Jump to content
View in the app

A better way to browse. Learn more.

URDU FUN CLUB

A full-screen app on your home screen with push notifications, badges and more.

To install this app on iOS and iPadOS
  1. Tap the Share icon in Safari
  2. Scroll the menu and tap Add to Home Screen.
  3. Tap Add in the top-right corner.
To install this app on Android
  1. Tap the 3-dot menu (⋮) in the top-right corner of the browser.
  2. Tap Add to Home screen or Install app.
  3. Confirm by tapping Install.

نیوٹن کے وہ قوانین جو وہ لکھنا بھول گیا تھا

Featured Replies

  • Administrators


نیوٹن کے وہ قوانین جو نیوٹن کسی وجہ سے لکھنا بھول گیا 
 

 انتظاری قطاروں کا قانون 
اگر کسی جگہ ایک سے زیادہ انتظاری قطاریں ہونے کی صورت میں آپ ایک قطار چھوڑ کر دوسری میں جا
کر کھڑے ہوں تو پہلے والی قطار تیزی سے چلنا شروع ہوجاتی ہے۔
 

 مکینکی قانون
کوئی مشین مرمت کرتے ہوئے جب آپکے ہاتھ تیل یا گریس سے بھر جائیں تو آپکی ناک پر کھجلی ہونا شروع ہوجاتی ہے 

 ٹیلیفون کا قانون 
جب کبھی بھی رانگ نمبر ڈائل ملتا ہے تو کبھی مصروف نہیں ملتا ۔

 ورکشاپ کا قانون
اگر آپ نے ایک سے زیادہ چیزیں ہاتھ میں اٹھا رکھی ہیں تو ہمیشہ قیمتی اور نازک چیز زمین پر پہلے گرے گی 

 دفتری قانون 
اگر آپ دفتر دیر سے پہنچنے پر اپنے باس کو " ٹائر پنکچر " ہوجانے کا بہانہ بنا کر مطمئن کریں تو اگلے دو سے تین دن کے اندر لازمی ٹائر پنکچر ہوتا ہے

باتھ روم کا قانون
جب آپ ٹائیلٹ میں ہوں یا نہانے کے دوران صابن لگا چکے ہوں تو بیٹھک میں ٹیلیفون بجنا شروع ہوجاتا ہے

 خفیہ ملاقاتی قانون 
جب آپ کسی خفیہ ملاقات میں ہیں تو کہیں نہ کہیں، کوئی نہ کوئی جاننے والا ضرور آپکو دیکھ لیتا ہے۔ 

 سینما قانون 
راہداری سے دور نشستوں کی بکنگ والے افراد ہمیشہ دیر سے ہال میں پہنچتے ہیں اور پھر راہداری سے قریب بیٹھے افراد کی ٹانگوں کو مسلتے ہوئے اپنی نشست پر پہنچتے ہیں

کافی/چائے کا قانون 
دوران کام اگر آپکا دل گرم گرم چائے یا کافی کو چاہ رہا ہے اور گرم گرم کافی /چائے آپکی ٹیبل پرپڑی ہو تو آپکا باس عین اسی وقت آپکو بلائے گا یا ٹیلفون کرے گا تاوقتیکہ کافی / چائے ٹھنڈی ہوجائے۔ 

امتحانی قانون 
دیانتداری اور محنت سے حل کیے گئے سوال کے نمبر ہمیشہ نقل شدہ جواب سے کم آتے ہیں۔

 

Breaking News Ad
فورم اپڈیٹس

ہاہاہاہا۔۔۔بالکل درست فرمایا۔۔ایسا ہی ہے۔

Create an account or sign in to comment

Account

Navigation

Search

Configure browser push notifications

Chrome (Android)
  1. Tap the lock icon next to the address bar.
  2. Tap Permissions → Notifications.
  3. Adjust your preference.
Chrome (Desktop)
  1. Click the padlock icon in the address bar.
  2. Select Site settings.
  3. Find Notifications and adjust your preference.