Everything posted by Story Maker
-
جن زادی کے ساتھ زیادتی
یہ رات کے دو بجے کا وقت تھا ۔۔۔ پورے گاوں میں ہر طرف اندھیرا پھیل چکا تھا ۔۔۔ اور اس اندھیرے میں تین دوست گاوں کے کھیتوں میں اپنی محفل لگائے بیٹھے تھے ۔۔۔۔ وہ تینوں لڑکے روشن ، حمزہ ،اور عمران کافی پرانے دوست تھے ۔۔۔ ان تینوں سے محبت تو کوئی نہیں کرتا تھا لیکن نفرت پورا گاوں کرتا تھا۔۔۔ اور اس نفرت کے پیچھے بھی قصور ان تینوں لڑکوں کا تھا ۔۔۔۔ وہ تینوں لوفر آورارہ قسم کے لڑکے تھے ۔۔جو شراب ، سگریٹ اور ہر قسمی نشے کا شکار تھے ۔۔ اب ان سے محبت تو کوئی کر ہی نہیں سکتا تھا یہاں تک کہ ان کے اپنے گھر والے بھی ان سے تنگ تھے ۔۔ اور وہ تینوں بھی کسی کی ۔محبت کے انتظار میں نہیں تھے انہوں نے بھی گاوں سے دور کھیتوں میں اپنی ایک علیحدہ دنیا بنائی ہوئی تھی تا کہ گاوں والے انہیں تنگ نہ کریں اور وہ گاوں والوں کو تنگ نہ کر سکیں۔ ۔۔ رات کو وہ لڑکے گاوں کے کھیتوں میں بیٹھ کر ساری رات نشہ کرتے ۔۔۔ لیکن ایک بار ان کی زندگی میں ایک ایسی عجیب و غریب رات آئی کہ ان کی زندگی ہی بدل گئی ۔۔۔۔۔۔ یہ اس رات کی بات ہے جب وہ تینوں دوست کھیتوں میں بیٹھ کر نشہ کر رہے تھے ۔اور نشے میں گم تھے انہیں کسی کا ہوش نہیں تھا ۔۔ پھر اچانک کھیتوں میں کسی لڑکی کے پازیب کی آواز سنائی دی ۔۔۔ حمزہ نے پازیب کی آواز سن لی اور اپنے دوستوں سے بولا ۔۔۔۔ یار میں نے ابھی ابھی کسی لڑکی کی پازیب کی آواز سنی ہے ۔۔۔ ' روشن نے گھور کر حمزہ کو دیکھا اور لاپرواہی سے کہا ۔۔۔ تیرے کان بج رہے ہیں اتنی رات کو یہاں کون لڑکی ہو سکتی ہے کھیتوں میں ۔۔ ضرور تونے آج نشہ زیادہ کیا ہے ۔ ' حمزہ کی بات پہ روشن اور عمران کسی نے یقین نہیں کیا اور حمزہ بھی دوبارہ سگریٹ پینے میں مصروف ہو گیا یہ سوچ کر شاید واقعی آج اس نے نشہ زیادہ کر لیا ہو اس لئے اسے ایسی آواز سنائی دی ۔۔۔۔۔ وہ سب اس آواز کو نظر انداز کر ایک بار پھر سگریٹ پینے لگے ۔۔۔۔ ٹھنڈی ٹھنڈی ہوا چل رہی تھی لیکن ان سب کے جسم جیسے لوہے کے بنے ہوں انہیں کچھ محسوس ہی نہیں ہو رہا تھا ۔۔۔۔ تھوڑی دیر بعد لڑکی کی پازیب کی آواز پھر سے سنائی دی ۔۔۔ اب کی بار وہ آواز تینوں دوست نے سن لی اور سب کے کان کھڑے ہو گئے ۔سب حیران ہو کر ایک دوسرے کو دیکھنے لگے ۔۔۔ ۔۔حمزہ فورا بولا ۔۔ دیکھا ۔۔۔ میں نے کہا تھا ناں یہاں کسی لڑکی کی پازیب بج رہی ہے لیکن میری بات کوئی سنتا ہی نہیں ۔۔۔۔۔ ' عمران نے حیرانگی سے کہا ابے یار یہاں سچ میں کسی پازیب کی آواز آ رہی ہے ۔۔۔ لگتا ہے کوئی لڑکی ہے یہاں پہ ۔۔۔۔۔ ' وہ تینوں دوست نشہ چھوڑ کر کھڑے ہوئے ۔۔۔۔ لیکن اتنی رات کو یہاں لڑکی کون ہو سکتی ہے ۔۔ کسی لڑکی کا رات کے دو بجے ان کھیتوں میں کیا کام ۔۔۔۔۔ ' روشن شیطانی مسکراہٹ سے بولا ۔۔۔۔ یہ تو اس لڑکی کو دیکھ کر ہی پتا چلے گا ۔۔۔ کہ وہ یہاں کیا کر رہی ہے ۔۔۔۔ ' وہ تینوں چلتے جا رہے تھے اور ادھر ادھر اس لڑکی کو ڈھونڈنے لگے ۔۔وہ اپنے نشے کا سامان وہیں چھوڑ کر اب صرف پازیب کی آواز والی کو ڈھونڈ رہے تھے۔۔ رات کا وقت تھا ہر طرف گھپ اندھیرا پھیل چکا تھا ۔۔۔ اور وہ تینوں لڑکے اس پازیب کی آواز کو سنتے ہوئے اس لڑکی کو تلاش کر رہے تھے ۔۔۔۔ پھر اچانک ان تینوں کو ایک درخت کے پیچھے بہت ہی خوبصورت لڑکی نظر آئی ۔۔۔۔ وہ سب حیران ہو کر اس لڑکی کو دیکھنے لگے ۔۔۔ اتنی خوبصورت لڑکی وہ اپنی زندگی میں پہلی بار دیکھ رہے تھے ۔۔۔ جانے وہ کون تھی اور اتنی رات کو کھیتوں میں کیا کر رہی تھی ۔۔۔ انہوں نے پہلے تو کبھی کھیتوں میں کوئی لڑکی نہیں دیکھی تھی ۔۔۔۔۔ عمران نے اس لڑکی کو دیکھ کر حیرانی سے کہا ۔۔۔ او تیری یہ لڑکی کون ہے اور یہاں کیا کر رہی ہے ۔۔۔ ' حمزہ نے شاطرانہ انداز میں کہا ۔۔۔۔ ابے جو بھی ہے ہمیں اس سے کیا ۔۔۔ چلو اس کے پاس چلتے ہیں اور اس سے بات کرتے ہیں ۔۔۔بہت ہی دھماکہ لڑکی ہے ۔۔۔ ایسی لڑکی تو پوری دنیا میں نہیں ہوگی ۔۔۔۔ ' حمزہ کی بات پہ وہ تینوں اس لڑکی کے پاس جانے لگے ۔۔۔ وہ لڑکی بھی ان تینوں کو دیکھ چکی تھی اور کافی حیران بھی تھی ۔۔۔۔وہ تینوں اس لڑکی کے پاس پہنچ کر بولے ۔۔۔۔۔ کون ہیں آپ اور اتنی رات کو یہاں کھیتوں میں کیا کر رہی ہیں ۔۔۔۔ ' وہ لڑکی اول تو ان تینوں کو وہاں دیکھ کر ہی کافی ڈر رہی تھی اور اب ان کے سوال سے مزید گھبرا گئی ۔۔۔۔ اور گھبراتے ہوئے بولی ۔۔۔۔ میں ۔۔۔ میں چلتی ہوں یہاں سے ۔۔۔ رات بہت ہو گئی ہے ۔۔۔ ' وہ لڑکی ان تینوں کو دیکھ کر وہاں سے جانے لگی جب عمران نے روشن کو کہنی مار کر کہا ۔۔۔ ابے یار اتنی اچھی لڑکی ملی ہے کیا اسے یونہی جانے دو گے ۔۔۔۔ اسے پکڑو آج کی رات ہم تینوں کا دل بہلائے گی ۔۔۔۔ ' حمزہ اور روشن عمران کی بات پر تیزی سے بھاگے اور اس لڑکی کے سامنے جا کر کھڑے ہو گئے ۔۔۔۔۔وہ لڑکی اس طرح اپنا راستہ روکے جانے پر حیران ہوئی ۔۔۔۔۔اور غصے سے بولی ۔۔۔۔ راستہ کیوں روکا ہے تم لوگوں نے میرا چلو ہٹو سامنے سے جانے دو مجھے ۔۔۔۔۔ ' عمران غور سے اس لڑکی کے جسم کا جائزہ لینے لگا پھر آوارگی سے بولا۔۔۔۔۔ ہٹ جائیں گے تمہارے راستے سے بھی اتنی جلدی کیا ہے ۔۔۔ زرا ہمارے ساتھ چلو ہمیں خوش کر دو پھر جانے دیں گے تمہیں ' اس لڑکی نے نظریں اٹھا کر گھورتے ہوئے ان تینوں لڑکوں کو دیکھا اور غصے سے بولی ۔۔۔۔ تم لوگ نہیں جانتے میں کون ہوں ۔۔۔ اگر تم تینوں کو پتا چل جائے میں کون ہوں تو یہاں کھڑے رہنے کی ہمت نہیں کر پاتے ۔۔۔۔ ' اس لڑکی کی بات پر وہ تینوں ہنسنے لگے۔۔۔پھر روشن بولا،چلو اب نخرے نہ کرو اور ہمارے ساتھ چلو آج کی رات ہمارے ساتھ گزارو پھر جہاں جانا ہے چلی جانا۔اب یہ نہ کہنا کہ تم شریف لڑکی ہوکیونکہ کوئی بھی شریف لڑکی اتنی رات کو کھیتوں میں نہیں گھومتی۔۔۔ روشن کی بات سن کر اس لڑکی نے کھا جانے والی نظروں سے اسے دیکھا اور چیخ کر بولی، مرو گے تم سب"جانتے نہیں میرے بارے میں کہ میں کون ہوں میں لڑکی نہیں ہوں میں ایک جن زادی ہوں اس لڑکی کی بات پر تینوں دوست پھر زور زور سے ہنسنے لگے اور اس لڑکی کا مذاق اڑاتے ہوئے عمران بولا۔ اچھا تو تم جن زادی ہو،اچھا طریقہ ہے خود کو بچانے کا لیکن یاد رکھو آج ہم کسی قیمت پر تجھے چھوڑنے والے نہیں ہیں۔۔۔ وہ لڑکی عمران کی بات سن کر مزید غصے میں آ گئی اور اس نے ایک زوردار تھپڑ عمران کے منہ پر مارتے ہوئے کہا،،میں نے کہا نا میں انسان نہیں ہوں،سمجھ نہیں آرہی تم لوگوں کو،جانے دو مجھے دیر ہو رہی ہے، ہٹو میرے سامنے سے۔۔ عمران ایک تھپڑ کھا کر آگ بگولا ہو گیا اور اس نے لڑکی کو ایک دھکا دیا جس سے وہ کھیتوں میں جا گری۔ روشن اور حمزہ نے اس لڑکی کوبازؤں سے پکڑ لیا اور عمران اپنے کپڑے اتارنے لگا۔۔۔وہ لڑکی زور زور سے چیخ رہی تھی لیکن روشن اور حمزہ اسے قابو کیے ہوئے تھے عمران اگے بڑھتا جا رہا تھا شیطانی مسکراہٹ اسکے چہرے پر تھی. جبکہ اس لڑکی کی آنکھوں میں خوف و ہراس پھیل گیا. روشن اور زمان نے مضبوطی سے اس لڑکی کو اپنے قابو میں کیا ہوا تھا اور زمان نے لڑکی کہ منہ پر ہاتھ رکھ کر اس کا منہ بند کیا تھا کیونکہ لڑکی زور زور سے چلا رہی تھی ہیلپ ہیلپ ہیلپ عمران ڈر بھی رہا تھا کہ کہیں کوئی آ نہ جائے کیونکہ پہلے بھی وہ چند ایسے واقعات میں پکڑا گیا تھا لڑکی اب بھی چیخ رہی تھی وہ کوشش کر رہی تھی کہ کسی نہ کسی طرح ان کے چنگل سے نکل جائے لیکن روشن اور زمان کی گرفت بہت مضبوط تھی اور روشن کا ایک ہاتھ اس کے بالوں پر تھا جس سے وہ آ ہستہ آہستہ مدھم پڑتی جا رہی تھی عمران اب بالکل اس لڑکی کے پاس آ چکا تھا اور اس کے اگلے دونوں ہاتھ لڑکی کے گالوں پر پڑنے والے تھے کہ لڑکی نے لیٹے لیٹے ایک زور کی لات عمران کو ماری جو اس کے اوپر آ رہا تھا، لات عمران کو بہت زور سے لگی اور وہ لڑکی پر آ گیا، درد کی شدت سے عمران لوٹ پوٹ ہونے لگا، ادھر روشن اور زمان اپنے ساتھی کی طرف لپکے اور لڑکی کو چھوڑ دیا جس سے لڑکی کو موقع مل گیا اس نے اٹھنے کی کوشش کی لیکن اس میں طاقت نہ ہونے کے برابر تھی،اس کی آنکھوں کہ سامنے اندھیرا چھایا ہوا تھا،،، زمان اور روشن عمران کو سنبھال رہے تھے لیکن اس کی حالت بہت خراب تھی، روشن نے عمران کو سہارا دیا، زمان بولا، یار اس کو گھر لے چلتے ہیں اس کی حالت بہت خراب ہے، لیکن عمران جس کی آنکھوں میں ابھی بھی ہوس کی آگ تھی اور تکلیف میں ہونے کے باوجود بھی وہ بولا، نہیں اب میں اس کو بالکل نہیں چھوڑوں گا،اب میں اس کا وہ حال کروں گا کہ اسے اپنے آپ سے بھی نفرت ہو جائیگی، عمران کی اس بات پر زمان اور روشن کی آنکھوں میں بھی شیطانی چمک جاگ اٹھی اور وہ لڑکی کی طرف بڑھنے لگے جدھر انہوں نے لڑکی کو پھینکا تھا،،، لیکن اچانک روشن چیخ کر بولا،،، وہ دیکھو،وہاں تو لڑکی نہیں ہے زمان بولا،کدھر چلی گئی،ڈھونڈو اسے زمان کی بات سن کر روشن ادھر ادھر کھیتوں میں لڑکی کو تلاش کرنے لگا لیکن لڑکی کہیں نظر نہیں آئی جب تھک ہار کر دونوں عمران کے پاس آئے تو ان کو ایک زور دار جھٹکا لگا، عمران کی ادھ کٹی لاش کھیتوں میں پڑی ہوئی تھی سارے کپڑے پھٹے ہوئے تھے اور کٹی ہوئی گردن سے خون بہہ رہا تھا جب ان دونوں نے اپنے ساتھی کی کٹی ہوئی لاش دیکھی تو ان کا دل دہل گیا ان دونوں نے ایک بھیانک چیخ ماری اور گاؤں کی طرف دوڑ لگا دی، صبح ہونے والی تھی،دونوں بہت ڈر چکے تھے،ان کی ہمت جواب دے چکی تھی، اب ان کو یقین ہو رہا تھا کہ جس کے ساتھ ہم نے زیادتی کرنے کی کوشش کی وہ لڑکی نہیں تھی۔بلکہ ایک جن زادی تھی،اب ان دونوں کو اپنی موت یقینی نظر آ رہی تھی،دونوں کی آنکھوں سے نیند اڑ چکی تھی۔ ساری رات انہوں نے جاگ کر گزاری۔بار بار دوست کی موت کا منظر ان کی آنکھوں کے سامنے آ رہا تھا۔ جیسے تیسے رات گزر گئی، ادھر صبح جب گاؤں والوں نے عمران کی لاش دیکھی تو گاؤں میں کہرام مچ گیا، سارے لوگ بھاگے بھاگے کھیتوں کی طرف بھاگے اور عمران کی لاش کو عمران کے گھر لایا گیا،پولیس آئی لیکن کوئی نتیجہ نہ نکلا اور نہ ہی قاتل کا پتہ چلا، عمران کو قبرستان میں دفن کر دیا گیا، بات آئی گئی ہو گئی،لیکن زمان اور روشن کو پتہ تھا کہ ان کی خیر نہیں ہو گی،شام کو زمان نے روشن کو بلایا،زمان کی حالت بہت خراب تھی، ادھر روشن بھی بیمار ہو چکا تھا کیونکہ دونوں نے ساری رات نیند نہیں کی تھی ڈر اور خوف کی وجہ سے۔۔۔ زمان بولا،کیوں نہ ہم ساری سٹوری گھر والوں کو بتا دیں، روشن بولا،پاگل ہو گئے ہو،مروانا چاہتے ہو،؟ تمہیں پتہ ہے کیس پولیس کے پاس پہنچ چکا ہے،شکر ہے کہ ہم بھاگ نکلے عمران کی لاش کو چھوڑ کر، سوچو اگر ہم عمران کی لاش کو گاؤں لے جاتے تو سب کا شک ہم پر آ جاتا اور ہم بے گناہ پھنس جاتے، زمان بولا،ہاں یار یہ بات تو ہے،میں تو پہلے ہی کہ رہا تھا کہ چلو چلیں لیکن عمران نہیں مان رہا تھا، اب دیکھا؟وہ اپنی غلطی میں خود مارا گیا،کیوں نہ ہم ایک کام کریں؟ روشن بولا,کونسا تو زمان بولاکیوں نہ ہم تھانیدار کو ساری سٹوری بتا دیں جو ہمارے ساتھ کل رات پیش آیا، لیکن روشن بولا,کیا تھانیدار ہماری بات مانے گا؟؟؟ تو زمان بولا،کیوں نہیں مانے گا۔بات کرنے میں کیا حرج ہے،بات کر کے دیکھ ہی لیتے ہیں صبح۔ روشن بولا ٹھیک ہے۔ دونوں اپنی راہ ہو لیے یہ اقرار کر کے کہ صبح تھانیدار کو ساری حقیقت بتا دیں گے لیکن ان کو کیا پتہ تھا کہ صبح ایک بھیانک خطرہ ان دونوں کی زندگی کو جہنم بنانے والا ہے۔۔۔ دونوں اپنے گھروں کو چل دیے، شام ہونے کو تھی، زمان گھر میں داخل ہوا تو گھر میں کہرام برپا تھا، زمان کے بھائی کا تین سالہ بیٹا گھر سے غائب تھا سب اسے ڈھونڈنے میں لگے تھے لیکن نہیں مل رہا تھا، آ گئے لوفر کہیں کے، زمان کا بڑا بھائی بولا، اب بچے کو ڈھونڈو میرا منہ کیا دیکھ رہے یو، زمان بچے کو ڈھونڈنے لگ گیا، وہ عشاء تک بچے کو ڈھونڈتے رہے لیکن بے سود، زمان کو اب شک ہونے لگا تھا کہ کچھ گڑ بڑ ہے کیونکہ اتنا چھوٹا بچہ کدھر جا سکتا ہے جو چل بھی نہیں سکتا۔۔۔ اچانک باہر شور شرابہ شروع ہو گیا۔ سب باہر کی طرف بھاگے،باہر نکلے بہت سارے لوگ جمع تھے،،، ایک بندے نے ہاتھ میں چھوٹا بچہ اٹھا رکھا تھا، ارے یہ کیا،یہ کیسے،کدھر ملا او میری جان زمان کا بھائی چیخنے لگا،، سب کے رونگٹے لگ گئے اور گھر کے سارے فرد غم سے نڈھال ہو گئے، ایک بندہ بولا، جی یہ بچے کی لاش ایک گٹر میں تھی،بہت رو رہا تھا لیکن لگتا تھا کسی نے نیچے پاؤوں سے پکڑا ہوا تھا، ہم بھاگے لیکن کسی نے گٹر کے اندر کھینچ لیا اور تھوڑی دیر بعد لاش پھر اوپر آ گئ۔۔۔ سب پر ہو کا عالم تھا سب کی آنکھیں اشکبار ہو گئیں۔ بچے کی لاش کو گھر لایا گیا تو اندر بھی قیامت کا منظر تھا، بچے کی ماں یہ دیکھ نہ سکی،ایک چیخ ماری اور وہاں گر گئی، اس کو بے ہوشی کی حالت میں اٹھا یا گیا اور بچے کو بھی گھر لایا گیا،اس کو نہلایا گیا بچے کی ماں کو ہسپتال لایا گیا،لیکن وہاں ایک قیامت کا منظر تھا،،، بچے کی ماں دم چوڑ چکی تھی، ماحول بدل چکا تھا۔جن زادی کی وجہ سے تین لاشیں گر چکی تھیں،تین دوستوں کی غلطی نے ایک ہنستے بنستے گھر میں صف ماتم بچھا دی تھی۔ غلطی جن زادی کی نہیں تھی۔غلطی ہوس کے مارے تین دوستوں کی تھی جن میں ایک عمران اپنے انجام کو پہنچ چکا تھا،دوسرے زمان کے گھر میں آدھی رات کو قیامت کا منظر تھا اور تیسرا روشن گھر میں آرام سے سو رہا تھا، بچے کی ماں کی لاش کو گھر لایا گیا، صبح اس کو بچے کے ساتھ دفن کیا جانا تھا زمان کی بہت بری حالت تھی۔وہ بار بار روئے جا رہا تھا،وہ خود پر لعنت کر رہا تھا،اسے لگ رہا تھا چھوٹے بچے کی اور اس کی ماں کی موت اس کی وجہ سے ہوئی ہو، وہ اپنے بھائی کو کیا منہ دکھائے گا۔۔۔ وہ بہت دیر سے رو رہا تھا،اور یوں روتے اسے نیند آ گئی لیکن رات کے کسی پہر اس کی آنکھ کھل گئی۔ اسکو یوں لگا جیسے جن زادی اس کے خواب میں آئی ہو اور بول رہی ہو کہ ایسے کیسے سو گئے، ابھی تو میں نے تجھے تیری ماں کا غم دکھانا ہے، ابھی تو تجھے اپنے والد کا جنازہ اٹھانا ہے، اسکے بعد تجھے تڑپاؤں گی،ابھی تو تیرا دوست بھی باقی ہے جس کو تیری بھیانک موت کی خبر سننی ہے،تم دونوں اتنی جلدی عمران کی موت بھول گئے، یہ سب وسوسے زمان کے ذہن میں آ رہے تھے اور وہ پھر رونے لگ گیا،،، اسے کیا پتہ تھا کہ ان پر قیامت تو اب آئے گی۔۔۔ صبح بچے اور اس کی ماں کو دفن کر دیا گیا،ہر ایک کی آنکھ اشکبار تھی سب رو رہے تھے۔ زمان کو بخار چڑھ چکا تھا،اس نے صبح سے کسی سے بات نہیں کی تھی اور نہ ہی کچھ کھایا پیا تھا،روشن کو صبح فوتگی کا علم ہوا،وہ زمان کے گھر آیا، تعزیت کی اور زمان کے کمرے میں پہنچ گیا،زمان کمرے میں ایک طرف بیٹھا ہوا تھا،روشن اس کے پاس جا کر بیٹھ گیا،اور دھیمی آواز سے بولا،، یار بہت افسوس ہوا مجھے،یقین مانو جب سے یہ خبر سنی ہے مجھے تک ابھی تک یقین بھی نہیں آ رہا، روشن کی بات زمان نے سن لی تھی لیکن چپ بیٹھا تھا،،، روشن بولا، دیکھ زمان یار،کب تک یوں خود کو تکلیف دو گے،چل اٹھ اور کچھ کھا پی لے، لیکن زمان تھا کہ بولنے کا نام نہیں لے رہا تھا، روشن بہت دیر تک اپنے دوست کے پاس بیٹھا رہا اور اس سے باتیں کرتا رہا لیکن زمان توجیسے صدیوں سے خاموش ہو، آخرکار روشن گھر چلا آیا۔ جیسے تیسے کر کے دن گزر گیا اور رات ہو گئی اور یہ ان دونوں دوستوں کی زندگی کی بھیانک ترین رات ہونے والی تھی،،، روشن رات کو سونے کی تیاری کر رہا تھا کہ اسے ماں نے آ کر اطلاع دی، بیٹا گیٹ پر کوئی آیا ہوا ہے اور تمہیں بلا رہا ہے، اوکے اماں میں دیکھتا ہوں، روشن یہ بول کر گیٹ پر گیا،گیٹ کھولا، باہر ایک بندہ کھڑا تھا،بندہ بولا، تیرے دوست نے اپنی نسیں کاٹ لی ہیں اور اس کی حالت بہت خراب ہے، کیا،؟ روشن چیخ کر بولا، کدھر ہے وہ؟ مجھے لے چلو ادھر، وہ بندہ اسے لیکر ہو لیا،اس کا رخ سیدھا کھیتوں کی طرف تھا، روشن بولا،،یہ کدھر لیکر جا رہے ہو؟ زمان کدھر ہے،؟ وہ شخص بولا،وہ سامنے کھیتوں میں، روشن اس کے پیچھے چلنے لگا، وہ شخص بولا،وہ سامنے پڑی ہے لاش، روشن نے سامنے دیکھا تو زمان کی لاش پڑی تھی جس کا گلا کٹا ہوا تھا،ہاتھ کی نسیں کٹی پڑی تھیں اور سر سے خون بہ رہا تھا، روشن یہ دیکھ کر چیخ پڑا، نہیں،یہ تو نے کیا کر لیا خود کے ساتھ،اور رونے لگ گیا، اس نے نہیں بلکہ میں نے کیا ہے اس کے ساتھ، پیچھے سے آواز آئی، روشن نے پیچھے دیکھا تو وہی جن زادی کھڑی تھی،یہ دیکھ کر روشن کا دل دہل گیا، اچانک روشن کو سب یاد آ گیا،یہ تو وہی جگہ تھی جہاں انہوں نے جن زادی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی تھی اور جہاں عمران کو جن زادی نے مار ڈالا تھا، جن زادی روشن سے بولی، یاد کرو یہ وہی جگہ ہے،کچھ آیا یاد؟ تم لوگوں نے میرے بال پکڑے تھے میں نے تیرے دوست کا سر توڑ دیا، تیرے دوست نے میرا ہاتھ پکڑا ہوا تھا میں نے اس کی نسیں کاٹ دیں، تیرے دوست عمران کا میں نے گلا گھونٹا تھا، بچے کو میں نے گٹر میں ڈال کر مارا تھا اور بچے کی ماں کی موت بھی میرے ہاتھوں ہوئی، اب تیری باری ہے، یہ کہ کر جن زادی روشن کی طرف بڑھی،،،، جن زادی اپنا کام کر چکی تھی،اس کا انتقام پورا ہو چکا تھا،،، صبح کو جب روشن اور زمان کی موت کی خبریں ملیں تو زمان کی ماں جو پہلے سے صدمے تھیں اپنے گھر میں تیسری لاش نہ دیکھ سکیں اور کوچ کر گئیں، اسطرح ایک گھر سے دو دنوں میں چار جنازے نکلے، زمان کا باپ پاگل ہو چکا تھا،روشن کی ماں اپنے بیٹے کے غم میں دیوانی ہو گئی،وہ رات کو گھر سے نکلی اور پھر کبھی نہ آئی،،، ادھر عمران کا گھر بھی اجڑ چکا تھا، زمان ماں باپ کا اکلوتا بیٹا تھا اور واحد کفیل تھا جس سے ان کے گھر میں فاقے آنے لگے۔۔۔ جن زادی اپنا انتقام پورا کر چکی تھی،لیکن ایک وعدہ جو اس نے زمان سے کیا تھا کہ تو اپنی ماں اور باپ کا جنازہ خود دیکھے گا وہ پورا نہ کر سکی کیونکہ زمان بالکل دیوانہ ہو گیا تھا۔اور وہ یہ صدمہ دیکھنے سے پہلے ہی چلا گیا۔۔۔ اس طرح ایک جن زادی کی وجہ سے تین خاندان برباد ہو گئے،،، غلطی جن زادی کی نہیں تھی بلکہ ان تینوں کی تھی جن کی وجہ سے سزا ان کے گھر والوں کو ملی۔۔۔ ختم شد عائشہ تاج مرتضی
-
لالچی باپ بیٹا
لالچی باپ بیٹا اور جنات کی بستی ایک سبق آموز کہانی ماموں یونس چار بہن بھائیوں میں سب سے بڑے تھے انہوں نے میٹرک تک تعلیم حاصل کررکھی تھی باقی بہن بھائی اَن پڑھ تھے گاؤں کے لوگ ماموں کو چوہدری کہتے تھے علاقے میں بھی ان کا کافی اثرور سوخ تھا۔ ناظم سے ان کی دوستی تھی نانا کی چالیس ایکڑاراضی تھی جونانا کی وفات کے بعد انہوں نے پٹواری اور تحصیلدار سے ساز باز کرکے اپنے نام کروائی جب دوسرے بہن بھائیوں کو پتہ چلا تو وہ اپنے حصے کی زمین مانگنے لگے۔ ماموں نے زمین دینے سے انکار کردیا اور کہا۔ ”والد صاحب نے مرنے سے پہلے ہی زمین میرے نام کرادی تھی۔“چاچو گاؤں کے چند بڑوں کو لے کر اس کے پاس گئے انہوں نے ماموں کو بہت سمجھایا۔ ”یہ آپ کے سگے بہن بھائی ہیں آپ کے والد کی زمین میں آپ سب کا برابر کا حصہ بنتاہے اپنے بہن بھائیوں کو ان کے حصے کی زمین دے دو یہ بھی خوش ہو جائیں گے اور اللہ بھی راضی ہو جائے گا۔ “مگر کوشش کے باوجود ماموں نے مانے اپنی ضد پر قائم رہے۔ یہاں سے مایوس ہو کر انہوں نے عدالت کو دروازہ کھٹکھٹا یا اپنے اثرورسوخ کی بنا پر وہ عدالتی جنگ بھی جیت گئے اب وہ چالیس ایکڑزرعی زمین کے تنہا مالک تھے ماموں کا ایک ہی بیٹھا تھا جو شہر میں تعلیم حاصل کررہا تھا ایک منشی رکھا تھاجو ہونے والی آمدنی کا حساب کتاب کرتا تھا۔ زمینوں سے اچھی خاصی آمدنی ہورہی تھی۔چالیس ایکڑ زمین میں دو ایکڑزمین غیر آباد تھی یہاں ایک پرانی قبر تھی لوگوں کا خیال تھا اس قبر میں اللہ کا نیک بندہ دفن ہے یا کوئی غیر مرئی مخلوق رہتی ہے جس وجہ سے چوہدری یونس کی فصل دوسرے لوگوں سے زیادہ اوسط دیتی ہے۔ زندگی صبر اور شکر کی آزمائش ہے جو اس آزمائش میں کامیاب رہتے ہیں زندگی بس ان کی ہے۔جو صبر اور شکر کی اہمیت کو نظر انداز کرتے ہیں وہ اس جہاں میں بھی اور آخرت میں بھی ناکام رہتے ہیں۔لالچ عقل کو اپنا غلام بنا دیتی ہے ماموں کو بھی زیادہ سے زیادہ کی لالچ رہتی تھی اس نے کئی بار سوچا اس غیر آباد زمین کو بھی آباد کیا جائے تاکہ اسے کاشت کے قابل بنایا جا سکے اس طرح آمدنی میں بھی اضافہ ہو گا ایک دن اس نے اپنے منشی لیاقت کو اپنے ارادے سے آگاہ کیا منشی نے کہا۔ ”ٹھیک ہے چوہدری صاحب ہم صبح کام شروع کردیں گے آٹھ دس دن میں یہ زمین ہموار ہو جائے گی دوسرے دن جب قبر والی زمین کو ہموار کرنے کا کام شروع ہونے لگا تو گاؤں کے بزرگ ماموں کے پاس آئے انہوں نے کہا۔ ”اس زمین کو ہموار نہ کریں یہاں کوئی اللہ کا نیک بندہ دفن ہے یا کوئی غیر مرئی مخلوق رہتی ہے ان کو تنگ نہ کرو اللہ نے آپ کو بہت کچھ دیا ہے۔ آپ نے اگر ان کو بے گھر کیا تو یہ آپ کے لیے نقصان دہ ہو گا۔“انہوں نے بڑوں کا کہنا مان کر کام روک دیا۔رات کو ایک نادیدہ قوت ماموں کے پاس آئی جسے دیکھ کر وہ ڈر گئے۔ ”آپ کون ہیں اورکیا چاہتے ہیں۔“ ”میں کوئی بھی ہوں آپ کو اس سے کیا غرض آپ کو یہ بتانے آیا ہوں کہ آپ کی غیر آباد اور بنجر زمین ہمارا مسکن ہے آپ نے جواسے ہموار کرنے کا منصوبہ بنایا ہے اسے اپنے ذہن سے نکال دیں اگر آپ نے ایسا نہ کیا تو آپ کا بہت نقصان ہو گا‘آپ کی زمینوں کی آمدنی بھی ختم ہو سکتی ہے۔ “یہ کہہ کر وہ کمرے سے نکلا اور فضا میں تحلیل ہوکر ماموں کی نگاہوں سے اوجھل ہو گیا۔صبح ماموں نے منشی کو اپنے پاس بلوایا رات والا واقعہ سنایا اور قبر والی زمین کو ہموار کرنے سے منع کر دیا۔وقت گزرتا رہا ایک دن ماموں کو فالج کا اٹیک ہوا وہ بستر کے ہو کر رہ گئے زمینوں کی دیکھ بھال اب ان کے بس کا کام نہیں تھا لہٰذا ان کا بیٹا حارث تعلیم ادھوری چھوڑ کر واپس گاؤں آگیا اب وہ زمینوں کی نگرانی کرتا اپنے باپ کی طرح حارث نے بھی غیر آباد زمین کو ہموار کرکے اسے قابل کاشت بنانے کا ارادہ کرلیا اس سلسلے میں جب اس نے منشی سے بات کی تو اس نے کہا۔ ”پہلے بڑے چوہدری سے بات کرلیں انہوں نے یہ زمین آباد کرنے سے منع کیا ہے۔“حارث نے اپنے والد صاحب سے بات کی ماموں نے بتایا۔ ”یہاں غیر مرئی مخلوق رہتی ہے اور اپنے ساتھ پیش آنے والا واقعہ بھی بیان کیا ۔“ ”یہ جن بھوت والی باتیں سب جھوٹی ہوتی ہیں ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہوتا ہم نے اپنی زمین آباد کرنی ہے کسی کی زمین پر قبضہ تو نہیں کررہے جو ہمارا نقصان ہو گا اگر یہاں نادیدہ قوتیں یا جن بھوت وغیرہ رہتے ہیں تو وہ کہیں دوسری جگہ جا کر آباد ہو جائیں گے۔ “حارث کی باتیں سن کر ماموں پریشان ہو گئے ۔انہوں نے اپنے بیٹے کو بہت سمجھایا مگر وہ نہ سمجھا منشی نے بھی اس کا حوصلہ بڑھایا پھر جیسے ہی ٹریکٹروں نے کام شروع کیا مغرب کی طرف سے کالی گھٹا اٹھی دیکھتے ہی دیکھتے اس نے پورے گاؤں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہم طرف گردوغبار اور اندھیرا چھانے لگا اس طوفان سے صرف مسجد محفوظ تھی پھر قبر والی جگہ پر زور دار دھماکہ ہوا کام کرنے والے ٹریکٹر قلا بازیں کھاتے خشک پتوں کی طرح دور جاکر گرے یہی حال ڈرائیوروں اور کام کرنے والے مزدوروں کا تھا۔ ”ہم آج کسی کو نہیں چھوڑیں گے ہم تمہارا نام و نشان مٹادیں گے تم نے ہمارا آرام وسکون برباد کیا ہمارے بچوں کو مارا ہم تمہاری نسل کو مار ڈالیں گے۔“یہ آوازیں اس قدر خوف ناک اور کرخت تھیں کہ ہر ذی روح کو خوف آنے لگا ہر طرف آہ وبکار اور قیامت صغریٰ برپاتھی ایک نادیدہ قوت حارث کو اٹھا کر چھت تک لے گئی اور پھر ایک دم ہی چھوڑ دیا وہ دھڑم سے فرش پر کمر کے بل گرا اس کو کافی چوٹیں آئیں بھلا ہواس موذن کا جس نے اللہ اکبر کہہ کر ظہر کی اذان شروع کی اذان کے کلمات سنتے ہی ہر طرف سکون ہو گیا۔ گاؤں کے لوگ مسجد کی طرف دوڑے۔ مسجد کا صحن زیادہ وسیع نہیں تھاکہ گاؤں کے سارے لوگ اس میں سماجاتے لوگ امام مسجد سے دعا کی اپیل کرنے لگے امام مسجد نے دعا کرائی۔ ”اے مخلوق خدا ان غریب لوگوں کا تو کوئی قصور نہیں یہ چوہدری کے ہاں مزدوری کرکے اپنا اور بچوں کا پیٹ پالتے ہیں آج بھی یہ لوگ وہاں مزدوری کرنے گئے تھے یہ لوگ آپ کی بستی سے بے خبر تھے انجانے میں جو غلطی کربیٹھے ہیں اس غلطی کی معافی چاہتے ہیں ہوسکے تو چوہدری صاحب کو بھی معاف کردیں یہ سب شرمندہ ہیں آئندہ کبھی آپ کو بستی کی طرف نہیں جائیں گے۔ “پھر اچانک سفید لباس پینے ایک بزرگ سامنے آئے۔ ”اے آدم کی اولاد ہم بھی آپ کی طرح خدائے بزرگ وبرتر کی پیداوار ہیں ہم اپنے آپ میں گم رہنے والی مخلوق ہیں ہم بے وجہ کسی کو پریشان نہیں کرتے اور نہ ہی ہم نے کبھی آپ کا برا سو چاہے اگر ہم نے کسی کے ساتھ برا سلوک کیا تو وہ سامنے آئے ہم سزا بھگتنے کو تیار ہیں۔ اپنے گریبانوں میں جھانکوں آپ کا دین اسلام تو امن وشانتی کا درس دیتا ہے بردباری اور تحمل اس کے اصول ہیں صراط مستقیم اس کی راہ ہے اور سچائی اور انصاف جذبہ ایمان ہے چوہدری یونس اور اس کے بیٹے کا کردار سب کے سامنے ہے لالچ کی ہوس نے ان کو انسان سے حیوان بنا دیا ہے۔ جھوٹی شان وشوکت بڑھانے کے لیے انہوں نے اپنوں کا حق مارا ہے۔بہن بھائیوں کی زندگی عذاب بنا دی جاؤ ہم نے تمہیں معاف کیا پھر کبھی بھول کر بھی ہماری بستی کی طرف مت آنا دوبارہ غلطی کی تو ہم معاف نہیں کریں گے ۔یاد رکھو اس وقت ہم خوف خدا سے آپ لوگوں کو معاف کررہے ہیں مگر چوہدری یونس اور اس کے بیٹے کو کبھی معاف نہیں کریں گے۔ ان کو ہم تڑ پا تڑپا کر ماردیں گے ہم ان کو ضرور سبق سکھائیں گے۔انہوں نے اپنوں کے ارمانوں کا خون کیا ہماری بستی کو گرایا یہ معافی کے حقدار نہیں ان کو معافی اسی صورت مل سکتی ہے اگر یہ اپنے بہن بھائیوں کو ان کے حصے کی زمین واپس کردیں اور دوبارہ کبھی ہماری بستی کا رخ نہ کریں۔ “سب لوگ گردنیں جھکائے اُن بزرگ کی باتیں سن رہے تھے اور ان کی دہشت سے ہر کوئی کانپ رہا تھا۔ ”اب میں جارہاہوں اگر چوہدری صاحب نے ہماری بات نہ مانی تو ہم اس کو عبرت کا نشان بنادیں گے۔“وہ بزرگ چند قدم پیچھے کی طرف اور پھر غائب ہو گئے۔ امام مسجد نے لوگوں کو مخاطب کیا۔ ”ہم سے غلطی ہو گئی ہے اس غلطی کے ازالے کے لیے ہمیں دوبارہ اسی مخلوق کی منت سماجت اور قبر والی جگہ پر خیرات کرنا ہو گی ہمیں ہر حال میں اس مخلوق کو راضی کرنا ہو گا اگر ہم نے ایسا نہ کیا تو پورا گاؤں راکھ کا ڈھیر بن جائے گا۔ “اسی وقت گاؤں کے ہر بندے نے اپنی حیثیت کے مطابق امام مسجد کو پیسے جمع کرائے اور شام کو قبر والی جگہ پر خیرات کی گئی۔ماموں یونس نے اپنے بہن بھائیوں کو وہاں بلوا کر ان کے حصے کی زمین دے دی۔ گاؤں کی رونق پھر سے بحال ہونے لگی لیکن ماموں کی حالت پہلے سے زیادہ خراب ہو چکی تھی۔ ایسا محسوس ہورہا تھا کہ ماموں کا آخری وقت قریب آچکا ہے گاؤں کے بڑے عیادت کے لیے آتے تو وہ مشورہ دیتے۔ ”چوہدری صاحب اپنے بہن بھائیوں کو راضی کرلو اُن سے معافی مانگ لو۔“بڑوں کی بات مان کر ماموں نے بہن بھائیوں کو اپنے پاس بلوایا اپنے کیے کی معافی مانگی سب بہن بھائیوں نے اسے معاف کردیا ایک بار پھر جنات کی بستی میں خیرات بانٹی گئی لوگ خیرات کے چاول کھارہے تھے کہ ایک دم ایک لمحے کے لیے سب کچھ روشن ہو گیا۔ امام مسجد نے کہا۔ ”جنوں نے دل سے چوہدری صاحب کو معاف کردیا ہے۔“دوسرے دن حارث نے اپنے والد کو شہر کے ایک ہسپتال میں داخل کروادیا اب وہ آہستہ آہستہ تندرست ہونے لگے ایک ماہ ہسپتال میں رہنے کے بعد وہ گھر آگئے ماموں اب مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے تھے۔ عروج کی طرف جاتے ہوئے راستے میں پھولوں کے بیج پھینکنے چاہیئے زوال کا سفر پر سکون رہے گا اگر کانٹے بچھا کر جائیں گے واپسی پر خار دار جھاڑیاں ملیں گی اور واپسی کا سفر تو ہر صورت طے کرنا ہوتاہے ہماری زندگی میں بے شمار واقعات رونما ہوتے ہیں جن کو لاکھ کوشش کے باوجود ہم بھلا نہیں پاتے ایسا ہی ایک ناقابل فراموش واقعہ آپ قارئین کے لیے بیان کررہا ہوں جو امید ہے آپ کو مدتوں یاد رہے گا ایسے واقعات لکھنے کا مقصد یہ ہوتاہے کہ شاید کوئی نصیحت پکڑے اور لکھنے کا حق ادا ہو جائے۔
-
چراغ دل
چراغِ دل: پارٹ 16 لاسٹ پارٹ۔۔۔۔ مومنہ ولی سے بات ہونے کے بعد اپنی سُد بُدھ کھو بیٹھتی ہے اور وہ بس روئے جاتی ہے اتنا روتی ہے کہ اُس کے آنسوں گالوں سے ہوتے دامن پر گِر رہے ہیں۔۔۔ ولی کی دعا قبول ہوتی ہے اور نِدا اچانک آ جاتی ہے مومنہ کے پاس۔۔۔ ملازمہ نِدا کو بتا دیتی ہے کہ پتہ نہیں مومنہ کو کیا ہوگیا ہے روتی جارہی ہے بس۔۔۔۔ نِدا بھاگتی مومنہ کے روم میں جاتی ہے اور مومنہ کو سینے سے لگا لیتی ہے، مومنہ نِدا کو دیکھ کر زور سے سینے ساتھ لگ جاتی ہے اور بچوں کی طرح رونا شروع کر دیتی ہے، نِدا: مومنہ تُجھے ہوا کیا ہے؟ مومنہ: وہ وہ ولی مجھے چھوڑ کر جا رہا ہے نِدا: کہاں جا رہا ہے وہ اور کیوں جا رہا ہے؟ اور تم کیوں پریشان ہورہی ہو جب کے تم اُس سے محبت بھی نہیں کرتی ہو، مومنہ: مجھے پہلے اتنی شدت سے احساس نہیں تھا محبت کا مگر اب جب اُس کے منہ سے سُنا کہ وقت تھوڑا رہ گیا ہے تو میری جان نکل رہی ہے جیسے میرے پورے وجود میں ولی سرائیت کر چکا ہو۔۔۔ نِدا: مومنہ کو دلاسہ دیتے ہوئے میری بات سُن ابھی اُس نے بس بولا ہے نہ گیا تو نہیں اور کیا پتہ وہ بات کچھ اور ہو۔۔۔ تم ایسے ہی خود کو ہلکان کر رہی ہو، مومنہ: نہیں ولی ہر بات رازداری میں اشاروں میں کرتا ہے۔۔۔ ورنہ وہ کبھی نہیں کرتا۔۔۔ نِدا کو ٹائم لگتا ہے مگر وہ سنبھال لیتی ہے مومنہ کو اور اُٹھا کر باہر لے آتی ہے۔۔۔ کچھ دن گزر جاتے ہیں مومنہ بالکل چُپ سی ہو جاتی ہے اور یہی دعا کرتی ہے کہ ولی کو کچھ بھی نہ ہو۔۔۔نِدا ہر پل مومنہ کے ساتھ رہتی ہے تاکہ مومنہ کو تنہائی کا احساس نہ ہو، ولی اپنے دوست وقار کو بُلاتا ہے اور کہتا ہے میری بات غور سے سُنو، ولی وقار کو اپنی تسبیح اور مصلہ دیتا ہے اور اپنے ہاتھ میں پہنی ہوئی سبز رنگ کی انگوٹھی اور کہتا ہے یہ میری وصیت ہے تم کو کہ میرے جانے کے بعد تم یہ چیزیں مومنہ کو دو گے۔۔۔ وقار: یار تم یہ کیسی بات کر رہے ہو، کچھ نہیں ہوگا تم کو، بالکل ٹھیک ہو تم۔۔۔ ولی: موت کا وقت مقرر ہے وہ نہیں ٹل سکتا نہ وہ دیکھتی ہے کہ جوان ہے کہ بوڑھا، بیمار ہے کہ تندرست بس وہ آ جاتی ہے۔۔۔ اور دعا کرنا کے اللہ مجھے سے راضی ہو جائے، مجھے معاف کر دے ۔۔ وقار: کی آنکھیں نم ہو جاتی ہیں اور وہ تینوں چیزیں لے لیتا ہے۔۔۔ ولی اُس کو نمبر بھی دے دیتا ہے۔۔ اس پر رابطہ کر لینا۔۔مگر تب جب میں نہ رہوں۔۔ وقار: ولی کے گلے لگتے ہوئے ٹھیک ہے۔۔۔ ولی جلدی جلدی اپنے ذمے لگے کام نمٹا رہا ہے لوگوں کا لین دین پوچھ کر ادا کر رہا ہے ہر ملتے ملاتے سے معافی مانگ رہا ہے۔۔۔ کوئی غم اندر ہی اندر ولی کو کھا رہا ہے ولی کسی پر آشکار نہیں کر رہا کہ اُسے کیا ہوا ہے کیا نہیں، بس آج اُس نے سب کے حق ادا کیے اور معافی مانگی، گھر والوں کو بُلا کر نصیحت کی۔۔۔ ہر جان نے موت کا مزہ چکھنا ہے کیا میں کیا آپ لوگ، بس دنیا میں رہتے ہوئے اسی فکر میں رہو کہ اللہ راضی ہو جائے۔۔ کبھی دنیا کے پیچھے نہ بھاگنا وہ ہاتھ نہیں آئے گی۔۔۔ اللہ کو پانے کی طلب رکھنا، ہم سب نے اُسی کی طرف جانا ہے، وہ راضی تو سب راضی۔۔ وہ ناراض ہو گیا تو دنیا کی ساری دولت آپ کو نہیں بچا سکتی۔۔۔ مجھ پر اپنے حق معاف کیجیے گا میں سب پر اپنے حق معاف کرتا ہوں۔۔۔ عشاء کی نماز کے بعد ولی اللہ کی بارگاہ میں حمد و ثنا پیش کرتا ہے اور کہتا ہے اے میرے مالک آج مجھے خُود سے ملا دے، میرا دل تیرے فیراق میں جل رہا ہے یہ دوریاں ختم کر اور مجھے اپنا وصل عطا کر۔۔۔ میں گنہگار بندہ تیرا، تیرا حق ادا نہیں کر سکا اے پرور دگار مجھے معاف کر دینا۔۔۔۔ یہ شب ولی کی زندگی کی آخری شب تھی۔۔۔ صبح وہ نہیں اُٹھا، ولی مر چکا تھا، سکون کی نیند مسکراتے چہرے کے ساتھ سو رہا تھا۔۔۔ تمام دوست احباب رشتے دار اکٹھے ہوگئے اور تدفین کر دی گئی۔۔۔ مومنہ: آخری شب سو رہی تھی، وہ ایک خواب دیکھتی ہے کہ ایک جماعت ہے بہت نورانی چہرے سفید لباس میں ملبوس اور وہ سب ایک طرف جارہے ہیں مومنہ اُن کے دیکھ رہی ہے جاتے ہوئے پھر دوسری طرف سے ایک شخص ظاہر ہوتا ہے جیسے ہی وہ سارے بزرگ جو جماعت کی شکل میں تھی اُس آتے ہوئے شخص سے ملتے ہیں تو باری باری سب گلے سے ملتے ہیں۔۔۔مومنہ غور سے دیکھتی ہے تو وہ ولی ہوتا ہے، ولی اُن کے ساتھ مل جاتا ہے اور ساتھ ہی چلنا شروع کر دیتا ہے۔۔۔ ولی مسکرا رہا ہے اچانک وہ پیچھے مُڑ کر دیکھتا ہے جیسے مومنہ کو اُس نے دیکھ لیا ہو اور ہاتھ ہلا کر الوداع کر دیتا ہے مومنہ کو اور آنکھوں سے اوجھل ہو جاتا ہے۔۔ مومنہ: کی آنکھ کُھل جاتی ہے اُسے کچھ سمجھ نہیں آتا کہ یہ کیا ماجرہ تھا۔۔ اُس کا دل زور زور سے دھڑک رہا ہے اور آنکھیں بہنے کو تیار ہیں مگر بہہ نہیں رہیں۔۔ باقی ساری رات مومنہ کے لیے گزارنا مشکل ہو جاتی ہے۔۔ جیسے تیسے کر کے صبح ہوتی ہے مومنہ ولی کو کال ملاتی ہے، مگر آگے سے کوئی نہیں اُٹھاتا۔۔۔مومنہ کا دل بیٹھ جاتا ہے، وہ پھر کال ملاتی ہے تو ایک انجان آواز آتی ہے۔۔۔ مومنہ: السلام عليكم ورحمة الله وعلیکم السلام ورحمة الله جی فرمائیے۔۔ مومنہ: جی ولی موجود ہے، آگے سے جواب آتا ہے جی جس ولی کو آپ نے فون کیا ہے گزشتہ شب وہ وفات پا گئے ہیں۔۔۔ مومنہ: بس اتنا سننا تھا کہ اُس کے ہاتھ سے موبائل گِر جاتا ہے، اور وہ وہیں دیوار کے ساتھ ٹیک لگائے بے سُدھ ہو کر پڑی رہتی ہے۔۔نا روئی نا آنکھ سے آنسو بہا، جیسے سارے آنسوں وجود میں ہی کہیں خشک ہوگئے جیسے آواز حلق میں اٹک کر رہ گئی۔۔ پھر پتہ نہیں کیا اُس کو خیال آیا وہ اُٹھی اور بھاگی اُس پھول کر طرف جو اُس نے سنبھال کر رکھا ہوا تھا، جیسے ہی اُس نے جار کو کھولا تو پھول کی جگہ ایک چراغ روشن تھا جس میں سے ہلکی ہلکی خوشبو آرہی تھی۔۔۔ مومنہ جار کو سامنے رکھ کر بیٹھ گئی اور چراغ کو دیکھتی جارہی ہے۔۔۔۔ پھر اُسے خیال آتا ہے کہ ولی نہ کہا تھا یہ میرا راز ہے تمہارے پاس وقت آنے پر کھل جائے گا۔۔ اور ولی نے کہا تھا کہ میں چراغ بن کر تمہارے ساتھ رہوں گا۔۔۔ مومنہ کے جذبات اُمڈنے شروع ہوگئے اور آنکھوں سے آنسوؤں کی لڑی جاری ہوگئی، وہ رو رہی تھی مگر شور نہیں تھا خاموش تھی، بس آنکھیں رواں تھی لب خاموش تھے۔۔۔ یا شاید وہ پہلے سے تیار تھی اس حادثے کے لیے۔۔۔ وہ زیادہ روئی نہیں، اُس نے چراغ کو پکڑا اور کمرے میں ایک ٹیبل پر رکھ دیا۔۔۔ وہ خود کو سنبھال رہی تھی، اتنے میں نِدا روم میں آئی آگے دیکھا مومنہ بیڈ پر بیٹھی ہوئی ہے ایک جار زمیں پر کُھلا پڑا ہوا ہے اور کچھ دور ٹیبل پر ایک چراغ روشن ہے۔۔۔ نِدا: مومنہ یہ سب کیا ہے؟ یہ جار وہی نہیں جس میں پھول رکھا تھا؟ مومنہ: چراغ کی طرف دیکھتی ہوئی وہ چراغ وہی پھول ہی تو ہے۔۔۔ نِدا: چراغ کے پاس جا کر یہ کیسا مذاق ہے، یہ کیسے ممکن ہے؟ مومنہ: ولی مر گیا ہے یہی اُس کا راز تھا پھول میں چراغ بن کر میرےپاس روشن رہے گا۔۔ نِدا: مومنہ کے پاس بیٹھتے ہوئے۔۔۔سچ میں؟ مومنہ: ہاں ندا مومنہ کو سینے سے لگا لیتی ہے اور دلاسہ اور ہمت دیتی ہے۔۔ کچھ دن گزرے تو مومنہ کے نمبر پر ایک کال آئی، یہ وقار تھا۔۔ وقار اپنا تعارف کرواتا ہے تو مومنہ کو یاد آ جاتا ہے، وقار مومنہ سے کہتا ہے کہ اُس کی کچھ امانتیں ہیں اُس کے پاس جو وہ دینا چاہتا ہے، مومنہ کہتی ہے کس نے دی۔۔ وقار کہتا ہے ولی نے۔۔ تو مومنہ کہتی ہے ٹھیک ہے میں آنا چاہتی ہوں وہاں۔۔۔ولی کی قبر بھی دیکھنا چاہتی ہوں۔۔۔ وقار ایڈریس دے دیتا ہے۔۔ دوسرے دن مومنہ اور نِدا طویل سفر طے کر کے پہنچتے ہیں وقار اُن کو سیدھا قبرسان بُلا لیتا ہے۔۔ مومنہ: ولی کی قبر پر جاتی ہے اور قریب جا کر بیٹھ جاتی ہے، گلے شکوے کرتی ہے ولی سے۔۔۔ جی بھر کر روتی ہے، آج نِدا بھی پاس نہیں گئی کہ رو لینے دو آج مومنہ کو۔۔ رو لے گی تو بہتر رہے گا۔۔۔۔ مومنہ کچھ دیر بیٹھی رہتی ہے اور پھر واپس گاڑی کے پاس آکر نِدا سے کہتی ہے کہ چلو چلیں: وقار: وہ آپ کی جو امانت میرے پاس ہے وہ لیتے جائیے۔۔ مومنہ: کیا ہیں وہ امانتیں؟ وقار: ولی کی تسبیح، ولی کی انگوٹھی، ولی کا مصلہ۔۔ مومنہ: کی آنکھیں نم ہوگئیں اور کہا میں اس قابل نہیں تھی۔۔۔ وقار ولی کی دی ہوئی چیزیں مومنہ کو دیتا ہے، وقار مومنہ سے کہتا ہے دراصل حقیقت میں آپ ہی مستحق دی ان چیزوں کی۔۔۔ ولی نے اپنے آپ کو آپ کو سونپ دیا اتنی محبت کرتا تھا وہ آپ سے۔۔۔ کہتا تھا مومنہ بہت اچھی لڑکی ہے بیشک اس کی تعلیم اور پرورش باہر ہوئی، لیکن اُس کا دل خالص ہے اُس میں ملاوٹ نہیں ہوسکی، مومنہ: کیا ولی مجھ سے محبت کرتا تھا؟ وقار: جی ولی کو آپ سے بہت محبت تھی، کہتا تھا میری دعا ہے کہ مومنہ حقیقت کو پا لے کیونکہ مجھے بہت تکلیف ہوتی ہے مومنہ کی تڑپ دیکھ کر۔۔۔ مومنہ: مگر اُس نے تو کبھی اظہار نہیں کیا تھا۔۔ وقار: اِسی لیےکہ کہیں آپ اپنے اصل سے پیچھے نہ ہٹ جائیں۔۔۔۔ مومنہ وقار کی دی چیزیں لیکر واپس گھر آ جاتی ہے۔۔۔ اب وہ ایک کمرے کا الگ سے اہتمام کرتی ہے، اس میں چراغ رکھ دیتی ہے اور مصلہ انگوٹھی وہ سائز سیٹ کروا کر خود پہن لیتی ہے اور تسبیح اُس کے پاس رہتی ہے ہر پل۔۔۔ عبادت کے لیے وہ اس کمرے کو مُختص کر دیتی ہے۔۔۔جہاں وہ عبادت و ریاضت کرتی اور ولی سے اپنے دل کی باتیں کرتی رہتی۔۔۔ آج ولی کو گئے 3 سال ہوچکے ہیں، مومنہ وہی تنہا زندگی گزار رہی ہے نِدا کی شادی ہو گئی اور فرحان آج بھی مومنہ کے انتظار میں ہے کہ کب وہ شادی کے لیے رضا مند ہوگی۔۔ مومنہ کے مام ڈیڈ بھی اپنی بیٹی کی محبت میں ہمیشہ ہمیشہ کے لیے پاکستان آ چکے ہیں۔۔۔ مومنہ ذکر و فکر میں اکثر محو رہنے لگی تھی۔۔ اُس کے والدین بھی دنیاوی بھاگ دوڑ کو خیر باد کہہ چکے تھے اور باقی ماندہ زندگی عبادت میں گزارنا چاہتے تھے۔۔ ایک شب مومنہ کی خواب میں ولی آیا۔۔ ولی کو دیکھ کر مومنہ بے اختیار ہو گئی اور ولی کے ساتھ لپٹ گئی، ولی نے مومنہ کو سامنے کھڑا کیا اُس کا ہاتھ پکڑ کر اُس کو مصلے پر بیٹھا دیا۔۔۔ اور خود تھوڑا فاصلے پر بییٹھ گیا۔۔ مومنہ: آپ مجھے چھوڑ کر کیوں گئے۔۔ ولی: میں آنکھوں سے اوجھل ہوا ہوں حقیقت میں تو میں آج بھی روشن ہوں تمہارے دل میں۔۔ تم محسوس نہیں کرتی کیا۔۔ مومنہ: ہاں کرتی ہوں اورڈھیروں باتیں بھی کرتی ہوں پھر، ولی: مومنہ میرا مقصد تمہارے دل میں محبت کا چراغ روشن کرنا تھا، محبتِ حقیقی کا چراغ، اور دیکھو آج یہ چراغ روشن ہے تو اللہ کی محبت پا چکی ہو، یہی کامیابی ہے باقی سب ناکامیاں ہیں۔۔۔ تم دعا مانگو قبول ہوگی، اللہ نے تمہاری زبان میں برکت اور تاثیر رکھ دی، اب بیٹھ کر لوگوں کے لیے ہدایت اور بخشش مانگا کرو اپنے رب سے، میں قریب ہی ہوں تمہارے اُس جلتے ہوئے چراغ کی مانند۔۔۔ کہ تمہاری عقیدت ہی چراغ کو روشن رکھے گی۔۔۔ اور میری ایک بات مان لو۔۔۔شادی کر لو۔۔۔ فرحان بہت اچھا لڑکا ہے، اپنی نسل کو آگے بڑھاؤ اللہ برکت عطا کرے گا۔۔۔ مومنہ: کیسے کر سکتی ہوں شادی، ایک محبت کو دل میں چُھپا کر؟ ولی: وہ محبت حقیقت بن چکی، ابھی دنیا کی محبت کو پانا ہے تم نے،۔۔۔ مومنہ اتنے عرصہ کے بعد ولی کو دوبارہ دیکھا خواب میں، اُس نے ولی کا کہا مان لیا اور فرحان سے شادی کے لیے حامی بھر لی، مومنہ کی ولی کے ساتھ محبت کے دو ہی ہمراز تھے ایک نِدا اور ایک ولی خود۔۔۔ فرحان لا علم تھا اور کبھی کسی نے بتایا بھی نہیں۔۔۔ مومنہ اپنے محبوبِ حقیقی کو پا چکی تھی، اُس کے سینے میں روشن نور ایک چراغ کی مِثل تھا جس سے محبت کی کرنیں نمودار ہوتی تھی کہ کائنات محبت کا محور ہے اور ساری کائنات اُس میں گردش کر رہی ہے۔۔۔۔۔ اختتام پذیر۔۔۔۔۔۔۔۔ ہر کہ دیوانہ شــــــود با ذکر حق زیر پالش عرس و کرسی ہر طبق جو کوئی حق تعالی کے ذکر میں دیوانہ ہو جاتا ہے۔۔۔ تمام طبقات، عرش اور کرسی اس کے قدموں کے نیچے آ جاتے ہیں۔۔۔ پسند کرنے والوں کا شکریہ، اور اگر کسی کو میری لکھی کسی بات سے ایذا پہنچی ہو تو معذرت۔۔۔ اپنے دلوں میں محبت کے عقیدت کے چراغ روشن کریں اور ذکرِ خُدا میں محو ہو جائیں۔۔۔ کہ یہی اصل ہے مل جائے تو اَمن پا جائے۔۔۔۔ جزاک اللہ خیرا۔۔۔
-
چراغ دل
چراغِ دل: پارٹ 15 مومنہ اور نِدا دونوں کراچی آ چکے ہیں، نِدا کی منگنی اُس لڑکے کے ساتھ ہونی تھی جس کو وہ پسند کرتی تھی، اس لیے مومنہ اور نِدا کے ساتھ کراچی آچکی تھی، امریکہ سے مومنہ کے امی ابو بھی آئے منگنی پر، نِدا کی شاذین سے منگنی ہوگئی دونوں بہت خُوش تھے خاص کر کے نِدا تو بہت خوش تھی، کچھ دن کراچی رہنے کے بعد مومنہ اپنے امی ابو کے ساتھ گھر آگئے۔۔۔۔ مومنہ حیران تھی کہ جب اُس نے کہا تو کاروبار کی وجہ سے نہیں آئے، اور اب بتایا بھی نہیں اور آگئے۔۔۔ مومنہ: امی ابو سے پوچھتے ہوئے، کیسے دل کیا میرے موم ڈیڈ کا یہاں آنے کا۔۔۔ امی: ہماری بیٹی تو یہاں آکر ہمیں بھول ہی گئی تھی، ہم مصروف ضرور تھے مگر کچھ ٹائم سے تمہاری بہت یاد آ رہی تھی، بس دل کیا پلاننگ ہی کر رہے تھے کہ نِدا کے رشتے کی بھی اطلاع مل گئی تو سوچا اب تو یہ بھی بہتر ہوگیا۔۔ مومنہ: مجھے خُود بہت خوشی ہوئی آپ دونوں کے آنے سے۔۔ مومنہ کی امی: بس خُوش رہا کر، تو کیا ابھی بھی دل نہیں بھرا یہاں رہنے سے،؟ واپس نہیں چلو گی ہمارے ساتھ؟ اور شادی کا کچھ سوچا ہے کہ نہیں۔۔۔ مومنہ: نہیں امی ابھی تک تو کوئی پلاننگ نہیں یہاں سے جانے کی میں خُوش ہوں یہاں، سارا وقت عبادات ذکر اذکار میں گزر جاتا ہے، اور شادی کا ابھی مجھ سے نہ ہی پوچھیے تو بہتر ہے، مومنہ کی امی: اچھا جی جیسے ہماری بیٹی کی مرضی، ہم ایک دو دن رہیں گے پھر چلے جائیں گے۔۔۔ اور ہاں فرحان اچھا لڑکا ہے سوچنا ضرور۔۔۔ مومنہ: کیا آپ کو کوئی بات پتہ چلی ہے؟ مومنہ کی امی: ہاں یہیں آ کر سُنا تھا فرحان کے منہ سے وہ اپنی امی کو بول رہا تھا کہ مجھے مومنہ سے شادی کرنی ہے تو تمہاری آنٹی نے مجھ سے پوچھا، فی الحال تو میں نے کوئی جواب نہیں دیا، کہ جب تک مومنہ کی رضا مندی نہیں ہوگی ہم کچھ نہیں کہہ سکتے، مومنہ: ایک گہری سانس بھرتے ہوئے میں فرحان سے کہا بھی تھا کہ ابھی میرا شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے، پھر بھی اُس نے یہ بات کی۔۔۔ کچھ دن گزرے تو مومنہ کے امی ابو بھی واپس چلے گئے، اتنے دن مصروفیات کی وجہ سے مومنہ کافی ڈسٹرب ہو چکی تھی عبادات ذکر اذکار لگ بھگ نہ ہونے کے برابر ہوگئے تھے۔۔۔ اب وہ پُرسکون تھی، اُس نے پھر سے سارے گھر کی ترتیب اپنی مرضی سے کی، نِدا سے فون پر بات ہوتی تھی اکثر وہ آنے کا کہتی تھی مگر آتی نہیں تھی۔۔۔ ہر گزرتے دن کے ساتھ مومنہ کی کیفیات پہلے سے بھی زیادہ بدلنا شروع ہوگئیں۔۔۔ اب اُس کا قلب ہمہ وقت ذکر میں محو رہتا تھا، یہ محویت مومنہ کو بڑا مسرور کن رکھتی تھی، اُس کا دل کرتا تھا کہ آنکھ، کان، اور زبان بند کر کے بس ساری توجہ اپنے دل پر رکھے اور محو رہے اس میں۔۔۔ ایک شب مومنہ ذکر کرنے کے بعد سو گئی، اُس نے ایک خواب دیکھا، اُس نے دیکھا کہ وہ خانہ کعبہ کے صحن میں کھڑی خانہ کعبہ کو دیکھ رہی ہے، وہ قریب جاتی ہے غلاف کو چھوتی ہے تو اُسے محسوس ہوتا ہے کہ غلاف سے نور کی کرنیں نکل کر اُس کے سینے میں سما رہی ہیں، اُس کا قلب روشن ہونا شروع ہو جاتا ہے، کہ اچانک اُس کا سینہ غلافِ کعبہ کے ساتھ چمٹ جاتا ہے، جیسے لوہا مقناطیس کے ساتھ چمٹ جاتا ہے ایسے ہی مومنہ غلافِ کعبہ کے ساتھ لگی ہوئی ہے اور نور اُس کے سینے میں سما رہا ہے، اُس نے دیکھا کہ اُس کا سارا وجود روشن ہو رہا ہے، اچانک مومنہ کا ہاتھ کوئی پکڑتا ہے اور پیچھے کو کھینچتا ہے، مومنہ پیچھے گِر کر بے ہوش ہو جاتی ہے، اور وہیں گِر جاتی ہے، مومنہ دیکھتی ہے کہ ہاتھ پکڑ کر کھینچنے والا ولی ہے، اور وہ مومنہ کے گِرنے پر بھی اُسے سنبھالتا ہے، کچھ دیر بعد مومنہ کو ہوش آتا ہے تو ولی پاس بیٹھا ہوا مسکرا رہا ہوتا ہے، ولی: اُٹھ گئے ہمارے صاحب مومنہ: خود کو سمیٹتے ہوئے، کیا ہوا تھا مجھے؟ ولی: کچھ نہیں ہوا تم کو، چلو اُٹھو اور سجدہءِ شکر ادا کرو رب کی بارگاہ میں، مومنہ وہی سجدہ کرتی ہے اور شکر ادا کرتی ہے، ولی کے ہاتھ میں ایک پیالہ ہوتا ہے، لو اب یہ پی لو یہ زم زم کا پانی ہے فرحت بخشے گا تم کو، مومنہ: ولی کے ہاتھ سے پیالہ لیتے ہوئے خوشی کا اظہار کرتی ہے کہ زم زم کا پانی، اور وہ سارا پی جاتی ہےـــ پانی پیتے ہی مومنہ کے سینے میں سکون بھر جاتا ہے، ولی: آج سے تم درود و سلام کی کثرت زیادہ کرو گی جب درود پڑھو گی تو جس وقت اسمِ محمدﷺ آئے گا تم اپنے سینے کے وسط میں اسمِ محمد تصور میں لکھو گی، مومنہ: جی ٹھیک ہے۔۔ ولی: اب کلمے کے ساتھ ساتھ دوسرا ذکر درود کا کروگی تم۔۔۔کلمہ جلالی صفت رکھتا ہے اور درود جمالی۔۔۔ مومنہ: جی بہتر ہے اس کے ساتھ ہی مومنہ کی آنکھ کُھل جاتی ہے، وہ اُٹھ کر بیٹھ جاتی ہے ایک مُسکراہٹ سی اُس کے چہرے پر ہوتی ہے۔۔۔ دوسرے دن مومنہ ولی کو سارا خواب سُنا دیتی ہے، ولی اُسے وہی کرنے کا کہتا ہے جو اُس نے دیکھا اور سُنا۔۔۔ مومنہ اب درود شریف کا ذکر کثرت سے کرتی تھی، اور ساتھ میں اسمِ محمدﷺ کو تصور میں سینے میں لکھا ہوا محسوس کرتی ہے، ایک شب مومنہ درود شریف پڑھ رہی ہے تو اُس کو سینے کے وسط میں جیسے ہی حضورﷺ کا نام لیتی تھی ایک ہلکی سی تپش محسوس کرنے لگی، اُسے کچھ عجیب سا لگا مگر وہ ذکر کرتی رہی، جیسے ہی وہ محو ہوئی اُسے صاف اسمِ محمدﷺ لکھا نظر آنے لگا بند آنکھوں سے سینہ میں۔۔۔ وہ ایسے تھا جیسے روشن ہو اور پھر مدھم ہو جائے۔۔۔ جب درود پڑھتے محمدﷺ بولتی تو اسم روشن ہوجاتا پھر بُجھ جاتا۔۔۔ وہ اس معاملے کو سمجھ نا سکی۔۔۔ اُس نے ولی سے پوچھا کہ یہ کیا ماجرہ ہے۔۔۔ ولی نے کہا کہ ابھی شروعات ہے جب صحیع سے محو ہو جاؤ گی تو جیسے ہی آنکھیں بند کر کے تصور کرو گی تو روشن ہو جائے گا اِسم۔۔۔ مومنہ: مومنہ کو دلی لگاؤ ہوگیا اس عمل سے کیونکہ حضورﷺ کے اسمِ مبارک کا نُور سینے کے اندر روشن ہونا اُس کے لیے معمولی بات نہیں تھی۔۔۔ دو ماہ گزر چکے، ولی اپنی فصل کو سمیٹنے میں لگا ہوا، اور بوائی کا پھل دیکھ کر خوش و خرم لگ رہا، ولی: کسان اپنی فصل پر محنت کرتا ہے پھل لگتا ہے اور پکنے پر کسان اُسے بھر بھر کر گھر لے جاتا ہے، یہ اُس کی محنت کا صِلہ ہوتا ہے اور یہ دن کسان کے لیے عید سے کم کا نہیں ہوتا۔۔۔ ایک دِن وہ بھی لگے گا جس دن انسانوں کی محنت کا پھل جزا و سزا کی صورت میں ملے گا۔۔۔کوئی جنت میں جائے گا کوئی دوزخ میں کوئی امن میں ہوگا تو کوئی پریشان حال، کچھ لوگ اُس دن آہو و پکار کر رہے ہوں گے اور کچھ تخت نشیں ہوں گے۔۔۔ آج ولی نے سب کو دعوت دی ہوئی تھی۔۔۔ پھر اُس نے ایک بورڈ منگوایا اور چاک۔۔۔ ولی نے بورڈ کے عین اوپر ایک دائرہ بنایا اور اُس پر عرش لکھ دیا پھر اس کے دونوں اطراف کچھ تخت ٹائپ کے نشان بنائے اور لکھا اَمن والے عرش کے عین نیچے ایک دائرہ بنایا اور لکھا روح القدس پھر بائیں طرف ایک دائرہ کھینچا اُس پر لکھا بُرائی کا پلڑا اور ٹھیک اُسی کے برابر دائیں طرف ایک دائرہ بنایا اور لکھا نیکی کا پلڑا، پھر ایک لائن کھینچی دونوں کے درمیان نیچے تک اور لکھا اعراف، پھر دو دائرے دائیں اور بائیں بنائے ایک پر لکھا دایاں اعمال نامہ اور بایاں اعمال نامہ اعراف والی لائن کے ساتھ دائیں طرف ایک چھوٹا دائرہ بنایا اور لکھا حوض، اور ایک دائرہ اعراف کی لائن میں بنایا اور لکھا ذبح ہونا موت کا، پھر بائیں طرف بڑا دائرہ بنایا اور لکھا جہنم اور اُس پر ایک لائن کھینچ کر آدھا دائرہ بنایا اور لکھا پُل صراط ٹھیک اُس کے سامنے دائیں طرف ایک بڑا دائرہ بنایا اور لکھا جنت کی چراگاہ اور دعوت کی جا۔۔ پھر اعراف والی لائن کے نیچے ایک دائرہ بنایا اور لکھا پیٹھ پیچھے کتاب۔۔۔ پھر جنت والے دائرے کے ساتھ دو لائینیں کھینچی اور لکھا پہلی لائن دوسری لائن پھر جہنم والے دائرے کے ساتھ دو لائن کھینچی اور لکھا تیسری لائن چوتھی لائن، پھر سب سے نیچے تین لائنیں کھینچی اور لکھا پانچویں لائن چھٹی لائن ساتویں لائن، اور سب سے لاسٹ میں ولی نے ایک دائرہ بنایا اعراف کے بائیں طرف بائیں اعمال نامے اور جہنم کے دائرے کے درمیاں اعراف کے قریب۔۔۔ سب ولی کو محو ہو کر دیکھ رہے تھے کہ ولی کیا بنا رہا ہے۔۔۔ ولی پھر سب کی طرف متوجہ ہوا اور کہا یہ ہے محشر کا میدان، یہ یہ مقام یہاں یہاں ہوں گیں۔۔۔ اب سب لوگ خُود کو دیکھیں کے وہ کس مقام پر کھڑے ہیں دائیں طرف کے بائیں طرف جہنم میں کے جنت میں یا امن والوں میں یا حوض پر کھڑے پانی پی رہے ہو یا پھر نیچے وہاں کھڑے ہو جنہوں نے اللہ کی کتاب کو پیٹھ پیچھے کر لیا۔۔ یا پھر پہلی دوسری لائن میں ہو یا تیسری چوتھی میں یا پھر پانچویں چھٹی اور ساتویں میں۔۔۔ آج میں نے سب کے سامنے سب کا آئینہ بنا کر سامنے رکھ دیا ہے، اب تلاش کرو سب اپنے آپ کو کہ کون کس مقام پر کھڑا ہے۔۔۔ سب کے سب خاموش اور غور سے دیکھ رہے بورڈ کو، اچانک وقار اُٹھا اور بولا کیا میں کچھ پوچھ سکتا ہوں۔۔ ولی: بالکل پوچھو۔۔ وقار: پہلی اور دوسری لائن میں کون لوگ ہوں گے۔۔۔ ولی: اہلِ جنت مومن مرد اور عورتیں نیکو کار پرہیزگار۔۔ بغیر حساب کے جنت جانے والے وقار: اور تیسری اور چوتھی لائن؟ ولی: گنہگار مسلمان جن کا حساب کتاب ہوگا وقار: نیچے تین لائینیں ولی: کفار کی اور اُن کی جنہوں نے اللہ کی کتاب کو پایا مگر اپنے پیٹھ ییچھے کر لیا یعنی اور انکاری ہوئے۔۔۔ وقار: اور یہ اَمن والے کون ہوں گے۔۔۔ ولی: انبیاء علیہ السلام اولیاء رحمۃ اللّٰہ علیہ وقار: یہ مقامِ محمود بائیں طرف کیوں ہے جب کے ہم نے سُنا ہے کہ یہ بلند مقام پر ہوگا۔۔۔ ولی: مُسکراتے ہوئے۔۔۔ سب نے دیکھا ہوگا کہ میں نے یہ دائرہ بنایا بھی سب سے آخر میں تھا۔۔۔۔ اور بائیں طرف کیوں ہے تو سنیے۔۔۔ ہمارے پیارے آقا حضورﷺ ساری زندگی اپنی اُمت کے لیے دعا گو رہے روتے رہے اتنا روتے تھے کہ اللہ جبرائیل امین کو بھیج دیتےتھے دلاسے کے لیے۔۔۔ میدان حشر میں بھی سرکارﷺ اپنے گنہگار امتیوں کے قریب رہیں گے مقامِ محمود پر۔۔۔ کیونکہ حضورﷺ کی شفاعت درکار ہو گی اس اُمت کے گنہگاروں کو۔۔۔ یہ ہیں ہمارے پیارے محترم نبیﷺ کا مقام۔۔۔ اور اب ہم اپنے آپ کو دیکھ لیں کے ہم کیا کر رہے ہیں۔۔۔ ہمارے اعمال نامے اور کیا ہم سرکارﷺ کا سامنا کر سکیں گے جس وقت وہ ہمیں ہمارے گناہوں کے ساتھ دیکھیں گے۔۔۔ میرا یہ جدول بنا کر دکھانے کا مقصد ہی یہ مقام تھا۔۔۔ وقت بہت تھوڑا رہ گیا ہے اور عمل کچھ بھی پلے نہیں ہیں۔۔خُدارا اپنے اعمال کو درست کر لیجیے تاکہ اُس دن ہم شرمندہ نہ ہوں۔۔۔ ولی ہر گزرتے دن کے ساتھ بوجھل ہوتا جا رہا تھا اور ہر کسی سے بات کرتے وہ بس اتنا کہتا تھا وقت تھوڑا رہ گیا ہے وقت تھوڑا رہ گیا ہے۔۔۔ مومنہ: درودِ پاک کے ساتھ ساتھ اسمِ محمدﷺ کے نور میں بھی محو ہو چکی تھی، اور اُس کے قلب میں اسم اللہ کا نور روشن ہوچکا تھا۔۔۔اُسے ایسے لگتا تھا کہ جیسے اب اُسے زبان سے پڑھنے کی ضرورت نہیں درود بھی خود بخود رواں رہتا اور کلمہ بھی۔۔۔۔۔ ایک روز ولی کا فون آیا مومنہ کو۔۔۔ مومنہ: حیران ہوتے ہوئے کہ پہلی بار ولی نے کال کی ہے۔۔مومنہ نے کال اُٹھائی، السلام عليكم ورحمة الله ولی: وعلیکم السلام ورحمة الله مومنہ: آج میں حیران ہوں کہ خوشی مناؤں کے آج آپ نے مجھے کال کی۔۔ ولی: مسکرا دیا اور کہا کہ جو تمہارا دل چاہے۔۔ میں تو اس لیے کال کی کہ پوچھ لوں کہ کچھ اور بھی چاہیے مومنہ کو تو لے لے ہم سے۔ پھر پتہ نہیں کیا سے کیا ہو جائے۔۔۔ مومنہ: ساری مسکراہٹ چہرے سے اترتی ہوئی۔۔۔ کیا مطلب کیا ہو جائے؟ ولی: وقت بہت تھوڑا رہ گیا ہے اور میں چاہتا ہوں تُم پا لو جو پانا ہے۔۔۔۔اس لیے پوچھا جو چاہیے لے لو۔۔ مومنہ: ایک آنسو آنکھ سے نکلتا ہوا، آپ جانے والی بات کیوں کر رہے ہیں؟ ولی: ایک دن سب نے جانا ہے میں نے تم نے سب نے۔۔ مومنہ: یہ بات ہے تو میں ولی سے ولی کو ہی مانگتی ہوں، ولی: ولی نے تو پہلے سے ہی خود کو تمہیں دے دیا ہے، مومنہ: مجھے زندگی میں میرے ساتھ چاہیے۔۔۔ ولی: تھوڑی دیر خاموش رہ کر۔۔۔ ولی ایک روشن چراغ کی طرح ہمیشہ تمہارے ساتھ رہے گا۔۔۔۔ مومنہ: روتے ہوئے ولی جانے والی باتیں مجھ سے نہ کرو، کہیں ایسا نہ ہو کہ آپ سے پہلے میری زندگی کی اخیر ہو جائے۔۔۔ ولی: نہیں تمہاری زندگی بہت لمبی ہے، تم جیو گی اور مُردہ دلوں میں زندگی کی روح پھونکو گی۔۔ مومنہ: میں بہت بہت محبت کرتی ہوں آپ سے۔۔۔ آپ میرے محسن میرے سب کچھ ہیں۔۔۔ ولی: جو چراغ تمہارے دل میں جل رہا ہے وہ محبت اعلی ہے میں ادنٰی ہوں۔۔۔۔ مومنہ: رونا شروع کر دیتی ہے اور زارو قطار روئے جاتی ہے، ولی کال بند کر دیتا ہے۔۔۔۔ اور اللہ کے حضور دعا گو ہو جاتا ہے اے میرے مالک تسکین اتار روتے ہوئے دلوں پر، جاری ہے۔۔۔۔۔
-
چراغ دل
چراغِ دل: پارٹ14 ولی: مومنہ میں تم کو اپنا ایک خواب سُناتا ہوں اس سے تم اور زیادہ ذکر میں محو ہو جاؤ گی۔ مومنہ: جی ولی: ایک شب میں نے دیکھا کہ قیامت بھرپا ہوچکی ہے، صور کے بعد صور پھونکا جا چکا ہے لوگ میدانِ حشر کی طرف جا رہے ہیں، میں بھی ہوں اور میرا پورا خاندان بھی ساتھ یے۔۔۔ لوگ رو رہے ہیں اپنے اپنے اعمال کو یاد کر کے اور آنکھون سے آنسو بہا رہے ہیں اور آنسوؤں کے پانی میں ہی ڈوب رہے ہیں۔ کسی کا پانی ٹختوں تک کسی کو گُٹنوں تک کسی کو کمر کسی کو گلے تک اور کوئی اپنے ہی پانی میں مکمل ڈوب رہا ہے۔۔۔ میں دیکھتا ہوں کہ پانی اوپر کو چڑھ رہا ہے اور چلنا بھی محال ہو رہا ہے، کہ اچانک غیب سے ایک نِدا آئی، کیا میں تم کو وہ ذکر نہ بتاؤں جو آج کے دن کے لیے آسانی پیدا کرے۔۔ میں نے کہا جی ضرور۔۔۔۔ آواز آئی۔۔۔ پڑھ " لا الہ الا اللہ" میں لا الہ الا اللہ پڑھنا شروع کر دیا تو جہاں ہم کھڑے تھے وہ حِصہ پانی کا اوپر کو بلند ہوا، اور ایک کشتی کی شکل اختیار کر گیا اور ہم اوپر اُس کے اور وہ کشتی چلتی ہو میدان حشر میں لے گئی۔۔۔ مومنہ: واہ یعنی آخرت میں بھی کامیابی کا ضامن ہے۔۔ ولی: اثبات میں سَر ہلاتے ہوئے ہاں، مومنہ: اور کیا میرے خاندان والے بھی، ولی: اپنا کان میرے قریب کرو مومنہ: جی ولی اُس کے کان میں سرگوشی کرتا ہے جس سے مومنہ کا چہرہ کِھل جاتا ہے۔۔۔ ولی: اب تم آرام سے سو جاؤ۔۔۔ مومنہ: اور آپ چلے جائیں گے۔۔۔ ولی: اور بھی بہت سے کام ہیں کرنے والے۔۔۔۔ مومنہ سو جاتی ہے اور ولی اُس کی آنکھوں سے اُوجھل ہو جاتا ہے۔۔۔ اب تو مومنہ کی خوشی اور آسودگی کی بھی انتہا باقی نہ رہی، وہ اب چلتے پھرتے مسکراتی تھی، اور ذکر اذکار میں اُس نے خود کو محو کر لیا تھا۔۔۔ قرآن اُس کے راستے کی روشنی بن گیا اور ذکر اُس کی طاقت، ہر گزرتے دن کے ساتھ وہ یادِ الہی میں محو ہوتی گئی۔۔۔ نِدا بھی کراچی سے واپس مومنہ کے پاس آ چکی تھی، مومنہ کے احوال دریافت کر رہی تھی۔۔۔ مومنہ نے سب کچھ اُس کو بتا دیا۔۔ نِدا اس بار افسردہ دل کے ساتھ آئی تھی۔۔۔ پتہ نہیں کیا ہوا تھا اُس کو مگر بہت خاموش ہوگئی تھی وہ۔۔ نِدا: مومنہ کی گود میں سَر رکھتے ہوئے مجھے اپنی آغوش میں چُھپا لو مومنہ، اور ساتھ ہی اُس کی آنکھ سے آنسو چھلک پڑے۔۔۔ مومنہ: کیا ہو گیا ہے تم کو؟ نِدا: کچھ نہیں یار بس رونا چاہتی ہوں پُھوٹ پُھوٹ کر۔۔۔ مومنہ: کچھ تو ہوا ہوگا۔ نِدا: میں ایک لڑکے کو پسند کرتی ہوں، امی کی کال آئی کہ جلدی گھر آؤ تمہارے رشتے کی بات کرنی ہے۔۔ میرے دل کو دھچکا سا لگ گیا، میں فوراً چلی گئی، میں امی کو بتایا کہ میں کسی کو پسند کرتی ہوں اچھا لڑکا ہے ایک بار مل لیں، مگر انہوں نے سِرے سے ہی انکار کر دیا اور کہا کہ تمہارے بابا اپنے دوست سے اُس کے بیٹے کے ساتھ تمہاری بات کر چکے۔۔۔۔ اب اگر انہیں یہ بات معلوم ہوئی تو جان لے لیں گے ہم دونوں کی۔۔۔ میں امی کو بہت سمجھایا مگر کوئی فائدہ نہ ہوا، میں خود کو تنہا کر لیا سو سو خیال دماغ میں گردش کرنے لگے۔۔۔ کہ گھرچھوڑ دوں، یہ کروں وہ کروں۔۔۔ پھر ایک دن مجھے خواب آیا اور تم میری خواب میں آئی تمہارے ہاتھ میں روشنی کا ایک چراغ تھا تم مجھےکہتی ہو آؤ میرے پاس۔۔۔۔ ساتھ ہی میری آنکھ کُھل گئی اور میں امی سے اجازت لیکر یہاں آ گئی۔۔۔ مومنہ: نِدا کے چہرے پر ہاتھ پھیرتے ہوئے، کیا وہ لڑکا بھی تمہیں چاہتا ہے؟ نِدا: ہاں بالکل چاہتا ہے۔۔ مومنہ: اللہ بہتر کرے گا اب تم میرے پاس ہی رہو وقت آنے پر میں خود بات کرونگی آنٹی سے۔۔۔ نِدا کو دلی سکون ملا مومنہ کے پاس آ کر، کچھ دیر بعد مومنہ نے ولی کو کال کی نِدا کے معاملے پر۔۔۔۔ ولی: نے مومنہ سے کہا کہ اُس نے تم کو دیکھا ہے تم روشنی کا چراغ لیے کھڑی ہو، تو اب تم ہی اُس کا راستہ روشن کرو۔۔۔ مومنہ: کیا آپ کچھ نہیں کر سکتے ولی: مومنہ تسلیم و رضا کیا ہے اختیار ہوتے ہوئے بھی اپنے رب کے فیصلوں پر اپنا سر جُھکا دینا۔۔۔ کربل میں کیا ہوا تھا؟ جب بھی یاد کرتا ہوں خُود کو مالک کا گنہگار سمجھتا ہوں۔ وہ ہے رضا کا مقام اختیار ہوتے ہوئے بھی اپنے اختیار کو استعمال نہیں کیا رب کی رضا کو منظور کیا۔۔۔ اگر اب ہم اُس کی محبت کے علاوہ اُس کے غیر کی محبت طلب کریں تو کیا یہ بے وفائی نہ ہوگی محبوب کے ساتھ، مومنہ: جی بات تو ٹھیک ہے آپ کی۔۔۔ ولی: اُس نے تمہارے اندر جو دیکھا ہے ٹھیک دیکھا ہے اُس کا راستہ تم سے ہی کُھلے گا۔۔۔ تمہارے سینے میں ایک چراغ روشن ہو چکا ہے اب جو تم سے محبت رکھتا ہے وہ اُس چراغ کی روشنی دیکھ کر تمہارے پاس آ جائے گا اور جو حسد کرنے والا ہو گا وہ پھونکیں مارے گا کہ یہ چراغ بُجھ جائے۔۔۔ مگر تم بے فکر رہنا بس اپنے معاملات اللہ کے سپرد رکھنا اُس کے کسی غیر سے توقع نہ لگانا۔۔ مومنہ: جی ٹھیک ہے۔۔۔۔ شکریہ میں کوشش کروں گی۔۔۔ مومنہ کال بند کر کے واپس نِدا کے پاس چلی جاتی ہے، نِدا: میں آج سمجھی کی تم کس احساس سے گزر رہی ہو، محبت سچ میں انسان کو کھا جاتی ہے اندر ہی اندر سے، مومنہ: نِدا کو ہمت دلاتے ہوئے، محبت ہر حال میں محبت ہوتی ہے چاہے وہ مجازی ہو یا حقیقی۔۔۔ کیونکہ یہ جذبہ دل سے اُبھرتا ہے اوع دل سے اُبھرنے والے جذبات میں ملاوٹ نہیں ہوتی، وہ پاک ہوتے ہیں ہر طلب سے اس لیے تو وہ جذبات محبوب کی خوشی چاہتے ہیں، اور اگر یہی جذبات نفس کے تابع ہو جائیں تو شہوت، ہوس، ضرورت، خواہشات، مطلب جنم لے لیتے ہیں اور پھر محبت ختم ہونا شروع ہو جاتی ہے اور ضرورت و شہوت کی ایک عادت بن جاتی ہے، کتنے ہی محبت کے دعوے دار ہیں جو اپنی نفس کی خواہشات کو پروان چڑھا کر رسوا ہو گئے رسوا کر گئے، پھر جسموں کا کھیل رہ جاتا ہے محبت نہیں رہتی اور وہ بھی آخر کب تک۔۔۔۔۔ نِدا: بڑی خاموشی سے مومنہ کی باتیں سُن رہی تھی، مجھے نہیں پتہ یہ سب کیا ہے بس اتنا پتہ ہے کہ میں بے بس ہو رہی ہوں۔۔۔ اُس شب مومنہ نے اپنے رب کے حضور دعا کی اور اپنے رب سے نِدا کے لیے نِدا کی محبت مانگی اور اپنا حالِ دل اپنے رب کے حضور رکھ کر دعا گو ہوئی۔۔۔ نِدا کو آئے ایک ماہ گزرنے کو تھا کہ اُس کی امی کا فون آیا اُسے، فون سننے کے بعد نِدا بھاگتی ہوئی مومنہ کے پاس آئی اور زور سے گلے سے لگا لیا اُس کو۔۔۔ مومنہ: نِدا کو ایسے خوش اور چِپکے ہوئے دیکھا اپنے ساتھ تو پوچھنے لگی، کیا ہوا میری جان کو؟ نِدا: میرے رب نے میری سُن لی، مجھے نہیں پتہ یہ کب ہوا کیسے ہوا امی نے ابو سے بات کی کہ نِدا کسی لڑکے کو چاہتی ہے تو ابو نے کہا مجھے پہلے کیوں نہیں بتایا، گھر میری بیٹی نے بسانا ہے میں نے نہیں، اب وہ ملنا چاہتے ہیں اُس لڑکے سے، اب میں شاذین کو ابو سے ملنے کا بولوں گی۔۔۔ مومنہ: یہ تو بہت خوشی کی بات ہے، بالآخر تم کو تمہاری محبت مل جائے گی۔۔۔۔ مومنہ کے چہرے پر مسکراہٹ تھی مگر اندر ایک شعلہ بلند تھا، وہ اندر ہی اندر باتیں کر رہی تھی، یا رب میری محبت کی منزل کیا ہے، کیا میں مل پاؤں گی اپنی محبت سے، مومنہ جذبات کے بہاؤ میں بہتی گئی، نِدا جا چکی تھی اُٹھ کر مگر مومنہ جذبات کی بہتی ندی میں بہتی گئی بہتی گئی، اُسے نہیں پتہ تھا کہ وہ کس محبت کی طالب تھی، بس وہ محبت محبت کا راگ الاپ رہی تھی، ایک ایسی محبت جو اُس کے سامنے تھی اور ایک ایسی محبت جس سے وہ انجان تھی۔۔ ولی اُس کو اعلٰی کی طرف بُلا رہا تھا مگر مومنہ کہیں نہ کہیں ولی کے لیے بھی اپنے اندر محبت کی ایک روشنی محسوس کرتی تھی، کیونکہ اُس کے فرحت بخش لمحات وہ ہوتے تھے جس میں ولی بسا ہوا ہوتا تھا۔۔۔ ولی: صبح سورج کی طلوع ہوتی کرنوں کو باغور دیکھ رہا تھا۔۔۔ میرے مالک بیشک تُو ہی ہر تاریکی کو اُجالے میں بدلنے والا ہے ایک نظام کے تحت ہر چیز اپنے اپنے دائرے میں تیر رہی ہے، آہ اے انسان جس کو تیرے رب نے اشرف بنایا ساری مخلوق سے تُو اپنے دائرے کو پھلانگ کر گمراہ ہو رہا ہے، اے ولی تیری ہلاکت ہے اگر تیرے محبوب نے تُجھ سے نظر چُرا لی تو، اپنے وجود کو فنا کر دے اُس کی محبت میں، ایسے فنا ہو جا کہ نہ تُو رہے نہ تیری میں رہے بس وہ ہی وہ ہو بس وہ ہی وہ ہو۔۔۔ بس وہ بس وہ اور کچھ بھی نہیں ہے، جلا خود کو اس سورج کی طرح اور روشن کر جا تاریک دلوں کو، ہر طلب سے بیگانہ ہو جا، ہر چاہ سے جُداگانہ ہو جا، ہم مست مستئ عشق کے ہمیں دنیا سے ہے کیا ہم جینا مرنا بھول گئے نہ ہمیں فناء و بقاء نہ اپنی کچھ خبر ہمیں نہ یار کا ہے پتہ بستے ہیں اس بستی میں جہاں بندہ نہ خدا ہم وہم گمان یقین سے کبھی کرتے نہیں نبھاء ہم وصل حقیقی پاء گئے جو قلب سے ہے وراء ہم ذات صفات کے منکر "میں" تو" سے رہیں جدا ہم حد سے نکل خدا کی دیں" ھو " کا ناد بجاء ہم مجرم وعدہء الست کے ہم قتل کریں خدا ہم ہوش خرد سے گزر چکے نہ ہمیں جزاء سزا جاری ہے۔۔۔۔۔
-
چراغ دل
چراغِ دل: پارٹ 13 فرحان کو گئے ہوئے ایک ماہ گزر چکا تھا، مومنہ اور نِدا وہاں دونوں ملازمہ کے ساتھ رہ رہی تھیں۔۔۔ مومنہ اپنے دل کی ساری کیفیات اب نِدا پر ہی ظاہر کرتی تھی، کیونکہ ولی سے بات کیے بھی اُسے کافی وقت گزر چکا تھا، مومنہ کے دل میں ولی کے لیے محبت تھی مگر اب وہ آشکار نہیں کر سکتی تھی، وہ نِدا سے بس اتنا کہتی کہ ولی بس میرا مُحسن ہے اور کچھ نہیں، دوسری طرف ولی دن بھر کھیتوں میں گزار دیتا اور شب میں یادِ خُدا میں گُم رہتا، اُس کا دل بھی تذبذب کا شکار تھا کہ مومنہ نے کبھی اُسے دوبارہ اپنے احوال سے آگاہ نہیں کیا، آیا کیا وہ پہلے کی طرح پھر سے غفلت کا شکار ہوگئی ہے کہ نہیں، ایک شب ولی اپنی عبادات و ریاضت کے بعد سونے کے لیے لیٹ گیا، ولی ایک خواب دیکھتا ہے، جس میں وہ ایک جنگل میں ہوتا ہے وہاں بہت سُناٹا ہے، ہلکی ہلکی روشنی کی کرنیں درختوں کی شاخوں سے لڑ جھگڑ کر زمین پر پڑ رہیں تھیں، ولی اُس میں چل رہا ہے ایک طرف،اچانک وہ دیکھتا ہے کہ وہاں ایک درخت کے ساتھ ٹیک لگائے کوئی بیٹھا ہوا ہے، ولی اُس طرف جاتا ہے قریب جا کر دیکھتا ہے تو وہ مومنہ ہوتی ہے، ولی: مومنہ تم یہاں کیا کر رہی ہو؟ مومنہ: اچانک ولی کو دیکھتے ہی اپنی جگہ سے اُٹھنے لگتی ہے ولی ہاتھ کے اشارے سے کہتا ہے نہیں نہیں بیٹھی رہو۔۔۔ مومنہ: میں اس جنگل کے درختوں کی شاخوں کی طرح خُود میں اُلجھی ہوئی ہوں۔۔۔ ولی: اور یہ اُلجھن کیوں ہے کیسی ہے یہ اُلجھن؟ تم مجھے بتا سکتی تھی، تمہاری اُلجھن دور کر دیتا۔۔۔ مومنہ: کچھ باتیں نہ چاہتے ہوئے بھی دل میں رکھنی پڑھتی ہیں۔۔۔ ولی: یہ بھی بات صحیع ہے۔۔۔ ولی اپنا ہاتھ مومنہ کی طرف بڑھاتے ہوئے۔، چلو اُٹھو ابھی اُلجھی ہوئی گُتھی کو سُلجھا دیتے ہیں مومنہ: ولی کا بڑھتا ہاتھ دیکھ کر ہاتھ پکڑ کر اُٹھ جاتی ہے ولی: ولی مومنہ کا ہاتھ پکڑے ایک طرف چلنا شروع کر دیتا ہے، کچھ دور جاتے ہیں تو ایک ندی آتی ہے، ولی مومنہ کو کہتا ہے تم یہی رکو میں ابھی آیا، اور خود ندی میں اُتر جاتا ہے کچھ دیر بعد آتا ہے تو ولی کے ہاتھ میں ایک پھول ہوتا ہے سفید رنگ کا۔۔۔ مومنہ: بڑے اشتیاق سے انتظار کر رہی ہوتی ہے ولی کا۔۔ ولی: پھول مومنہ کی طرف بڑھاتے ہوئے یہ تمہارے لیے ہے اس کو اپنے پاس رکھ لو۔۔ مومنہ: پھول پکڑتے ہوئے۔۔۔ شکریہ ساتھ ہی ولی کی آنکھ کُھل جاتی ہے اور وہ اُٹھ کر تہجد کی نماز ادا کرتا ہے فجر تک دھیان میں بیٹھا رہتا ہے۔۔۔ مومنہ: فجر کی نماز کے وقت اُٹھی تو اُسے اپنے قریب سے ہلکی ہلکی خُوشبو آتی محسوس ہوئی، اُس نے لائٹ آن کی تو اُس کے تکیے کے پاس ایک سفید رنگ کا پھول پڑا ہوا تھا۔۔۔مومنہ نے پھول پکڑ کر ناک کے قریب کیا تو اُس کی خُوشبو اُس کے پورے وجود میں اُتر گئی۔۔۔وہ حیران کہ یہ پھول آیا کہاں سے۔ مگر اُس کا دل کہہ رہا تھا ضرور ولی نے رکھا ہوگا پہلی بار اتنا خوشبودار پھول دیکھ رہی ہوں۔۔ صبح ہوئی تو مومنہ نے ولی کو کال کی پھول والے ماجرہ کو شئیر کرنے کے لیے۔۔۔۔ ولی: کال اُٹھاتے ہوئے، السلام عليكم ورحمة الله مومنہ: وعلیکم السلام ورحمة الله کیسے ہیں آپ؟ ولی: الحمدللہ میں ٹھیک ہوں تم کیسی ہو؟ مومنہ: جی اللہ کا شکر ہے ٹھیک ہوں۔۔۔ ولی: جی مومنہ سب ٹھیک ہے۔۔۔ مومنہ: ہاں بس ایک بات شئیر کرنی تھی۔۔ ولی: جی کرو مومنہ: آج میں فجر ٹائم اُٹھی تو میرے قریب خوشبو محسوس ہوئی پھر میں دیکھا تو ایک پھول تھا میرے تکیے کے پاس سفید رنگ کا بہت خُوشبو دار۔۔۔ ولی: مسکراتے ہوئے۔۔۔ اُس کی خوشبو بہت پیاری ہے ایسا ہی ہے نا؟ مومنہ: جی جی ولی: وہ پھول اپنے پاس رکھو سنبھال کر کسی باکس میں جالی دار ہو تاکہ خوشبو ملتی رہے تم کو کبھی مُرجھائے گا نہیں وہ۔۔۔ اور باکس لاک کر دینا تاکہ کوئی اُٹھائے بھی نہ۔۔۔ مومنہ: ٹھیک ہے۔۔ کیا آپ نے رکھا وہ پھول۔۔۔ ولی: تم کو ہی تو دیا تھا بس مل گیا تم کو۔۔۔ بس اب خیال رکھنا اِس کا یہ ایک راز ہے تمہارے پاس۔۔۔ مومنہ: جی ٹھیک ہے میں سنبھال کر رکھونگی۔۔۔ ولی: کوئی اور بات کرنی ہے یا پوچھنی، مومنہ: نہیں کوئی خاص بات نہیں ہے۔۔۔ ولی: تو پھر یہ اُلجھایا ہُوا کیوں ہے خُود کو؟ مومنہ: آپ کو کیسے پتہ؟ ولی: جیسے پھول کا پتہ مجھے۔۔۔ مومنہ: پھر تو آپ سے چُھپی ہوئی نہیں ہوگی کوئی بات بھی ولی: شاید ایسا ہی ہو، اور یہ پھول بھی اُسی اُلجھن کو ختم کرنے کے لیے ملا ہے تم کو۔۔۔ مومنہ: ایک خوشی کی لہر مومنہ کے وجود میں دوڑ گئی، اس کا مطلب آپ میرے دل کے احوال سے واقف ہو۔۔۔ ولی: ہو سکتا ہے واقف ہوں۔۔۔۔ مگر جو محبت تمہارے انتظار میں ہے اُس کے آگے یہ محبت بڑی حقیر سی ہے، کیا تم اعلی سے ادنٰی کی طرف آنا چاہتی ہو؟ مومنہ: مجھے سمجھ نہیں آرہی کچھ۔۔۔ کہ کیا کروں کیا کہوں۔۔۔ ولی: تم اپنی اصل سے ابھی واقف نہیں ہو جس دن تم واقف ہو جاؤ گی تم باقی سب محبتوں کو خواہشوں کو خیر آباد کہہ دو گی، مومنہ: تو کیا ہے میری اصلیت پھر، ولی: بہت جلد آشکار ہو جائے گی تم پر۔۔۔ صبر سے گامزن رہو اس سفر پر۔ مومنہ: جی ٹھیک ہے، کوئی نصیحت میرے لیے ولی: نماز پابندی سے پڑھو اس خیال کے ساتھ کہ اللہ تم کو دیکھ رہا ہے قرآن کی تلاوت کرو جتنی ہو سکے ذکر اذکار کرو درود پڑھا کرو اور سب سے ضروری اور اہم بات۔۔۔۔ ادب کو مضبوطی سے تھام لو۔۔۔ مومنہ: جی ٹھیک، ذکر کونسا کروں۔۔ ولی: کلمے کا۔۔ ذکر اس طرح سے کرنا ہے کہ زبان سے شروع ہو اور دل میں اُتر جائے تصور دل پر رکھنا ہے پڑھنا زبان سے ہے۔۔۔۔ جب دیکھو کے دل بھی کر رہا ساتھ تو زبان کو روک کر دل پر ہی دھیان باندھ کر رکھنا ہے۔۔۔ اور تصور کرنا ہے کہ تمہارے دل پر اسم اللہ لکھا ہوا ہے۔۔۔ مومنہ: جی ٹھیک ہے، مومنہ کال بند کرتے ہی پھول کے خیال میں چلی گئی اور اُس کی خوشی کی انتہا نہ رہی کہ ولی نے یہ پھول اُس کو دیا۔۔۔ کچھ ہی دیر میں نِدا روم میں آتی ہے۔۔۔مومنہ کو دیکھتی ہے ایک پھول ہاتھ میں پکڑے ہوئے اُس کی خوشبو ندا کو دروازے تک آتی ہے۔۔ نِدا: بڑی پیاری خوشبو ہے اور یہ پھول کیسا اور کہاں سے آیا۔۔۔ مومنہ: ولی نے خواب میں دیا تھا اور صبح اُٹھی تو تکیے کے پاس پڑا ہوا تھا۔۔ نِدا: حیرت سے مومنہ کی طرف دیکھتے ہوئے پھول پکڑتی ہے، سچ میں؟ مومنہ: ہاں نِدا: اس کا کیا مطلب ہوا؟ مومنہ: کہہ رہا تھا کہ اس میں ایک راز ہے وقت آنے پر پتہ چل جائے گا، سنبھال کر رکھ لو اس کو۔۔۔ نِدا: بڑی عجیب بات ہے ویسے۔۔۔ مومنہ نِدا سے پھول پکڑتی ہے اور ایک شو پیس ہوتا ہے شیشے کا اُس میں رکھ دیتی ہے اور اُس کو بند کر کے رکھ دیتی ہے۔۔ کچھ دن گزرے تو نِدا مومنہ سے کہنے لگی مجھے اب واپس کراچی جانا ہے۔۔ مومنہ: نِدا تم یہ کیا بات کر رہی ہو؟ نِدا: امی کی کال آئی تھی وہ بُلا رہی ہیں ۔۔۔ انہوں نے تو تمہارا بھی کہا تھا۔۔ میں کہا پوچھ کر بتاؤنگی۔۔ مومنہ: نہیں یار میں نہیں جا سکتی میرا دل اب یہاں لگ گیا ہے بہت اور مجھے شور و غُل سے اب اُلجھن سی ہوتی ہے۔۔۔ بہتر ہے تم بھی نہ جاؤ، میں آنٹی سے بات کر لوں گی۔۔۔ نِدا: نہیں یار جانا ضروری ہے میں کچھ دن بعد واپس آؤں گی۔۔ تم کو تنہا نہیں چھوڑ سکتی، بس مجبوری ہے جانا پڑے گا۔۔ مومنہ: ٹھیک ہے جیسے تم کو اچھا لگے۔۔۔ دوسرے دن نِدا کراچی چلی جاتی ہے۔۔ اور مومنہ پھر گھر میں تنہا رہ جاتی ہے اور ساتھ بس ایک ملازمہ۔۔ کچھ دن گزر گئے مومنہ ذکر زیادہ کرنے لگ گئی۔۔۔ ایک دن مومنہ اپنے کمرے میں ذکر کر رہی تھی بیٹھ اُسے محسوس ہوا کہ جیسے کوئی کمرے میں موجود ہے، اُس نے لائٹ آن کی تو کوئی نہیں تھا۔ پھر اُس نے لائٹ آف کی اور ذکر کرنے لگ پڑی۔۔۔ پھر اُسے محسوس ہوا کہ کوئی ہے تو وہ لیٹ گئی اور سونے کی کوشش میں لگ گئی۔۔ کچھ ہی دیر میں نیند آگئی۔۔۔ مومنہ خواب دیکھتی ہے کہ وہ ایک کھنڈر میں ہے وہ بہت ہر ڈراؤنا ہے اور خوفناک، اور اُسے محسوس ہوتا ہے کہ کوئی اُس کے تعاقب میں ہے وہ بار بار پلٹ کر دیکھتی ہے مگر کوئی نہیں ہوتا۔۔۔ پھر اچانک ایک چیز اُس کے آگے گِرتی ہے وہ ڈر جاتی ہے آواز سے ساتھ ہی پیچھے گِرتی ہے وہ پیچھے مُڑ کر دیکھتی ہے تو کچھ نہیں جب آگے دیکھتی ہے تو آگے بھی کچھ نہیں۔۔ مومنہ خوفزدہ ہو جاتی ہے اور اُسے محسوس ہوتا ہے کہ اُس کا دل ڈوب رہا ہے۔۔۔ وہ ڈوب رہی ہے سائے بڑھ رہے ہیں اُس کی سانس رُک رہی ہے۔۔۔ کہ اچانک ایک نُور سا کمرے میں نمودار ہوتا ہے۔۔۔ جس کے نمودار ہوتے ہی تمام سائے ختم ہو جاتے ہیں وہ روشنی موت میں زندگی کی نوید لے کر آتی ہے مومنہ دیکھتی ہے کہ اُس کے ارد گرد نور کا ہالہ بن گیا ہے۔۔۔ اور وہ اُس میں سکون سے کھڑی ہے۔۔۔ ساتھ ہی مومنہ کی آنکھ کُھل جاتی ہے تو کیا دیکھتی ہے کہ ولی اُس کے سامنے کھڑا مسکرا رہا ہے۔۔ مومنہ: ولی آپ اور یہاں ولی: ہاں میں ہی ہوں۔۔۔ مومنہ: آپ کیسے آئے؟ کیا خواب دیکھ رہی ہوں میں ولی: نہیں حقیقت میں ہو تم۔۔۔ بس تم کو ڈرتے ہوئے پایا تو آگیا پاس۔۔ مومنہ: تو کیا وہ نور کا ہالہ آپ تھے؟ ولی: نہیں میں تو یہاں ہوں، وہ نُور تم میں سے ہی نکلا تھا مومنہ: وہ کیسے ولی:وہ کلمے کا نُور تھا جو تم ذکر کرتی ہو۔۔ مومنہ: مگر یہ سب کیا تھا؟ ولی: شیطان انسان کے وجود میں ایسے سرائیت کرتا ہے جیسے خون۔۔۔ اور اب تم ذکر کر رہی ہو ذکر دوام پکڑ کر قلب کو نور کا بنا رہا ہے اور قلب سے خون پورے وجود میں گردش کرتا ہے تو کلمے کا وہ نُور پورے وجود میں گردش کر رہا ہے جس سے شیطان اور نفس کو تکلیف پہنچ رہی تو آگئے تم کو ڈرانے مگر تمہارے نور نے اُن کو بھگا دیا۔۔ مومنہ: کیا سچ میں یہ اندر ہوتے۔۔۔ ولی: کہا تو تھا کہ انسان کے اندر ایک جہان چُھپا ہوا ہے۔۔۔۔۔۔ جاری ہے۔۔۔۔۔
-
چراغ دل
چراغِ دل: پارٹ 12 صبح ہوئی تو مومنہ کا موڈ آف آف تھا۔۔۔ نِدا نے نوٹ کیا کہ مومنہ آج چپ چپ ہے اور اُس کے چہرے پر خفگی کے آثار نمایاں نظر آ رہے ہیں۔۔۔ نِدا: مومنہ کو مخاطب کرتے ہوئے کیا ہوا آج تم کو؟ کن خیالوں میں گُم ہو؟ مومنہ: خاموشی کو توڑتے ہوئے، سامان پیک کرو ہم واپس جا رہے ہیں، میرا دل گُھٹ رہا ہے یہاں، نِدا: کیا ہوا تم کو؟ مومنہ: کچھ نہیں بس واپس گھر چلتے ہیں مجھے بہت عجیب سا لگ رہا ہے۔۔ نِدا: کیسا عجیب؟ مومنہ:مجھے ایسا لگ رہا ہے کہ میں دو انجان لوگوں کے ساتھ ہوں۔۔۔ نِدا: یہ کیا بکواس کر رہی ہو؟ مومنہ: نِدا مجھے تم سے تو یہ امید نہیں تھی، تم جانتی تھی ساری بات مگر تم نے مجھ سے شئیر تک نہ کی۔۔۔ نِدا: جب مومنہ نے یہ بات کی تو نِدا کو سمجھ آ گئی کہ ضرور بھائی نے کوئی بات کی ہے۔ میں کیا بات کرتی تم سے یہ کہتی کہ فرحان تم کو چاہتا ہے جب کہ تم پہلے سے ایک محبت کو اپنے دل میں پال رہی ہو۔۔۔ مومنہ: میں ولی سے محبت نہیں کرتی، وہ میرا مُحسن ہے جس نے مجھے دُنیا کے ان اندھیروں سے نکال کر روشنی کا راستہ دکھایا، بس ایک اُنس ہے مجھے ولی سے، اور میں یہ نہیں چاہتی کہ میری راہ میں ابھی کوئی بھی حائل ہو، نِدا: یعنی تم کہہ رہی ہو ولی سے محبت نہیں تم کو؟ تو پھر فرحان بھائی میں کیا کمی ہے؟ مومنہ: میں نے کب کہا کہ کوئی کمی ہے، مگر مجھے وقت چاہیے ابھی خود کے لیے، میں ابھی اس ڈور میں نہیں بندھنا چاہتی، مجھے ابھی خود اپنا نہیں پتہ کہ میرا کل کیا ہوگا، نِدا: ٹھیک ہے میں بھائی کو سمجھا دوں گی، اور ہاں آج کے بعد یہ بیگانوں والی بات دوبارہ نہ کرنا نہیں تو مجھ سے بُرا کوئی نہیں ہوگا، مومنہ: نِدا کو گلے سے لگاتے ہوئے سوری یار پتہ نہیں بس عجیب سی کشمکش میں تھی، مجھے نہیں بولنا چاہیے تھا، نِدا: میں بھی اسی لیے خاموش تھی تم سے بات نہیں کر پارہی تھی، مومنہ: اچھا ٹھیک ہے چلو واپس چلتے ہیں، نِدا: ابھی بھی جانا ہے کیا؟ مومنہ: ہاں جانا ضروری ہے مجھے نہیں پتہ کل کیا ہوگا اس لیے بہتر ہے چلے جاتے ہیں، نِدا: نِدا بھی تسلیم میں سر ہلاتے ہوئے بات ٹھیک ہے تمہاری؟ میں بھائی سے بات کرتی ہوں پھر پیکنگ کرتے ہیں، میں انہیں کہتی ہوں کہ مومنہ کی طبیعت نہیں ٹھیک اس لیے واپس چلتے ہیں بس تم بھی یہی کہنا۔۔۔ مومنہ: ٹھیک ہے نِدا باہر آئی تو دیکھا فرحان ابھی تک اپنے ٹینٹ سے نہیں نکلا تھا، شاید وہ رات دیر تک جاگتا رہا، نِدا فرحان کو آواز دیتے ہوئے، بھائی اُٹھیں ہمیں واپس جانا ہے، فرحان: واپسی کا سُن کر بُڑبُڑایا اور کہا اتنی جلدی؟ نِدا: ہاں، مومنہ کی طبیعت ٹھیک نہیں لگ رہی مجھے، فرحان: مومنہ کی طبیعت کا سُنتے ہی یکدم باہر آ گیا، کیا ہُوا اُسے؟ نِدا: پتہ نہیں بول رہی تھی کی طبیعت ٹھیک نہیں واپس چلتے ہیں، فرحان: کچھ سوچتے ہوئے، ٹھیک ہے نِدا: بھائی کوئی بات ہوئی ہے کیا آپ دونوں میں؟ فرحان: تذبذب میں نہیں تو کوئی ایسی بات نہیں ہوئی۔۔ نِدا: اچھا ٹھیک ہے ہم پیکنگ کر لیں پھر چلتے ہیں واپس۔ شام کو سب گھر پہنچ چکے تھے، مومنہ تمام راستے خاموش آئی اور نِدا اور فرحان نے بھی زیادہ بات نہیں کی، مومنہ کےذہن میں کبھی فرحان کی باتیں گردش کرتیں تو کبھی ولی کی یاد اُس کے دل و دماغ میں چھا جاتی۔۔ وقار: کافی ٹائم کے بعد ولی سے ملنے گاؤں آیا تھا، شام ہونے کو تھی اور ولی بیج بو رہا تھا چھوٹی چھوٹی کیاریوں میں۔۔۔۔ وقار: السلام عليكم ورحمة الله ولی: وعلیکم السلام ورحمة الله واہ کیا بات ہے ہمارے دوست کو بھی ہماری یاد آتی ہے کیا؟ وقار: کیا بتاؤں مصروفیات بہت زیادہ بڑھ گئیں ہیں، ولی: ہاں مصروفیات انسان کو ہر چیز سے دور کر دیتی ہیں۔۔۔ یادوں سے، باتوں سے، یہاں تک کے اپنوں سے بھی، وقار: بات تو تمہاری ٹھیک ہے مگر سب ضروری ہے۔۔ ولی: ہاں ضرورت ہی تو بن چکی ہے اب، وقار: کیا لگا رہے ہو؟ ولی: سبزیوں کے بیج بو رہا ہوں، وقار: ولی تم ہر وقت زمین کے ساتھ ہی لگے رہتے ہو۔۔۔ ولی: مسکراتے ہوئے اس کے برعکس میں زمین میں قدرت کے رنگ دیکھتا ہوں، ہم اسی میں اُٹھے ہیں اِسی میں سمائیں گے، دیکھو ہم جو بیج بوتے ہیں زمین اُس بیج کو پروان چڑھا کر ہمیں پھل دیتی ہے، درحقیقت پروان چڑھانے والی ذات اللہ کی ہے پھل دینے والا بھی وہی ہے لیکن اُس نے اپنی یہ قدرت زمین کے اندر چُھپا دی۔۔۔ ہم بھی اسی زمین سے نکلے ہیں ایک حکمت کے تخت، مگر ہم چلتے پھرتے اوپر ہیں ہم اپنا بیج اوپر بوتے ہیں اور پھل زمین کے اندر جا کر پاتے ہیں۔۔۔ جیسے ہم زمین میں جو بوتے ہیں وہ اُگتا ہے ایسے ہی ہم زمین کے اوپر جو بوتے ہیں وہ اندر جا کر پا لیتے ہیں، وقار: تمہاری باتیں بہت گہری ہوتی ہیں ولی: گہرائی انسان کے اندر موجود ہے بس ہم اُس کو دیکھ نہیں پاتے، کائنات سے بھی بڑے گہرے راز پوشیدہ ہیں انسان کے اندر، بس ظاہری دُنیا نے ظاہری نظاروں نے انسان کو اندھا بنا دیا اور وہ اپنا آپ دیکھ ہی نہیں پاتا، وقار: یار میں ایک بات پوچھنی تھی؟ ولی: ہاں پوچھو وقار: تمہارے خواب اتنی حقیقی کیوں ہوتے ہیں، ولی: اس کا تو مجھے بھی نہیں پتہ، یا پھر کہہ لو یہ ایسا معاملہ ہے جس کا بیان ہی نہیں ہے، انسان ہر لمحہ کسی نا کسی سوچ کے محور میں گُم رہتا ہے، جیسا کہ ابھی بیج بو رہے تو سوچ بیج کے ساتھ فصل پر بھی ہے، کام کرتے کام کی سوچ، کھانا بناتے کھانے کی اشیاء کی سوچ، یعنی انسان ہر لمحہ لا تعداد سوچوں کے محور میں گُم رہتا ہے، سوائے نیند کے، جب وہ گہری نیند سو جاتا ہے تب وہ ہر سوچ سے آزاد ہوتا ہے، پھر روح آزاد ہوتی ہے انسانی دماغ کی سوچوں سے، پھر وہ اپنے رب کی قدرت میں اپنے تصرف کے مطابق اُڑان بھرتی ہے، ناسوتی روح بُری مجالس میں، بُرے اور ڈراؤنے خوابوں میں، بُرائی کے اور دنیا داری کے لوازمات دیکھتی ہے، ملکوتی روح نعمتوں کو دیکھتی ہے اور مستفید ہوتی ہے۔۔۔ جبروتی روح فرشتوں اور ولیوں کو دیکھتی ہے اور لاہوتی روح انبیاء علیہ السلام اولیا رحمۃ اللّٰہ علیہ کی مجالس کو دیکھتی ہے، پھر وہاں سے زمین ایک گیند کی مانند ہوتی ہے ہر وقت سے آزاد، پھر انسان دیکھتا ہے کبھی اپنا ماضی کبھی مستقبل، کیوں کہ وقت کی قید سے وہ آزاد ہوتا ہے، اکثر ہم اپنا بچپن دیکھ لیتے ہیں جوانی یا بڑھاپا، اور کچھ خواب حقیقت بن جاتے ہیں اور کچھ نصیحت کچھ تنبہیہ، کچھ آزمائش اور کچھ صرف خیال۔۔ وقار: یہ تو بہت بڑا معمہ ہے خوابوں کا؟ ولی: ہاں سچ کہا بہت بڑا معمہ جس کو سمجھنا سب کے بس کی بات نہیں، وقار: کیا انسان اس پر لکھ سکتا ہے؟ ولی: نہیں انسان اس پر لکھ نہیں سکتا، کیونکہ مادہ پرست لوگ ہر چیز کی دلیل مانگتے ہیں انہیں شواہد چاہیے ہوتے ہیں، اور خوابوں کا کوئی شاہد نہیں ہوتا سوائے اللہ کے۔۔۔ وقار: ہاں بات تو تمہاری ٹھیک ہے؟ ولی: انسان اپنے ہونے نا ہونے کے گُمان سے نکل جائے تو کائنات کی حقیقت اُس پر آشکار ہو جاتی ہے، بس اِس ہونے کے یقین سے نکلنا مشکل ہوتا ہے،۔ رات آج مومنہ جلدی اپنی کمرے میں سونے کے لیے چلی گئی، بیڈ پر ٹیک لگائے بیٹھی تھی وہ پُرسکون ہونا چاہتی تھی، اُس نے ولی کو اپنے تصور میں باندھنا شروع کر دیا، اس حدت سے وہ ولی کو تصور میں یاد کر رہی تھی کہ اُس کے دل سے سوزِ محبت کی آتش بھڑکنے لگی اور آنکھوں سے آنسو بہنا شروع ہوگئے، وہ ولی کو کہہ رہی تھی کہ یہ کیا عالم ہے سکون بھی نہیں قرار بھی نہیں دل کرتا ہے ایک کندھا ہو جس پر سر رکھ کر بس روتی رہوں، مومنہ کے اندر آتشِ عشق کی آگ تیزی سے بھڑکنے لگی اور اُس کا دل زور زور سے اللہ اللہ کرنے لگا، اُسے ایسا لگا رہا تھا جیسے دل آج پھٹ جائے گا، وہ اِسی تصور میں گُم ہوتی گئی ہوتی گئی یہاں تک کے آنسو آنکھوں سے بہہ کر گالوں کو تر کرتے چھال پر گِر رہے تھے۔۔۔ وہ خاموش اندر ہی اندر اترتی گئی جب آنسوؤں کا سیلاب تھم گیا تو اُس کا قلب محوِ خیال ہو چکا تھا وہ تصورات میں ایک وادی میں داخل ہوچکی تھی جہاں نور کی ہلکی ہلکی کرنیں نمودار ہو رہیں تھی مومنہ وہاں ایک چھوٹے سے پتھر کے ساتھ ٹیک لگا کر بیٹھ گئی، ہلکی ہلکی ٹھنڈی ہوا اُس کے وجود میں سکون اتار رہی تھی، اسی سکون کے ساتھ مومنہ سوگئی۔۔۔ نِدا باہر بھائی سے باتیں کر رہی تھی، نِدا: مجھے پتہ ہے کیا بات ہوئی کل رات کو، مومنہ نے مجھے بتا دیا ہے، بھائی مومنہ ابھی شادی کے متعلق نہیں سوچنا چاہتی، اور اُس نے یہ بھی نہیں کہا کہ فرحان اُسے پسند نہیں، بس اُسے ابھی اس بارے میں نہیں سوچنا، فرحان:ٹھیک ہے جیسے مومنہ کی مرضی، صبح میں واپس چلا جاؤں گا۔۔۔ جب مومنہ کا دل چاہے گا تب ہی بات ہوگی۔۔۔ نِدا: جی بھائی یہ بہتر ہے۔۔۔ نِدا اُٹھی روم میں آئی دیکھا تو مومنہ دیوار سے ٹیک لگائے ہی سو رہی ہے، مومنہ کے قریب گئی تو آنکھوں اور گالوں پر آنسوؤں کے سوکھنے کے نشان تھے، اُس کمبل پکڑا اور اُس کے اوپر ڈال کر ساتھ ہی سو گئی۔۔۔ صبح فرحان واپس چلا گیا، مومنہ کو کچھ آرام دہ ماحول نصیب ہوا، ہر گزرتے دن کے ساتھ مومنہ کی اندرونی کیفیت بدلتی جارہی تھی، وہ اب زیادہ تر وقت ذکر میں محو رہ کر گزارتی تھی، بس جب جب نِدا ساتھ ہوتی تھی تب وہ دونوں آپس میں گپ شپ لگاتے تھے اور کچھ نہیں۔۔۔۔ جاری۔۔۔۔
-
چراغ دل
چراغِ دل: پارٹ11 مومنہ: مومنہ آج اپنے روم کی صفائی ستھرائی میں لگی ہوئی تھی۔۔۔اُس نے دیکھا نِدا باہر صحن میں کسی سے فون پر باتیں کر رہی تھی۔۔۔ مومنہ: باہر آئی اور نِدا سے پوچھا کہ کس کی کال آئی تھی؟ نِدا: فرحان بھائی کی کال تھی، وہ آرہا ہے یہاں، کچھ ہی دیر میں پہنچنے والا ہوگا۔۔۔ مومنہ: خیریت سے آرہا ہے؟ اور کب آیا پاکستان وہ؟ نِدا: کچھ دن پہلے ہی آیا تھا، کہہ رہا تھا کہ کچھ ضروری کام ہیں وہ کرنے آیا ہے۔۔ مومنہ: اچھا کیا ضروری کام پڑ گئے۔۔۔ نِدا خاموشی کے عالم میں سوچتے ہوئے، کیونکہ فرحان اُس کا بھائی تھا وہ بھی امریکہ میں ہی رہتا تھا اور پاکستان وہ مومنہ کے لیے ہی آیا تھا۔۔۔ کہ آنٹی کی باتوں باتوں میں اُس نے کہیں مومنہ کی شادی کا احساس محسوس کر لیا تھا اور وہ خود کو مومنہ کے لیے اور مومنہ کو خود کے لیے اہل سمجھ رہا تھا۔۔ بس یہ بات بتاتے ہوئے نِدا کو ہچکچاہٹ سی محسوس ہوئی۔۔۔۔ نِدا: میں اماں جی کے ساتھ مل کر کچھ کچن میں کچھ بنوا لیتی ہوں بول رہا تھا بھوک لگی ہے کھانا کھائے گا۔۔۔ مومنہ: ایک گہری سوچ میں ڈوبے ہوئے ہاں بہتر ہے بنا لو میں صفائی ستھرائی کر لوں۔۔۔ دونوں اپنے اپنے کاموں میں مصروف ہوگئے۔۔۔ اور ایک لامتناہی سوچ میں گُم نِدا بھی سوچ رہی کے مومنہ کیسا ری ایکش دے گی اور فرحان کو بھی نہیں بتا سکتی تھی کہ مومنہ آجکل کس دوراہے سے گزر رہی ہے وہ پہلے سے ہی محبت کی آگ میں جل رہی ہے۔۔ مومنہ اس سوچ میں گُم کہ فرحان آخر یہاں کیوں آرہا ہے۔۔ کام تھے تو گھر ہوتے یہاں کیا کام اُسے۔۔۔ اُس کے دل میں ایک کشمکش سی جاری تھی۔۔۔خیر دیکھتے ہیں۔۔۔ کچھ ہی ٹائم کے بعد ایک گاڑی گیٹ کے باہر رُکی ہارن دیا تو نِدا بھاگتے ہوئے گئی۔۔۔ نِدا: دروازہ کھولتی ہے فرحان گاڑی اندر پارک کرتا ہے تو نِدا بھاگ کر بھائی کے گلے لگ جاتی ہے۔۔ اور بھائی کو اندر لے جاتی ہے۔۔ اُدھر مومنہ بھی روم سے باہر آتی ہے اور ملتی ہے فرحان سے۔۔۔ سب باتوں میں مصروف ہوجاتے ہیں۔ فرحان: تم دونوں یہاں کیا کر رہی ہو کراچی کیوں نہیں رہی گھر میں اور یہاں ایک ملازمہ کے ساتھ رہ رہی ہو؟ـ مومنہ: دراصل ہم شور شرابے سے دور وقت گزارنے کے لیے یہاں آگئی نِدا اثبات میں سر ہلاتے ہوئے ہاں بھائی۔۔۔۔ نِدا: بھائی آپ کا کیسے آنا ہوا بنا بتائے ٹپک پڑے۔۔۔ فرحان: مومنہ کی طرف دیکھتے ہوئے ہیں کچھ ضروری کام جس کے لیے آیا ہوں۔۔۔ دعا کرو کہ کام ہو جائیں سب۔۔۔ مومنہ: کوئی تاثر دئیے بغیر جی اللہ کرے کہ آپ کے سب کام ہوں جائیں۔۔۔۔۔ فرحان: اونچی اور لمبی آواز سے آمین آمین۔۔۔ پھر سب کھانے کی ٹیبل پر جمع ہوگئے اور خوش گپیوں کے ساتھ کھانا کھایا۔۔۔۔ کچھ دیر گزری بعد نِدا اور مومنہ باہر لان میں گھوم پھر کر باتیں کر رہیں تھی اور فرحان کمرے میں کھڑا کھڑکی کے پاس اُن کو دیکھ رہا تھا۔۔ فرحان کے دل میں مومنہ کے لیے محبت کی چنگاری بھڑک رہی تھی مگر اظہار کا موقع نہیں مل رہا تھا اور اُسے یہ بھی نہیں پتہ تھا کہ مومنہ کا کیا جواب ہوگا۔۔۔ وہ مومنہ سے کسی نہ کسی بہانے سے بات کرنے کے بہانے تراش رہا تھا کہ کیسے میں مومنہ کے پاس ہو سکوں۔۔۔ اُس نے سوچا اگر میں نِدا کے ذریعے یہ بات مومنہ کے دل میں ڈالوں تو یہ بہتر رہے گا کہ میں اُس کو چاہتا ہوں اور شادی کرنا چاہتا ہوں۔۔۔ ہاں یہ بہتر رہے گا۔۔۔ اس سے اُسے بھی مومنہ کے احساسات کا پتہ چل جائے گا۔۔۔ رات کے ٹائم فرحان نے نِدا کو اپنے پاس بیٹھایا اور کہا کہ مجھے کچھ باتیں کرنی ہیں تم سے۔۔۔ مومنہ روم میں چلی گئی یہ کہتے ہوئے کہ تم بعد میں آجانا۔۔۔ فرحان: نِدا کو پاس بیٹھاتے ہوئے، جیسا کہ تم کو بتا دیا تھا میں نے۔۔۔ مگر اب کُھل کر بتاتا ہوں کہ میں مومنہ کو چاہنے لگا ہوں مگر اُس کو کیسے بتاؤں میری سمجھ میں نہیں آرہا۔۔۔ اب ایک تم ہی ہو جو مومنہ کے بہت قریب ہے تم ہی اب مومنہ تک میری یہ خواہش پہنچا سکتی ہو کہ بھائی تم سے شادی کرنا چاہتا ہے۔۔۔۔ نِدا: سکون سے ساری بات سُنتے ہوئے۔۔۔ ایک پل خاموش رہ کر، اور اگر بھائی مومنہ نے انکار کر دیا تو؟ پھر کیا مومنہ مجھ سے یا آپ سے کُھل کر بات کر پائے گی یا ہماری نظر میں مومنہ کی حیثیت کم نہیں ہو جائے گی اُس کے انکار پر؟ فرحان: جب انکار کا کوئی جواز ہی نہیں ہوگا تو وہ کیسے انکار کرئے گی۔۔۔ نِدا: بیچ کی بات ظاہر نہیں کرنا چاہ رہی تھی۔۔۔ کیونکہ اگر وہ بات کُھل گئی تو فرحان بھی غصے کا اظہار کرے گا اور پھر وہ ہر طرف بات گُھما بھی دے گا آنٹی انکل کا پتہ نہیں پھر کیا ری ایکشن آئے گا۔۔۔۔ نِدا: بھائی مومنہ میری سب سے پیاری سہیلی ہے اور بچپن سے ہی کزن بھی ہیں اور بہنوں کی طرح بھی۔۔۔۔ میں نہیں چاہتی کہ کسی وجہ سے ہمارے دلوں میں یا ذہن میں کوئی ایسی بات بیٹھ جائے جس سے ہم دور ہوتی جائیں۔۔۔ فرحان: نِدا ایسا کچھ نہیں ہوگا میرا یقین ہے کہ وہ ہاں کر دے گی کیونکہ ہم جانتے بھی ہیں ایک دوسرے کو اور کزنز بھی ہیں۔۔۔ نِدا: ٹھیک ہے کسی مناسب وقت کا انتظار کر کے باتوں باتوں میں ہی بات کروں گی اُس سے۔۔ اور اگر مومنہ نے انکار کیا تو آپ ضد یا اسرار نہیں کریں گے۔۔۔۔ فرحان: ٹھیک ہے نہیں کرونگا ضد۔۔۔۔ نِدا اُٹھ کر کمرے میں چلی گئی۔۔۔ جہاں مومنہ نِدا کے انتظار میں ہی بیٹھی ہوئی تھی۔۔۔ کہیں نہ کہیں مومنہ کی چَھٹی حِس اُسے کہہ رہی تھی کہ کچھ تو بات ہے شاید اُسی کے بارے میں ہے۔۔ کیونکہ مومنہ فرحان کا اپنی طرف دیکھنا محسوس کر گئی تھی کہ فرحان پہلے سے الگ انداز میں دیکھ رہا تھا اُس کو جس میں محبت کا تاثر نظر آ رہا تھا۔۔۔۔ یہ خیال آتے ہی مومنہ نے دماغ کو جھٹک دیا اور نِدا سے مخاطب ہوئی۔۔۔ مومنہ: خیریت تو ہے بھائی بہن میں کیا راز کی باتیں ہورہی تھی۔۔۔۔ نِدا: مومنہ کے پاس بیڈ پر بیٹھتے ہوئے کچھ نہیں یار کیا باتیں ہونی۔ کافی عرصہ بعد جو ملے تو اِدھر اُدھر کی باتیں ہی کرنی تھیں گھر کے احوال سب کا رہن سہن کوئی اچھی یا بُری بات۔۔ مومنہ: اچھا سہی اچھی بات ہے۔۔ ورنہ میں تو سوچ رہی تھی کہیں کوئی پلاننگ تو نہیں ہورہی۔۔۔ نِدا: خاموش رہی اور بولا چلو سوتے ہیں کافی ٹائم ہو چکا ہے۔۔۔۔ مومنہ: نِدا کے چہرے کو دیکھ کر سمجھ گئی تھی کہ کوئی بات تو ہے جو نِدا نے اندر ہی اندر دبا لی ہے۔۔۔ خیر دوست تو میری ہے رہ تو نہیں سکے گی بات کیے بغیر۔۔۔ کچھ دن ایسے ہی گزر گئے نہ نِدا نے مومنہ سے بات کی نہ فرحان کی بات مومنہ سے ہو سکی۔۔۔ ایک دن فرحان نے دونوں سے کہا چلو آج گھومنے چلتے ہیں نِدا نے حامی بھر لی جب نِدا نے حامی بھری تو مومنہ بھی مان گئی۔۔۔ فرحان نے پکنک کی تیاری کی کچھ اور تینوں نکل گئے اُن کا پروگرام تھا کچھ دن باہر رہیں گے وہیں کھائیں پیئے گے مزہ کریں گے۔۔۔ دو مصنوعی ٹینٹ بھی فرحان نے منگوا لیے تھے رہنے کے لیے۔۔۔ تینوں نکل گئے اور ایک خوبصورت مقام پر اپنا ڈھیرہ جما لیا۔۔۔ فرحان کا مقصد تھا کہ اسی بہانے سے اُس کو اور مومنہ کو بات کرنے کا موقع مل جائے گا۔۔۔ رات کا ٹائم تھا مومنہ باہر لکڑیوں سے جلائی آگے کے پاس بیٹھی ہوئی تھی۔۔۔ خوبصورت احساس اُس کے وجود میں خوشی کی لہر پیدا کر رہا تھا اور ٹھنڈی ہوا مومنہ کو جذبات کو سرد کر رہی تھی۔۔۔ مومنہ: مومنہ کو وہ کمرہ یاد آگیا جس میں ولی آگ جلا کر اُس کے پاس بیٹھا ہوا تھا، وہ ساری پچھلی یادوں کو یاد کر کے کبھی مسکرا دیتی کبھی اداس ہو جاتی تھی۔۔۔ فرحان: مومنہ کو باہر اکیلے بیٹھا دیکھ کر پاس آگیا۔۔۔ کتنا پیارا موسم ہے نا مومنہ؟ مومنہ: فرحان کی آواز سُن کر یادوں کی دنیا کو سمیٹتی ہوئی۔۔۔ ہاں موسم تو بہت پیارا ہے۔۔۔ فرحان مومنہ کے پاس ہی بیٹھ گیا اور ایک لکڑی کے ساتھ آگ سے کھیلتے ہوئے۔۔۔ فرحان: اور تم کیا کر رہی ہو یہاں بیٹھ کر؟ مومنہ: کچھ نہیں بس اچھا لگ رہا ہے فرحان: اور نِدا کہاں ہے؟ مومنہ: وہ کافی تھک چکی تھی دن بھر کے سفر اور گھومنے سے تو سو گئی جا کر۔۔۔ فرحان: ہاں یہ بھی صحیع ہے مومنہ: اچھا میں بھی چلتی ہوں فرحان: ارے رکو کچھ دیر بیٹھو میرے پاس۔۔۔ مومنہ: فرحان کی طرف دیکھتے ہوئے اُٹھتےاُٹھتے رُک گئی۔۔۔ فرحان: میں نے سُنا ہے کہ تم مستقل پاکستان میں ہی رہنا چاہتی ہو؟ مومنہ: جی خیال تو کچھ ایسا ہی ہے آگے دیکھو موم ڈیڈ کیا کہتے۔۔۔ فرحان: کچھ ہچکچاتے ہوئے، اور شادی کا کیا خیال ہے؟ مومنہ: ابھی تو دور دور تک کوئی خیال نہیں شادی کا۔۔۔ فرحان: اور اگر کوئی لڑکا زندگی میں آگیا تو پھر تو کرو گی؟ مومنہ: میں سمجھی نہیں اس سوال کا مقصد۔۔۔ کوئی لڑکے سے کیا؟ فرحان: اگر کوئی تم کو چاہتا ہو یا کسی کو تم چاہتی ہو؟ مومنہ: مسکراتے ہوئے، ابھی تو ایسا کچھ نہیں، فرحان: کچھ دیر خاموشی کے بعد، مومنہ کیا تم احساسات کو سمجھتی ہو؟ مومنہ: ہاں سمجھ آ جاتا ہے فرحان: تو پھر کیوں نہیں سمجھ پا رہی ہو؟ مومنہ: کیا مطلب تمہارا؟ فرحان: ہچکچاتے ہوئے، مطلب کے میں تم کو پسند کرتا ہوں کیا محسوس نہیں کیا کبھی؟ مومنہ: حیرت سے فرحان کو دیکھتے ہوئے، تم یہ کیا بول رہے ہو ؟ فرحان: جو تم نے سُنا وہی بولا۔۔۔ مومنہ: منہ بگاڑتے ہوئے میں کبھی اس نظر سے نہیں دیکھا اور نہ محسوس کیا۔۔۔ مومنہ سٹ پٹا سی گئی اور اُٹھ کر چلی گئی۔۔ فرحان:خاموشی سے بیٹھے مومنہ کو جاتے دیکھ رہا تھا۔۔۔ مومنہ ٹینٹ میں جا کر اپنے بستر پر بیٹھتے ہوئے، وہ غُصے میں تھی، فرحان نے ایسا سوچا بھی کیسے؟ میں اب یہاں نہیں رکوں گی صبح ہوتے ہی ہم واپس جائیں گے۔۔۔ جاری ہے
-
چراغ دل
چراغِ دل: پارٹ 10 مومنہ: مومنہ اپنے دل میں بھڑکتی ہوئی آگ کو محسوس کر رہی تھی، اور یہ ولی کے لیے محبت کی آگ تھی جو اُس کو ہر گزرتے دن کے ساتھ اپنے حِصار میں جَھکڑ رہی تھی۔۔۔ مومنہ نا چاہ کر بھی اس جذبے کو پروان چڑھتا دیکھ رہی تھی، نا وہ کسی کو بتا سکتی تھی نہ ولی سے اظہار کر سکتی تھی، کیونکہ کبھی بھی اُس کی باتوں میں مومنہ سے لگاؤ کی جھلک محسوس نہیں ہوئی۔۔۔ نِدا: مومنہ کو مغموم بیٹھا دیکھ کر اس کے پاس آ بیٹھی اور مومنہ کے کندھے پر ہاتھ رکھتے ہوئے پوچھا، مومنہ کیا چیز ہے جو تم کو اندر ہی اندر سوچنے پر مجبور کر رہی ہے۔۔۔ مومنہ: ایک آنسو مومنہ کی آنکھ سے لڑی کی طرح بہہ کر گالوں کی گرمی کو محسوس کرتا ہوا دامن میں جا گِرا۔۔۔ اور بس اتنا کہا۔۔۔ " محبت" محبت وہ جذبہ ہے جو مجھے مغموم کر رہا ہے۔۔۔ نِدا یہ محبت انسان کو کیوں جھکڑ لیتی ہے اور یاد کے ایک پنجرے میں قید کر لیتی ہے۔۔۔ انسان پھڑ پھڑاتا ہےمگر کر کچھ نہیں پاتا۔۔۔ نِدا: تو اس آگ میں جلنا ہی کیوں؟ بہتر نہیں انسان اس جذبے سے دور ہی رہے۔۔ مومنہ: یہ وہ آگ ہے جو لگائی نہیں جاتی، محبت ایک عطیہ ہے جس کو عطا ہوتا ہے وہ جل کر راکھ بنتا ہے یا پھر کندن بن جاتا ہے۔۔۔ نِدا: تمہاری باتیں تم ہی جانو۔۔۔ مومنہ: ایک گہری نظر آسمان کی بلندیوں میں گاڑھتے ہوئے۔۔۔ اب پتہ نہیں میں جل کر راکھ بنتی ہوں کہ کندن۔۔۔۔۔۔۔۔ دوسری طرف ولی اپنے کھیتوں میں زمیں کی سطح ہموار کر رہا تھا اور مٹی کو بُھربُھرا کر رہا تھا۔۔ ایک مُٹھ مٹی ہاتھ میں پکڑ کر اُس کو آہستہ آہستہ زمین پر گِراتے ہوئے انسان اِسی مٹی سے اُٹھا اور اِسی مٹی میں سما جائے گا، ہم کیا لے کر جاتے ہیں ساتھ، مٹی اپنے وجود کو ڈھانپنے والی ہر چیز کو اپنے اوپر ہی چھوڑ کر بس ایک ڈھیلے کو قبول کرتی ہے۔۔۔ پھر انسان اس قدر کیوں اپنے وجود کو ڈھانپنے کی جدوجہد میں لگا رہتا ہے۔۔۔ پھر ایک گہری سوچ کے بعد۔۔۔ ہم زمین کو نرم کرتے ہیں اس میں کھاد ڈالتے ہیں پانی سے تَر رکھتے ہیں کہ زمیں نرم رہے اور فصل اچھی پیدا ہو۔۔۔ کیا سخت اور بنجر زمین جس پر محنت نہ کی ہو کیسے سر سبز ہو سکتی ہے۔۔۔ ہمارا دل بھی اِسی زمین کی طرح ہے۔۔۔ دل پر بھی اگر محنت نہ کی جائے تو وہ بنجر ہو جاتا ہے۔۔۔اِس لیے ہر حال میں محنت کرنی ہے کہ دل گُداز رہے نرم رہے کہ جب فصل پروان چڑھے تو کاشت کار اپنی فصل کو دیکھ کر مسکرا سکے۔۔۔ ولی کہیں نہ کہیں ساری باتیں مومنہ کے اندر پیدا ہونے والے ارتعاش کو پڑھ کر کر رہا تھا۔۔۔ اور وہ محسوس کر رہا تھا کہ مومنہ مشکل ترین لمحات سے گزر رہی ہے۔۔۔ کہ دل اور محبت کا راستہ بڑا کٹھن ہوتا ہے اور مشکل راستوں کو طے کر کے ہی خوبصورت منزل ملتی ہے۔۔۔ منزل پر پہنچ کر کوئی پیچھے مُڑ کر نہیں دیکھتا کہ وہ کس حال میں یہاں پہنچا۔۔۔منزل کا حصول ہی اُس کی تمام تکلیفوں کا مداوہ کر دیتی ہے۔۔۔ مومنہ: رات کو گہری نیند میں سو رہی تھی وہ خوابوں کی دنیا میں غوطہ زن ہو گئی۔۔۔ وہ دیکھتی ہے کہ وہ ننگے پاؤں ننگے سَر ہے اور ایک ویران جنگل میں سوکھے درختوں کے بیچ ہے زمین اس قدر سخت ہے کہ اس کی سختی سے پھٹی ہوئی ہے جگہ جگہ سے، اور بہت زیادہ گرم ہے وہ جگہ۔۔۔ جگہ جگہ سے دُھواں نکل رہا ہے، مومنہ بھاگ رہی ہے اِدھر اُدھر زمین کی سختی اور گرمی سے مومنہ کے پاؤں جل رہے ہیں وہ بھاگ رہی کے کوئی راستہ مل جائے کہ وہ نِکل سکے یہاں سے۔۔ مگر ہر طرف ایک سا منظر ہے وہ تھک جاتی ہے بھاگ بھاگ کر اُس کےپاؤں زخمی ہیں جل رہے ہیں گلہ اور زبان خشک ہو رہے ہیں پیاس سے اور مومنہ کبھی ایک درخت سے ٹیک لگاتی ہے کبھی دوسرے سے مگر رکتی نہیں۔۔۔ اچانک ایک درخت کے ساتھ ٹیک لگاتی ہے مگر وہ گِر جاتی ہے اور بے ہوش ہو جاتی ہے اچانک وہ دیکھتی ہے ایک ہاتھ نمودار ہوا اس نے مومنہ کا ہاتھ پکڑ کر کھینچا مومنہ کو۔۔۔ ساتھ ہی مومنہ کی آنکھ کُھل گئی اُس کا وجود پسینے سے شرابور تھا پیروں میں جلن محسوس ہو رہی تھی گلا پیاس سے خُشک تھا۔۔۔ مومنہ اُٹھی پانی پیا اور واپس آ کر بیٹھ گئی اور ولی کا بتایا ہوا ذکر پڑھنے لگ گئی۔۔۔ اُس کو پھر نیند کا غلبہ محسوس ہوا تو وہ لیٹ کر سو گئی۔۔۔ آنکھ لگتے ہی اُس نے خواب دیکھا کہ وہ ایک جھیل کے کنارے ہے اور اُس کے کنارے سے ذرا ہٹ کے ایک درخت ہے جس کے نیچے کوئی بیٹھا ہوا ہے رات کا سماں ہے اور نورانی روشنی آسمان کو خوبصورت بنائے ہوئے ہے چاند اور تارے جگ مگا رہے اور جھیل سے ٹھنڈی ہوا وجود کو سیراب کر رہی ہے۔۔۔ مومنہ اُس درخت کی طرف چل دیتی ہے۔۔ قریب جاتی ہے تو دیکھتی ہے کہ بیٹھی ہوئی شخصیت ولی کی ہے۔۔۔ مومنہ ولی کو دیکھتے ہی پاس جا کر بیٹھ جاتی ہے۔۔۔ ولی: مومنہ کو دیکھ کر مسکرا رہا ہوتا ہے اور کہتا ہے پہنچ گئی تم یہاں؟ مومنہ: آپ کو کیسے پتہ کہ میں یہاں آنا تھا ولی: مسکراتے ہوئے جیسے مجھے یہ پتہ کہ تم ابھی ایک ویران اور بنجر جگہ سے گزر رہی تھی۔۔۔ مومنہ: یہ کیسی حالت ہے؟ ولی: یہ محبت کی جنگ ہے جو تم لڑ رہی ہو۔۔۔ اب دیکھتے ہیں کون جیتتا ہے کون ہارتا ہے مومنہ: تو کیا آپ مجھے ہارنے دو گے؟ ولی:ایک لمبی چُپ کے بعد، میں فقط ایک روشنی ہوں ادنٰی سی اُس چراغ کی جس کو اللہ نے اپنے حبیب حضرت محمدﷺ کی صورت میں روشن کی جلایا جو نُور عطا کر رہے سارے جہان کو۔۔ وہ جس پر چاہے اپنے نور کی کرنیں ڈال دیں اور منور کر دیں۔۔۔ راستے کو روشن کرنا کام ہے ہمارا۔۔۔ گرنے والوں کو سنبھالنا اُن کو پانی پلانا بس اتنا سا کام ہے باقی کا سفر انسان خود طے کرتا ہے، مومنہ: یعنی میں تنہا نہیں ہوں ولی: ایک پیالہ اپنے ہاتھ میں پکڑ کر اُٹھتا ہے اور جھیل کے کنارے پر بیٹھ کر پانی سے بھرتا ہے اور لا کر مومنہ سے کہتا ہے یہ لو اس کو پی لو۔۔ پی لو کہ تمہارے دل کو تسکین ملے جو آگ بھڑک رہی ہے وہ بُجھ جائے جو زمین سخت ہوگئی ہے وہ سیراب ہو کر نرم ہو جائے اور سوکھے ہوئے درخت سر سبز ہو جائیں اور زمین سبزہ اُگا دے تاکہ چلنے والوں کے پیروں کو کوئی تکلیف نہ پہنچیں۔۔۔ مومنہ: پیالہ ولی سے پکڑ کر پانی پیتے ہوئے محسوس کرتی ہے کہ پانی وجود میں ایک تازگی بخش رہا ہے۔۔ مومنہ پانی پی کر پیالہ ہٹاتی ہے تو دیکھتی ہے کہ ولی وہاں موجود نہیں ہے۔۔۔ مومنہ مُسکرا دیتی ہے اور رب کا شُکر ادا کرتی ہے کہ اُس نے ولی کی صورت میں ایک مُحسن عطا کیا اُس کو۔۔ صبح مومنہ بیدار ہوتی ہے تو ہشاش بشاش سی صورت اور چمکتی آنکھوں کے ساتھ مہک رہی ہوتی ہے۔۔۔ اُسے محسوس ہوتا ہے کہ پانی نے اُسے سیراب کر دیا اور وہ اب سر سبز ہے۔۔۔ نِدا: نِدا بھی مومنہ کے اس چمکتے چہرے کو دیکھ کر کہتی ہے واہ جی آج تو آپ دنیا کی حسین ترین لڑکی لگ رہی ہیں۔۔۔ مومنہ: مسکراتے ہوئے بات ہی کچھ ایسی ہے۔۔ پھر مومنہ ولی کو کال کر کے رات کے خواب کا بتاتی ہے۔۔۔ ولی: مسکراتے ہوئے بس ایک ہی بات کہتا ہے۔۔۔شکر الحمدللہ اللہ نے کرم کیا تم پر اور اپنی رحمت سے نوازہ تم کو۔۔۔ مومنہ: جی صحیع فرما رہے آپ۔۔۔ ولی: سب ٹھیک ہو جائے گا۔۔۔ دُنیا میں دو قوتیں کارفرما ہیں ایک روحانی قوت ایک شیطانی قوت۔۔۔ انسان پر دونوں قوتیں ہر وقت کارفرما ہوتی ہیں۔۔ روحانیت بھی شیطانیت بھی۔۔۔ بس جو قوت جیت جائے انسان اُس کا پیرو کار ہو جاتا ہے۔۔۔ مومنہ: یہ ایسا کیوں ہے رب سب کو ایک سا بنا دیتا۔۔۔ ولی: اس میں بھی رب کا علم اور حکمت شامل ہے۔۔۔ اگر دنیا میں سبھی نیک ہو جائیں گے تو کوئی کیسے کسی کو کہے گا کہ میں نیک ہوں۔۔۔۔ بُرے انسان ہوں گے تو نیکوں کی پہچان رہے گی۔۔۔ انسان دوئی میں زندگی گزار رہا ہے۔۔۔ ہم ناموں سے پہچانے جاتے ہیں کہ یہ مومنہ ہے یہ ولی ہے یہ صفدر ہے یہ رام داس ہے۔۔۔ اگر نام نہ ہوں تو پھر مذہب پہچان ہے یہ ہندوں ہے یہ مسلم ہے یہ عیسائی ہے۔۔۔ اگر ہم مذہب کو بھی ختم کر دیں تو ایک مرد اور ایک عورت پہچان رہ جاتی ہے اگر ہم اس کو بھی ختم کر دیں تو بابا آدم علیہ السلام کا پُتلا رہ جاتا ہے اگر ہم اُس کو بھی ختم کر دیں تو باقی بس ایک اکائی بچتی ہے وہ واحدہ لا شریک ذات۔۔ جب تک ہم دوئی کے سفر پر ہیں ہم خیر و شَر سے لڑ رہے ہیں۔۔۔ ہم دنیا میں سب الگ الگ جان نظر آتے ہیں مگر آسمان سے دیکھو تو ساری زمین ایک جان نظر آتی ہے۔۔۔ بس اِسی ایک جان کو پانے کا سفر ہے یہ۔۔۔ مومنہ: ایک لمبی آہ بھرتے ہوئے اِس نُقطے کو سمجھنے کے لیے ایک طویل سفر درکار ہے۔۔۔ ولی: بس اپنے دل کا راستہ اپناؤ سفر طویل بھی پلوں میں گزر جاتا ہے۔۔ کیا رب یہ نہیں کہتا، کہ میں تمہاری شہء رگ سے بھی زیادہ قریب ہوں۔۔۔۔ اب انسان ہی اپنا فاصلہ بڑھا لے تو اُس کی مرضی۔۔۔۔ جاری ہے۔۔۔
-
چراغ دل
چراغِ دل: پارٹ 9 ایک شب ولی نے ایک خواب دیکھا، وہ اپنے گاؤں سے باہر کھڑا ہے کہ آسمان پر سبز رنگ کا نور برستا ہے اور وہ نور گولائی میں گردش کرتا ہے، اس قدر تیز گردش ہوتی ہے کہ ولی دیکھتا ہے کہ اُس کے گاؤں کے عین اوپر سبز گنبد اُس نور کے ہالے سے واضع ہو رہا ہے دیکھتے ہی دیکھتے وہ نور سبز گنبد میں بدل جاتا ہے اور پھر آسمان سے سفید نور نمودار ہوتا ہے جو مینار کی شکل میں زمیں سے آسمان تک کھڑا ہو جاتا ہے۔۔۔ ولی کی زبان سے بے ساختہ نکل آتا ہے، " قلبِ مدینہ" اور ساتھ ہی ولی کی آنکھ کُھل جاتی ہے۔۔۔ولی بیداری کے بعد بہت مسرورکن انداز میں چاروں طرف دیکھتا ہے۔۔۔اور اللہ سے کہتا ہے اے میرے مالک، تُو نے اپنے حبیب ﷺ کا گنبد دکھایا اور مینار بھی اور تُو نے ہی بے ساختہ زبان سے نکلوایا قلبِ مدینہ، میرے مولا اس زبان کی لاج رکھ لینا اور حقیقت میں مدینے کا دل بنا دے۔۔۔ کہ ایمان کے مینار روشن ہوں یہاں سے۔۔۔۔ آمین۔۔۔ اُدھر مومنہ کی کزن نِدا اپنے امتحان ختم کر کے مومنہ کے پاس آچکی تھی، دن بھر کی مصروفیات تو دونوں کی خوش گپیوں میں گزر جاتی تھی کبھی سیر و تفریح کبھی کو نکل جاتیں تھی۔۔۔ مگر رات مومنہ کی اپنی تنہائی میں ہوتی تھی۔۔۔وہ اکثر و بیشتر اپنی باتیں نِدا سے شئیر کر لیتی تھی۔۔۔ مگر اب تک اُس نے نِدا کو اپنی باطنی معاملات کا نہیں بتایا تھا۔۔۔ نِدا بیشک یہ بات نوٹ کر رہی تھی کہ مومنہ پہلے سے بہت کم باتیں کرتی ہے اور زیادہ شوق و ذوق سے بھی اب سیرو تفریح کو نہیں جاتی۔۔۔ورنہ پہلے تو مومنہ جانے اور اُس کی گاڑی لانگ ڈرائیو جانا فیورٹ مشغلہ تھا مومنہ کا۔۔۔ ایک دن نِدا مومنہ سے پوچھتی ہےـ نِدا: مومنہ کیا دوبارہ کبھی کوئی ایسا واقع پیش آیا جو خواب اور حقیقت سے قریب تر ہو، مومنہ: کچھ سوچنے کے بعد۔۔۔۔ نہیں ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا اُس کے بعد۔ نِدا: کیا ولی سے بات ہوتی ہے تمہاری؟ مومنہ: ہاں ایک دو بار فون پر بات ہوئی اور ایک دو بار خواب میں آیا۔۔۔ نِدا: خواب میں، کہیں تمہیں ولی سے محبت تو نہیں ہوگئی؟ مومنہ: ہلکا سا مسکراتے ہوئے اس کا میرے پاس کوئی جواب نہیں ہے، محبت مجھے ہے مگر کس سے ہے یہ مجھے نہیں پتہ۔۔۔ نِدا: کس سے کا کیا مطلب، یعنی کوئی اور بھی ہے خیالوں میں؟ مومنہ: اللہ، پتہ نہیں کیوں میرے دل میں ایک احساس پیدا ہوتا ہے کہ مومنہ آگے بڑھو مومنہ اور آگے آؤ نِدا: تمہارا کہنے کا مطلب ہے کہ تمہیں اللہ سے محبت ہوگئی ہے۔۔۔ مومنہ: اس کے برعکس اللہ سے محبت کا اقرار سب کرتے ہیں مگر سچا کون اپنے اقرار میں یہ کوئی نہیں جانتا۔۔۔اس پر مجھے ولی کی ایک بات بہت یاد آتی ہے، نِدا: وہ کیا؟ مومنہ: انسان کی محبت کا زاویہ پرکھنا ہو تو دیکھو کہ اُس کو دیکھ کر تمہیں کیا یاد آتا ہے، جو جس دا عاشق ہوؤے ، او گل اوسے دی کردا سو سو مکر بہانے کر کے اودھے ای مرنے مردا جو جس کا عاشق ہوتا ہے وہ بات بھی اُسی کی کرتا ہے، چاہے آپ ہزار کوشش کر لیں وہ کسی نہ کسی طریقے سے اپنی محبوب ترین چیز پر ہی آ جائے گا، مال و دولت کے شوقین کو ہر وقت پیسہ بنانے کی فکر رہتی ہے۔۔۔۔ اس کے منصوبوں میں سوائے دولت کمانے کے کچھ نہیں ہوتا۔۔۔ ایک محبوب اپنے محب کو اپنی طرف راغب کرنے کے لیے ہزار جتن کرتا ہے اور پھر اس کے سامنے اس کے محبوب کا نام لے لو تو نکھر جاتا ہے اور بس وہ یہی چاہتا ہے کہ مجھ سے کوئی بھی بات کرے تو بس میرے محبوب کی کرے۔۔۔ اس لیے مجھے ابھی اپنی محبت میں فرق نظر نہیں آرہا۔۔ کیونکہ جتنا مجھے ولی سے بات کرنے کا شوق ہوتا اُتنا ہی دل اللہ کی یاد میں رہنے کو کرتا ہے۔۔۔ نِدا: حیرت سے مومنہ کو دیکھ رہی ہے۔۔۔ مومنہ سچ میں تمہیں محبت ہوگئی ہے۔۔ اتنی گہری باتیں کب سے کرنے لگی۔۔۔ مومنہ: جب سے ہوش میں آئی ہوں۔۔۔ نِدا: کیا رب سب سے محبت کرتا ہے کیا مجھ سے بھی محبت کرتا ہے، مومنہ: ہاں بالکل وہ سب سے محبت کرتا ہے بس ہم ہی ہیں جو اُس سے بھاگتے ہیں۔۔۔ نِدا: مجھ سے کیسے محبت کر سکتا ہے میں نہ تو نماز پڑھتی ہوں نہ قرآن نہ اُس کو یاد کرتی ہوں۔۔۔ میں تو نافرمان بندی ہوں اُس کی گنہگار سی۔۔۔ یہ بات کرتے کرتے نِدا کا چہرہ اُتر چکا تھا، مومنہ: نِدا کا ہاتھ پکڑتے ہوئے، یہ ندامت کا احساس بھی اُس کی محبت کی دلیل ہے، میری طرف دیکھو میں کیا تھی تمہارے سامنے تھا سب۔۔۔ ہم کہتے تھے کہ دنیا کی رنگینیاں ہی سب کچھ ہیں۔۔۔ اور ہماری نظر میں دین دار لوگوں کی کچھ اہمیت نہ تھی بلکہ باتیں کرتے تھے۔۔۔سچ ہے یہ۔۔۔ مگر اب دیکھو مجھے اپنی آج کی زندگی اپنی گذشتہ زندگی سے زیادہ حسین لگ رہی ہے۔۔۔ نِدا: ہاں تمہاری اصلاح کے لیے تو ولی تمہارا محسن بن کر آیا بدل دیا اُس نے تم کو۔۔۔ مگر ہماری قسمت اتنی اچھی کہاں مومنہ۔۔۔ نِدا کی آنکھیں آنسوؤں سے بھر چکی تھی۔۔۔ آج اُس کے دل میں احساس اُبھر رہا تھا کہ وہ غفلت میں ہے کب تک رہے گی کیوں اللہ نے اُس کی اصلاح نہ چاہی۔۔۔ بے شمار خیال دل میں بھرتے نِدا وہیں مومنہ کی گود میں سر رکھے رونے لگ گئی۔۔۔۔ مومنہ: ارے پاگل تُو تو میری جان ہے میری سب سے عزیز میری ہمراز میرا دل ہے تُجھ میں۔۔۔ بھلا کیونکر تم ایسا سوچو گی۔۔۔ مومنہ نِدا کے سر کو اپنی گود میں لیے سوچتی رہی کہ اللہ جب چاہے کسی کے دل کو بدل دے۔۔۔ نِدا مومنہ کی ہی گود میں سو گئی تھی۔۔۔ مومنہ نے بھی اس کو نہیں ہلایا اور وہیں بیٹھی ذکر کرنے لگ گئی۔۔۔ ذکر چلتے پھرتے کرنا مومنہ کا معمول بن چکا تھا۔۔ قرآن کا ایک رکوع وہ روزانہ پڑھ رہی تھی ۔۔۔ آج اُس نے نِدا کے بدلتے دل کو دیکھ کر چاہا کہ ولی سے بات کرے اور دعا کے لیے کہے شاید اللہ ولی کی دعا کو قبول کرتا ہے۔۔۔ مومنہ نے ولی کو کال ملائی۔۔۔ ولی: کال اُٹھاتے ہوئے۔۔۔ السلام عليكم ورحمة الله مومنہ: وعلیکم السلام ورحمة الله ولی: کیسی ہو مومنہ تم؟ مومنہ: میں ٹھیک ہوں بس میری کزن آج پریشان ہوگئی تھی۔۔ ولی: ایسا کیوں۔۔ مومنہ: بس ندامت نا فرمانیوں کی۔۔۔ ولی: یہ تو اچھی بات ہے ندامت کا ایک آنسو عبادت کی ریا سے بہتر ہوتا ہے۔۔ مومنہ: جی میں چاہتی تھی آپ اللہ سے دعا کرتے اُس کے لیے۔۔۔ ولی: مسکراتے ہوئے، دعا۔۔۔ میں تم کو ایک روداد سُناتا ہوں۔۔۔ ایک لڑکی تھی بہت حسین اور اُس کے چہرے پر کمال کی معصومیت تھی۔۔۔ مگر تھی وہ ایک ایکٹریس۔۔۔ ایک دن میرے دل میں خیال آیا کہ اتنا خوبصورت معصوم چہرہ، یہ یہاں کیا کر رہا ہے اس کو جنت میں ہونا چاہیے یہ ایسے کام کیوں کر رہی ہے کہ دوزخ میں جلے گی۔۔ بس ایک احساس تھا قدرت کی مصوری کو دیکھ کر۔۔۔ مومنہ: پھر کیا ہوا؟ ولی: اُسی پل میرے مُرشد حاضر ہوگئے اور انہوں نے لکڑیوں کی ایک گانٹھ مجھے تھما دی اور کہا کہ یہ جنت میں لے جاؤ، میں گانٹھ پکڑ لی سب سبز لکڑیاں تھیں، کچھ فاصلے پر میں نے اُن لکڑیوں کو کھول کر بیچھا دیا، اور وہ سوکھ گئی۔۔۔ اُن کے سوکھنے کی دیر تھی کہ بَلا کی سردی کی لہر آئی اور میں وہی لکڑیاں اکٹھی کی اور جلا دیں آگ سیکنے کے لیے۔۔۔ اب پھر مُرشد آگئے کہ کیا یہ آگ جنت ہے ان کی۔۔۔۔؟ میں سمجھ نہ سکا، پھر انہوں نے کہا لکڑی کی جنت آگ ہی ہے کیوں کہ وہ بنی ہی اسی لیے ہے جلنے کے لیے۔۔۔ اللہ کسی کے ساتھ نا انصافی نہیں کرتا۔۔۔ جس نے جو اُس سے مانگا اُس نے وہ دے دیا۔۔ دولت مانگی دولت مل گئی۔۔۔ جنت مانگی جنت مل گئی دوزخ مانگی دوزخ مل گئی اللہ کو مانگا اللہ مل گیا۔۔ مومنہ: گہرائی میں سوچتے ہوئے۔۔۔ ہاں جس نے جو مانگا تھا اُسے وہی مل رہا وہ وہی پا رہا۔۔۔ ولی: تمہاری کزن تمہاری صحبت میں ہے یہ صحبت کا اثر ہے کہ وہ ندامت کے آنسو بہا رہی ہے۔۔۔ اُس کو خود سے دور کرو وہ پھر وہی دنیاداری میں مگن ہو کر خوش رہے گی اور یہ آنسو اُسے مذاق لگیں گے۔۔ مومنہ: نہیں میں ایسا نہیں چاہتی۔۔ میں اُس کو اپنے ساتھ ہی رکھوں گی اگر صحبت سے فرق پڑتا ہے تو میں اپنے ساتھ رکھوں گی اُس کو۔۔۔ ولی: صحبت کا بھی ایک اصول ہے۔۔ مومنہ: وہ کیا؟ ولی: انسان یا صحبت کا اثر لیتا ہے یا صحبت کا اثر دیتا ہے۔۔۔ مومنہ: وہ کیسے ولی: یہ تمہاری نیت پر ہے اگر تم صحبت کا اثر دینے کی نیت کرو گی تو وہ اثر پائے گی۔۔۔نہیں تو نِدا کی صحبت کا اثر تم پر آ جائے گا، جیسا پہلے ہوا تھا۔۔ مومنہ: کیا ہوا تھا پہلے؟ نِدا: جب تمہارے سینے کا چراغ روشن ہوا تھا اور تم غفلت میں چلی گئی تھی کیونکر گئی تھی؟ مومنہ: وہ تو وہ تو نِدا کی باتوں میں آکر۔۔۔۔ ولی: اللہ کرم فرمائے گا تم پر بھی نِدا پر بھی۔۔۔آمین مومنہ: میں بھی تو ایسے ہی تھی پہلے۔۔۔ ولی: ہو سکتا ہے۔۔۔ کہا تو تھا کہ راز کے اندر راز ہے۔۔۔ ہم راستہ متعین نہیں کرتے ہم صرف خواہش کر سکتے ارادہ نیت کر سکتے۔۔ اللہ کو سب پتہ ہمارے حال کا بھی قال کا بھی۔۔۔ وہی کارساز ہے ساری کائنات کا بہترین کارساز کہ ہر چیز اپنے وقتِ مقرر پر ظہور پذیر ہوتی ہے۔۔۔۔ کائنات کا نظام۔۔۔۔ وہ قادر ہے مومنہ جب چاہے جس وقت چاہے جو کر دے۔۔ تم مانگو اُس سے وہ دے گا ضرور دے گا۔۔۔ مومنہ: جی اور کال بند کرتے ہوئے۔۔۔۔ مومنہ گہری سوچ میں گُم اور خود سے بولنے لگی، کاش ولی بولتا رہے اور میں سُنتی رہوں اور خُود کو اُس میں گُم کر لوں۔۔۔ پتہ نہیں کیا ولی بھی میرے بارے میں سوچتا ہوگا؟ کیا ولی کو محبت ہو سکتی ہے کسی سے؟ خود ہی خود کو جواب دیتے ہوئے۔۔۔۔ کیوں نہیں ہو سکتی آخر وہ بھی ایک لڑکا ہے انسان ہے میری مدد کے لیے آیا۔۔۔ میری محبت اُس کے دل میں ہوگی تو آیا نا۔۔۔ اے کاش کے ولی خود مجھ سے بول دے کہ مومنہ مجھے تم سے محبت ہے۔۔۔ تو میں اپنا دل ولی کے سامنے کھول کر رکھ دونگی کہ دیکھو اس میں آپ کی محبت کے سوا رہا کچھ نہیں۔۔۔ دوسری طرف ولی اپنے دوست وقار کو محبت کی ایک نصیحت کر رہا تھا۔۔۔ ولی: اگر ہم محبت کرنے کے بعد بھی نہ بدلیں تو گویا ہم نے سچی محبت کی ہی نہیں۔۔۔ یہ بات کرتے ہوئے ولی ایک گہری سوچ میں تھا ایسے کہ وہ اتنی دور سے مومنہ کے دل کو پڑھ رہا تھا جو وہ سوچ رہی تھی۔۔۔۔ جاری ہے
-
چراغ دل
چراغِ دل: پارٹ 8 مومنہ پاک آ کر بہت خُوش تھی اب وہ یہاں خود کو تنہا وقت دے سکتی تھی۔۔۔۔ پورے گھر میں ایک وہ اور دوسری ملازمہ تھی بس۔۔ وہ معمول کے مطابق اپنی زندگی گزار رہی تھی۔ نِدا سے اُس کی روزانہ فون پر بات ہوتی تھی، مومنہ کی ایک دلی خواہش تھی کہ ایک بار حقیقت میں ولی سے ملاقات ہو جائے۔۔۔ کہ روبرو بیٹھ کر ولی کو دیکھ سکے اُسے سُن سکے۔۔۔ شاید وہ دل کے کسی کونے میں ولی کی محبت کو بھی محسوس کر رہی تھی۔۔۔ مگر اس شعلے کو وہ دبا دیتی تھی اظہار نہیں کرتی تھی، ہر شب وہ اِس امید کے ساتھ سوتی تھی کہ آج خواب میں ولی آئے گا اور اس سے بات کرے گا۔۔۔۔ دن گزرتے گئے مومنہ ولی کے بتائے ہوئے ذکر کو کرتی رہتی چلتی پھرتی اور رات کو خاموشی کے ساتھ بس اپنے دل کی طرف متوجہ ہو کر بیٹھی رہتی۔۔۔ ایک شب مومنہ نے ایک خواب دیکھا، جس میں وہ ایک گھر میں کھڑی ہے گھر بڑا خوبصورت ہے اور وہ خود بھی بڑا حسین و جمیل لباس پہنے ہوئے ہے وہاں نعمتوں کی بُہتات ہے رنگ برنگے پھل وہاں موجود ہیں اور وہ اُن میں سے اپنی مرضی کے پھل اُٹھا اُٹھا کر کھا رہی ہے۔۔۔ اچانک وہ دیکھتی ہے کہ سب خود بخود ختم ہو گیا اور ایک کھولتا ہوا اُبلتا ہوا چشمہ بہہ کر اُس کی طرف آ رہا ہے مومنہ خود کو بچانے کے لیے بھاگتی ہے کبھی گِرتی ہے کبھی اُٹھتی ہے مگر وہ چشمہ بڑھتا جا رہا ہے۔۔۔ پھر اچانک اُسے ایک ہاتھ اپنی طرف بڑھتا دیکھائی دیتا ہے وہ پکڑ لیتی ہے اور وہ ہاتھ اُسے اوپر کھینچ کر نکال دیتا ہے۔۔۔۔ ساتھ ہی مومنہ کی آنکھ کھل جاتی ہے وہ محسوس کرتی ہے کہ اُسے بہت شدت کی پیاس لگی ہے وہ اُٹھتی ہے پانی پیتی ہے اور پھر خواب کا سوچنے بیٹھ جاتی ہے۔۔۔۔مومنہ دل میں کہتی ہے صبح میں ولی سے پوچھوں گی اس خواب کا۔۔۔ دوسرے دن صبح ناشتے کے بعد مومنہ ولی کو کال ملاتی ہے۔۔۔ ولی: السلام عليكم ورحمة الله مومنہ: وعلیکم السلام ورحمة الله کیسے ہیں آپ؟ ولی: الحمدللہ، تم کیسی ہو؟ اور خیریت ہے سب کیونکر اتنی صبح یاد کیا؟ مومنہ:جی سب خیریت ہے بس ایک خواب دیکھا اُس کا پوچھنا تھا۔۔۔ ولی: جی بولیے میں سُن رہا ہوں مومنہ سارا خواب ولی کو سُنا دیتی ہے اور خواب کے بعد کی اپنی کیفیت کا بھی۔۔۔ ولی: خواب سُن کر مسکرا دیتا ہے اور کہتا ہے ہاں سمجھ گیا کیونکر یہ خواب تم کو آیا۔۔۔ مومنہ: کیوں اور کیسے؟ ولی: آج کے دور کے مسلمان کی دو ہی خواہشیں ہیں ایک جنت کا متلاشی ہے اور دوسرا جہنم کا خوف ہے۔۔۔ جہنم سے بچنے کے لیے اور جنت کو پانے کے لیے وہ ساری عبادات ساری ریاضت اور کوشش صرف اور صرف ثواب کے حصول کے لیے کرتا ہے۔۔۔۔ مومنہ: ثواب ملے گا تو اللہ راضی ہوگا نا؟ ولی: اس سے برعکس اللہ نے پوچھ لیا کہ اے مومنہ تُو میرے لیے کیا لائی ہے؟ تو کیا جواب ہو گا؟ مومنہ: خاموش ولی: یہ نماز روزے عبادات ذکر اذکار جنت کے شوق اور جہنم کے خوف کے لیے ہے تو پھر ہم اللہ کے لیے کچھ نہیں لے کر گئے۔۔۔ وہ بول دے گا یہ تیری ساری عبادت جنت کے لیے ہے جاؤ اس میں رہو۔ میرے لیے تو تم کچھ نہیں لائے۔۔۔ مومنہ: تو پھر کیا کرنا چاہیے۔۔۔ ولی: میری بات غور سے سنو۔۔ مومنہ: جی ولی: جب اللہ نے تمام ارواح کو وجود بخشا تھا اور روحوں سے عہد و پیماں ہوا تھا، جب تمام روحیں ایک میدان میں جمع تھیں۔۔۔ ایک نِدا آئی: تمہارا رب کون ہے؟ تمام روحوں نے جو پہلی آواز سُنی تھی وہ رب کی تھی۔۔۔ روحوں کو سماعت ملی تو آواز سُنی نور ملا آنکھیں کھولی اور یک زبان سب ارواح نے کہا کہ آپ ہمارے رب ہیں۔۔۔ اللہ نے پھر پوچھا تم کس کی عبادت کرو گی۔۔۔ سب نے کہا یا اللہ آپ کی۔۔۔ کس کی طلب کرو گی۔۔۔ یا اللہ آپ کی۔۔۔ اللہ نے دنیا کو کھولا، شیطان نے دنیا میں جا کر 24 قسم کے نعرے بلند کیے۔۔۔100 میں سے 99% روحیں اُن نعروں کو سُن کر دُنیا میں داخل ہوگئیں۔۔۔ پھر اللہ نے باقی روحوں سے پوچھا کیا تم میری ہی ہو؟۔۔۔ سب نے کہا ہاں رب ہم تیری ہی ہیں۔۔۔ پھر اللہ نے جنت کو کھولا۔۔۔ جنت کی نعمتیں خوبصورتی دیکھ کر باقی بچ جانے والی روحوں میں سے بھی 99% روحیں جنت میں چلی گئیں۔۔۔اور ایک فیصد روحیں باقی رہ گئی۔۔۔ جنہوں نے نہ دنیا کی طرف دیکھا نہ جنت کی طرف دیکھا۔۔۔ وہ اپنے رب کی طرف ہی متوجہ رہیں۔۔۔ اسی پر قرآن میں اللہ فرماتا ہے۔۔۔ دائیں ہاتھ والے اور کیا کہنے دائیں ہاتھ والوں کے جو نعمتیں لے گئے۔۔ بائیں ہاتھ والے اور دیکھو بائیں ہاتھ والوں کو کس قدر عذاب میں مُبتلا ہے اور اس سے بڑھ کر آگے بڑھنے والے اور آگے بڑھ گئے اور اپنے رب کو پا لیا۔۔۔۔۔ (یہ قرآن کی ایک آیت کا مفہوم ہے) ولی: مومنہ ہمیں یہ دیکھنا ہے کہ ہم کہاں کھڑے ہیں۔۔۔۔ دُنیا داروں کی صف میں؟.... جنت کو پانے والوں کی صف میں؟۔۔۔۔ کہ آگے بڑھنے والوں کی صف میں؟ یہ آئینہ ہے ہمارا ہماری نیتوں کا ہمارے اعمال کا۔۔۔۔ اب سُنو خواب کا۔۔۔ تم کو جنت دکھائی گئی کہ تم اس میں گُم ہو جاؤ اور اس کی طلب کے لیے عبادت کرو۔۔ پھر جہنم دکھائی گئی کہ اس سے خوف کھاؤ اور اس کے ڈر سے تم عبادت کرو۔۔۔ مومنہ: تو پھر میں کیا کروں؟ ولی: ایک لمبی سانس بھرتے ہوئے۔۔۔ میں کہتا ہوں نہ جنت کے شوق میں نہ جہنم کے خوف سے۔۔۔۔ مومنہ یہ بھی اللہ کی مخلوق ہیں اور انسان اشرف المخلوقات ہے۔۔۔ یعنی جنت سے بھی اشرف انسان ہے۔۔۔ تو اشرف کو چاہیے کہ خود سے اعلی کی جُستجو کرے آرزو کرے۔۔۔ جنت جہنم دنیا زمیں آسمان لوح قلم عرش فرش جن و فرشتے سب مخلوق ہیں اور انسان اشرف المخلوقات ہے اگر وہ خود کو پہچان لے تو۔۔۔ نہیں تو پھر حیوان سے بھی بدتر ہے کہ حیوانوں کو شعور نہیں اور انسان شعور رکھ کر بھی رب کو نا پا سکا۔۔۔۔ مومنہ: خاموشی سے سب سُن رہی ہے۔۔۔ پھر بولی اب میں خُود کو اِس آئینے میں دیکھوں گی۔۔۔ تلاش کرونگی کہ میں کہاں کس صف میں کھڑی ہوں۔۔۔ ولی: اور اس کے لیے تمہیں ایک کام کرنا ہے آج سے تم روزانہ ایک رکوع قرآن کا ترجمعہ و تفسیر کے ساتھ پڑھو گی۔۔۔۔ پڑھنا ایسے ہے اس دعا کے ساتھ۔۔۔ " یا اللہ میں تیرا کلام پڑھنے لگی ہوں تیرے حکم سے اور غلام بالکا کی زبان سے یا اللہ کلام تیرا ہے زبان غلام بالکا کی ہے اس کلام کی برکت سے مجھے دیکھنے والی نظر عطا فرما میری زبان میں تاثیر پیدا فرما اور اے میرے رب جو کلام میں پڑھوں اس پر عمل کرنے والی اور اس کو سمجھنے والی بنا۔۔۔۔۔ آمین " اور رکوع پڑھ کر وہیں بیٹھ کر غوروفکر کرنا کلام پر۔۔۔ مومنہ: جی ان شاء اللہ میں شروع کر دونگی۔۔۔ ولی: اور کوئی سوال یا کوئی بات؟ مومنہ: مجھے ایک خیال بہت آتا ہے کہ میں پہلے کیوں نہیں تھی ایسی اور اب کیوں ہوں یہاں؟ ولی: مسکراتے ہوئے اس کا جواب بھی تمہیں مل جائے گا۔۔۔ یہ قرآن تمہیں وہ دے گا جو تم اس سے چاہو گی۔۔۔ ہدایت مانگو کی ہدایت دے گا۔۔۔ دنیا مانگو گی دنیا دے گا۔۔۔۔ جنت مانگو گی جنت دے گا جہنم مانگو گی جہنم بھی دے گا اور اگر اللہ کو مانگو گی تو اللہ بھی ملے گا۔۔۔ قرآن ایک ہے مانگنے والے الگ الگ ہیں۔۔۔ بس تم دل جمعی سے کلام پڑھو سمجھو۔۔۔ راستہ خود کھلتا جائے گا۔۔۔ بس اس خیال کو دل سے نکال دو کہ میں کیا تھی کیوں تھی اور اب کیا ہوں۔۔۔ جو بھی ہے سب پروردگارِ عالم کے علم و حکمت میں ہے۔۔۔ مومنہ:جی ٹھیک ہے میں سمجھ گئی۔۔۔ پھر بات ہوگی۔۔۔ ولی: فی امان اللہ مومنہ: اللہ حافظ ولی:کال بند کر کے آسمان کی طرف دیکھ کر یارب تُو ہے راستہ بتانے والا تُو ہی چلانے والا تُو ہی مالک و مولا ہمارا۔۔۔ ہم عاجز ہیں ایک تنکا نہیں ہلا سکتے تیرے حکم کے بغیر، یا رب ہمیں استقامت نصیب فرما، جن و انس کے حسد سے بچا، شیاطین و نفس کے وسوسوں سے بچا ہم کو یا رب۔۔۔ میں سب اچھی اور بُری چیزوں سے تیری پناہ مانگتا ہوں ہمیں اپنی پناہ میں رکھ۔۔۔۔آمین یا رب العالمین مومنہ: ولی سے بات کرنے کے بعد خُود میں روشنی کی ایک کِرن محسوس کر رہی تھی، جیسے اُس کے ایمان کو ابھی تازگی ملی ہو۔ اُسے خود کو دیکھنے کے لیے ایک اصول بھی مل گیا تھا اور سمجھنے کا ذریعہ بھی۔۔۔ وہ سر سجدے میں جُھکا کر پروردگار کا شکر ادا کرنے لگ گئی۔۔۔ کہ یا اللہ تیرا شکر کہ تُو نے میری اصلاح کی ورنہ تیری یہ بندی بڑی گنہگار ہے یہ سب تیرا کرم ہے میرے مالک سب تیرا کرم ہے۔۔۔۔ ولی: (ہم خُدا کے بارے میں جو گُمان رکھتے ہیں، وہ دراصل ہماری اپنی شخصیت کے بارے میں ہمارے گُمان کا ایک عکس ہوتا ہے، اگر خُدا کے ذکر سے ذہن میں محض الزام اور خوف اور الزام تراشی جنم لے تو یہ ہمارے اپنے سینے کی گُھٹن میں پنپ رہی ہے، اور اگر خُدا ہمیں محبت اور شفقت سے چھلکتا ہوا دِکھائی دے تو یقیناً ہم بھی محبت اور شفقت سے چھلک رہے ہیں) جاری ہے۔۔۔۔۔
-
چراغ دل
چراغِ دل: پارٹ 7 مومنہ: مومنہ ہر گزرتے دن کے ساتھ خُود میں ایک بدلاؤ دیکھ رہی تھی، وہ جو دُنیا کی رنگینیوں میں پلی بڑی تھی اب انہیں رنگینیوں سے اُسے کوفت سی محسوس ہوتی تھی۔ وہ اپنا زیادہ تر وقت تنہا گزارتی، نماز میں، قرآن کی تلاوت میں، اور ذکر کرنے میں، مگر وہ سرور جو دل میں تھا نہیں مل رہا تھا۔۔۔ ایک شب مومنہ نماز پڑھ کر اپنے بستر پر لیٹی اور ذکر کرتے کرتے سو گئی۔۔۔ مومنہ نے دیکھا کہ ایک وسیع و عریض میدان ہے وہاں لوگوں کا جمِ گفیر ہے اور سب کے سب ایک دائرے کی شکل میں بیٹھے ہوئے ہیں لائن در لائن اور بیچ میں ایک ہستی جلوہ نما ہے نورانی چہرے کے ساتھ۔۔سب اپنے سر جھکائے بیٹھے ہیں، مومنہ نے خُود کو دیکھا سفید لباس پہنا ہوا ہے اور سر پر ایک چادر ہے وہ سبز رنگ کی ہے۔۔۔ مومنہ کی سمجھ میں نہیں آ رہا تھا کہ وہ کہاں بیٹھے، اچانک ایک ہاتھ اُٹھا اور خود ہی وہاں تک راہ بن گئی، مومنہ کو ایسے لگا جیسے وہ اُس کے پاس جا کر بیٹھ جائے۔ مومنہ وہاں جا کر بیٹھ گئی مومنہ نے ایک نظر دیکھا تو وہ ولی تھا جس کے پاس وہ بیٹھی تھی، مومنہ نے آنکھیں بند کی اور گردن جُھکا کر بیٹھ گئی وہ بھی۔۔۔ کچھ ہی ٹائم کے بعد سب کچھ غائب ہو چکا تھا، وہاں بس ولی موجود تھا، ولی: مومنہ کو آواز دیتے ہوئے، بُھولے ہوئے مسافر آخر ایک دن اپنی راہ کو پا ہی لیتے ہیں۔۔۔ مومنہ: آنکھیں کھولتے ہوئے ۔۔۔۔۔ اُس کی آنکھوں میں آنسو تھے شاید شرمندگی کے۔۔۔ ولی آخر ایسا کیوں ہوا۔۔۔؟ ولی: سچائی کا ایک ہی راستہ ہے اور وہ دل کا راستہ ہے عقل کا نہیں، اپنے دل کو اپنا اولین مُرشد بناؤ، نفس کے خلاف لڑنا چاہتی ہو تو روح کا راستہ اپناؤ، اپنے دل کا چراغ روشن کرو کیونکہ روح ہی رب کی معرفت کو پا سکتی ہے عقل نہیں۔۔۔ مومنہ: مگر میں اپنا چراغ بُجھا چکی۔۔۔ ولی: یہ چراغ ایک دفعہ جل جائے تو پھر نہیں بُجھتا۔۔۔ بس غفلت کے پردے ہماری آنکھوں کو سوچ کو نابینا کر دیتے ہیں، آنکھیں دیکھ نہیں پاتی تصور محسوس نہیں کر پاتا۔۔ مومنہ: اب میں کیسے محسوس کروں اس کو۔۔ ولی: مومنہ کو ایک کھجور کا ٹکڑا دیتے ہوئے۔۔ لو یہ کھا لو یہ سارے زنگ دھو دے گا۔۔۔ مومنہ: کھجور کا ٹکڑا پکڑتے ہوئے۔۔۔۔ ولی: اور ہاں آج سے تم چلتے پھرتے ایک ورد کرو گی۔۔۔۔ مومنہ : وہ کیا ولی: ایاک نعبد و ایاک نستعین یا سلام یا وارث عبادات ذکر و اذکار کے بعد یہ تمہاری زبان پر رہنا چاہیے۔۔۔ ولی اچانک غائب ہو جاتا ہے اور مومنہ کی آنکھ کھل جاتی ہے اُسے محسوس ہوتا ہے کہ اُس نے ابھی کچھ کھایا ہے کہ اُس کے منہ میں کھجور کا ذائقہ موجود ہے وہ ٹائم دیکھتی ہے تو رات کا آخری پہر چل رہا ہے وہ اُٹھتی ہے وضو کرتی ہے اور نوافل پڑھ کر سر سجدے میں رکھ کر روتی ہے، اچانک اُسے اپنے دل کے مقام پر حرکت محسوس ہوتی ہے اور وہی تپش اُسے محسوس ہوتی ہے، وہ اور گہرائی میں سر سجدے میں ٹکائے رکھتی ہے اور ایک ہی لفظ بول رہی۔۔ یا اللہ رحم فرما یا اللہ رحم فرما۔۔ پھر وہ تپش زیادہ ہوتی جاتی ہے اور اُس کے دل سے آواز آنا شروع ہو جاتی ہے اللہ ھو اللہ ھو۔۔۔۔ مومنہ سیدھا ہوتی ہے وہی دیوار کے ساتھ ٹیک لگائے بیٹھ جاتی ہے۔۔۔ اُس کی آنکھوں سے آنسوؤں کی لڑی جاری ہے جیسے اُس کا دِل دُھل رہا ہے اور سارا غُبار آنسوؤں کے ذریعے بہہ رہا ہے۔۔۔ صبح ہوتی ہے تو مومنہ کا بڑا دل کرتا ہے کہ ابھی ولی کو کال ملائے اور بات کرے۔۔۔ مومنہ نے اپنا موبائل پکڑا اور ولی کا نمبر ملا دیا۔۔ ولی: موبائل پر ایک انجان سا نمبر دیکھتے ہوئے کال اُٹھاتا ہے۔۔۔ مومنہ: السلام عليكم ورحمة الله ولی: وعلیکم السلام ورحمة الله ۔۔ مومنہ: میں مومنہ بول رہی ہوں، کیسے ہیں آپ؟ ولی: جی آواز سے ہی پتہ چل گیا تھا کہ مومنہ ہے۔۔۔ مومنہ: کیا آپ کو اب بھی یاد میری آواز ولی: مسکراتے ہوئے، ابھی کچھ دیر پہلے ہی تو بات ہوئی تھی یاد نہیں؟ مومنہ: مُسکرا دی اور بولی ہاں، مگر خواب تو خواب۔۔۔ ولی: کیا تم اب بھی خواب کی حقیقت سے نا آشنا ہو۔۔ مومنہ: اب یقین سے نہیں کہہ سکتی مگر کچھ تو عجیب ہے۔۔۔ ولی: کیا عجیب مومنہ: میرے ساتھ ہی ایسا کیوں؟ ولی: یہ بھی ایک راز ہے ایک دن کُھل جائے گا۔۔ مومنہ: ابھی کیوں نہیں۔۔ ولی: ہر چیز کے ہونے نا ہونے کا ایک وقت مقرر۔۔ کبھی چیز سامنے ہوتی ہے ہم پا نہیں سکتے اور کبھی چیز خود آکر کہتی ہے ہمیں لے لو تب ہمیں طلب نہیں ہوتی۔۔۔۔ کیا ہم وقت سے پہلے چیز کے پانے کی آرزو نہیں رکھتے اور کیا وقت آنے پر وہ جستجو ختم نہیں ہو چکی ہوتی۔۔۔۔ ہر چیز ایک وقت معین پر مقرر ہے بس انسان کے بس میں جو ایک فیصد اختیار ہے اُسی میں وہ جلد بازی کر جاتا ہے یا پھر کوتاہی کر جاتا ہے۔۔۔ اس کے برعکس انسان کو اپنے رب کی یاد میں محو رہنا چاہیے بس۔۔۔ مومنہ: جی ٹھیک ہے میں کوشش کرونگی۔۔۔ ولی: بس وہ آیت وردِ زبان رکھنا۔۔۔۔ راستہ خود بخود کُھلتا جائے گا اور اپنے قلب میں دوام پکڑو۔۔۔۔ وسوسے آئیں گے مگر تم نے اپنے دل پر متوجہ رہنا ہے۔۔۔ مومنہ: جی ان شاء اللہ۔۔۔ پھر بات ہوگی۔۔۔ اللہ حافظ۔۔ ولی: اللہ حافظ۔۔۔ اور آسمان کی طرف ایک نظر اُٹھا کر دیکھتے ہوئے۔۔۔۔ ہاتھ بلند کیے اور دعا کی۔۔۔۔ یا اللہ استقامت نصیب فرما، اپنے بندوں کو صحیع راستہ دِکھا، وہ راستہ جس پر تیرے انعام یافتہ بندے چلے اور تُجھ تک پہنچے، نا کہ اُن کا جن پر تیرا عذاب نازل ہوا۔۔۔ آمین وقت گزرتا گیا مومنہ کی زندگی میں ایک انقلاب بھرپا ہوتا گیا، اُس کے والدین نے اور بھائیوں نے بھی محسوس کر لیا کہ مومنہ بہت بدل چکی ہے، کیا اِسے کچھ ہو تو نہیں گیا، نہ کسی پارٹی میں جاتی ہے نہ فیشن نہ کھانے پینے کا شوق۔۔ ایک شب شام کے کھانے پر سب جمع ہیں، آج کا موضوعِ بحث مومنہ تھی۔۔۔۔ والد: مومنہ جو ان کے پاس ہی بیٹھی ہوئی تھی۔۔۔۔ مومنہ کا ہاتھ پکڑتے ہوئے بیٹا کیا کوئی پریشانی ہے ہماری بیٹی کو؟ مومنہ: نہیں تو بابا میں بالکل ٹھیک ہوں والد: پھر بھی بتاؤ تم پہلے جیسی نہیں رہی یہ ہم نوٹ کر رہے۔۔۔ مومنہ: نہیں بابا ایسی کوئی بات نہیں ہے بس دل دنیا سے اُکتا رہا ہے لوگ چہروں پر کئی بناوٹیں سجا کر پِھر رہے ہیں۔۔۔ سب جھوٹ ہے سب جھوٹ۔۔۔ والدہ: بیٹی کیا کسی نے کچھ کہا تم کو؟ مومنہ: نہیں امی جان کسی نے کچھ نہیں کہا مجھے بس مجھے اب اللہ کی یاد میں رہنا اچھا لگتا ہے۔۔۔۔ میرا دل کرتا ہے میں اب پاکستان چلی جاؤں بس وہاں رہوں ہمیشہ کے لیے۔۔۔ والدہ: یہ بات ہے کہیں پیار تو نہیں ہو گیا کسی سے؟ مومنہ: ہاں وہ تو ہوگیا ہے اپنے رب سے اب بس اُسے پانے کی جُستجو ہے۔۔۔ کھانے کے بعد مومنہ روم میں چلی گئی اور باقی فیملی ممبر وہیں بیٹھے رہے۔ سب کا یہی خیال تھا کہ مومنہ کی شادی کر دینی چاہیے۔۔ مومنہ کا والد اپنی بیگم سے بولتے ہوئے۔۔تم ماں ہو ایک بار پوچھ لو اگر اُسے کوئی پسند ہے تو ہم کر دیں گے شادی۔۔۔ شاید ہمارے سامنے بتانے سے شرما گئی ہو۔۔۔ کچھ دیر بعد مومنہ کے کمرے کا دروازہ کھول کی اُس کی امی اندر آئی۔۔۔۔ مومنہ: امی خیریت سے آنا ہوا؟ امی: بس ایسے ہی آ گئی کہ اپنی بیٹی کے ساتھ کچھ وقت گزار لوں۔۔۔ مومنہ: جی امی جان بیٹھیے۔۔۔ امی: تو تم کیا سوچ رہی ہو آجکل۔۔۔ مومنہ: کچھ بھی تو نہیں امی: کوئی لڑکا پسند ہے کیا؟ مومنہ: تو کیا آپ اس لیے آئی ہیں کہ میرے دل کا جان سکیں۔۔ امی: جی بیٹا ماں ہوں تمہاری اتنا تو سمجھ سکتی۔۔ مومنہ: امی ایسی کوئی بات نہیں ہے اگر ہوئی تو آپ کو ضرور بتاؤں گی۔۔ امی: تمہارے پاپا تمہاری شادی کی بات کر رہے تھے۔۔۔۔ مومنہ: شادی کا سُن کر حیرت سے۔۔۔ امی یہ آپ کیا بول رہی ہیں۔۔۔ مجھے ابھی کوئی شادی نہیں کرنی۔۔۔ مومنہ گہری سوچ چہرے پر سجھاتے ہوئے۔۔ امی: بیٹا ایک نا ایک دن تو کرنی۔۔ مومنہ: جب وہ وقت ہی نہیں آیا تو اُس سے پہلے اُس وقت کا سوچنا ہی کیوں، یہ جملہ ادا کرتے مومنہ کو ولی کی بات یاد آگئی۔۔۔ امی: اچھا ٹھیک ہے اب تم سو جاؤ مومنہ: میں پاکستان جانا چاہتی ہوں کیا ایسا نہیں ہو سکتا کہ ہم سب چلے جائیں۔۔ امی: یہاں سب کاروبار سیٹ ہے کیسے جا سکتے ہیں؟ مومنہ: تو پھرمجھے جانے دیں۔۔ میرا دل اب یہاں نہیں لگتا میں کبھی کبھی آ جایا کرونگی یہاں۔۔۔ مگر زیادہ وقت اپنے ملک میں گزارنا چاہتی ہوں۔۔۔ امی: ٹھیک ہے میں تمہارے پاپا سے بات کرونگی۔۔۔ کچھ دن گزر گئے اور ایک دن مومنہ کو گرین سگنل مل گیا کہ وہ پاکستان جا سکتی ہے۔۔ مومنہ کی خوشی کی کوئی انتہا نہ رہی۔۔۔اُس نے اُسی وقت نِدا کو کال ملائی اور کہا کہ وہ پاک آرہی ہے ہمیشہ کے لیے۔۔۔ نِدا کو بھی سُن کر بڑی خوشی ہوئی اور بے صبری سے انتظار کرنے لگی اُس وقت کا۔۔۔۔ جاری ہے۔۔۔
-
چراغ دل
چراغِ دل: پارٹ 6 مومنہ اور نِدا یونی سے گھر پہنچ چکے تھے دونوں کے درمیاں سارے راستے میں کوئی بات نہ ہوئی۔۔۔ مومنہ ان خیالات میں گُم کہ وہ ولی سے کیا بات کرے گی کیسے بات کرے گی اور کیا ضروری ہے ولی سے بات کرنا۔۔۔ کیا کبھی ولی سے مل سکوں گی یا نہیں یا ولی مجھ سے مِلنا چاہے گا۔۔۔ایک نا ختم ہونے والی سوچوں کے محور میں گُم مومنہ خاموش تھی تمام راستے میں۔۔۔ اور نِدا مومنہ کے ساتھ پیش آئے واقعے کو لے کر تذبذب کا شکار تھی، اُسے ابھی بھی یقین نہیں آ رہا تھا کہ ایسا سچ میں ہو سکتا ہے، نِدا: گاڑی گھر میں پارک کر کے مومنہ سے، مومنہ تم روم میں چلو میں ابھی آئی۔۔۔ مومنہ: اثبات میں سَر ہلاتے ہوئے ٹھیک ہے مومنہ گاڑی سے اُتری اور روم میں چلی گئی اور نِدا باہر ہی ٹہلنے لگی اور لان میں بیٹھ گئی، شاید وہ خود کو ریلیکس کرنے کی جدوجہد میں تھی۔۔۔ کافی ٹائم نِدا باہر ہی بیٹھے آج کے پروگرام میں وقار کے موضوع پر غور و فکر کر رہی تھی۔۔۔ اُسے کچھ سمجھ نہیں آ رہا تھا کہ کیسے ایک کا خواب دوسرے کی حقیقت بن سکتا ہے، اُسے تو آج کا دن ہی ایک خواب لگ رہا تھا۔۔۔ مومنہ: اس کے برعکس مومنہ روم میں بیٹھے موبائل میں ولی کا نمبر سیو کرتے کرتے بے شمار باتیں ولی سے خیال ہی خیال میں کر چکی تھی، اُس کے لیے آج ایک یادگار دن تھا اُس کے لیے۔۔۔ بس اُس کے دل میں ایک ہیجان سا بڑھ رہا تھا۔۔۔ اُس نے تنہائی کے ان پلوں کو قیمتی جانا اور آنکھیں بند کیے ٹیک لگا کر بیٹھ گئی اور ساری توجہ دل پر جمائے اِس تصور میں گُم ہونے لگی کہ اُس کے دل سے اللہ اللہ کی آواز آرہی ہے۔۔۔ کافی ٹائم لگا اُس کو تصور قائم کرنے میں پھر وہ چہرے پر مسرور کن سمائل سجائے ہوئے تھی۔۔۔ جس کا مطلب کے اُس کے دل نے اللہ اللہ کہنا شروع کر دیا تھا۔۔۔ ولی: ولی کی جس وقت وقار سے بات ہوئی پھر مومنہ سے بات ہوئی وہ باہر کھیتوں میں گھوم پِھر رہا تھا۔۔۔ بات کرنے کے بعد اُس نے محسوس کیا کہ اُس کے دل و دماغ میں بے شمار خیالات گھر کر رہے ہیں اُس نے خود کو ان خیالات سے آزاد کرنے کے لیے کھرپہ پکڑا اور زمین سنوارنے بنانے میں مصروف ہو گیا۔۔۔ وہ جتنے زور سے کام کرتا دل کی دھڑکن بڑھ جاتی اُس کی اور دل سے آنے والی آواز اللہ ھو اللہ ھو میں محو ہو جاتا تھا۔۔۔ پھر وہ گھنٹوں اسی عالم میں محو رہتا، ہر خیال سے پاک بس اپنے کام میں مگن رہا۔۔۔ نِدا: لمبی سانس بھرتے ہوئے کمرے کی طرف چل دی، اُس نے جیسے ہی کمرے میں قدم رکھا پہلی نظر مومنہ پر پڑی، وہ دیوار کے ساتھ ٹیک لگائے بیٹھی تھی آنکھیں بند کیے مسرور کن مسکراہٹ چہرے پر سمائے ہوئے اپنے ہی آپ میں گُم تھی، نِدا: دروازہ بند کر کے کھانستے ہوئے، ارے یہ ہماری مومنہ کن خیالات میں مُسکرا رہی ہے؟ مومنہ: نِدا کی موجودگی کو پا کر خود کو سنبھالتے ہوئے، کسی خیال میں نہیں بس ٹیک لگائے خود کو ریلیکس کر رہی تھی، نِدا: شرارتی موڈ میں، ہاں جی ہاں جی وہ تو پتہ چل ہی رہا ہے، سورج غروب ہو چکا تھا رات سورج کو اپنی آغوش میں لے چکی تھی۔۔۔ کھانا لگ چکا تھا اور سب فیملی ممبر بیٹھے کھانا کھا رہے تھے، کھانے سے فارغ ہونے کے بعد سبھی اپنے اپنے کمروں میں چلے گئے۔۔۔ ندا اور مومنہ ایک ہی کمرے میں رہتی تھیں۔ مومنہ: مومنہ نِدا سے صبح میں واپس جانے کا سوچ رہی ہوں نِدا: نہیں فی الحال تو ابھی کہیں بھی نہیں جانا تم کو۔۔۔اور خاص کر کے اس صورتحال میں میں تم کو تنہا نہیں رہنے دونگی۔۔۔ مومنہ: میں ٹھیک ہوں اور دراصل مجھے تنہائی سے اب کوئی خوف محسوس نہیں ہوتا۔۔ نِدا: کیا تم ولی سے بات کرو گی؟ مومنہ: ایک لمبی سانس بھرتے ہوئے، میں بھی اسی کشمکش میں ہوں کہ ولی سے بات کروں یا کہ نہ کروں، نِدا تم کیا کہتی ہو مجھے بات کرنی چاہیے کہ نہیں؟ نِدا: مجھ سے پوچھتی ہو تو بالکل نہیں، اُس کے خواب اور خوابوں کی حقیقت کی دنیا میں مداخلت، مجھے تو وہ عجیب سا لگتا ہے جیسے کوئی جِن ہو یا کوئی اور مخلوق۔۔۔ میرے خیال میں تو تمہیں یہ چیپٹر یہی بند کر دینا چاہیے۔۔ مومنہ: نہیں یار وہ انسان ہی ہے وقار نے بتایا نہیں تھا کہ اُس کا دوست ہے۔۔۔ اور ہو سکتا ہے یہ صلاحتیں اُس کے اندر خُداداد ہوں یہ بھی ہو سکتا ہے کہ ہمارا ایسے ملنا کسی وجہ سے ہو، ویسے بھی ولی نے ایک بات کی تھی " راز کے اندر راز ہوتا ہے" کیا یہ بات میرے لیے تو نہیں؟ خواب ایک راز اور خواب کے اندر حقیقت یعنی میں اِک راز" کیا میں ایک راز ہوں کیا؟" نِدا: آہ تمہاری باتیں تو میری سمجھ سے باہر ہیں۔۔۔ جیسے تم کو اچھا لگے کرو اور ہاں جانے والا فیصلہ ابھی کینسل۔۔۔ مومنہ: مسکراتے ہوئے ٹھیک ہے۔۔۔ نِدا: اب سو جاؤ گُڈ نائٹ مومنہ: گُڈ نائٹ میری جان کچھ دن گزر گئے نِدا اور مومنہ بس گھومتے رہتے اور خوش گپیوں میں وقت گزرتا گیا کوئی دو ہفتے گزر گئے ۔۔ نا مومنہ نے ولی کو کال کی نا دوبارہ کبھی اس موضوع پر بات ہوئے دونوں میں۔۔۔ شاید مومنہ نے بھی سوچ لیا تھا کہ جو ہوگیا سو ہو گیا مجھے بھول جانا چاہیے اس واقعہ کو اور کچھ ہی دن باقی رہ گئے تھے اُسے واپس امریکہ جانا تھا۔۔۔ مومنہ: وقت کا پتہ ہی نہیں چلا کیسے گزر گیا۔ نِدا: ہاں یار دیکھو اب تم نے کل امریکہ بھی چلے جانا ہے۔۔۔ مومنہ: ہاں یار تم نہ ہوتی تو میرے لیے کافی مشکل ہو جاتی۔۔۔ نِدا: سب کچھ بھول کر اپنی تیاری پر توجہ دو۔۔۔ مومنہ: اپنا سامان پیک کرتے ہوئے اُسے وہ پرچی ملی جس پر ولی کا نمبر تھا اُس کو یکدم یاد آگئی، نِدا: نِدا دیکھ چکی تھی اُس نے پرچی پکڑ لی اور مومنہ سے کہا، مومنہ بھول جانا ہی بہتر ہے، دوسرے دن مومنہ امریکہ کے لیے روانہ ہوگئی اور نِدا مومنہ کو ائیرپورٹ پر چھوڑ کر واپس گھر آگئی۔۔۔ وقار: وقار بھی کراچی سے واپس اپنی یونی آ چکا تھا وہاں ہاسٹل ہی میں رہتا تھا بس کبھی کبھار وہ گاؤں جاتا تھا۔۔۔ وقار: ایک ماہ بعد گاؤں گیا وہاں ولی سے ملا اُس کے ٹیوب ویل پر جا کر۔۔۔ وقار: کیسے ہو میرے بھائی ولی: ٹھیک ہوں بھائی تم سناؤ کافی دن لگا دیئے اس بار آنے میں۔۔۔ وقار: بس یار کراچی گیا تھا ایک فنکشن میں اور وہاں ہی تو میری ملاقات ہوئی تھی مومنہ سے۔۔۔ ولی: اچھا جناب تو کیسے یہ بھید کُھلا تھا؟ وقار: یار مجھے چُنا گیا تھا اپنی یونی کی طرف سے وہاں تقریر کرنے کے لیے اور مجھے موضوع چاہیے تھا۔۔۔ بہت سے موضوع زیر غور رہے مگر سب پھیکے محسوس ہوئے۔۔۔ پھر میں نے تمہارے وہ خواب جن کی حقیقت کُھلی مجھ پر اُن کو مرتب کیا مضمون بنایا، اور موضوع دیا خواب اور حقیقت، بس اسی بیان میں وہ راز عیاں ہو گیا۔۔۔ ولی: یہ خواب سنانے کے نہیں ہوتے بھائی لوگ مذاق بنا لیتے ہیں۔۔۔ بھلا جن خوابوں کا نہ کوئی سَر ہو نہ پیر کوئی بھلا کیونکر یقین کرے گا۔۔۔ وقار: اس کے برعکس مجھے پذیرائی ملی اور انعام وصول کر کے آیا۔۔۔ ولی: تمہاری قسمت اچھی تھی کہ مومنہ کی موجودگی میں تمہارا موضوع دلچسپ بن گیا تھا، ورنہ ایسا نہیں ہوتا۔۔۔ وقار: ہاں یار یہ بات بھی سچ کہی تم نے ولی: خیر ہر چیز کے ہونے نہ ہونے میں کوئی حکمت ہوتی میرے پروردگار کی۔۔۔ وقار: تو کیا پھر مومنہ نے بات کی تم سے؟ ولی: نہیں، بھلا وہ کیوں مجھ سے بات کرئے گی۔۔۔ وقار: متعجب ہو کر یہ کیسے ہو سکتا ہے۔۔۔مومنہ نے تو بڑے تجسس سے مانگا تھا تمہارا نمبر۔۔۔ ولی: ہر چیز اپنے وقت کے ہونے کا انتظار کرتی ہے۔۔۔ وقت سے پہلے اور وقت کے بعد کچھ بھی حاصل لاحاصل نہیں رہتا۔۔۔ زندگی کو ایسے جیو کہ تمہارے پاس بس یہی ایک پل موجود ہے۔۔۔ نہ گزرے پل کو سوچو نہ آنے والے پل کی فکر کرو۔۔۔" لمحہِ موجود" میں خود کو دیکھو اور پاؤ۔۔ کافی عرصہ گزر چکا تھا۔۔۔ مومنہ امریکہ چلی گئی اور وہاں اپنی زندگی میں مصروف ہو گئی اور نِدا اپنے گھر اور پڑھائی میں ہر چیز کو بھول چکی تھی۔۔وقار یونی میں مصروف اور ولی ہر ایک سے بے خبر اپنے کام اور اپنے پروردگار کی یاد میں گُم۔۔۔۔ مومنہ: آج اُسے پاک سے آئے دو ماہ گزر چکے تھے، وہ یہاں اپنی پڑھائی کرنے میں مصروف تھی۔۔۔ ایک روز اُس کی کلاس کے لیکچرار نے ایک واقعہ سنایا۔۔۔ ایک لڑکی تھی جس کا نام سئیر تھا۔۔۔ وہ ایک دفعہ اپنی گاڑی میں بیٹھے سفر کر رہی تھی۔۔۔ راستے میں ایک جنگل تھا اچانک موسم خراب ہوا تیز آندھی اور بارش برسنا شروع ہو گئی۔۔۔سئیر گاڑی میں تھی اور گاڑی کی رفتار اُس نے کم کر دی تھی۔۔۔اچانک ایک بہت بڑا درخت ٹوٹا اور سڑک پر آن گِرا سئیر نے بریک لگائی اور گاڑی روک لی۔۔۔ اب راستہ بند اوپر سے وہاں اور کوئی بھی نہیں تھا۔۔۔ سئیر گاڑی میں ہی بیٹھی رہی اور بارش اور طوفان کے تھمنے کا انتظار کرنے لگی، اور اس یقین کے ساتھ کہ کوئی اور بھی آ جائے گا اُس راستے پر۔۔۔ وہ ٹیک لگائے بیٹھی تھی پتہ ہی نہیں چلا کب اُس کی آنکھ لگ گئی، اور اندھیرہ چھا گیا۔۔۔جب سئیر اُٹھی ہر طرف اندھیرہ تھا، اُس نے گاڑی اسٹارٹ کرنا چاہی مگر گاڑی اسٹارٹ نہ ہوئی۔۔۔ بارش اور طوفان تھم چکا تھا موسم بالکل صاف تھا۔۔۔ وہ باہر نکلی اور چاروں طرف دیکھنے لگی کہ کوئی مل جائے ہیلپ کے لیے، اچانک اُس کی نظر ایک ہلکی سی روشنی پر پڑی۔۔ وہ اُس طرف چل دی، اُس نے دیکھا وہاں ایک جھونپڑی ہے جس میں سے آگ کی روشنی باہر نکل رہی ہے۔۔۔ وہ اس جھونپڑی کی طرف چل دی۔۔۔ اُس نے اندر جا کر دیکھا ایک شخص آگ جلائے اُس کے پاس بیٹھا ہوا ہے، سئیر نے اُس سے اجازت لی رات گزارنے کی اُس نے دے دی اجازت۔۔۔ سئیر ایک طرف بیٹھ گئی اور ٹیک لگائے سو گئی۔۔۔۔ صبح ہوئی آنکھ کُھلی۔۔۔دیکھا نہ وہاں جھونپڑی ہے اور نہ آگ نہ کوئی شخص موجود۔۔اور وہ اتنی سردی میں ایک درخت کے ساتھ ٹیک لگائے سو رہی تھی۔۔۔ سئیر اُٹھی اُس کی حیرت کی انتہا نہ رہی وہ بھاگی اپنی کار کی طرف گاڑی میں بیٹھی گاڑی اسٹارٹ ہوگئی۔۔ جو درخت سڑک پر گِرا ہوا تھا وہ بھی نہیں تھا۔۔۔ اُس نے گاڑی کو آگے بڑھایا کچھ ہی دور گئی تھی کہ اُسے بریک لگانا پڑ گئیں۔۔۔ کیونکہ آگے ایک بہت بڑی چٹان سڑک پر گِری ہوئی تھی۔۔۔ بچو اب بتاؤ سئیر کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ سے ہمیں کیا حاصل ہوتا ہے۔۔۔ مومنہ: خاموشی سے سارا واقعہ سُن رہی تھی اور اُسے اپنی اور جن کی اور ولی کی روداد یاد آ رہی تھی۔۔۔ جیسے کہ سب تازہ ہو رہا تھا۔۔۔ مومنہ: کھڑے ہوتے ہوئے۔۔۔ سر سئیر کی وہاں اللہ نے مدد کی تھی اپنے کسی بندے کے ذریعے اور درخت کا گِرنا بھی اسی لیے تھا اور گاڑی کا بند ہونا بھی۔۔۔ کیونکہ اگر یہ دو کام نہ ہوتے تو شاید سئیر آگے جاتی اور چٹان کے نیچے گاڑی آ جاتی اور اُس کی موت واقع ہو جاتی۔۔۔ جیسے ہی مومنہ کے منہ سے لفظ موت نکلا وہ چلملا اُٹھی۔۔۔ کہ ولی نے بھی تو موت سے بچایا تھا اُس کو۔۔۔ اگر وہ وہاں سے چلی آتی تو جن نہیں چھوڑتا اُس کو۔۔۔ وہ گہری سوچ میں چلی گئی کہ میں احسان فراموش رہی اور اپنے محسن کو بھول گئی۔۔۔ لیکچرار: اُس کی خاموشی کو توڑتے ہوئے، لگتا ہے مومنہ تم نے بہت قریب سے محسوس کیا ہے اس واقعہ کو۔۔۔ ورنہ کوئی اتنی گہرائی سے جواب نہیں دے سکتا تھا۔۔۔ مومنہ: گھر آکر خود کو تنہا کر لیتی ہے اپنے روم میں۔۔۔ وضو کرتی ہے کافی دِنوں کے بعد۔۔۔ بیٹھ جاتی ہے فرش پر مگر اُس کا دھیان نہیں لگ رہا، بارہا کوشش کے بعد بھی مومنہ کا دھیان نہیں لگتا، وہ تصور بھی نہیں کر پاتی۔۔۔ وہ وہی رونا شروع کر دیتی ہے کہ ایک چنگاری محبت کی اُس کے دِل میں جلی تھی مگر اُس نے بُجھا دی۔۔۔۔ کافی دیر وہ روتی رہی مگر کچھ حاصل نہ ہوا۔۔۔ پھر اُس نے خود سے عہد لیا کہ وہ اب خود کو بدلے گی چاہےکچھ بھی ہو جائے۔۔۔ اُس کا دل کر رہا تھا کہ ابھی ولی سے بات کرے مگر نہ کر سکی۔۔۔ وہ نماز کی پابند ہوگئی قرآن پڑھنا شروع کر دیا اور زیادہ تر وقت یا تو روتے یا سوچتے گزار دیتی۔۔۔ ایک ماہ سے کچھ دن زیادہ گزر گئے وہ پابند ہوگئی تھی عبادات کی۔۔۔ اور دعا مانگتی تھی کہ یا رب وہ چنگاری پھر سے جلا دے۔۔۔ وہ چنگاری اپنے نام کی پھر سے جلا دے۔۔۔۔ جاری ہے۔۔۔۔
-
چراغ دل
چراغِ دل: پارٹ 5 مومنہ: اپنی جگہ پر محتاط سی ہو کر بیٹھی رہی۔۔۔ نِدا بھی اسی کے پاس تھی۔۔ کینیڈیڈیٹ وقار: میرے دوست نے ایک دفعہ مجھے ایک خواب سُنایا۔۔۔ اُس نے کہا کہ ایک دن وہ سڑک کے کنارے کنارے چل رہا ہے وہاں ایک گاڑی ہے اُس میں ایک پوری فیملی پکنک منانے کے لیے جارہی تھی۔۔۔ ساری فیملی گاڑی کی دوسری طرف کھڑی تھی۔۔۔ ایک بچی جس کی عُمر کوئی 13 سال ہے وہ گاڑی کی اس طرف کھڑی ہے جِدھر روڈ ہے۔۔۔ ولی کہتا ہے اُسے ایک گاڑی روڈ پر تیزی سے اُس طرف آتی نظر آتی ہے وہ بھاگ کر بچی کے پاس جاتا ہے اور اُس کا ہاتھ پکڑ کر سائیڈ پر کر دیتا ہے۔۔ ( مومنہ انہماک انداز میں سُن رہی ہے) بچی آآآآآ ہی بس بول پاتی ہے۔۔ یعنی وہ گونگی تھی بول نہیں سکتی تھی۔۔۔ ولی کہتا ہے میں اُس بچی کے حلق میں انگلی ڈالتا ہوں اور ضرور سے اللہ کہتا ہوں اور آسمان کی طرف دیکھتا ہوں۔۔۔ کہ بچی کے حلق سے آواز نکلتی ہے۔۔ اور وہ چلاتی ہوئی اپنی فیملی کےپاس چلی جاتی ہے۔۔۔۔ اس خواب کو گزرے چند دن ہی ہوئے تھے کہ میں ولی کے ساتھ روڈ پر پیدل واک کر رہا تھا کہ ایک گاڑی ہمارے پاس سے گزری۔۔۔ تھوڑا آگے جا کر رُک گئی۔۔ اور اُس سے ایک بچی اُتری اور بھاگ کر ولی کی ٹانگوں سے لپٹ گئی۔۔۔۔ ولی اُسی جگہ پر بیٹھا اور بچی کے سر سے بوسہ لیا۔۔ اُس بچی کے ممی پاپا بھی باہر آچکے تھے۔۔۔ وہ بولے کہ ہماری بچی تم کو دیکھتے ہی شور مچانے لگ گئی تھی کہ پاپا ماما یہی ہے وہ۔۔۔ولی مسکرا دیا۔۔۔ آپ کی بچی کو غلط فہمی ہوئی ہے شاید کوئی۔۔۔۔ ولی یہ کہہ کر آگے چل دیا۔۔۔ میں نے پوچھا کیا یہ وہی بچی نہیں جو خواب تم نے سنایا تھا۔۔ ولی کی آنکھیں نم تھی بولا ہاں وہی بچی ہے۔۔ پر تم نے بتایا کیوں نہیں۔۔۔۔ ولی بولا کیا بتاتا۔۔۔۔ ہیں؟ وقار: یہ تھا میرے سامنے ولی کے خواب کی ایک حقیقت کا کُھلنا۔۔۔۔ دوسری حقیقت اُس وقت کُھلی جب ولی کی بھابی کو دل کا اٹیک ہوا اور وہ 3 دن تک آئی سی یو میں رہی۔۔۔۔ اس اٹیک کے بعد ولی نے پھر ایک خواب دیکھا: ولی کہتا تھا کہ وہ اپنے گھر گیا سامنے کمرے میں اس کی بھابی لیٹی ہوئی ہے۔۔۔ ولی اُس کے پاس جاتا ہے اور پوچھتا ہے کیسی ہیں آپ؟ ولی کی بھابی کہتی ہے سب نے میرا حال پوچھا پتہ لینے آئے بس ایک تم نہیں آئے۔۔۔۔ ولی مسکرایا اور جواب دیا۔۔۔ عیادت مریضوں کی کی جاتی ہے صحت مندوں کی نہیں اُٹھیے آپ بالکل ٹھیک ہیں وہ دیکھیں باہر بچے پریشان حال ہیں اُٹھو اُن کو تیار کرو کھانا کھلاؤ۔۔۔۔ وقار: ڈاکٹروں نے کچھ ٹیسٹ تجویز کیے ہوئے تھے ان کے لیے۔۔۔۔وہ گئے چیک اپ ہوا مگر یہ کیا تمام کی تمام روپورٹ بالکل کلیئر ہیں۔۔ ڈاکٹر بھی حیران کے یہ کیسے ممکن ہو سکتا ہے کچھ دن پہلے ہی اٹیک ہوا تھا اور آج یہ کنڈیشن ہے کہ سب روپورٹ کلیئر ہیں دل کو کوئی مرض ہی نہیں۔۔۔۔ وقار: یہ تھی ولی کے خواب کی دوسری حقیقت جو ہم نے خود دیکھی۔۔۔ (مومنہ بڑے دھیان سے سُن رہی تھی سب) اور بھی بہت سے خواب ہیں جو حقیقت بن کر آشکار ہوتے ہیں۔۔۔ بات لمبی ہو جاۓ گی اس لیے سمیٹ رہا ہوں مضمون کو اس پر کہ ایک خواب کی حقیقت کا بذاتِ خود بھی مجھے بے صبری سے انتظار ہے۔۔۔ ولی نے مجھ سے کہا تھا قدرت اپنے نظام کو حرکت دے گی اور تم ضرور اس خواب کی حقیقت کو بھی پاؤ گے۔۔۔ نِدا: نِدا سے نہ رہا گیا وہ ہال میں اپنی سیٹ سے اُٹھی اور بولی" اور وہ خواب کیا ہے؟ وقار: نِدا کی آواز سُن کر خاموش ہوتے ہوئے پھر بولا۔۔۔۔ وہ خواب ہے ایک لڑکی کو ایک جن سے بچانا خواب میں اور اُس لڑکی کا نام مومنہ ہے۔۔۔ یہ کچھ عرصہ پہلے ہی کا خواب ہے کہ کیسے وہ ایک جگہ موجود تھا وہاں یہ یہ واقع پیش آیا۔۔ وقار نے ساری کہانی سنائی۔۔۔ ( یہ خواب کا ذکر مومنہ کے چہرے پر چمک لا رہا تھا اور نِدا کو پریشان کر رہا تھا اور وہ حیرتوں میں ڈھل رہی تھی۔۔۔ کہ مومنہ کی اور اس کی باتیں کس قدر مماثلت رکھتی ہیں۔۔۔) وقار: میرا بات کرنے کا مقصد یہ تھا کہ کچھ لوگ سِرے سے ہی خوابوں کو بے جا مانتے ہیں اور کچھ اس کو جسمانی تھکاوٹ اور دباؤ کی وجہ بتاتے ہیں اور کچھ خوابوں کو با تعبیر مانتے ہیں مگر کچھ خواب ایسے بھی ہوتے ہیں جو اپنی ایک حقیقت رکھتے ہیں۔۔۔ مومنہ: مومنہ بڑی بے صبری سے بولنا چاہ رہی تھی کہ ولی کے اس خواب کی حقیقت وہ ہے۔۔۔ مگر ایک ہیجان اُس کو روک رہا تھا۔۔ پھر اُس سے رہا نا گیا: مومنہ اپنی جگہ سے اُٹھ کھڑی ہوئی۔۔ اور بولی کے ولی کے اس خواب کی حقیقت میں ہوں مومنہ۔۔۔۔۔ مومنہ کی زبان سے یہ الفاظ نکلنا تھے کہ سب مومنہ کو دیکھنے لگ گئے۔۔۔ وقار: جو سٹیج پر کھڑا تھا بڑی بڑی آنکھیں کھول کر مومنہ کو دیکھ رہا تھا۔۔۔ اور ولی کے لفظوں پر غور کر رہا تھا کہ "قدرت اپنے نظام کو حرکت دےگی اور تم خود حقیقت کو دیکھو گے" سارے ہال میں ایک سناٹا تھا۔۔۔ پھر کچھ دیر چہ مگوئیاں شروع ہو گئی کہ شاید یہ کوئی ڈرامہ ہے۔۔ یا بے وقوف بنایا جا رہا۔۔۔ وقار اپنی جگہ کھڑا حیرت کا باب بنا ہوا اور مومنہ اپنی جگہ کھڑی سب کے چہروں کو دیکھ رہی۔۔۔ نِدا خاموش مومنہ کے پاس کرسی پر بیٹھی اپنی سوچ میں گُم۔۔۔۔ اتنے میں ہال میں آگے سے ایک آواز آئی کہ ہم کیسے مان لیں کے یہ سب اس خواب کا ایک لنک ہے۔۔۔۔ ہال پر پھر ایک خاموشی طاری ہے۔۔۔ نِدا: اچانک نِدا اُٹھی اور بولی کہ ہاں یہ سچ ہے۔۔۔ ولی کا خواب اور میری کزن مومنہ کا واقعہ سچ میں ملتا جلتا ہے۔۔ ہال میں ایک تجسس بڑھ گیا اور کہا کہ کیا مومنہ اسٹیج پر آ کر اپنا واقعہ شئیر کر سکتی ہے، مومنہ: اسٹیج کی طرف جاتے ہوئے ساتھ نِدا بھی چل پڑی۔ مومنہ: نے اپنی ساری کہانی امریکہ سے پاک آنے گھر سے وہاں سیر کو جانے تک ولی کو دیکھنا جن والا واقعہ اور گاڑی کا خراب ہونا پھر ولی اور جن کے معاملات اور وہ کمرہ۔۔ اور دوبارہ جا کر دیکھنا وہاں کچھ بھی نہیں ہے۔۔۔ یہ سب وہ سُنا رہی اور اس کی آنکھ سے آنسو ٹپک پڑے۔۔۔۔ سارا ہال اُٹھ کھڑا ہوا اور وقار کے خواب اور حقیقت کے موضوع کو بہت پذیرائی ملی۔۔۔ نِدا: ندا وقار سے مخاطب ہوتے ہوئے کیا تمہارے پاس تمہارے دوست کی کوئی تصویر ہے؟ وقار: وقار اپنے موبائل کو نکالتے ہوئے جی باکل ہے اور گیلری سے ایک تصویر نکال کر دکھائی۔۔۔ مومنہ: مومنہ نے موبائل وقار سے پکڑ لیا اور تصویر کو دیکھنے لگ گئی اور بولی ہاں یہی تو ولی ہی ہے۔۔۔۔ اس فنکشن کے اختتام پر وقارکے موضوع کو سب سے بہترین پذیرائی ملی۔۔۔ جب کہ وہ خواب اس کے نہیں تھے مگر بیان کرنے کی بنا پر اُسے بیسٹ مضمون قرار دیا گیا۔۔۔ اور بہت سے طلبہ نے وقار سے ولی کو ملنے کی خواہش کا اظہار کیا۔۔۔۔ نِدا نے وقار سے فنکشن کے بعد ملنے کا کہا تو وقار نے کہا ٹھیک ہے۔۔۔ نِدا اور مومنہ کینٹین میں وقار کا انتظار کر رہی تھیں۔۔۔ کچھ دیر بعد وقار آیا اور اُن کے پاس بیٹھ گیا۔۔۔ وقار: حیرت سے مومنہ کو دیکھتےہوئے۔۔۔مجھے تو اب بھی یقین نہیں ہو رہا کہ آپ ولی کے خواب کی حقیقت ہیں۔۔ مومنہ: ہاں میں ہی ہوں۔۔ نِدا: ولی کیا کرتا ہے۔۔۔ وقار: وہ کھیتی باڑی کرتا ہے بس۔۔۔ نِدا: وہ ایسے کیسے کر لیتا ہے؟ وقار: اس کا جواب میرے پاس بھی نہیں ہے بس ولی کا یقین ہے کہ اُس کے خواب اللہ کی طرف سے ہی ہوتے ہیں۔۔۔ اِس میں اُس کا بھی کوئی عمل دخل نہیں ہے۔۔۔ بس اللہ ذریعہ بناتا ہے اپنے بندوں کو۔۔۔ وہ کوئی بھی ہو سکتا ہے۔۔ مومنہ: کیا میں ولی سے بات کر سکتی ہوں؟ وقار: جی کیوں نہیں میں ابھی کال کرتا ہوں۔۔۔ وقار ولی کو کال ملاتا ہے۔ ولی: کال اُٹھاتے ہوئے، السلام عليكم ورحمة الله جی وقار بھائی کیسے ہو؟ وقار: مجھے کیسا ہونا چاہیے تھا بالکل اچھا ہوں۔۔ کوئی تم سے بات کرنا چاہتا ہے، ولی: کون ہے جو مجھ ناچیز سے بات کرنا چاہتا ہے۔ وقار: مومنہ کو موبائل پکڑاتے ہوئے۔۔۔خُود ہی پوچھ لو۔ ولی: جی اچھا مومنہ: السلام عليكم ورحمة الله ولی: وعلیکم السلام ورحمة الله مومنہ: میں مومنہ بات کر رہی ہوں۔۔۔ دھیمے سے لہجے میں مومنہ بولتے ہوئے۔۔۔ ولی: ایک سوالیہ نشان چہرے پر سجائے ہوئے۔۔ کون مومنہ؟ مومنہ: وہی آپ کے خواب والی مومنہ ولی: وقار کی ایک شرارت سمجھتے ہوئے۔۔۔ وقار باز نہیں آئے گا میری ٹانگ کھینچنے کے لیے ڈرامہ کر رہا میرے ساتھ۔۔۔ مومنہ: نہیں ایسا کچھ نہیں ہے میں سچ میں مومنہ بات کر رہی ہوں۔۔ ولی: یہ ممکن نہیں ہو سکتا۔۔۔ مومنہ: کیا آپ نے مجھ سے خواب میں پوچھا نہیں تھا۔۔ مومنہ کیا تلاش کر رہی ہو؟ ولی: تھوڑی دیر خاموش رہنے کے بعد، ہاں "اور یہ وہ حصہ تھا جس کا ابھی وقار کو بھی علم نہیں تھا کیونکہ وہ یونی چلا گیا تھا" مومنہ: ہیلو ولی: جی جی سُن رہا ہوں اور حیرت میں بھی کہ ایک اور خواب حقیقت بن کر سامنے آ گیا۔۔۔کیسی ہیں آپ مومنہ؟ مومنہ: میں ٹھیک ہوں یہ سب کیا ہے؟ ولی: اللہ کی قدرت اور کچھ نہیں۔۔ مومنہ: کیسی ہے یہ اُس کی قدرت؟ آپ کا خواب میری حقیقت کیسے بن سکتا؟ ولی: اللہ جو چاہے کر سکتا ہے وہ قادر ہے سب کچھ کرنے پر۔۔۔ مومنہ: خاموش رہتے ہوئے۔۔۔۔ مدہم سی آواز میں۔۔۔ جی ولی: کیا آپ محسوس نہیں کر رہیں خُدا کی قدرت کو؟ مومنہ: جی کر رہی ہوں بہت قریب سے محسوس۔۔۔ ولی: ہر راز کے اندر ایک راز ہے۔۔۔ مومنہ: جی دیکھ رہی ہوں۔۔میں آپ سے رابطہ میں رہنا چاہتی ہوں کیا یہ ممکن ہے؟ ولی: ہمارا رابطہ ہے۔۔ کبھی ٹوٹا نہیں۔۔۔ مومنہ: موبائل پر یا حقیقت میں مل سکتے۔۔۔ ولی: تمہاری تو حقیقت ہی ہے خواب تو میں ہوں۔۔۔ پھر بھی ہم ضرور ملیں گے اگر قدرت نے چاہا تو۔۔ مومنہ: اجازت لیتے ہوئے موبائل وقار کو پکڑا دیا۔۔۔ وقار: دوست میں تم سے بعد میں بات کرونگا ابھی واپس جانا ہم کو۔۔۔ کال بند مومنہ: پلیس مجھے ولی کا نمبر دے دیں۔۔۔ وقار کاپی پر نمبر لکھ مومنہ کو دے دیتا ہے۔۔ وقار اپنے شہر کے طرف روانہ اور نِدا اور مومنہ اپنے گھر کی طرف۔۔۔ یہ دن نِدا اور وقار کے لیے حیران کن اور مومنہ کے لیے خوبصورت دن تھا۔۔۔۔۔ جاری ہے ۔۔۔۔۔
-
چراغ دل
چراغِ دل: پارٹ 4 مومنہ: مومنہ کی زندگی میں ایک بدلاؤ آ رہا تھا جس کو وہ خُود تو محسوس نہیں کر رہی تھی مگر آس پاس والوں نے محسوس کر لیا کہ یہ لڑکی یکسر کیسے بدل گئی؟ـــ ملازمہ: بیٹا تم پہلے سے کافی بدل گئی ہو؟ مومنہ: وہ کیسے اماں؟ ملازمہ: بیٹا پہلے تم گھومتی پھرتی تھی گھر میں بھی چپ کر کے نہیں بیٹھتی تھی ہر وقت کچھ نہ کچھ کرنے کی لگن کھانا پینا یہ تیرے شوق تھے۔۔۔۔ اب جب سے تم گھوم کر آئی ہو اپنے کمرے سے باہر ہی نہیں نکلتی ہو۔۔ مومنہ: اماں تھک گئی ہوں میں بھاگ بھاگ کر بول بول کر یہ ہَلا غُلا اب مجھے ایک الجھن سی محسوس ہوتی ہے۔۔ اب میں خود کو تنہا پا کر بہت سکون محسوس کرتی ہوں۔۔۔ ملازمہ: آہ میری بیٹی کو کچھ ہو تو نہیں گیا، اگر تمہارے ممی پاپا نے یکسر یہ بدلاؤ دیکھ لیا تو وہ پوچھیں گے نہیں کیا مجھ سے ؟ کہ کیا ہوا ہماری بیٹی کو خیال نہیں رکھا تم نے اس کا۔۔ مومنہ: اماں وہ کیوں پوچھیں گے کیا میں بُری بن رہی ہوں کہ اچھی۔۔۔ مجھے کسی سے عشق تو نہیں ہُوا جو جو ( مومنہ کی آواز مدھم سی ہوگئی عشق پر آ کر اور وہ گہری خاموشی میں جانے لگی سوچ کے ایک محور میں) مجھ سے کچھ کہیں گے۔۔۔ اس پر ملازمہ کو بھی حیرت ہوئی کہ عشق لفظ پر مومنہ کی زبان لڑکھڑا سی گئی تھی۔۔ ملازمہ: نا بیٹا نا یہ عشق و محبت کی بات نہ کرنا۔۔۔ یہ اُجاڑ دیتے ہیں۔۔۔۔ مومنہ: مومنہ کے پاس اس کا کوئی جواب نہیں تھا کیوں کے وہ ایک گہرا سُناٹا اپنے اندر محسوس کر رہی تھی۔۔۔ مگر پھر بھی اُس نے اماں کو جواب دیا۔۔۔۔ اماں عشق اور مجھے کبھی ہو نہیں سکتا۔۔۔ (ملازمہ اُٹھ کر باہر آگئی کھانے بنانے کا بول کر اور مومنہ اپنے بیڈ پر ہی ٹیک لگا کر کھڑکی کی طرف خاموشی سے دیکھنے لگی) مومنہ: خود سے ہی باتیں کرنے لگی کیا سچ میں مجھے عشق ہوگیا ہے مگر کس سے؟ کس سے ہو سکتا ہے مجھے عشق؟ کیا خود سے؟ یا ولی سے؟ یا اللہ سے؟ آہ اُس نے ایک جھٹکا سا دیا سر کو اور اُٹھ کر باہر آگئی۔۔۔۔ (جیسے جیسے دن گزر رہے تھے مومنہ کی زندگی میں بدلاؤ آ رہا تھا وہ تنہا سے تنہا تر ہوتی جارہی تھی ”اُسے ولی کی ایک بات یاد آگئی کہ جب انسان کا اندر آباد ہو تو پھر اُسے تنہائیوں سے ڈر نہیں لگتا" کیا میرا اندر آباد ہو رہا ہے اُس نے گہری سانس لی اور خود کو محسوس کرنے لگی۔۔۔ ایسے ہی وہ خود کو سوچتے سوچتے گہری نیند میں چلی گئی) مومنہ: ایک خواب مومنہ کو اپنی آغوش میں لینے کو تیار تھا۔۔ مومنہ دیکھ رہی ہے کہ ایک کمرہ ہے جس میں ہلکی ہلکی روشنی کی کرنیں پڑ رہی ہیں شاید یہ کُھلا کمرہ ہے جس پر صرف ایک چھت ہے اور ستون ہیں دیواریں نہیں ہیں ہلکی ہلکی روشنی کے ساتھ ٹھنڈی ٹھنڈی ہوا بھی چل رہا ہے اور وہ اس میں کھڑی دیکھ رہی ہے اِدھر اُدھر۔۔۔ اچانک اُس کے کان میں ایک آواز پڑتی ہے۔۔۔۔"مومنہ کیا ڈھونڈ رہی ہو؟" یہ ولی کی آواز تھی مومنہ یکدم گھوم سی گئی۔۔۔ مومنہ: ولی آپ؟ ولی: جی میں، میں نے محسوس کیا تم کسی چیزکی تلاش میں ہو؟ مومنہ: مجھے نہیں پتہ میں کس تلاش میں ہوں؟ ولی: ہلکا سا مسکراتے ہوئے بولا " آؤ یہاں بیچ و بیچ بیٹھ جاؤ دو زانو ہو کر۔۔۔ مومنہ: اثبات میں سَر ہلاتے ہوئے بیٹھ گئی۔۔۔ ولی مومنہ کے اردگرد ٹہل رہا تھا اور بول رہا تھا۔۔ ولی: اپنی آنکھیں بند کر لو محسوس کرو تمہیں کچھ سنائی نہیں دے رہا۔۔۔ مومنہ: آنکھیں بند کر کے خاموشی کو خود میں سماتے ہوئے۔۔۔ ولی: گہری سانسیں لو۔۔۔ مومنہ: لمبی لمبی سانسیں بھرتے ہوئے۔۔ ولی: اب محسوس کرو تمہارے اندر تمہارے دل سے کوئی آواز آرہی ہے۔۔ مومنہ: گہری خاموشی میں اترتے ہوئے۔۔۔ ہاں دل کی دھک دھک کی تیز آواز اور یہ بڑھ رہی ہے۔۔۔ ولی: اور محسوس کرو کیا یہ آواز بڑھ رہی ہے اور گرمائش دے رہی۔۔۔ مومنہ: ہاں جیسے جلن سی ہو رہی ولی: کیا دھک دھک اللہ ھو اللہ ھو میں نہیں بدل رہی۔۔ مومنہ: ہاں ایک سفید ہاتھ میرے سینے میں داخل ہوا ہے اور اس نے شہادت کی انگلی سے میرے دل کو چُھوا اور میرا دل اللہ ھو اللہ ھو کر رہا ہے۔۔۔ (ایک خاموشی کوئی جواب نہیں آ رہا آگے سے) مومنہ نے آنکھیں کھول دیں دیکھا تو وہ اپنے بستر پر لیٹی ہوئی تھی ، اُس کی زبان پر ایک لفظ"ولی" پھر اچانک اُس کو محسوس ہوا کہ اُس کا دل زور زور سے ڈھڑک رہا ہے اور ایک تپش سی پیدا ہو رہی ہے دل میں، اُس نے آنکھیں بند کر کے محسوس کیا کہ اُس کے اندر سے اللہ ھو اللہ ھو کی آواز بلند ہو رہی ہے۔۔۔ مومنہ وہیں بیڈ پر دو زانوں ہو کر بیٹھ گئی اور آنکھیں بند کیے دل پر دھیان رکھ کر بس سنتی رہی۔۔ ایک ماہ ایسے ہی گزر گیا۔۔۔ اب مومنہ کی زبان پر کلمہ جاری رہتا اور دل میں اللہ اللہ کی صدا۔۔۔ وہ خود کو بہت خوش محسوس کر رہی تھی۔۔۔۔ پھر ایک دن وہ اپنے کمرے میں بیٹھی ہوئی تھی کہ باہر گیٹ پر گاڑی کے ہارن کی آواز آئی۔۔۔ ملازمہ نے گیٹ کھولا۔۔۔ مومنہ اپنے کمرے کی کھڑکی سے دیکھ رہی تھی۔۔۔۔گاڑی اندر پارک ہوئی تو گاڑی میں سے اُس کی کزن نِدا باہر نکلی۔۔۔۔ (نِدا مومنہ کی خالہ زاد کزن ہے) مومنہ نے دیکھا تو خوش ہوئی اور باہر کو نکلی روم سے۔۔۔ نِدا: ملازمہ سے آنٹی مومنہ کہاں ہے؟ مومنہ: دور سے آواز دیتے ہوئے، مومنہ کی جان مومنہ یہاں ہے۔۔۔( نِدا مومنہ کو دیکھتے ہی بھاگ کر مومنہ کے گلے سے لگ گئی اور گلے لگتے ہی گِلے شکوے بھی شروع) نِدا: مومنہ یہ کیا بات ہوئی اس بار تم آئی اور ہمیں خبر ہی نہ دی۔۔ یہ کیسی بے وفائی ہے؟ مومنہ: نِدا کو سینے کے ساتھ زور سے دباتے ہوئے سوری یار اس دفعہ بتا نہ سکی تم کو۔۔۔ نِدا: الگ ہوتے ہوئے چلو کوئی نہیں یار اب باقی مانندہ دن تیرے اور میرے۔۔۔۔ مومنہ: نِدا کا ہاتھ پکڑ کر ڈرائنگ روم میں صوفے پر بیٹھتے ہوئے۔۔۔ اماں آپ کہتی تھی نہ کہ کوئی کھانا پینا نہیں کوئی ہلا غلا نہیں اب آپ نے تنگ آ جانا ہم سے۔۔۔۔ ملازمہ: بیٹا مجھے تو خوشی ہوئی کہ رونق لگی گھر میں۔۔ میں ابھی بیٹی کے لیے پانی لاتی ہوں۔۔ نِدا: مومنہ سے مخاطب ہوتے ہوئے۔۔۔ ویسے یار تم نے اتنے دن اکیلے میں گزارے یاد نہیں آئی تم کو ہماری۔۔۔۔ شرارتی انداز میں" یا پھر کسی اور کو یادوں میں بسا لیا ہے۔۔۔ مومنہ: مسکراتے ہوئے ندا کا ہاتھ پکڑ کر۔۔۔ لے میری جان کے علاوہ کوئی اور ہو سکتا جس کو یاد کروں۔۔۔ نِدا: اچھا جی اتنا پیار۔۔۔ مومنہ: کوئی شک۔۔۔ نِدا: ویسے مومنہ اتنے دن تم کیا کرتی رہی۔۔۔۔ مومنہ: بڑی لمبی کہانی ہے پھر کبھی سناؤں گی ابھی تم پانی پیو اور کمرے میں چلتے ہیں۔۔ مومنہ اور نِدا روم میں جاتے ہوئے۔۔۔ مومنہ نے نِدا کے ہاتھ زور سے پکڑے ہوئے تھے جو نِدا کو احساس دِلا رہے تھے کہ اس کی کزن دوست نے مِس کیا ہو اُس کو بہت، اور یہ تھا بھی سچ کیونکہ کوئی ایسا نہیں تھا جس کو مومنہ اپنے دل کی بات کہتی سوائے نِدا کے کیونکہ وہ دونوں کزن بھی تھیں اور بہت کلوز فرینڈ بھی۔۔۔۔ نِدا: مومنہ کے روم میں انٹر ہوتے ہی، اب بتاؤ کیا باتیں ہیں جو میری دوست کو اندر ہی اندر بے چین کر رہی ہیں۔۔ مومنہ: نِدا کی گود میں اُس نے اپنا سَر رکھ لیا اور اپنی سفر کی روداد نِدا کو سنانے لگی۔۔۔ ولی کو دیکھنا پھر جن والا حادثہ پھر ولی کا ملنا اور بچانا اس کا رات گزارنی وہاں۔۔۔۔ اور دوبارہ جانا اور وہاں کچھ بھی نہیں۔۔۔ یہ سب بتاتے بتاتے مومنہ کی آنکھیں بھر آئیں تھی۔۔۔ نِدا: حیرت سے مومنہ کو اُٹھا کر سامنے بٹھاتے ہوئے۔۔۔ یہ کیسے ہو سکتا ہے ناممکن تم مذاق کر رہی ہو میرے ساتھ۔۔۔ مومنہ: مومنہ کی آنکھ سے ایک آنسو تیزی سے نکلتا ہوا۔۔۔ نہیں یار یہ سچ ہے۔ نِدا: مومنہ کے اُس آنسو کو اپنی انگلی پر لیتے ہوئے، ہاں تمہارا آنسو بتا رہا یہ سچ ہی ہے۔۔۔۔ یہی وجہ ہے کہ تم گُم سُم سی ہو کر پڑی رہی۔۔۔۔ مومنہ: ہاں اس واقعہ نے مجھے یکسر بدل کر رکھ دیا تھا۔۔۔ نہ میں کسی کو بتا سکتی تھی نا کوئی یقین کرتا مجھ پر۔۔ نِدا: مومنہ کو سینے سے لگاتے ہوئے اچھا سب ٹھیک ہو جائے گا کبھی کبھی تنہائی میں انسان اکثر ایسا ویسا سوچتا رہتا ہے۔۔۔ اب میں ہوں نا اب سب ٹھیک ہو جائے گا۔۔۔۔ مومنہ: مسکراتے ہوئے نِدا کے سینے سے لگ گئی۔۔ نِدا بھی یہ سارہ واقعہ سُن کر حیران سی ہوگئی کہ کیسے کوئی انسان موجود ہو اور پھر غائب ہو سکتا ہے۔۔۔۔ کچھ دن دونوں نے ساتھ گزارے۔۔۔پھر نِدا نے مومنہ کو ساتھ لیا اور اپنے گھر کراچی لے آئی کہ اب تم یہاں رہو گی میرے ساتھ۔۔۔ اِس دوران مومنہ کو کبھی کبھی ہی ٹائم ملتا تو وہ ذکر کر لیتی یا پھر خاموش دل کی دھڑکنوں کو محسوس کرتی۔۔ ایک دن نِدا کی یونیورسٹی میں ایک فیسٹیول تھا۔۔ جس میں مُختلف اضلاع کے کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلبہ بھی شامل ہوئے تھے۔۔۔ نِدا: مومنہ کل تم میرے ساتھ یونی چلو گی وہاں فیسٹیول ہے بہت کچھ سُننے کو ملے گا۔۔۔۔ مختلف موضوعات پر تقریر بحث مباحثے ہوں گے۔۔۔ مزہ آئے گا۔۔ مومنہ: اثبات میں سَر ہلاتے ہوئے ٹھیک ہے۔۔ اگلی صبح نِدا اور مومنہ دونوں یونی پہنچ گئے۔۔۔ ہال میں بیٹھ کر کبھی مستفید ہوتے رہے کبھی بور۔۔۔ تقاریر مشاعرے اور مباحثے ہوتے رہے۔۔۔۔ پھر ایک کینڈیڈیٹ آیا۔۔۔۔ اُس کی تقریر کا موضوع تھا "خواب اور حقیقت” جیسے ہی یہ الفاظ مومنہ کے کانوں میں پڑے۔۔۔۔ مومنہ چوکس سی ہو گئی۔۔۔۔ کینڈیڈیٹ: میرا نام وقار ہے اور میں آج آپ کو خواب اور خوابوں کی حقیقت پر اپنا نکتہءِ نظر پیش کرونگا۔۔۔ دراصل یہ خواب میرے نہیں میرے دوست "ولی" کے ہیں۔۔۔ ولی کا نام سُنتے ہی مومنہ پر سکتہ طاری ہو گیا اور نِدا بھی مومنہ کو دیکھ رہی تھی۔۔۔مومنہ کو جیسے ہوش نہیں نِدا مومنہ کو مخاطب کرتے ہوئے مومنہ ہلکا سا منہ کو ہلاتے ہوئے۔۔ مومنہ: سکتے سے باہر آئی اور کہا۔۔ ہاں میں ٹھیک ہوں۔۔ جاری ہے۔۔۔۔۔۔
-
چراغ دل
چراغِ دل: پارٹ 3 مومنہ: مومنہ وہیں یہ بات سُن کر بیٹھ جاتی ہے ٹیلے کے پاس، اور خُود سے باتیں کرنی لگتی ہے، کہ اگر وہ انسان نہیں تھا تو پھر کون تھا، اُس کی آنکھوں کے سامنے ایک ایک سین گردش کر رہا تھا وہ وہاں سے اُٹھی تو اُس درخت کے پاس پہنچی جہاں ولی کو اُس نے پہلی بار دیکھا تھا، مومنہ وہاں بیٹھ کر بھی سوچتی رہی پھر اچانک اُس کے ذہن میں آیا کہ اُس نے تو کیمرے سے ولی کی تصاویر کیچ کی تھیں۔ یہ خیال بجلی کی سی طرح اُس کے وجود میں حرکت کر گیا، اور وہ بھاگی گاڑی کی طرف گاڑی سٹارٹ کی اور سیدھا گھر، ملازمہ: ملازمہ نے دروازہ گیٹ کھولا گھر کا، مومنہ:؛ تیزی سے گاڑی سے اُتری ملازمہ: پوچھتے ہوئے بیٹا آ گئی آپ؟ مومنہ: مومنہ نے کوئی توجہ نہ دی نا بات کا جواب دیا اور سیدھا بھاگتی ہوئی اپنے روم جا پہنچی، تیزی تیزی سے کیمرہ ڈھونڈ کر اس میں کیچ تصویروں کو دیکھنے لگی۔۔۔ ملازمہ: مومنہ کی اس گھبراہٹ کو دیکھ کر وہ بھی پیچھے پیچھے کمرے میں پہنچ گئی اور پوچھنے لگی، بیٹا کیا ہوا آپ کو؟ اتنی پریشان کیوں ہیں؟ مومنہ تیزی تیزی سے کیمرے کی سکرین پر انگلیاں مار رہی تھی کہ اچانک اُس کی آنکھیں کُھلی کی کُھلی رہ گئی، کیونکہ جو تصویر اُس نے ولی کی بنائی تھی اُس میں سوائے درخت کے وہاں کوئی بھی نہیں تھا۔۔ مومنہ: کے ہاتھ سے کیمرہ بیڈ پر گِر گیا اور خُود وہ سکتے کے عالم میں چلی گئی، ملازمہ: پریشانی کے عالم میں مومنہ کو جھنجوڑتے ہوئے، میری بیٹی میری بچی ہو کیا گیا ہے تم کو پہلے تو کبھی ایسا نہیں ہوا۔۔۔ مومنہ: مومنہ چُپ ساکت جیسے جان نہیں جسم میں اور آنکھوں سے بس دیوار کو گھورے جا رہی ہے۔۔ ملازمہ: مومنہ کو جھنجھوڑتے ہوئے سینے سے سر لگا لیتی ہے کیا ہو گیا میری بچی کو؟ مومنہ: اچانک ملازمہ کا کندھے ہلانے سے مومنہ ہوش میں آتی ہے اور کہتی ہے کچھ نہیں ہوا کیا ہونا ہے مجھے۔۔۔ ملازمہ: سوالیہ نظروں سے مومنہ کو دیکھ رہی ہے۔۔ مومنہ: مومنہ محسوس کر چکی تھی کہ اماں پریشان ہیں تو انہوں نے ہاتھ پکڑ کر پاس بیٹھا لیا اماں کو۔۔۔۔ (مومنہ ملازمہ کو اماں کہہ کر پکارتی تھی) اور بچوں کی طرح پوچھنے لگی کہ اماں کیا جن ہوتے ہیں؟ ملازمہ: ہاں بیٹا جِن ہوتے ہیں وہ بھی اللہ کی ایک مخلوق ہیں۔۔۔ پر کیوں پوچھ رہی ہو تم؟ مومنہ: اور کیا روح انسان کی شکل میں دیکھ سکتے ہم؟ ملازمہ: جی بیٹا یہ جو اللہ کے ولی ہوتے ہیں نہ یہ اختیار رکھتے ہیں اور مدد کے لیے ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچ جاتے۔۔۔ مومنہ: گہری سانس بھرتے ہوئے، مگر وہ مطمئین نہیں ہو پارہی تھی نہ خُود سے نہ آج کے واقعہ سے نہ ہی گزشتہ واقع سے، باقی سارے دن اس کے نارمل گزر رہے تھے بس یہ دو واقعات اُس کی زندگی میں عجیب تھے۔۔ مومنہ: اس دن کے بعد اکثر خاموش رہنے لگ گئی جیسے اُس کی زندگی میں کوئی بدلاؤ آ گیا ہو، ایک شب مومنہ ولی کو بے اختیار سوچنے پر مجبور ہو گئی، اُس شب وہ بس یہی سوچ رہی تھی کہ اُس نے ایک ہاتھ مجھ کو چُھوا بھی نہیں اور نہ مجھے غور سے دیکھا۔۔ آخر وہ ایک بارعب لڑکا تھا اور میں لڑکی تھی، مگر کہیں بھی ولی نے ایسا تاثر نہیں دیا کہ ایک لڑکی اس کے ساتھ ہے، اور اُس کا روٹی پکانا اور روٹی کا عجیب مزے دار ذائقہ۔۔۔ مومنہ ولی کی صورت کو ذہن میں پکا رہی تھی بار بار جھٹکنے پر بھی ولی کی تصویر اس کے ذہن پر سوار ہو جاتی تھی، (شاید ولی بھی اُس کے دل پر چوٹ لگانا چاہتا تھا، مگر یہ کیسی چوٹ ہے جس میں درد نہیں ہے) انہیں سوچوں میں گُم مومنہ کی آنکھ لگ جاتی ہے، مومنہ خواب میں دیکھتی ہے کہ وہ اپنے گھر کے صحن میں بیٹھی ہوئی ہے کہ اُس کو ولی نظر آتا ہے وہ دیکھتی ہے کہ ولی اُس کی طرف ہی آرہا ہے اور اس سے بات کرتا ہے، ولی: ولی مسکراتے ہوئے کہتا ہے مجھے کیوں یاد کر رہی ہو مجھے کیوں تلاش کر رہی ہو؟ ہواؤں کا وجود ہو کر بھی وہ نظر نہیں آتی آپ تلاش کرنا بھی چاہیں پا نہیں سکتے۔۔۔ مگر وہ ہر جگہ موجود بھی ہے، مومنہ: میں جاننا چاہتی ہوں آپ کون ہیں، کیوں آئے ایسے؟ ولی: مسکرا کر مومنہ کا ہاتھ پکڑتے ہوئے بولا، میں بھی تمہاری طرح اللہ کا ایک بندہ ہوں، مجھے نہیں پتہ میں کیوں آیا تھا یا بھیجا گیا تھا بس جو چیز مقدر میں ہونی ہو ہو کر رہتی۔ بس تمہاری حفاظت منظور تھی رب کو سو اُس نے مجھے ذریعہ بنا کر سامنے کھڑا کر دیا، مومنہ: کیا رب مجھ سے اتنا پیار کرتا ہے؟ ولی: بہت زیادہ پیار کرتا ہے، تم اُس کی بہت پیاری، اچھی اور نیک بندی ہو، مومنہ: ہلکا سا ہنستے ہوئے، میں اور نیک اور اچھی بندی رب کی۔۔۔ جس نے کبھی رب کو ایسے جانا ہی نہیں جیسے جاننے کا حق اُس کا، کبھی مانا نہیں جیسے ماننے کا حق اُس کا، میں گنہگار نافرمان ہوں۔۔۔ پیاری کیسے؟ ولی: مسکراتے ہوئے، یہ راز بھی ایک دن کُھل جائے گا وہ قادر ہے سب کچھ کرنے پر، ولی بولا راز کے اندر راز ہے۔۔۔۔ اور غائب ہو گیا۔۔ مومنہ: اچانک مومنہ کی آنکھ کُھل گئی اور اُس کی زبان پر پہلا لفظ، "ولی" تھا مومنہ نے اِدھر اُدھر دیکھا کوئی نہیں تھا اُٹھی اپنے بیڈ سے کھڑکی سے باہر جھانکا باہر بھی کوئی نہیں تھا، وہ واپس آکر بیڈ پر بیٹھ گئی، اور سوچنے لگی کیا میں اللہ کی نیک بندی ہوں؟ خود سے پوچھے خود سے جواب دے، کافی ٹائم گزر گیا اُس کے کان میں اذان کی آواز گونجی۔ اللہ اکبر اللہ اکبر۔۔۔ جیسے جیسے صدا مومنہ کے کان میں پڑ رہی تھی ویسے ویسے اُس کا دل عجیب سی کیفیت میں بدل رہا تھا، پہلی بار اُس نے اذان کو اتنے غور سے سُنا، جب موؤذن نے صدا دی، "لا الہ الا اللہ" تو مومنہ کے دل میں بات آئی کے ولی بھی تو یہی ذکر کر رہا تھا۔۔۔ وہ وہیں بیڈ پر بیٹھ گئی دو زانوں ہو کر اور ہلکی ہلکی آواز میں " لا الہ الا اللہ" لا الہ الا اللہ" کا ذکر کرنے لگ گئی، مومنہ کی زبان پر سرور اور دل میں ترنم پیدا ہو رہی تھی، اُسے سچ میں آج احساسِ بندگی ہو رہا تھا وہ جھوم جھوم کر ذکر کرنے لگ گئی اُسے احساس ہی نہیں ہوا کتنا وقت گزرا کب اماں اُس کے کمرے میں آ گئی، ملازمہ: آواز سن کر مومنہ کے کمرے کی طرف آئی دروازہ کھول کر دیکھا تو مومنہ بیڈ کے سینٹر میں دو زانو ہو کر ذکر کر رہی ہے۔۔ ملازمہ نے پاس جا کر مومنہ کے کاندھے پر ہاتھ رکھا تو مومنہ ڈر سی گئی۔۔۔ مومنہ: آنکھیں کھولتے ہوئے اماں آپ؟ ملازمہ: بیٹا یہ تُجھ کو ہو کیا گیا ہے؟ مومنہ: خوشی سے اماں دیکھ نہیں رہی آپ کے ذکر کر رہی ہوں۔۔۔ اللہ کی اچھی بندی بن رہی ہوں، ملازمہ: بیٹا بات تو ٹھیک ہے تیری مگر اچانک سے سب کچھ کیسے؟ مومنہ: اماں رب جب چاہے دل میں اپنی یاد ڈال دے، اچھا ابھی ہٹیں مجھے نماز پڑھنی ہے وضو کرنے دیں۔۔ ملازمہ: ٹھیک ہے بیٹا میں بھی پڑھ لوں جا کر۔۔۔ مومنہ: اُٹھی اچھے سے وضو کیا خود کو اچھے سے کور کر کے نماز کے لیے کھڑی ہوگئی، پہلے بھی مومنہ کبھی کبھی پڑھ لیتی تھی مگر اتنے اہتمام سے نہیں، لگتا تھا آج اور ہی روح مومنہ میں پروان چڑھ رہی ہے، اُس نے خُوب اچھے سے نماز پڑھی پھر کچھ دیر بیٹھی رہی پھر دعا کی اور بیڈ پر آ کر لیٹ گئی۔۔۔ مومنہ رات کے خواب کے بارے میں سوچنا شروع ہو گئی، ولی کے آخری الفاظ " راز کے اندر راز ہے" اس کو سوچنے لگی، اور اپنے دل کے اندر پیدا ہوتے مُحبت کے جذبات کو محسوس کرنے لگی، مومنہ یہ سوچ رہی تھی کہ یہ محبت کا احساس کس کے لیے ہے ولی کے لیے کہ ولی کے خُدا کے لیے؟ جاری ہے۔۔۔۔۔
-
چراغ دل
چراغِ دل: پارٹ 2 ولی: ایک نظر اُٹھا کر مومنہ کو دیکھتا ہے اور خاموش رہتا ہے کچھ نہیں کہتا، مومنہ: پھر تذبذب سے پوچھتی ہے پلیز مجھے بتائیں کون تھا وہ جس سے آپ بات کر رہے تھے؟ ولی: آتش دان کے قریب بیٹھ کر مومنہ کو اشارہ کرتا ہے یہاں آؤ آگ کے پاس بیٹھو، مومنہ: مومنہ اپنی جگہ سے اُٹھتی ہے اور آتش دان کے پاس ولی کے پاس بیٹھ جاتی ہے، ولی: تم جب وہاں ٹیلوں کے پاس تصویریں بنا رہی تھی وہاں ایک حادثہ ہوا تم بے خبر ہو اُس سے مگر جنات کا نقصان ہوا۔۔ بس انہی میں سے ایک جن بدلہ لینے آیا تھا۔۔ تو اُسی سے تکرار کر رہا تھا۔۔۔ مومنہ: حیرت سے ولی کو دیکھ رہی تھی اور جن کا سُن کر سہم سی گئی ایسے جیسے کسی معصوم سی گُڑیا کو کسی کونے میں بیٹھا دیا جائے، ولی: خاموشی سے مومنہ کو دیکھ رہا تھا مومنہ: دھیمی سی آواز سے بولی، اب اب میرا کیا ہوگا؟ کیا وہ مجھے تنگ نہیں کرے گا ولی: نہیں وہ تم کو تنگ نہیں کرے گا میری اُس سے بات ہو چکی۔۔۔ بس اب تم دوبارہ کبھی اُس جگہ نا جانا کہ جانے انجانے میں پھر کچھ ہو نا جائے۔۔۔ مومنہ: جی ٹھیک ہے مگر آپ کیسے بات کر لیتے ہیں؟ کیا آپ کو ڈر نہیں لگتا ان سے؟ ولی: ہلکی سی مسکراہٹ لب پر سجا کر بولتا ہے، یہ تو ہمیں بھی نہیں پتہ کہ ہم کیسے کر لیتے بات یا کیوں ڈر نہیں لگتا۔ مومنہ: کچھ تو ہے پلیز کیا آپ مجھے نہیں بتا سکتے کیا؟ ولی: بتانے والی کوئی چیز ہے نہیں بس اللہ کر ذکر کرتے ہیں اُسی ذکر کا یہ دوام ہے۔۔۔ خُود کو اس قدر ذکر میں ضم کر دو کے آپ کا اپنا وجود ہی نہ رہے۔۔۔ یہ کہہ کر ولی خاموش ہو گیا۔۔۔ مومنہ: کیا میں بھی اللہ کو یاد کر سکتی ہوں؟ ولی: سب کو چاہیے کہ اُس کو یاد کریں کبھی غفلت میں نہ پڑیں۔۔۔ مومنہ: میں مشکور ہوں آپ کی کہ آپ نے میری مدد کی۔۔۔ ولی: شکر اُس ذات کا جو اپنے بندوں کو پابند کرتا ہے مخلوق کی مدد کے لیے۔۔ اب تم سو جاؤ آرام کرو۔۔ مومنہ: اُٹھی اور اپنی جگہ پر جا کر لیٹ گئی مگر اب کے نیند اُس سے بہت دور تھی۔۔ ولی: ولی واپس آنکھیں بند کیے دھیان باندھ کر بیٹھ گیا اور ذکر میں محو ہو گیا۔۔ مومنہ: اب ولی کو ہی دیکھ رہی تھی اور سوچوں میں گُم سی سو گئی صبح ہو چکی تھی۔۔۔ مومنہ: آنکھ بیدار ہوئی دیکھا تو سامنے ولی نہیں تھا وہ اُٹھی اور خود کو سیٹ کر کے باہر نکلی تو دیکھا ولی آگ جلائے ہوئے باہر بیٹھا ہے اور کچھ پکا رہا ہے۔۔۔ ولی: اُٹھ گئی تم؟ کیسی گزری رات؟ مومنہ: جو اب بالکل مطمین تھی ولی کے پاس کھڑی ہو کر بولی بہت اچھی گزری، آپ یہ کیا بنا رہے ہیں؟ ولی: کیتلی سے ڈھکن اُٹھاتے ہوئے قہوہ بنا رہا ہوں ٹھنڈے وجود کو گرمی دیتا ہے اور معدے کو تقویت۔۔ مومنہ: جی اچھی بات ہے، دونوں نے قہوہ پیتے کافی باتیں کی۔۔۔ ولی: چلیں ابھی آپ کی کار کا کچھ کرتے ہیں مومنہ: جی ٹھیک ہے وہ دونوں کار کی طرف چل دئیے گاڑی کے پاس پہنچ کر۔ مومنہ: میں ایک بار دیکھتی ہوں سٹارٹ کر کے شاید کچھ ہو جائے۔۔۔ مومنہ گاڑی میں بیٹھی سوئچ آن کیا گاڑی سٹارٹ ہو گئی مومنہ کی حیرت کبھی آئے کبھی جائے۔۔۔ وہ گاڑی کے باہر آئی اور بولی سَر گاڑی تو بالکل ٹھیک ہے پتہ نہیں رات کو کیا ہو گیا تھا اس کو۔۔۔ ولی: مسکرایا اور گاڑی کو دیکھ کر بولا ہر چیز کسی مقصد کے تحت ہوتی ہے۔۔اب تم جلدی سے گھر جاؤ، مومنہ: مسکراتے ہوئے جی سَر، ہاں میں چلتی ہوں کافی پریشان ہو چکی یہ سفر میری زندگی کا ایک خطرناک سفر رہا۔۔۔ مومنہ اللہ حافظ بول کر گاڑی میں بیٹھ جاتی ہے ولی: مسکراتے ہوئے اسے اللہ حافظ کہتا ہے اور مومنہ کو الوداع کر دیتا ہے۔۔۔۔ مومنہ: سارے راستہ میں پچھلے دن کا اور گزشتہ رات کا سوچ سوچ کر کبھی مسکراتی ہے اور کبھی اُداس ہو جاتی ہے۔۔۔ اسی حال میں اُسے پتہ ہی نہیں چلتا کب گھر پہنچ گئی۔۔۔ ملازمہ: بیٹا آپ کہاں تھیں رات کو میں اتنی پریشان رہی ہوں کہ ساری رات نہیں سو سکی۔۔۔ مومنہ: بس اتنے بولتے ہوئے کسی کا فون تو نہیں آیا تھا بھائی ممی پاپا کا؟ ملازمہ: بیٹا نہیں کسی کا فون نہیں آیا تھا، ملازمہ پھر پوچھتے ہوئے بیٹا مگر تم تھی کہاں؟ یہ تو بتاؤ مومنہ: آنٹی کیا بتاؤں بہت بُری پھنس گئی تھی میں گاڑی خراب ہوگئی اور ہوئی بھی ایسی جگہ جہاں نا تو کوئی آنے جانے والا نہ سروس تھی۔۔۔ ملازمہ: اہ اللہ تیرا شکر تُو نے با حفاظت بیٹی کو واپس گھر پہنچا دیا۔۔ مومنہ: خاموشی سے اپنے کمرے میں چلی گئی کچھ دن تک مومنہ ایسے ہی چپ چاپ رہتی اور سوچوں میں گُم رہتی رہی۔۔ کہ آخر یہ سچ ہے سب کہ ایک خواب تھا اُس کا؟ کیا سچ میں ولی کسی جن سے باتیں کر رہا تھا یا مجھ سے جھوٹ بولا گیا؟ اگر ایسا کچھ ہے تو ولی نے کیسے کیا یہ سب؟ کیونکر کیا؟ یا اس کے پیچھے اُس کا کوئی مقصد تو نہیں؟ یہ کچھ سوالات تھے جو اندر ہی اندر اُسے بے چین کیے جا رہے تھے۔ مومنہ: ایک دن اُس کا دل کیا کہ وہ دوبارہ وہاں جائے اور ولی سے مل کر آئے۔۔۔ اُس نے گاڑی نکالی اور نکل پڑی اُسی راہ پر۔۔۔ کچھ ہی دیر بعد وہ وہاں پہنچ گئی جہاں ولی رہتا تھا۔ اُس نے گاڑی سڑک کے ایک سائیڈ پر کھڑی کی اور پیدل ہی وہاں پہنچ گئی۔۔ وہاں پہنچ کر مومنہ کی حیرت کی انتہا نہ رہی کہ وہاں تو کوئی گھر ہی نہیں ہے۔۔ بلکہ مکان کا نام و نشان تک نہیں وہاں۔۔۔ مومنہ اس قدر خوفزدہ اور حیرتوں میں گُم ہوگئی اور بُڑبُڑانے لگی کہ یہ گھر کہاں گیا ولی کا بھی کوئی اتہ پتہ نہیں۔۔۔ مومنہ اس حیرت میں گُم کے اُس دن وہ یہاں ایک رات رہ کر گئی ہے وہ جگہ کو ہاتھوں سے ٹٹول رہی تھی اور بار بار خُود کو یقین دِلا رہی تھی کہ وہ کوئی خواب تو نہیں دیکھ رہی۔۔ مومنہ: یا یہ خواب ہے یا پہلے خواب تھا کہ کیسے بندہ اچانک گُم ہو جائے۔۔۔ مومنہ وہاں سے گاڑی کی طرف آئی اور گاڑی کے پاس آ کر کھڑی ہو گئی۔۔۔وہ انتظار میں تھی کہ کوئی اِدھر سے گزرے تو پوچھ سکوں کہ یہاں کوئی مکان تھا کہاں گیا۔۔۔ مگر کوئی اُس کو نظر نہیں آیا۔۔ پھر اچانک مومنہ کے ذہن میں وہ جن والی بات اور وہ جگہ یاد آگئی جہاں کا ذکر ولی اور جن کی گفتگو میں تھا۔۔ ولی نے منع بھی کیا تھا کہ وہاں دوبارہ نہیں جانا، یہ بات بھی مومنہ کے دل میں آ رہی تھی مگر اُسے یہ پریشانی بھی تھی کہ آخر یہ ماجرہ کیا ہے؟ مومنہ نے اپنے اندر بہت زیادہ طاقت سمیٹی اور اُس طرف چل دی جہاں جن کے ساتھ حادثہ پیش آیا تھا۔۔ اُن ٹیلوں کے قریب پہنچ کر مومنہ اونچی اونچی آوازیں لگانے لگی کوئی ہے یہاں اگر کوئی ہے تو میری بات سُنے، مگر ہر طرف سُناٹا تھا اس کے علاوہ کچھ بھی نہیں۔۔ مومنہ رونے لگ گئی او میرے خُدایا یہ کیا ہو رہا ہے میرے ساتھ کچھ دن پہلے یہاں سب تھا آج کوئی بھی نہیں ہے یہ کیا کھیل ہے میرے ساتھ۔۔ دن ڈھل رہا تھا شام کے سائے بڑھ رہے تھے مومنہ نے پھر دُہائی دی کہ کوئی ہے تو میری آواز کا جواب دے۔۔۔ اچانک ایک زور دار آواز گونجی، جس نے لرزہ طاری کر دیا ماحول پر " میں نے کہا بھی تھا کہ یہ لڑکی دوبارہ اِدھر نہ آئے پھر تُم کیوں آئی ہو یہاں؟" یہ اقتباش جن کی آواز تھی۔۔ مومنہ: جو آواز کے ساتھ بالکل ڈر چکی تھی۔۔ سہمی سی آواز سے بولی، " ولی کہاں ہے" جن: کون ولی؟ مومنہ: جس نے مجھے آپ سے بچایا تھا وہ ولی، جن: اگر وہ کوئی انسان ہوتا تو بتا بھی دیتا مگرـــ مومنہ: کیا مگر پھر کون تھا وہ؟ جن: وہ ایک روح تھی بس اُس کا وجود وہاں نہیں تھا ایک عکس تھا تمہارے ساتھ مومنہ: نہیں یہ جھوٹ ہے وہ انسان ہی تھا۔۔۔ جاری ہے.......
-
چراغ دل
چراغِ دِل۔۔۔ ایک کہانی دو انجان روحوں کے میل کی۔۔۔ دو کردار۔۔۔دو پہلو۔۔۔ ایک خواب۔۔۔۔ ایک حقیقت ۔۔۔ دیکھتے ہیں آخر کیا انجام ہوتا ہے اس کہانی کا۔۔۔ تعارف کرداروں کا: مومنہ امیر باپ کی بیٹی جس کے پاس ہر قسم کی آسائش موجود ہے پڑھی لکھی سیر و سیاحت کی شوقین دو بھائیوں کی اکلوتی بہن۔۔۔ ولی: ایک غریب لڑکا عجیب و غریب خواب و خیال کا مالک جو اکثر خوابوں کی دُنیا میں مگن رہتا تھا۔۔۔ مومنہ: مومنہ کا کافی دنوں سے دل کر رہا تھا کہ وہ لانگ ڈرائیو کو جائے مگر اُسے کچھ سُجھائی نہیں دے رہا تھا کہ کہاں جائے اور کچھ موسم بھی بارشوں کے تھے تو وہ انتظار میں تھی کہ کب موسم صاف ہوں اور وہ سیر و سیاحت کا پروگرام بنائے۔۔۔ ولی: اپنے کام میں مگن دن بھر کام کرتا اور شام کو تنہائی میں اپنے چھوٹے سے کمرے میں ایک چراغ روشن کر کے بیٹھا رہتا جہاں اُس کو ڈسٹرب کرنے والا کوئی نہیں ہوتا تھا۔۔۔ بس ذکر اذکار اور تصوروں کی دنیا میں رہتا تھا۔۔۔ کچھ دنوں سے ولی کو کچھ ایسے خواب و خیال نظر آ رہے تھے جو اسے بڑے عجیب سے محسوس ہو رہے تھے۔۔۔ مومنہ: آخر کار موسم بدل ہی گیا اور اُس نے کچھ سامان گاڑی میں رکھا جائے سفر کے لیے (پوچھنے والا روکنے والا کوئی تھا نہیں سب امریکہ میں ہوتے ہیں بس مومنہ ایک موسم کے لیے آ جاتی تھی اپنے مُلک۔۔۔ ) گھر کی ملازمہ کو کہا کہ وہ شام تک آ جائے گی واپس۔۔۔ کافی دیر وہ ڈرائیونگ سے مستفید ہوتی رہی بالآخر اُس نے کار کو ایک سائیڈ پر چھوٹی سی چٹان کے پاس پارک کیا۔۔۔ دن کا آخری پہر چل رہا تھا اُس نے کیمرہ ہاتھ میں تھاما اور ڈھلتے سورج کے دلکش مناظر کو کیچ کرنے لگی۔۔۔ کبھی جھاڑیوں کی اوٹ سے کبھی چھوٹی چھوٹی چٹانوں کی بیچوں بیچ مٹی کے ڈھیلوں سے منظروں کو کیمرے کی آنکھ میں قید کر رہی تھی۔۔۔ اُسی چہل قدمی میں وہ کار سے کافی دور نکل گئی تھی۔۔۔ اچانک اُس کی نظر ایک شخص پر پڑی جو ایک درخت کے نیچے ٹیک لگائے بیٹھا ہوا تھا اُس کو عجیب سا تاثر محسوس ہوا وہ اُس طرف چل دی قریب پہنچی دیکھا وہ آنکھیں بند کیے یاد میں محو تھا۔۔۔ ولی:پیروں کی آواز جو سوکھے تنکوں کی وجہ سے بڑھ چکی تُو اُس کی آنکھ کھل گئی۔۔۔ولی نے نظر اُٹھا کر دیکھا تو ایک لڑکی اُس کے پاس کھڑی اور تصویر بنا رہی تھی۔۔۔ مومنہ: جیسے ہی اُس نے دیکھا کہ اس کی آنکھ کھل گئی ہے تو وہ گھبرا سی گئی اور پیچھے کو ہٹی۔۔ ولی: گھبراؤ نہیں کون ہو تم؟ مومنہ: میرا نام مومنہ ہے آپ کو یہاں سُدھ بُدھ بیٹھے دیکھا تو بڑا عجیب سا محفوظ ہوا مجھے تو تصویر لینے آ گئی۔۔ ولی: مسکرا کر مومنہ کی طرف دیکھا اور کہا کہ کوئی بات نہیں۔ مومنہ: آپ یہاں کیا کر رہے ہیں ایسے بیٹھے ویران جگہ پر؟ ولی: اِدھر اُدھر دیکھتے خاموش نظر کے ساتھ۔۔۔ اچھا تم یہاں کیا کر رہی ہو؟ مومنہ: میں ان خوبصورت مناظر کو کیمرے کی آنکھ میں قید کر رہی ہوں۔۔ ولی: مسکرا دیا اور کہا میں بھی یہی کر رہا ہوں قدرت کے ان رنگوں کو مَن کی آنکھ سے قید کر رہا ہوں اور حمد و ثنا کر رہا ہوں مالک کی۔۔۔ مومنہ: مومنہ کو یہ بات بڑی عجیب سی لگی اور ہلکا سا مسکرا دی اور کہا کہ سَر میں چلتی ہوں۔۔۔ ولی: ولی نے مسکرا کر اثبات میں سر ہلا دیا۔۔۔ مومنہ: مومنہ وہاں سے چل دی واپس کار کی طرف سورج غروب ہو رہا تھا وہ واپس کار میں پہنچی کمیرہ پیچھے کی سیٹ پر رکھا اور کار یوٹرن لے لی اور واپس چل پڑی۔۔او یہ کیا تھوڑی ہی دیر چلی کے گاڑی خراب ہوگئی۔۔ مومنہ گھبراہٹ کے عالم میں کہ اس کو اب کیا ہوگیا۔۔ وہ گاڑی سے اتری اور گاڑی کو چیک کرنے لگی۔۔ اچانک مومنہ کو محسوس ہوا کہ اُس کے پیچھے جو جھاڑی ہے وہاں کوئی ہے جو اُسے دیکھ رہا۔۔۔ مومنہ نے یکدم منہ پیچھے مڑ کر دیکھا تو وہاں کوئی نہیں تھا۔۔۔ پھر وہ گاڑی سے چھیڑ چھاڑ کرنے لگی مگر پھر اس کے خیال میں آیا کوئی ہے مگر دیکھنے پر کوئی نہیں۔۔۔ ایسا تین چار بار ہوا تو مومنہ گھبرا کر گاڑی میں جا کر بیٹھ گئی اور ڈور لاک کر دئیے اور ٹک ٹکی باندھے دیکھتی رہی۔۔۔ ولی: جب سورج غروب ہو چکا تو ولی بھی اُٹھا اور اونچی اونچی آواز سے ذکر کرتا چل پڑا ڈھیلوں اور جھاڑیوں کے بیچ سے وہ اتنی بلند آواز سے ذکر کر رہا تھا کہ آس پاس کی چٹانیں اور جھاڑیاں بھی سُن رہی تھی وہ اپنی یاد میں مگن ہاتھ میں ایک چھڑی پکڑے چل رہا ہے۔۔۔ مومنہ: مومنہ جو خوف کے عالم سے دوچار ہوچکی تھی اچانک اُس کی نظر دائیں طرف سے نمودار ہوتے ولی پر پڑی۔۔ وہ اوچھل کر گاڑی سے باہر آئی اور زور سے آواز دی سَر۔۔۔ ولی : ولی ذکر میں محو جارہا تھا مگر مومنہ کی آواز نے روک لیا اُس نے دیکھا کہ گاڑی کے پاس وہی لڑکی کھڑی ہے جو اُس کے پاس آئی تھی۔۔۔ وہ مومنہ کی طرف گیا مومنہ: مومنہ کو تھوڑی سی ہمت ملی تھی اس کے آنے سے۔۔۔ مومنہ تیزی سے بول پڑی میری گاڑی خراب ہوگئی ہے اور مجھے بہت خوف بھی محسوس ہو رہا ہے اور ایسے لگ رہا ہے وہاں کوئی ہے۔۔۔ ولی: ولی نے مومنہ کی بات سُنی اور خاموش رہا جھاڑی کی طرف دیکھا اور کہا کہ تم ایسے ہی ڈر رہی ہو وہاں کچھ بھی نہیں ہے۔۔۔ اور گاڑی کی طرف دیکھ کر کہا۔۔۔ جہاں تم کھڑی ہو یہ ایک کچا دیہاتی راستہ ہے یہاں تو شام کے بعد کوئی گزرتا بھی نہیں ہے کہ کسی کی مدد لی جا سکے۔۔۔ مومنہ: یہ سننے کے بعد اور پریشان ہوگئی اور اُس کے منہ سے بس اتنا نکلا کہ اب میں کیا کرونگی۔۔۔ ولی: پڑھ چکا تھا اس کے چہرے کے تاثر کو اور بولا کہ تم کو اچھا لگے تو میرے ساتھ چلو میرا مکان یہاں پاس ہی ہے۔۔۔ مومنہ: ہچکچاتے ہوئے ڈر سے بولی گھر پہنچنا بہت ضروری ہے اور انجان جگہ انجان راہ میں انجان شخص کے ساتھ ۔۔ اس کے دل میں بے شمار وہم اور خیال جنم لے رہے تھے۔۔۔ ولی: خاموش رہاکچھ دیر پھر بولا اندھیرا بڑھ رہا ہے اور سردی بھی مزید بڑھ رہی دور دور تک کوئی مدد کی امید نہیں۔۔۔ میرے ساتھ چلو صبح دیکھیں گے کسی کو کوئی مدد مل جائے تو۔۔ مومنہ: اب کوئی چارہ بھی نہیں تھا سوائے اس کے کہ وہ اس انجان شخص کے ساتھ چل پڑتی۔۔۔ اس نے گاڑی لاک کی اور اس کے پیچھے پیچھے چل دی۔۔۔ کچھ دور تک چلے کہ سامنے ایک ہی کمرے کا مکان تھا۔۔۔ ولی: ولی نے لکڑی کا دروازہ کھولا اور اندر چلا گیا مومنہ کو آواز دی آ جاؤ تم بھی۔۔ولی نے چراغ جلائے اور آتش دان میں لکڑیاں رکھ کر آگ جلا دی۔۔۔ کمرہ روشن ہو چکا۔۔۔ مومنہ: یہ سب انہماک طریقے سے دیکھ رہی سب۔۔ ڈری بھی سہمی بھی۔۔۔۔آخر کچھ بھی ہے انجان جگہ انجان شخص۔۔۔ ولی: ولی نے لکڑی کا صندوق کھولا اس میں موٹا کمبل تھا جو اس نے آدھا دھری پر بچھا دیا اور مومنہ سے سےبولا اس پر بیٹھ جاؤں اور آدھے سے خود کو ڈھانپ لو۔۔۔ مومنہ: خاموش زبان کے ساتھ صرف اتنا بول سکی کی جی۔۔ ولی: میں کچھ کھانے کا بندوبست کرتا ہوں وہ بھی ضروری۔۔۔ ولی نے ایک چھوٹا سا باکس کھولا وہاں سے ایک کیتلی نکالی پانی سے بھرا سبز پتی کے کچھ پتے ڈالے چینی ڈالی اور آگ کی ایک سائیڈ پر رکھ دی۔۔ پھر لوہے کی ایک بڑی پلیٹ نکالی اور آگ پر رکھ دی۔۔ ایک پیالے میں آٹا پڑا ہوا تھا اس کے دو پیڑے بنا کر روٹی پکا لی اور کچھ سبزیوں کا مکس صالن تھا گرم کر لیا۔۔ مومنہ: مومنہ یہ سب اپنی زندگی میں پہلی بار دیکھ رہی تھی ہوتا اسے سب عجیب سا لگ رہا تھا وہ چٹ پٹی چیزیں کھانے کی شوقین تھی بس۔۔۔ ولی: ولی نے روٹی اور صالن چھوٹے سے لکڑی کے تختے پر رکھا اور مومنہ کے پاس لے آیا ساتھ میں گھڑا پانی کا تھا اور مٹی کا پیالہ۔۔۔ سب مومنہ کے پاس رکھ کر بیٹھ گیا اور بولا تم کو تو ان سب کی عادت نہیں ہوگی مگر اس غریب کی کُٹیا میں اس سے بہتر کچھ نہیں ہے۔۔۔ ایک روٹی ولی نے مومنہ کی طرف بڑھائی مومنہ: پہلا نوالہ منہ میں ڈالتے ہی مسرورکن لذت محسوس کرنے لگی اور مزے سے چبھانے لگی۔۔ مومنہ بولی مزے دار ہے اور کھانے لگ گئی۔۔۔ ولی : مسکرا کر دیکھ رہا تھا سب اور خود بھی کھا رہا تھا۔۔۔ کھانے فارغ ہوگئے ولی نے برتن اُٹھا لیے۔۔۔ دو پیالیوں میں قہوہ ڈالا اور مومنہ کے پاس رکھ دیا اور خود برتن صاف کرنے کے لیے باہر نکل گیا۔۔ مومنہ: خاموش آنکھوں سے پورے کمرے کو دیکھ رہی اور ایسی زندگی کو دیکھ رہی جس کا کبھی اس نے تصور تک نہیں کیا تھا۔۔۔ ولی: کمرے میں داخل ہوا برتن بکسے میں رکھے پیالہ پکڑ کر آتش دان کے قریب بیٹھ گیا۔۔ ولی بولا یہ اس غریب کی کُٹیا ہے جہاں اس کا سارا جہاں بسا ہوا ہے۔۔۔ آج پہلی بار کوئی باہر کا اس گھر میں مہمان بسا ہے۔۔۔ مومنہ: آپ کو اس ویرانے سے ڈر نہیں لگتا؟ ولی: ویرانہ دراصل اصل میں انسان کے اندر موجود ہوتا ہے جب اندر آباد ہو تو باہر کا ویرانہ حسین لگتا ہے۔۔۔ مومنہ: مومنہ کو یہ بات بڑی عجیب سی محسوس ہوئی مگر وہ خاموش رہی کچھ نہ بولی۔۔۔ ولی: تم اسی کمبل میں سو جانا ہے تو عجیب مگر تم کو راحت سے نیند آئے گی۔۔۔ مومنہ: اور آپ؟ ولی: میں یہ آتش دان کے پاس آرام کرونگا۔۔۔ مومنہ: آپ کو بھی تکلیف ہی ہوئی میری وجہ سے اور اورسہمے ہوئے دل کے ساتھ لیٹ گئی۔۔ عجیب و غریب خیالات میں پتہ ہی نہیں چلا کب آنکھ لگ گئی۔۔۔ ولی: آتش دان کے پاس بیٹھا دل سے اپنے رب کو یاد کرنے میں محو ہوگیا۔۔۔ اس کے وجود کے ایک ایک پور سے اللہ کی صدا گونج رہی تھی۔۔۔ ولی کو محسوس ہوا کہ جیسے کمرے کے باہر کوئی ہے۔۔۔ وہ اُٹھ کھڑا ہوا اور باہر گیا۔۔۔ اس نے دیکھا کہ باہر کوئی بھی نہیں مگر ایک احساس تھا کہ کوئی تو ہے۔۔ اُس نے نےایک صدا لگائی۔۔۔ اللہ کے حکم سے بول رہا ہوں جو بھی یہاں موجود ہے ظاہر ہو۔۔۔ اچانک ایک ہیولہ سا ظاہر ہوا اور جن کی شکل نمودار ہوئی۔۔۔ ولی بولا کون ہو ہوتم کیا کر رہے ہو یہاں ؟ جن: میں اقتباش ہوں اور میں اس لڑکی سے بدلہ لینے آیا ہوں۔۔۔ ولی: کیسا بدلہ کس چیز کا بدلہ اس نے کیا کیا تمہارے ساتھ؟ جن: وہ وہاں ڈھیلوں کے پاس تھی وہاں اس نے ایک ڈھیلے پر پاؤں رکھا جو ٹوٹ کر نیچے گرا اور ہمارا گھر تباہ ہوگیا ولی: اِس میں لڑکی کا کوئی قصور نہیں وہ بے گناہ ہے جن: میں تو بدلا لوں گا میرے بچے میری بیوی تھے انہیں کچھ ہو جاتا تو؟ ولی: کیا لڑکی نے دیکھا تھا تمہارے گھر کو؟ جن: نہیں ولی: کیا وہ جانتی تھی؟ جن: نہیں ولی: یہ ایک پردہ ہے انسان و جنات کے درمیاں یہ پردہ پڑا ہی رہے تو بہتر ہے۔۔ جن: میں تو بدلا لینے آیا ہوں بدلہ ہی لونگا۔۔ ولی: میں پیار سے بول رہا ہوں کہ چلے جاؤ تمہاری بیوی اور بچے انتظار میں ہیں تم ایک اچھے جن ہو اچھا بنو بُرے نہیں۔۔۔ گھر بنانا مشکل نہیں مگر بُرے بن کر جینا مشکل ہے۔۔۔ جن: اس بات سے قائل ہوتے ہوئے خاموش ہوگیا پھر بولا دوبارہ وہ اِدھر آ کر ایسا نہ کرے۔۔۔ ولی: ٹھیک ہے وہ نہیں آئے گی اب اُس کا پیچھا نہیں کرنا۔۔۔جن چلا گیا۔۔۔ مومنہ: آواز سن کر اُٹھ چکی تھی وہ صرف ولی کی آواز سُن رہی تھی کہ وہ کسی سے بات کر رہا ہے بات اسی کی ہو رہی ہے اور وہ ڈھیلا بھی یاد آگیا اُس کو جس کو خوشی خوشی سے ٹھوکر ماری تھی۔۔۔ وہ اور پریشان کہ یہ باتیں اس کو مارنے اور بچانے کی ہو رہیں تھیں۔۔۔ ولی: دروازہ کھولتا ہے تو سامنے مومنہ سوالیہ نظروں کے ساتھ ولی کو دیکھ رہی ہے۔۔۔ مومنہ: کس سے باتیں کر رہے تھے کون تھا وہ کون ہو تم؟ ولی: مسکرا دیا کوئی نہیں تھا تم سو جاؤ۔۔ مومنہ: میں سب سن چکی ہوں۔۔ ولی: اک نظر اُٹھا کر دیکھتا ہے۔۔۔ جاری ہے۔۔۔۔۔۔
- Dark Girl
-
پرائیویٹ کلاؤڈ سسٹم کا آغاز
mujhy b show nahi ho rahi
-
پرائیویٹ کلاؤڈ سسٹم کا آغاز
thanks sir g
-
پرائیویٹ کلاؤڈ سسٹم کا آغاز
میں نے کلاوڈ سسٹم کو خرید لیا ہے اب میں اپنی سابقہ خریداری پڑھنا چاہتا ہوں کیسے پڑھ سکتا ہوں گائیڈ کردیجئے گا
-
پرائیویٹ کلاؤڈ سسٹم کا آغاز
طریقہ کار سمجھا دیں میں ممبرشپ لینا چاہتا ہوں۔
-
پردیس ۔۔۔ اردو ادب کی لازوال سیکس کہانی
ایک بار پھر سے پڑھنے کیلئے مجبور ہوگیا ہوں۔ زبردست کہانی
-
کھپرو کی ملکہ از ڈاکٹر فیصل خان ۔۔۔ تعارفی ایڈیشن
zabardast sir g