March 11, 201412 yr یہ فیس بک کی دُنیا بھی نابڑی عجیب ھے،،جس کو بیٹی کہہ کر پکارو ،، امی سے بڑی نکلتی ھے،،باجی کہہ دو تو بیٹی کی کلاس فیلو نکلتی ھے،،اس لئے پکی بات نہیں پروفائل لڑکی کی ھے،،نام بھی اسلامی ھے اقرأ کچھ ھےفوٹو بھی مکمل پردے والا ھےمگر فرینڈز کی تعداد ھزاروں میں ھے،، لڑکی اسٹیٹس پر لکھتی ھے، آآآآآآآآچھــــــو ! اور پھر لکھتی ھے الحمد للہ !!بس جناب پھر وہ یرحمک اللہ کی موسلا دھار بارش ھوتی ھے کہ رھے نام سائیں کا !اور اگر اس جگہ کوی لڑکا لکھے تو کمنٹ آتے ہیں کہ تیاری کر لو موت کا فرشتہ آنے والا ہےلڑکی کچھ دن نہ آیے تو اُس کے وال پر میسج لکھے جاتے ہیں کہاں ہو مس یو etcاور لڑکا نہ آیے تو کسی دوست تک کو پروا نہیں کہ چلو کوئی وال پر یا ین بکس میں میسج بھیج دیںلڑکی کچھ عرصہ اسٹیٹس اپ ڈیٹ کرے کہ I M Back فریئنڈز ڈو یو مس می تو کمنٹس کی لائین لگ جاتی ہے ویلکم بیک ،رئیلی مس یواور اگر کوئی لڑکا کرے ک I M Back تو کمنٹ کچھ اس طرح کے آتے ہیں اؤے تو مریا نیں ہالے ۔ اؤے تو فیر آگیا ابھی زندہ ہو کیا ہم نے تو تیرے کُل بھی کروا دیے تھےوہ پوچھتی ھے،، دوستو ! آج آپ کے شہر کا درجہ حرارت کیا ھے ؟ لوگ جھٹ پٹ لکھنا شروع کرتے ھیں،، وہ پوچھتی ھے موسم کیسا ھے لوگ ،،دل کا موسم لکھنا شروع کر دیتے ھیں،،اور اگر اس جگہ کوی لڑکا موسم کا پوچھے تو جواب آتے ہیں جا یار کم کر اپنا اسی اگے بڑے تنگ بیٹھے آن اُتوں تو آ گیا موسم دا حال پوچھنوہ پوچھتی ھے،دوستو آج کس شہر میں ھو ؟ اور لوگ گلی اور بلاک تک لکھ دیتے ھیں!! عجیب واللہ عجیب !
June 28, 201510 yr ہاہاہا - سب لکیر کے فقیر ہیں ہم ہوئے تم ہوئے کہ میر ہوئے اس کی زلفوں کے سب اسیر ہوئے
Create an account or sign in to comment