Jump to content
View in the app

A better way to browse. Learn more.

URDU FUN CLUB

A full-screen app on your home screen with push notifications, badges and more.

To install this app on iOS and iPadOS
  1. Tap the Share icon in Safari
  2. Scroll the menu and tap Add to Home Screen.
  3. Tap Add in the top-right corner.
To install this app on Android
  1. Tap the 3-dot menu (⋮) in the top-right corner of the browser.
  2. Tap Add to Home screen or Install app.
  3. Confirm by tapping Install.

Leaderboard

Popular Content

Showing most liked content on 09/05/16 in all areas

  1. آپ یقینا اس بات سے اتفاق کریں گے کہ جب اے ٹی ایم مشین میں سے چرخیوں کے گھومنے جیسی آواز آتی ہے تو ہمارا دل خوشی سے باغ باغ ہو جاتا ہے کیونکہ یہ اس بات کا اشارہ ہوتا ہے کہ رقم باہر آنے کو ہے۔ لیکن کیا آپ اس بات پر یقین کریں گے کہ یہ آواز مکمل طور پر مصنوعی ہوتی ہے جو مشین میں نصب ایک سپیکر سے نکلتی ہے اور یہ کہ مشین کے اندر کوئی ایسی چیز نہیں گھوم رہی ہوتی کہ جس سے یہ آواز پیدا ہو۔ اس انکشاف کے بعد بھی اکثر لوگوں کو اپنے سالوں پرانے خیال کو بدلنا مشکل محسوس ہوا ۔ان کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ سے یہی سمجھتے رہے ہیں کہ مشین کی چر خیاں اور پھرکیاں گھوم گھوم کران کی رقم باہر لا رہی ہیں۔ ان لوگوں کو مائل کرنے کے لیے کچھ مزید دلچسپ مثالیں بھی دی گئی ہیں ۔مثلاً آپکے موبائل فون کے کیمرے کو استعمال کرنے سے کلک کی آواز آتی ہے ۔اب بھلا اس میں کونسے مکینکل آلات ہوتے ہیں۔ لوگوں کو قدرتی گیس کی موجودگی سے خبردار کرنے کے لیے اس میں ناگوار بو شامل کی جاتی ہے ۔ بہت کم آواز والے انجنوں سے راہ گیروں کو خبردار کرنے کے لیے انجن کی مصنوعی آواز استعمال کی جاتی ہے ۔ اے ٹی ایم کی مصنوعی آواز کا انکشاف اتنا حیرت انگیز ہے کہ بعض ملازمین جو ان مشینوں پر کام کرتے ہیں انہیں بھی یقین نہیں آ رہا
  2. ٹائی ٹینک بنانے والے تھامس اینڈیو نے ایک صحافی سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا تھا کہ اس جہاز کو تو خدا بھی نہیں ڈبو سکتا ۔ پھر اس جہاز کا جو حشر ہوا وہ سب کو معلوم ہے برازيل کے علاقے Campina ۔ (سن 2005 ء) ميں کچھ شرابی دوستوں کا گروپ سير كو جار ہا تهاتب ان ميں سے ايك لڑکی کى ماں نے فكر مند ہوتے ہوئےبيٹی كاہاتھ پکڑكرکہا ("جاؤ ، خدا تمہارے ساتھ ہے تمہاري حفاظت کرے ) لڑکی نے جواب ديا ( اگر خدا ہمارے ساتھ سفر کرنا چاہتا ھے تو اس كيلئے گاڑی کے اندر كوئى جگہ نہيں رہى صرف گاڑی کی ڈگي ميں جگہ مل سکتی ہے..) ان کے جانےکے كچھ ہى گھنٹے بعد خبرملى كہ ایک خوفناك حادثے میں وہ سب کے سب لوگ ہلاك ہو گئے ۔ حیرت کی بات یہ تھی کہ گاڑی کے پچھلے حصے کو نقصان نہیں پہنچا تھا مارلين (ڈاؤن مونرو) كى ايک پارٹی ميں جب ايک عملی كام کے لئے مبلغين ميں سے ايک نے کہا (کہ خدا مجھے تمہارے پاس بھيجا ہے) تب اس نے جواب ديا اور خدا سے يہی کہو کہ (مجهے اس ہفتے اس كى ضرورت نہيں ہے) اس بات کے کہنے کے ايک ہفتے بعد ہی وہ اسی گھر میں مر گئی برازیل کےالیکشن میں ایک امید وار نے ایک انٹرویو میں کہا اگر مجھے پچاس ہزار ووٹ مل جائیں تو مجھے خدا بھی نہیں ہرا سکتا اسے پچاس ہزار ووٹ مل گئے لیکن حلف اٹھانے سے پہلے ہی اس کی موت ہوگئی بے شک خدا بہت رحیم اور کریم ہے لیکن کبھی کبھی کسی کے تکبر پر اسکی پکڑ کرکے اسے دنیا کے لیے عبرت کا نشان بھی بنا دیتا ہے ۔ کبھی تکبر کے بول نہ بولیں کیونکہ یہ ایسا گناہ ہے جس پر کبھی کبھی فوراََ بھی سزا مل جاتی ہے ۔
  3. برطانیہ میں ایک بزرگ میاں بیوی کو ایک جنگلی بلی نے دو دن تک دہشت زدہ کئے رکھا، ان کے بیڈروم پر قبضہ جمائے رکھا اور بزرگ پر حملہ کرکے اسے زخمی بھی کردیا۔ چوہتر سالہ ریٹائرڈ انجینئر بروس اور اس کی 77 سالہ بیوی ایلین اپنے گھر میں بیٹھے ٹی وی دیکھ رہے تھے کہ اچانک ایک جنگلی بلی اندر آگھسی بروس جب اسے بھگانے کیلئے اٹھے تو یہ ان کے بیڈروم میں گھس گئی۔ وہ اسے نکالنے کی کوشش کرتے رہے لیکن بلی بیڈ کے نیچے گھس گئی اور جب بروس نے جھاڑو کی مدد سے اسے نکالنے کی کوشش کی تو اس نے حملہ کرکے اپنے دانت بروس کے بازو میں گاڑ دئیے اور اس کے بعد کمرے میں اودھم مچانا شروع کردیا جس کے نتیجے میں ایک قیمتی ظروف سمیت کئی اشیاءٹوٹ گئیں۔ اس کے بعد بلی نے دروازے کے قریب ایک کھڑکی پر قبضہ کرلیا اور تمام تر کوششوں کے باوجود اپنی جگہ چھوڑنے سے انکار کردیا۔ بروس نے آوارہ جانوروں کو پکڑنے والے ادارے rspca سے رابطہ کیا لیکن انہوں نے بھی مدد کرنے سے معذرت کرلی۔ بالآخر دوسرے دن ایک ہمسائے کو ان کی مصیبت کے بارے میں پتا چلا تو وہ جسم پر چمڑے کا مخصوص لباس پہن کر آیا اور سخت کوشش کے بعد بالآخر بدمعاش بلی کے قبضے سے گھر کو آزاد کروانے میں کامیاب ہوگیا۔
  4. آپ کے گھر میں کئی ایسی اشیا موجود ہوں گی جو سونی، آئی بی ایم، نوکیا، ایچ پی، موٹرولاوغیرہ نے بنائی ہوں گی لیکن آج ہم آپ کو ان کمپنیوں کے بارے میں بتائیں گے کہ یہ کمپنیاں پہلے کیا کرتی تھیں۔ آئی بی ایم دنیا کی مشہور ترین کمپنی جو کمپیوٹر بنانے میں دنیا بھر میں شہرت رکھتی ہے نے 1911ءمیں Tabulating Machine Company کے نام سے نیو یارک سے کام شروع کیا اور ابتداءمیں سکیلز، گوشت کاٹنے کے آلات، کافی پیسنے اور اسی طرح کی دیگر اشیاءبناتی تھی لیکن 1917ءمیں اس کا نام تبدیل کرکے انٹرنیشنل بزنس مشین رکھ دیا گیا۔ نوکیا ایک وقت میں دنیا کی سب سے بڑی موبائل بنانے والی کمپنی کی بنیاد 1865ءمیں رکھی گئی اور ابتداءمیں یہ کمپنی ٹائراورکاغذ بنایا کرتی تھی۔ اس کمپنی کی بنیاد فن لینڈ کے شہر ’نوکیا‘ میں انجینئیرفریڈرک ایڈسٹام نے رکھی اور یہ فن لینڈ کی ایک اور کمپنی ’فینش ربر ورکس ‘کے ساتھ مل کر بوٹ اور ٹائر بنایا کرتی تھی اور آج بھی ایک کمپنی ’نوکیان ٹائر ‘ کے نام سے ٹائر بناتی ہے۔ ایچ پی یہ کمپنی بل ہیولٹ اور ڈیوڈ پیک ارڈ نے 1939ءمیں بنائی ۔ابتداءمیں یہ کمپنی تھرمامیٹر، وولٹ میٹراور الیکٹرک آلات بنایا کرتی تھی۔ نینٹینڈو جاپان کی مشہور کمپنی آج کل گیمز بنانے کے لئے بہت مشہور ہے لیکن ایک وقت تھا کہ یہ کمپنی ٹیکسیاں، ہوٹل، کھانا بیچا کرتی تھی۔ اس کمپنی کی بنیاد انیسویں صدی کے آخر میں رکھی گئی اور کارڈ گیمز میں کافی مشہور ہوئی لیکن پھر 1960ءکی دہائی میں کمپنی نے ٹیلی وژن نیٹ ورک بنانے کی بھی ناکام کوشش کی لیکن ناکام رہی۔ آخر کار 1970ءمیں یہ گیمز بنانے لگی اور آج تک اس میں بہت کامیاب ہو چکی ہے۔ سونی دوسری عالمی جنگ کے خاتمے کے بعد ماسورا آئی بوکا نامی جاپانی نے اپنی نوکری چھوڑ کر ریڈیو ٹھیک کرنے کی دکان بنائی اور ایک سال بعد ٹوکیو ٹیلی کمیونیکیشن انجئینرنگ کارپوریشن کے نام سے ٹرانزسٹر بنانے کی کمپنی کھولی۔ 1950ءمیں اس کمپنی کا نام بدل کر ’سونی‘ رکھ دیا گیا جو ایک لاطینی لفظ’‘سے لیا گیا ہے جس کا مطلب ’آواز‘ کے ہیں۔ شارپ یہ کمپنی 1912ءمیں بنائی گئی اور شروع میں یہ کمپنی بیلٹوں کے بکل بنایا کرتی تھی لیکن 1917ءمیں مکینیکل پینسل بنا کر دنیا کو حیرت میں ڈال دیا اور اب تک کامیابی سے اس کا سفر جاری ہے۔ موٹرولا سونی کی طرح موٹرولا نے بھی ریڈیو بزنس سے امریکی شہر شکاگو سے ابتداءکی ۔شروع میں یہ کمپنی گاڑیوں کے ریڈیو، دفاعی آلات اور واکی ٹاکی بناتی تھی۔
  5. امریکہ میں سب سے زیادہ خطرناک جاب "صدر" ہے۔۔صدارتی سیٹ پر موجود اشخاص میں سے نو فیصد قتل ہوئے ہیں اس کے بعد لکڑہارے کی جاب ہے جس میں قتل کی شرح زیرو اعشاریہ ایک تین فیصد 0.13% ہے۔

Account

Navigation

Search

Configure browser push notifications

Chrome (Android)
  1. Tap the lock icon next to the address bar.
  2. Tap Permissions → Notifications.
  3. Adjust your preference.
Chrome (Desktop)
  1. Click the padlock icon in the address bar.
  2. Select Site settings.
  3. Find Notifications and adjust your preference.