کیا ممبرشپ سیٹ اپ میں تبدیلی کی جانی چاہیئے ؟
تمام ممبرز فورم پر سیئریل ناولز جن میں پردیس ،ہوس ،آہنی گرفت ،کامران اور ہیڈ مسٹریس شامل ہیں۔ان کو پڑھنے کے لیئے ہی پیڈ ممبر شپ حاصل کرتے ہیں۔جبکہ اس کے ساتھ ساتھ مزید لاتعداد مکمل پیڈ ناولز بھی ان کو پڑھنے کو ملتے ہیں۔جو کہ سلور پرو /گولڈ پرو/ ماسٹر پرو کے الگ الگ گروپس کے سیکشن میں موجود ہیں۔ ممبران ممبرشپ حاصل کرتے ہیں اور وہ سیکشن ان کے لیئے کھل جاتے ہیں۔
کچھ ممبران ایسے بھی ہیں۔جن کا بجٹ ان کو اس کی اجازت نہیں دیتا ۔اور وہ صرف پردیس ناول کو پڑھنے کی خواہش کرتے ہیں اور مجھے ان باکس کرتے ہیں کہ کیا ایسا نہیں ہو سکتا کہ وہ صرف پردیس ناول کے لیئے ہی پے منٹ کریں ۔کیونکہ ان کا بجٹ مکمل ممبرشپ کی اجازت نہیں دیتا۔اور وہ پردیس کو لازمی پڑھنا چاہتے ہیں۔اور یہ بات مسلسل بہت ٹائم سے ممبرز کرتے آ رہے ہیں۔ایسے میں کچھ ممبرز مینج کر بھی لیتے ہیں اور کچھ مینج نہیں کر پاتے۔ اور وہ پردیس سے بھی رہ جاتے ہیں۔
ایسے میں میں نے یہ سوچا ہے۔ کہ کیوں نا ان تمام سیئرئلز کی ممبرشپ کو الگ الگ کر دیا جائے ؟ اور ممبرشپ کی قیمت کو ان تمام سیئریلز پر تقسیم کر دیا جائے ؟جس کی ایک مثال کہ سلور پرو کی قیمت $20 ہے اور اس میں تین سیئریل شامل ہیں۔ تو $20 ڈالر کو ان تین سیئرلز پر تقسیم کر دیا جائے ۔اب جس کی مرضی کہ وہ صرف پردیس کو پڑھے اور صرف پردیس کی ہی ادائیگی کرے ۔یا اپنی مرضی سے تینوں کی ممبرشپ لے لے ؟؟؟
کیا ہمیں ایسا سیٹ اپ بنانا چاہیئے ؟؟؟
اسی سیٹ اپ کے بارے میں فورم ممبران سےمشورہ درکار ہے۔
ایسے میں ایک سوال یہ ہے کہ جو ممبران ممبرشپ لے چکے ہیں اور ان کی ممبرشپ ایکٹو ہے ان کا کیا ہو گا ؟
تو اگر ہم یہ سیٹ اپ بناتے ہیں تب بھی ان کو ان کی ممبر شپ کی ایکسپائری تک موجودہ سہولیات ویسے ہی حاصل رہیں گی۔اور یہ طریقہ کار نئی ممبرشپ سے ہو گا۔ اپنی رائے اسی تھریڈ میں پوسٹ کریں ۔