February 13, 201412 yr Administrators نوکیا اس مہینے اپنا پہلا اینڈرائیڈ فون متعارف کروائے گا نوکیا کا یہ کم قیمت فون بہت جلد پاکستانی مارکیٹ میں لوکل موبائل کمپنیوں کیو موبائل ، وائس موبائل اور جی فائیو وغیرہ سے مقابلہ کرے گا وال سٹریٹ کے مطابق نوکیا اس مہینے اپنا پہلا اینڈرائیڈ سمارٹ فون متعارف کروائے گا جو ’ نوکیا نورمینڈی‘ کے نام سے جانا جائے گا۔ یہ کم قیمت فون بارسیلونا میں ایم ڈبلیو سی کانفرنس کے دوران پہلی مرتبہ دکھایا گیا۔ذرائع کے مطابق نوکیا نے اس فون پر خاصی محنت کی ہے۔ حتمی طور پر یہ فون’ نوکیا ایکس‘ کے نام سے مارکیٹ میں آئے گا ۔حیرت انگیز طور پر یہ سمارٹ فون گوگل پلے کے بغیر لانچ کیا جا رہا ہے، جیسے ایمازون کی ’’کنڈل ‘‘مارکیٹ کی گی تھیں۔اس فون میں نوکیا اور مائیکروسافٹ کے طرف سے مہیا کی گئی سروسس پر دھیان دیا گیا ہے۔ کچھ افواہوں سے یہ بات بھی سامنے آرہی ہے کہ اس سمارٹ فون کا صارف انٹرفیس کسی حد تک مائیکروسافٹ کے ونڈوز فون 8 سے ملتا ہے۔ملنے والی اطلاعات کے مطابق نوکیا ایکس میں ڈیول کور سنیپ ڈراگن (Snapdragon) ایس او سی، ڈبل سم، 4 انچ ڈبلیو وی جی اے سکرین، 4 جی بی بلٹ ان میموری اور 512 ایم بی ریم ہوگی۔دیکھنا یہ ہے کہ یہ نئی ڈؤائس کس طرح نوکیا کے کم قیمت ونڈوز فون لومیا 520 اور 525 پر اثر انداز ہوتی ہے۔ اور پاکستان کی مقامی مارکیٹ میں کس طرح مقامی موبائل کمپنیوں جیسے کیو موبائل ، وائس موبائل اور جی فائیو وغیرہ سے مقابلہ کرتی ہے۔
February 14, 201412 yr اچھا ہے کہ نوکیا بھی اینڈرائیڈ فون بنا رہا ہے۔ مگر بنا گوگل پلے کہ اپلیکشنز کیسے آئیں گی،یہ ذرا مشکل سوال ہے۔ بہرحال اندازہ ہو جائے گا جب ملے گا تو۔۔
Create an account or sign in to comment