Jump to content
View in the app

A better way to browse. Learn more.

URDU FUN CLUB

A full-screen app on your home screen with push notifications, badges and more.

To install this app on iOS and iPadOS
  1. Tap the Share icon in Safari
  2. Scroll the menu and tap Add to Home Screen.
  3. Tap Add in the top-right corner.
To install this app on Android
  1. Tap the 3-dot menu (⋮) in the top-right corner of the browser.
  2. Tap Add to Home screen or Install app.
  3. Confirm by tapping Install.

Leaderboard

Popular Content

Showing most liked content on 12/09/16 in all areas

  1. عورت اپنے فہم میں بالکل سادہ اور مزاج میں رنگین ہے، آپ اسے رنگ مہیا کرتے رہیں جسے وہ اپنی زندگی میں بھرتی رہے آپ کو کوئی مشکل پیش نہیں آئیگی، مسئلہ صرف اس وقت پیش آتاہے جب آپ اسکی رنگینی کی راہ میں رکاوٹ بنتے ہیں۔ جہاں سے میں نے دیکھا ہے، عورت اپنی مختلف حیثیتوں میں کچھ اسطرح دکھتی ہے۔ عورت سے معشوقہ کی حیثیت سے واسطہ پڑے تو بہت سی گفتگو اور بہت سی آؤٹنگ اسکی کل ڈیمانڈ ہوتی ہے۔ عورت سے بیوی کی حیثیت سے واسطہ پڑے تو محض کھانے کی تعریف پر قابو آجاتی ہے مگر اسکے فوراََ بعد کوئی ایک مطالبہ ضرور کرتی ہے، اسکے لئے تیار رہیں۔ عورت سے بہو کی حیثیت سے واسطہ پڑے تو وہ گھر کا کنٹرول چاہتی ہے تاکہ گلدانوں سے لیکر برتنوں تک اور کچن سے لے کر ڈرائینگ روم تک ہر چیز اپنی مرضی سے سیٹ کرسکے، رنگ بھرنا، سیٹنگز بدلنا اسکا سب سے بڑا شوق ہے، اگر آپ اسے گھر کا کنٹرول دیدیں تو ٹھیک ورنہ وہ آپکے بیٹے کا کنٹرول حاصل کرکے صوبائی خود مختاری کا علم بلند کر دیتی ہے، سو اسے اپنے گھر کی سیٹنگز بدل لینے دیں ورنہ وہ آپکے لاڈلے کی سیٹنگز بدل کر رکھدیگی۔ عورت بطور بیٹی آپ کا لاڈ اور تھوڑا سا اضافی جیب خرچ چاہتی ہے، بدلے میں وہ عین اس وقت آپکے سرھانے کھڑی ملتی ہے جب آپ کے لاڈلے آپ کے قریب بھی نہیں آتے، آپکا سردرد تک اسکا چین و سکون چھین لیتا ہے ۔ عورت سے ماں کی حیثیت سے واسطہ سب سے انمول واسطہ ہے، وہ کتنی ہی ناراض کیوں نہ ہو، اسکے بیٹھنے کا انتظار کریں، جب وہ بیٹھ جائے تو جاکر اسکے قدموں میں بیٹھ جائیں اور اپنا سر اسکے گھٹنوں پر رکھدیں، زبان سے ایک لفظ نہ بولیں، تیس سے چالیس سیکنڈز کے میں اسکا ہاتھ آپکے سر پر آجائیگا، سر پر ہاتھ رکھنے کے بعد وہ آپکی کچھ تازہ اور کچھ خاصی پرانی فائلیں کھول دیگی، تب وہ جو بھی کہے آپ کا جواب ایک ہی ہونا چاہئے "جی امی ! آپ درست کہہ رہی ہیں، میری ان برائیوں کا تقاضا یہ ہے کہ میرے لئے دعاؤں میں اضافہ کردیں تاکہ میں ویسا ہو سکوں جیسا آپ کو مطلوب ہوں" یاد رکھئے ماں جب کھڑی ہو تو اسے راضی کرنے کی کوشش مت کیجئے، وہ کھڑی حالت میں مشکل سے راضی ہوتی ہے، الٹا آپکو ایک کمرے سے دوسرے کمرے کا طواف کراتی رہتی ہے، جب وہ بیٹھ جائے تو پھر ٹائم ضائع مت کیجئے، ایک منٹ میں قصہ ختم ہوجاتا ہے۔
  2. وکیل استغاثہ نے گواہ پر جرح شروع کی۔ گواہ قصبے کی سب سے قدیمی مائی تھی۔وکیل بھرپور اعتماد سے مائی کی طرف بڑھا اور اس سے پوچھا: مائی بشیراں، کیا تم مجھے جانتی ہو؟مائی بشیراں: ہاں قدوس۔ میں تمہیں اس وقت سے اچھِی طرح جانتی ہوں جب تم ایک بچے تھے۔ اور سچ پوچھو تو تم نے مجھے شدید مایوس کیا ہے۔ تم جھوٹ بولتے ہو۔ اپنی بیوی کو دھوکہ دیتے ہو۔ تم لوگوں کو استعمال کر کے پھینک دیتے ہو۔ اور پیٹھ پیچھے ان کی برائیاں کرتے نہیں تھکتے۔ تمہارا خیال ہے کہ تم بہت ذہین ہو حالانکہ تمہاری کھوپڑی میں مینڈک جتنا دماغ بھی نہیں ہے۔ ہاں میں تمہیں بہت اچھی طرح جانتی ہوں۔وکیل ہکا بکا رہ گیا۔ اس کی سمجھ میں نہیں آیا کہ اب کیا پوچھے۔ گھبراہٹ میں اس نے وکیل دفاع کی طرف اشارہ کیا اور پوچھا: مائی بشیراں تم اس شخص کو جانتی ہو؟مائی بشیراں: اور نہیں تو کیا عبدالغفور کو نہیں جانتی؟ اسے اس وقت سے جانتی ہوں جب یہ ڈائپر میں گھومتا تھا اور سارا محلہ ناک پر ہاتھ رکھ کر اس سے دور بھاگتا تھا۔ یہ یہاں کا سست ترین بندہ ہے اور ہر ایک کی برائی ہی کرتا ہے۔ اوپر سے یہ ہیروئنچی بھی ہے۔ کسی بندے سے یہ تعلقات نہیں بنا کر رکھ سکتا۔ اور شہر کا سب سے نکما اور ناکام وکیل یہی ہے۔ چار بندیوں سے اس کا افئیر چل رہا ہے۔ جن میں سے ایک تمہاری بیوی بھی ہے۔ ہاں اس بندے کو میں اچھی طرح جانتی ہوں۔جج نے دونوں وکیلوں کو اپنے پاس بلایا اور آہستہ سے بولا: اگر تم دونوں احمقوں میں سے کسی نے مائی بشیراں سے یہ پوچھا کہ وہ مجھے جانتی ہے تو دونوں کو پھانسی دے دوں گا۔
  3. عشق ہو تیری زات ہو پھر عشق حسن کی بات ہو کبھی میں ملوں کبھی تو ملے کبھی ہم دونوں چپ چاپ ہوں کبھی گفتگو کبھی تزکرے کبھی زکر ہو کوئی بات ہو کبھی میں تیری کبھی تو میرا کبھی ایک دوجے کے ہم رہیں کبھی رنجشیں کبھی دوریاں کبھی قربتیں کبھی الفتیں کبھی جیت ہو کبھی ہار ہو نا نشیب ہوں نا اداس ہوں صرف تیرا عشق ہو میری زات

Account

Navigation

Search

Configure browser push notifications

Chrome (Android)
  1. Tap the lock icon next to the address bar.
  2. Tap Permissions → Notifications.
  3. Adjust your preference.
Chrome (Desktop)
  1. Click the padlock icon in the address bar.
  2. Select Site settings.
  3. Find Notifications and adjust your preference.