Jump to content
View in the app

A better way to browse. Learn more.

URDU FUN CLUB

A full-screen app on your home screen with push notifications, badges and more.

To install this app on iOS and iPadOS
  1. Tap the Share icon in Safari
  2. Scroll the menu and tap Add to Home Screen.
  3. Tap Add in the top-right corner.
To install this app on Android
  1. Tap the 3-dot menu (⋮) in the top-right corner of the browser.
  2. Tap Add to Home screen or Install app.
  3. Confirm by tapping Install.

Leaderboard

Popular Content

Showing most liked content on 13/06/17 in all areas

  1. بینڈ ایڈ جسے ہم سنی پلاسٹ کہتے ہیں اس کے موجد ارلے ڈکسن نے انیس سو اکیس میں اسے اپنی بیگم کے لیے بنایا تھا جو کہ کوکنگ کے دوران اکثر اپنی انگلی کاٹ لیا یا جلا لیا کرتی تھی
  2. بچپن میں لڑکیاں لڑکوں کی نسبت پہلے بولنا شروع کرتی ہیں، صرف الفاظ نہیں جملے بھی پہلے بولنا سیکھ لیتی ہیں اور پڑھنا بھی لڑکوں کی نسبت جلدی سیکھ لیتی ہیں ایسا کیوں ہوتا ہے یہ اس معلوماتی آرٹیکل میں پڑھ سکتے ہیں
  3. آپ خواب مین صرف ان چہروں کو دیکھتے ہیں جنھیں آپ جانتے ہیں۔ سونے کی جتنی زیادہ کوشش کریں نیند آنے کے چانس اتنے ہی کم ہیں۔ کی بورڈ کی آخری لائن میں موجود بٹنوں سے آپ انگلش کا کوئی لفظ نہیں لکھ سکتے ۔ انسانی دماغ ستر فیصد وقت پرانی یادوں یا مستقبل کی سنہری یادوں کے خاکے بنانے میں گزارتا ہے۔ پندرہ منٹ ہنسنا جسم کے لیے اتنا ہی فائدہ مند ہے جتنا دو گھنٹے سونا۔ کسی بھی بحث کے بعد پچاسی فیصد لوگ ان تیزیوں اور اپنے تیز جملوں کو سوچتے ہیں جو انھوں نے اس بحث میں کہے ہوتے ہیں۔ A nut for a jar of tuna ایسا جملہ ہے جس میں اسے دائیں سے پڑھ لیں یا بائیں سے ایک ہی بات ہے۔ ایک لمحے کا مطلب ہوتا ہے نوے سیکنڈ سردی کی کھانسی میں چاکلیٹ کھانسی کے سیرپ سے پانچ گنا زیادہ بہتر اثر دکھاتی ہے۔ جتنی مرضی کوشش کر لیں جو مرضی کر لیں آپ یہ یاد نہیں کر سکتے آپ کا خواب کہاں سے شروع ہو اتھا۔ کوئی بھی جذباتی دھچکا پندرہ یا بیس منٹ سے زیادہ نہیں ہوتا اس کے بعد کا جذباتی وقت آپ کی اوور تھنکنگ کی وجہ سے ہوتا ہے جس سے آپ خود کو زخم لگاتے ہیں۔۔ آپ اپنے آپ کو آئینے میں حقیقت سے پانچ گنا زیادہ حسین دیکھتے ہیں۔۔۔تھینکس ٹو یو یور برین۔۔۔ Thankx to your brain نوے فیصد لوگ اس وقت ڈر جاتے ہیں جب انھیں یہ میسج آتا ہے "کچھ پوچھوں آپ سے" Can I Ask you a question
  4. نیلی وہیل مچھلی کی زبان کا سائز اور وزن ایک بھرپور جوان ،تندرست و توانا افریقن ہاتھی کے وزن اور سائز کے برابر ہوتا ہے
  5. ہومر اور سقراط کا شمار دنیا کے عظیم ترین فلسفیوں میں ہوتا تھا لیکن حیران کن بات یہ ہے کہ ان دونوں عظیم فلفسیوں نے اپنی پوری زندگی میں ایک لائن تک نہیں لکھی کیوں کہ یہ لکھنا نہیں جانتے تھے۔
  6. مارچ انیس سو ترانوے میں کیون کارٹر نے یہ تصویر کھینچی اس تصویر نے انعام بھی جیتا تھا۔۔ یہ تصویر سوڈان میں لی گئی جب وہاں خوراک کا قحط تھا اور اقوام متحدہ کے تحت وہاں وہاں خوراک کے مراکز قائم کیے گئے تھے۔ فوٹو گرافر کیون کارٹر کے مطابق وہ ان خوراک کے مراکز کی فوٹو گرافی کرنے جا رہا تھا جب راستے میں اس لڑکے کو دیکھا جو کہ انہی مراکز کی جانب جانے کی کوشش میں تھا لیکن بھوک کمزوری فاقوں کی وجہ سے اس کا یہ حال تھا کہ اس سے ایک قدم اٹھانا دوبھر تھا آخر یہ لڑکا تھک ہار کر گر گیا اور زمین سے سر لگا دیا۔۔ تصویر میں دیکھیں پیچھے ایک گدھ موجود ہے جو کہ اس انتظار میں ہے کب یہ لڑکا مرے کب میں اسے کھاوں بس اسی منظر نے اس تصویر کی تاریخ کو آنسووں سے بھر دیا کیون کارٹر نے یہ تصویر نیو یارک ٹائمز کو بیچی اور نیویارک ٹائمز کے مطابق جب انھوں نے یہ تصویر شائع کی تو ایک دن میں ان سے ہزاروں لوگوں نے رابطہ کیا اور اس لڑکے کا انجام جاننا چاہا کہ کیایہ بچ گیا تھا؟ لیکن نیو یارک ٹائمز والے خود اس کے انجام سے بے خبر تھے بات یہیں ختم نہیں ہوتی فوٹوگرافر کیون کارٹر جس نے یہ سارا منظر کیمرے میں قید کیا وہ اس تصویر کے بعد اکثر اداس رہنے لگا اور ڈپریشن کا مریض بن گیا آخر اس میں موجود منظر نے اس فوٹو گرافر کو اپنی جان لینے پر مجبور کر دیا کیون نے تینتیس سال کی عمر میں خود کشی کر لی اس کی خود کشی کا طریقہ بھی بہت عجیب تھا وہ اپنے گھر کے پاس والے اس میدان میں گیا جہاں وہ بچپن میں کھیلتا تھا اس نے اپنے کار کے سائلنسرمیں ایک ٹیوب فکس کی اور اس ٹیوب کو ڈرائیورنگ سیٹ والی کھڑکی سے کار کے اندر لے آیا تمام کھڑکیاں تمام دروزے لاک کر دیے اور گاڑی اسٹارٹ کر دی۔۔گاڑی میں سائلنسر سے نکلتا ہوا دھواں بھرنا شروع ہوا دھویں میں کاربن مونو آکسائیڈ ہوتی ہے جو کہ جان لیوا ہوتی ہے اسی کاربن مونو آکسائیڈ نے کیون کی جان لے لی اس نے جو تحریر چھوڑی اس کا ایک حصہ یہ بھی تھا " درد،بھوک ،اور فاقوں سے مرتے بچوں کی لاشوں کا مجھ پر سایہ ہے."
  7. جون دو ہزار ایک میں سٹین فورڈشائر برطانیہ میں لورا بک سٹون نامی ایک لڑکی نے ہیلیم گیس سے بھرا ایک غبارہ فضا میں چھوڑا جس پر اس نے اپنا نام اور پتا درج کیا ساتھ یہ بھی لکھا کہ غبارہ جس کو ملے وہ مجھے جواب دے اور آ کر ضرور ملے۔۔ یہ غبارہ اس لڑکی کے گھر سے ایک سو چالیس میل دور پیوسے نامی گاؤں میں ایک اور لڑکی کے گھر کے پچھلے لان میں جا گرا اب یہاں سے کچھ حیرت انگیز اتفاقات کا سلسلہ شروع ہوتا ہے جس لڑکی کے گھر یہ غبارہ گرا اس کا نام بھی لورا بک سٹون تھا وہ بھی دس سال کی تھی۔ ان دونوں کے صرف نام ایک جیسے نہیں تھے ان کے قد بھی ایک جیسے تھے ان کے بالوں کا رنگ بھی ایک جیسا تھا۔ جس دن یہ دونوں ملیں دونوں نے گلابی رنگ کی فراک پہن رکھی تھی۔ دونوں لڑکیوں نے گھروں پر پالتو کتے رکھے تھے جو کہ لیبرو ڈاگ کی نسل سے تھے اور دونوں کتوں کا رنگ بھی سیاہ تھا دونوں کتوں کی عمر بھی تین تین سال تھی۔ دونوں لڑکیوں نے سرمئی رنگ کے خرگوش بھی پال رکھے تھے۔

Account

Navigation

Search

Configure browser push notifications

Chrome (Android)
  1. Tap the lock icon next to the address bar.
  2. Tap Permissions → Notifications.
  3. Adjust your preference.
Chrome (Desktop)
  1. Click the padlock icon in the address bar.
  2. Select Site settings.
  3. Find Notifications and adjust your preference.