرح کی صورتحال دوبارہ نہ ہو اور آپ کو اس وٹس ایپ چینل کی ضرورت کبھی نہ پڑے، لیکن اس کا فالو کرنا آپ کو ہمیشہ "اردو فن کلب" کے ساتھ جوڑے رکھے گا۔یہ محض ایک حفاظتی اقدام نہیں بلکہ آپ کے اردو فن کلب سے جڑے رہنے کی بہترین ضمانت ہے۔ جب بھی آپ کو فورم پر کوئی بندش نظر آئے یا کوئی ڈومین لنک کام نہ کر رہا ہو، اس وٹس ایپ چینل کو ضرور چیک کریں۔یہاں ہر وہ اطلاع شیئر کی جائے گی جو آپ کے لیے ضروری ہو سکتی ہے۔ آپ کی آسانی اور معلومات کی حفاظت کے لیے یہ وٹس ایپ چینل بنایا گیا ہے۔ اس لیے ، ابھی اسی وقت اس وٹس ایپ چینل کو فالو کرلیں اور اپنی ممبرشپ کا بھرپور فائدہ اٹھائیں۔ چینل فالو کے لیئے یہاں کلک کریں ایڈمنسٹریٹر
  3. آپ کو جولائی کی 4 تک ممبرشپ کی ایکسس حاصل رہے گی ۔
  4. محترم ایڈمنسٹریٹر صاحب، السلام علیکم۔ سب سے پہلے تو آپ کا بہت شکریہ۔ میرا بیسک پیکج چھ مہینے کا تھا، لیکن چند دن قبل جب میں لاگ ان ہوا تو یہ دیکھ کر حیرت ہوئی کہ مجھے بھولی داستان تک اب بھی رسائی حاصل ہے۔ میرا خیال ہے کہ شاید یہ رسائی غلطی سے برقرار رہ گئی ہو، اور ممکن ہے کہ میری طرح کچھ اور صارفین کو بھی ایسی اضافی رسائی حاصل ہو۔ میں آپ کا پرانا قاری ہوں اور بہت کم مواقع پر پیغام بھیجتا ہوں، لیکن اس کے باوجود میرا ضمیر یہ اجازت نہیں دیتا کہ میں کسی چیز کا بلاجواز فائدہ اٹھاؤں۔ میں سمجھ سکتا ہوں کہ اس وقت اپ ایک بہت زیادہ کام کے بوجھ میں ہوں گے۔مثلا جو اپ نے یہ نئی پرائسز اور پیکجز والا لنک ابھی مینشن کیا ہے یہی بہت ہی عجیب طرح سے کمپیوٹر پہ ڈسپلے ہو رہا ہے۔ اور اگر آپ کی طرف سے واقعی مجھے اضافی مہینوں کی رسائی دانستہ طور پر دی گئی ہے، تو میں تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔
  5. واہ اردو کا جو ٹچ اب ملا ھے وہ کمال ھے اپگریڈ ورژن اب کمنٹ کرنے میں بھی آسانی ھو گئی ھے ویلڈن بہتر ین اردو فن کلب
  6. جناب آپ کی کاوش کو ہم سراہتے ہیں بس یہی کہے گے لاجواب بے مثال

Account

Navigation

Search

Configure browser push notifications

Chrome (Android)
  1. Tap the lock icon next to the address bar.
  2. Tap Permissions → Notifications.
  3. Adjust your preference.
Chrome (Desktop)
  1. Click the padlock icon in the address bar.
  2. Select Site settings.
  3. Find Notifications and adjust your preference.